تھوآ خالصہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،22نومبر2022)راجہ ازکر کو تھوآ خالصہ میں گولی مار کر قتل کر دیا گیا ہے، راجہ ازکر معروف شاعر راجہ الفت سمبر کے بیٹے تھے۔ کہوٹہ پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے اور واقعہ کی تفتیش کر رہی ہے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال کہوٹہ پہنچا دیا گیا ہے۔
Thoa Khalsa, Kahuta ( Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, 20 November 2022)— Raja Azkar has been shot dead in Thoa Khalsa, Raja Azkar was the son of the well-known poet Raja Ulfat Sambar. Kahuta police have arrived on the scene and are investigating the incident has been shi THQ hospital in Kahuta for post-mortem.
خورشید میڈیکل ہسپتال کہوٹہ کے منیجنگ ڈرائیکٹرمحمد خورشدنے (ڈی ایچ ایم ایس) کا چار سالہ امتحان اعلیٰ نمبروں میں پاس کر کے پورے پاکستان میں ٹاپ کیا
Mohammad Khurshid (DHMS) passed the four-year examination with high marks and topped the whole of Pakistan
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،22نومبر2022) خورشید میڈیکل ہسپتال کہوٹہ کے منیجنگ ڈرائیکٹرمحمد خورشدنے (ڈی ایچ ایم ایس) کا چار سالہ امتحان اعلیٰ نمبروں میں پاس کر کے پورے پاکستان میں ٹاپ کیا، ڈاکٹر کی ڈگری حاصل کرنے پر ساتھیوں،دوستوں کی طرف سے مبارکباد،خورشید میڈیکل ہسپتال کہوٹہ کے منیجنگ ڈرائیکٹرمحمد خورشدنے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اس موقع پر اپنے مالک کا لاکھ لاکھ شکر ادا کرتا ہوں جس نے مجھے اتنی عزت دی ڈاکٹر محمد خورشید خان نے مزید کہا کہ اگر انسان کی نیت صاف ہو، بھروسہ اپنے رب کرتا ہے تو اس کو کامیابی ملتی ہے انہوں نے کہاکہ میری کامیابی کے پیچھے میرے والدین (مرحومین) جو آج میرے پاس موجود نہیں ہیں مگر ان کی دعاہیں میرے ساتھ ہیں میرے تمام اساتذہ کی محنت اور دوستوں بھائیوں خاندان کے سبھی افراد کی دعاہیں شامل ہیں انشاء اللہ اپنے علاقے کی عوام کی خدمت جس طرع سے پہلے کر رہا تھا اس میں بلکل بھی کمی نہیں آئے اس سے بڑھ چڑھ کر خدمت کروں گا۔
سابق ناہب ناظم حامد اعجاز کی طرف سے صدر پریس کلب کہوٹہ عمران ضمیر کے اعزاز میں پرتکلف دعوت کا اہتمام
Former Naib Nazim Hamid Ejaz organized a banquet in honor of President Press Club Kahuta Imran Zamir
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،22نومبر2022) سابق ناہب ناظم حامد اعجاز کی طرف سے صدر پریس کلب کہوٹہ عمران ضمیر کے اعزاز میں پرتکلف دعوت کا اہتمام ممبران پریس کلب کہوٹہ سمیت سیاسی وسماجی شخصیات کی شر کت،گذشتہ روزمعروف سیاسی وسماجی شخصیت سابق ناہب ناظم یوسی دوبیرن خورد حامد اعجاز کی طرف سے صدر پریس کلب کہوٹہ عمران ضمیر کے اعزاز میں پرتکلف(فش پارٹی) کا اہتمام اس موقع پر سابق چیئرمین ایم سی کہوٹہ ظہور اکبر، کرنل (ر) محمد وسیم،معروف سیاسی وسماجی شخصیت ڈاکٹرمحمد عارف قریشی،سر پرست اعلیٰ پریس کلب کہوٹہ سعید افضل چوہان،جنرل سیکرٹری اصغر کیانی،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری کبیر احمد جنجوعہ،سابق ناظم یوسی مواڑہ الطاف حسین، سابق ممبر ایم سی کہوٹہ حاجی ملک عبد الرؤف،سردار مسعود احمد، راجہ ہدائت،ساجد جنجوعہ،راجہ عمران ستار،خورشید عالم،نوجوان قانون دان ارسلان کیانی،افتخار احمد غوری،راجہ رومان سعید،شاہد اجمل،عاصم نذیرسمیت کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شر کت کی تمام شرکاء نے میزبان سا بق ناہب ناظم حامد اعجازکا شکریہ ادا کیا۔
اہلیان گمٹی شریف کے زیر انتظام عظیم صوفی بزرگ حضرت مولانا عبدالرحمن ؒکے سالانہ عرس کی تقریب
Urs mubarak celebrated in Baghar Shareef
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،22نومبر2022) اہلیان گمٹی شریف کے زیر انتظام عظیم صوفی بزرگ حضرت مولانا عبدالرحمن ؒکے سالانہ عرس کی تقریب،ممتاز علمی وروحانی شخصیت حضرت پیر پروفیسر ڈاکٹر ساجد الرحمن سجادہ نشین آستانہ عالیہ مجددیہ نقشبندیہ بگھارشریف، سر پر ست اعلیٰ ثاقی کوثر نعت کونسل معروف مذہبی و سماجی شخصیت راجہ صغیر احمد بگہاروی،نعت خوان شبیر نقشبندی، صدیق بگہاروی،مولانا عبدالجبار فدائی،سمیت کثیر تعداد میں علمائے کرام ثنا خوان مصطفیﷺ نے شرکت کی اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر ساجد الرحمن سجادہ نشین آستانہ عالیہ مجددیہ نقشبندیہ بگھارشریف نے کہا ہے کہ صوفیاء نقشبندیہ بگھارشریف نے انفرادی اور اجتماعی طور پر ایک ہی درس دیا کہ محمدرسول اللہ کے راستے پر چلو گے تو دین و دنیا کی کامیابیاں بڑھ کر تمھارے قدم چوم لیں گی۔ انسان شتر بے مہار نہیں بلکہ اس کی زندگی کا ایک مقصد ھے اوریہ مقصد ایک صالح فرد اور پھر صالح افراد پر مشتمل ایک صالح معاشرے کا قیام ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گمٹی شریف عظیم صوفی بزرگ حضرت مولانا عبدالرحمن کے سالانہ عرس کی تقریب سے خطاب کر رھے تھے۔ پروفیسر ڈاکٹر ساجد الرحمن نے کہا کہ صوفیاء بگھارشریف کی زبانوں میں جو تاثیر اور اثر انگیزی تھی وہ ان کے تزکیہ نفس کے باعث تھی۔ ان کی باتیں دلوں میں ترازو ہو جایا کرتی تھیں اور ان کی باتیں سننے کیلئے مخلوق اس وقت بھی یہاں کشاں کشاں آتی تھی جب راستے مسدود تھے، پیدل مشکل ترین سفر کے بعد یہاں پہنچا جاسکتا تھا۔ یہ ان کا اخلاص اور للہیت تھی کہ مخلوق ان سے ٹوٹ کے پیار کرتی تھی، کرتی ھے اور کرتی رھے گی۔ کیوں کہ جو رب کے ہو جاتے ہیں رب اپنی مخلوق کے دلوں میں ان کی محبت ڈال دیتا ہے۔