کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,20،نومبر,2022)—مسلم لیگ ن کے مرکزی سینئر نائب صدر و سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ بیک ڈور رابطے ہمیشہ ملک کی ناکامی کا سبب بنتے ہیں،سیاست میں مقابلہ ہمیشہ سیاسی میدان میں ہونا چاہیے، آج بیک ڈور نہیں فرنٹ ڈور رابطوں کی ضرورت ہے،پارلیمنٹ موجود ہے عمران خان پارلیمنٹ میں آکر ہم سے بات کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز یہاں مسلم لیگ ن کلر سیداں سٹی کے صدر حاجی اخلاق حسین کی رہائش گاہ پر لیگی ورکروں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئیکیا۔اس موقع پر رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد،راجہ ندیم احمد،زین العابدین عباس،راجہ ظفر محمود و دیگر بھی موجود تھے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عمران خان چاہتے ہیں کہ ان کے اقتدار کے بدلے اگر ملک ڈوبتا ہے تو ڈوب جائے۔انہیں ملک نہیں اپنا شخصی اقتدار ہرصورت عزیز ہے ان کی خواہشیں اب پوری نہیں کی جا سکتیں ہمیں اقتدار نے ملک اور اقدار عزیز ہیں، انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز نے اپنے تین ماہ کے دور اقتدار میں جو ترقیاتی سکیمیں منظور کیں ان میں کلر دانگلی روڈ کی تعمیر و توسیع بھی شامل تھی۔مخالفین آج ہمارے منصوبوں پر تختیاں لگا کر عوام کو بے وقوف نہیں بنا سکتے۔کلر دانگلی کا سروئے ہمارے دور میں مکمل ہوا اور بجٹ میں پیسے بھی ہم نے مختص کئے۔پی پی 7 میں بجلی کیلئے 42کروڑ روپے کے منصوبوں کیلئے فنڈز جاری کئے جس پر صداقت عباسی رکاوٹ بنے رہے جس کے بعد اب کام شروع ہونے جا رہا ہے۔ہمارے پاس صوبائی حکومت نہیں جس کی وجہ سے وفاق ترقیاتی کام نہیں کروا سکتا۔انہوں نے کہا کہ دسمبر جنوری اور فروری تک گیس کی سپلائی تعطل کا شکار رہے گی۔انہوں نے صداقت عباسی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے چار سالہ دور کی کارکردگی عوام کو بتائیں وہ جس کوہسار یونیورسٹی کا گلی گلی ڈھنڈورہ پیٹ رہے ہیں وہ مری کالج ہے،جھوٹ کے کوئی پاؤں نہیں ہوتے،فنڈز وفاق نہیں صوبائی حکومتیں دیتی ہیں۔ورکروں کی خواہش پر یونین کونسل دوبیرن کلاں کے سابق چیئرمین راجہ ندیم احمد کو آئیسکو سب ڈویژنل کلر سیداں اور چوآ خالصہ کا فوکل پرسن مقرر کر دیا گیا ہے۔قبل ازیں شاہد عباسی نے ایم سی کلر سیداں کے سابق رکن حاجی محمد اسحاق کی رہائش گاہ منگال جاکر ملک کے معروف صنعتکار راجہ محمد الیاس کی وفات پر فاتحہ خوانی کی وہ سروہا چوہدریاں بھی گئے جہاں انہوں نے چوہدری علی اکبر کی وفات پر لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haque Qureshi, 20, November 2022)- PML-N Central Senior Vice President and former Prime Minister Shahid Khaqan Abbasi has said that backdoor communication always causes the failure of the country, politics. Competition should always be in the political field, today not back door but front door contacts are needed, Parliament is there. Addressing a gathering of League workers at the residence of President Haji Akhlaq Hussain. Member Punjab Assembly Raja Sagheer Ahmed, Raja Nadeem Ahmed, Zainul Abedin Abbas, Raja Zafar Mahmood and others were also present on this occasion. Shahid Khaqan Abbasi said. That Imran Khan wants that if the country sinks in exchange for his power, it should sink. He does not care about the country, but his personal power is dear to him. His wishes cannot be fulfilled now. We love the country and the values of power, he said. The development schemes approved by Hamza Shehbaz during his three months in power included the construction and expansion of Kallar Dhuangali Road. People cannot be fooled by placing boards on our projects. The survey of Kallar Dhaungali was completed during our time and we also allocated money in the budget. We released funds for projects worth Rs. 42 crores for electricity in PP-7. We do not have a provincial government, due to which the federation cannot carry out development work. Addressing Sadaqat Abbasi, he said that he should tell the people about the performance of his four-year tenure. The Khosar University that he is beating up is Murree College. Lies have no legs, the funds are given by the provincial governments, not the federal government. Raja Nadeem Ahmed, the former chairman of Union Council Doberan Kallan, has been appointed as the focal person of IESCO sub-divisional Kallar Syedan and Choa Khalsa. On the death of Raja Muhammad Ilyas, the well-known industrialist of the country, he went to Mangal and went to Saroha Chaudharian of Fatiha Khawani where he He expressed his heartfelt condolences to the family members on the death of Chaudhry Ali Akbar.
پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی روات کے قریب میرا بھرتہ میں مقامی رہنما راجہ وحید قاسم کے گھر آمد
PTI Vice Chairman Shah Mahmood Qureshi visits local leader Raja Waheed Qasim’s house in Maira Bharata near Rawat
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,20،نومبر,2022)— پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی روات کے قریب میرا بھرتہ میں مقامی رہنما راجہ وحید قاسم کے گھر آمد،ازادی مارچ کے کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ قوم اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے لیئے عمران خان کی قیادت میں غلامی کی زنجیریں توڑنے کے لیئے ہفتہ کے روز باہر نکلے راولپنڈی کے کارکنوں نے ملک بھر کی قیادت کرنی ہے ہمیں ایک سازش کے تحت حکومت سے نکال کر امپورٹڈ حکومت کو اقتدار میں لایا گیا جس نے مہنگائی کا طوفان برپا کر رکھا ہے قوم ہمارے دور میں پٹرولیم مصنوعات اور آج کے نرخوں کا موازنہ کرے اس موقع پر زین قریشی بھی موجود تھے۔
خواتین کے کانوں سے بالیاں نوچنے والا ملزم گرفتار
Accused who scratched earrings from women’s ears arrested
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,20،نومبر,2022)—کلر سیداں پولیس کی کاروائی،خواتین کے کانوں سے بالیاں نوچنے والا ملزم گرفتار،ملزم اسد عرف اچھو سے 04 طلائی بالیاں، 10 ہزار روپے اور اسلحہ برآمد،ملزم خواتین سے پانی مانگتا اور اکیلا دیکھ کر انکے کانوں سے بالیاں نوچ کر فرار ہو جاتا تھا،سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری نے ایس پی صدر کو ملزم کی گرفتاری کا خصوصی ٹاسک دیا تھا،کلر سیداں پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔ملزم سے تفتیش کے دوران 04 طلائی بالیاں، نقدی اور اسلحہ برآمد ہوا۔
یوٹیلٹی سٹور کی جانب سے بلاوجہ شہریوں کو خریداری کے گمراہ کن پیغامات کا سلسلہ جاری
The series of misleading shopping messages to the citizens by the utility store continues
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,20،نومبر,2022)—یوٹیلٹی سٹور کی جانب سے بلاوجہ شہریوں کو خریداری کے گمراہ کن پیغامات کا سلسلہ جاری ایسے صارفین جو کبھی ونڈو شاپنگ کے لیئے بھی یوٹیلٹی سٹور نہیں گئے مگر انہیں بھی یوٹیلیٹی سٹور کی جانب سے مسلسل موبائل پر پیغامات موصول ہورہے ہیں کہ آپ کے اتنا آٹا چینی مصالحہ جات اور دیگر اشیا کی خریداری کی ہے جبکہ انہوں نے ایسی کبھی کوئی خریداری کی ہی نہیں حکام بتائیں کہ سٹور انتظامیہ ان کے شناختی کارڈ پر کس کو سستے داموں اشیا فروخت کر رہی ہے۔
دی ہوپ سکول گوجرخان روڈ کلر سیداں کے کلاس نہم کے طالب علم محمد عبدالہادی کوسر ی لنکا میں ہونی والی 26سے 28نومبرساؤتھ ایشین کراٹے چیمپین شپ کے لیے50 کلو گرام انڈر 16میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے
Mohammad Abdul Hadi will represent Pakistan in the 50 kg under-16 category for the South Asian Karate Championship to be held on November 26-28 in Sri Lanka
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,20،نومبر,2022)—دی ہوپ سکول گوجرخان روڈ کلر سیداں کے طالب علم محمد عبدالہادی پاکستان کراٹے ٹیم میں سلیکٹ ہوکر پورے پاکستان میں تحصیل کلر سیداں کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔دی ہوپ سکول گوجرخان روڈ کلر سیداں کے کلاس نہم کے طالب علم محمد عبدالہادی کوسر ی لنکا میں ہونی والی 26سے 28نومبرساؤتھ ایشین کراٹے چیمپین شپ کے لیے50 کلو گرام انڈر 16میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔محمد عبدالہادی نے اپنی کامیابی کو والدین کی دعا اور چیئرمین سید غیور احمد،دی ہوپ سکول کے پرنسپل سید زبیر علی و سٹاف اور کوچ کاشف اقبال کی محنت کا نتیجہ قرار دیا ہے۔ یاد رہے محمد عبدالہادی انٹر نیشنل کراٹے کوچ و پلیئر پرویز اقبال وکی کے فرزند ہیں۔اس موقع پر محمد عبدالہادی نے کہا کہ وہ انشاء اللہ سر ی لنکا میں جیت کرپاکستانی پرچم بلند کروں گا۔اور پوری دنیا میں تحصیل کلر سیداں کا نام روشن کروں گا۔اس موقع پر کراٹے کوچ پر ویز اقبال نے کہا کہ محمد عبدالہادی کا پاکستان کی نمائندگی کرنا تحصیل کلر سیداں کے لیے اعزاز کی بات ہے۔محمد عبد الہادی اس سے قبل بھی جاپان،دبئی،ملائیشیا،تھائی لینڈ میں بھی کراٹے ایونٹ میں شر کت کر چکے ہیں۔