کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,19،نومبر,2022)—سعودی عرب سے آزادکشمیر جانے والے سمندر پار پاکستانی سید محسن علی شاہ روات کلرسیداں روڈ پر ٹو ڈی کار سوار میں سوار جعلی پولیس اہلکاروں نے لوٹ لیا واقعہ ساگری کے قریب روات کی حدود میں پیش آیا تفصیلات کے مطابق گاہی سیداں کوٹلی آزاد کشمیرکا رہائشی سید محسن علی دو سال بعد سعودی عرب سے چھٹی پر وطن واپس آیا وہ شام کے وقت اسلام آباد ایئرپورٹ سے روات کلرسیداں کے راستے گاہی سیداں ضلع کوٹلی کے لیئے روانہ ہوا تھا کہ روات کلر روڈ پر ٹو ڈی گاڑی نمبر 2168 میں سوار دو اشخاص جو کالی شرٹ اور خاکی پینٹ میں ملبوس تھے اور خود کو پولیس اہلکار ظاہر کر رہے تھے انہوں نے ساگری موڑ کے قریب آزادکشمیر جانے والے مسافر کی گاڑی کو روک لیا۔ملزمان نے خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرتے ہوئے پہلے ڈرائیور کا لائسنس چیک کیا۔بعد میں سید محسن علی کی تلاشی لی اور پرس میں موجود بیس ہزار سعودی ریال،ڈرائیورنگ لائسنس،اقامہ و دیگر ضروری کاغذات لے کر فرار ہوگئے۔سید محسن علی کے مطابق بیس ہزار ریال میں زیادہ رقم لوگوں کی امانتیں تھیں۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 19, November 2022)- Overseas Pakistani Syed Mohsin Ali Shah arrived from Saudi Arabia at Islamabad airport and was going to Azad Kashmir, was robbed by fake policemen riding in a 2D car on the Kallar Syedan road. According to the details, Syed Mohsin Ali, a resident of Azad Kashmir, Gahi Syedan Kotli, returned home from Saudi Arabia on leave after two years. It was said that two persons in 2D vehicle number 2168 on Rawat Kallar Road, who were dressed in black shirts and khaki pants and posing as policemen, stopped the vehicle near Sagari Mor. Posing as a police officer, he first checked the driver’s license. Later, he searched Syed Mohsin Ali and escaped with twenty thousand Saudi Riyals, a driver’s license, Iqama, and other necessary documents in his wallet, which were also taken, according to Syed Mohsin Ali. More than 20,000 riyals were given to him to deliver it to their families.
مری کہوٹہ کوٹلی ستیاں اور کلرسیداں کی تیز رفتار ترقی کے لیئے کوہسار ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کا قیام
Establishment of Kohsar Development Authority for the rapid development of Murree Kahuta Kotli Sattian and Kallar Syedan
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,19،نومبر,2022)—مری کہوٹہ کوٹلی ستیاں اور کلرسیداں کی تیز رفتار ترقی کے لیئے کوہسار ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کا قیام،صوبائی کابینہ کے اجلاس میں منظوری،ڈیڑھ ارب سے زائد مالیت کی کلرسیداں سے دھانگلی سڑک کی تعمیر و توسیع کی تقریب سنگ بنیاد سے پی ٹی آئی رہنما صداقت علی عباسی،ازادکشمیر کے وزیر تعمیرات اظہر صادق،چوہدری جاوید کوثر اور دیگر کا خطاب۔پی ٹی آئی کے رہنما مستعفی رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی نے جمعہ کے روز آزاد کشمیر کے متعدد اضلاع کو کلرسیداں کے راستے راولپنڈی اسلام آباد سے ملانے والی کلرسیداں ڈڈیال سڑک کی تعمیر و توسیع کی تقریب سنگ بنیاد سے خطاب کرتے ہوئیکہا کہ کلرسیداں دھانگلی 28 فٹ چوڑی شاہراہ ایک ارب ستاون کروڑ کی لاگت سے تعمیر کی جائے گی شاہد خاقان عباسی اور راجہ پرویز اشرف دونوں وزیراعظم رہے دونوں یہاں سے نمائندگی کرتے ہیں اپنی کارکردگی عوام کو بتائیں شاہد عباسی 35 برس یہاں سے منتخب ہوتے رہے وہ کوئی ایک کالج یونیورسٹی شاہراہ بتادیں جو انہوں نے تعمیر کی ہو ان کے پینتیس سال کے ترقیاتی کام اور میرے چار برس کے کاموں کا موازنہ کریں میرا پلڑہ بھاری ہے ہم باتوں سے نہیں کاموں اور کارکردگی سے مقابلہ کرتے ہیں ماضی میں قانون گو حلقہ چوآخالصہ کی چھ یوسیز کو مسلسل نظر انداز رکھا گیا یہاں کے لوگوں نے بھی پی ٹی آئی کو ووٹ نہیں دیئے میں ان کی پسماندگی کے لیئے ترجیح بنیادوں پر کام کرنا چاہتا ہوں پانچ دسمبر کو چوآخالصہ کی یوسیز کے لیئے ترقیاتی پیکج کا اعلان کروں گا،انہوں نے انکشاف کیا کہ پی ڈی ایم نے کلرسیداں میں کوہسار یونیورسٹی کے ایک اور کہوٹہ میں دو کیمپس ختم کرکے تعلیم دشمنی کا بدترین ریکارڈ قائم کیا ہے ہم نے ان تین کیمپس کے لیئے ساٹھ کروڑ سے زائد رقم مختص کی تھی مگر پی ڈی ایم نے ہماری اس سیاسی مخالفت میں ان تعلیمی کیمپس کو ہی ختم کرکے کلرسیداں اور کہوٹہ کے لوگوں کو اعلی تعلیم کے حق سے محروم کیا ہے انہوں نے اعلان کیا کہ ٹی ایچ کیو کلرسیداں،کوٹلی ستیاں اور مری کے لیئے مجموعی طور پر ایک ارب روپے کے ٹینڈر طلب کیئے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کابینہ نے اپنے اجلاس میں سی ڈی اے کی طرز پر مری کہوٹہ کوٹلی ستیاں اور کلرسیداں کی تیز رفتار تعمیر و ترقی کے لیئے کوہسار ڈیویلپمنٹ اتھارٹی قائم کرنیکی منظوری دیدی ہے وزیراعلی اس اتھارٹی کے سربراہ اور انیس گریڈ کا افسر اس کا ڈائیریکٹر جنرل ہوگا اب ہمیں ترقی کے لیئے راولپنڈی لاہور کی طرف نہیں دیکھنا پڑے گا ہم نے مری کوٹلی ستیاں پر مشتمل مری ضلع قائم کیا کہوٹہ اور کلرسیداں کے لوگ مری ضلع میں جانا نہیں چاہتے تھے جس کی وجہ سے ہمیں کوہسار ترقیاتی ادارہ قائم کرنا پڑا۔انہوں نے کہا میرا اپنے پیشرو ارکان اسمبلی کو کھلا چیلنج ہے کہ وہ اپنی کارکردگی کا ریکارڈ سامنے لائیں ہم نے اس وقت ساڑھے چھ ارب کی لاگت سے حلقہ میں سڑکوں کی تعمیر شروع کر رکھی ہے چھ ارب کی لاگت سے مری سے کلرسیداں ٹورازم ہائی وے کی تعمیر زور و شور سے جاری ہے آج کہوٹہ میں 43 کروڑ کی لاگت سے ابنوشی اسکیم شروع کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ میرے مخالفین قد عمر اور وزن میں مجھ سے ذیادہ ہیں مگر ترقیاتی کاموں میں میرے حشر عشیر بھی نہیں۔آزادکشمیر کے وزیر تعمیرات اظہر صادق نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کلرسیداں دھانگلی روڈ کلرسیداں سے زیادہ آزادکشمیر اور سمندر پار پاکستانیوں کی ضرورت تھی یہ آزادکشمیر کے اضلاع میرپور اور کوٹلی کے اکثریتی ابادی کو کلرسیداں کے راستے راولپنڈی اسلام آباد سے ملاتی ہے انہوں نے کلرسیداں کے لوگوں سے کہا کہ وہ عمران خان۔ کے آزادی مارچ میں بھرپور شرکت کریں۔رکن پنجاب اسمبلی چوہدری جاوید کوثر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دھانگلی روڈ صداقت علی کا منصوبہ ہے راجہ پرویز اشرف دونمبری سے گریز کریں انہوں نے گوجرخان میں تو کبھی کوئی کام نہیں کروایا یہاں کیا کروائیں گے جھوٹ مکر اور فریب کی سیاست کرنے والوں کو ہمیشہ کی طرح آئندہ بھی منہ کی کھانی پڑے گی اس موقع پر راجہ ساجد جاوید،نبیلہ جاوید،یاسر منصور،راصم ریاض راجہ،پروفیسر سفیر اور حذیفہ سفیر نے بھی خطاب کیا اس کے بعد کلرسیداں دھانگلی سڑک کی تختی کا سنگ بنیاد رکھا گیا اس موقع پر پنجاب ہائی وے کے ایکسیئن دلشاد حسین،مرزا محمد یاسین،اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں ملک محمد اعجاز اور پی ٹی آئی کے رہنما اور کارکنان کثیر تعداد میں موجود تھے۔
سیاسی جماعتیں آرمی ایکٹ میں ترمیم سے گریز کریں اور انتخابی اصلاحات کر مذاکرات شروع کریں
Political parties should refrain from amending the Army Act and start negotiations on electoral reforms
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,19،نومبر,2022)— جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ حکمران جماعتوں نے ملک کو بند گلی میں دھکیل دیا ہے،ملک میں انارکی، افراتفری اورسیاست و جمہوریت آج انتشار کا شکار ہے اور عوام غیر محفوظ اور مایوسی کے عالم میں ہیں۔سیاسی جماعتیں آرمی ایکٹ میں ترمیم سے گریز کریں اور انتخابی اصلاحات کر مذاکرات شروع کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلر سیداں میں دارارقم میں مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر ضلعی امیر عارف شیرازی،ضلعی خالد محمود مرزا،جاوید اقبال،توقیر اعوان سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ آرمی ایکٹ میں ترامیم کر کے جنر ل قمر جاوید باجوہ کو توسیع دی گئی اور تمام جماعتوں نے مل کر یہ کام کیا۔ہمارا مطالبہ ہے کہ آرمی چیف کی تقرری کے حوالے سے کوئی تنازع پیدا کرنے کی بجائے میرٹ اور اہلیت کو بنیاد بنا کر اس کا فیصلہ کیا جائے مگر آرمی ایکٹ میں ایک نئی ترمیم کے بارے میں بھی بازگشت سنائی دے رہی ہے اس سے گریز کیا جائے انہوں نے کہا کہ اقتدار حاصل کرنے کیلئے سیاسی جماعتیں اسٹیبلشمنٹ کی دہلیز پر سجدہ ریز ہوتی ہیں اور پھر انتخابات میں دھاندلی کی آلہ کار بن جاتی ہیں۔ہم چاہتے ہیں کہ چیف آف آرمی سٹاف کی تقرری میں کوئی سیاسی تنازع کھڑا نہ کیا جائے۔یہ تقرری خالصتا میرٹ پر کی جانی چاہیئے،آرمی ایکٹ میں نئی ترمیم کی بجائے جو گناہ سرزد ہوا ہے اس کے ازالے کیلئے یہ ایکٹ واپس لیا جائے۔انہوں نے کہاملک میں انتخابات متنازع اور دھاندلی زدہ ہو گئے ہیں۔سیاسی پارٹیوں نے انتخابات کے تقدس کو مجروح کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ 2023کے عام انتخابات زیادہ دور نہیں انتخابات اپنے وقت میں ہی ہونے چاہیں اور آئین میں قبل از وقت انتخابات کی بھی گنجائش موجود ہے مگر اصل مسٗلہ یہ ہے کہ جس مقصد کیلئے تمام سیاسی و پارلیمانی پارٹیاں مذاکرات کریں اس کے ذریعے انتخابات کی تاریخ کا تعین بھی ہو اور انتخابی اصلاحات بھی ہوں۔شفاف انتخابات کیلئے ضروری ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کو انتخابی عمل سے مکمل بے دخل کردیا جائے۔انہوں نے کہا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں متاثرین میں سردی کی شدت بڑھ رہی ہے اوربے آسرا لوگوں کی پریشانیوں میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ حکومتیں اس جانب کوئی توجہ نہیں دی رہیں۔ جماعت اسلامی سمیت الخدمت فاؤنڈیشن متاثرین کی ریسکیو ریلیف کے بعدان کی بحالی کیلئے برسر پیکار ہیں۔حکومتوں نے اربوں روپے اکٹھے کیئے مگر کوئی بھی حساب دینے کو تیار نہیں لیکن ہم سیلاب زدگان کے حق میں ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے۔عوام مہنگائی کے بوجھ تلے دبی ہوئی ہے مگر حکمران سود کے خاتمے اور کرپشن کے راستے بند کرنے کو تیار نہیں اور مسلسل قرضوں کا بوجھ بڑھا رہے ہیں۔اقتصادی مسائل کا حل خود انحصاری ہے اور اسلام کا معاشی نظام ہے۔ہم حکومت کے اس اقدام پرتو خیر مقدم کرتے ہیں جو وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے کیخلاف اپنی اپیلیں واپس لے رہی ہے لیکن حکومتی ایما پرجتنے بھی بنکوں اور افراد نے اپیلیں کی ہوئی ہیں ان سب کو واپس لینا اب حکومت کی ذمہ داری ہے ورگرنہ یہ دھوکہ ہی ہو گا۔انہوں نے بعد ازاں نوتعمیر قرطبہ مسجد کا افتتاح کے بعد نمازجمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے لوگوں پر زور دیا کہ وہ بچوں کو موبائل اور شوشل میڈیا سے دور رکھیں ان کے اس عمل نے ہمارے خاندانی معاشرتی نظام کو بری طرح سے متاثر کیا ہے۔
صداقت علی عباسی نے کلرسیداں سے مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی راجہ صغیر احمد کو خانہ بدوش قرار دیتے ہوئے انہیں بے وفائی کا طعنہ دے دیا
Sadaqat Ali Abbasi termed PML-N Member Provincial Assembly Raja Sagheer Ahmed from Kallar Syedan as a gypsy and insulted him for disloyalty
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,19،نومبر,2022)—پی ٹی آئی کے رہنما صداقت علی عباسی نے کلرسیداں سے مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی راجہ صغیر احمد کو خانہ بدوش قرار دیتے ہوئے انہیں بے وفائی کا طعنہ دے دیا انہوں نے کلرسیداں میں دھانگلی روڈ کی تقریب سنگ بنیاد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ راجہ صغیر احمد ہی ٹی آئی میں تھے تو ہمارے ہر ترقیاتی بورڈ پر ان کا نام بھی لکھا جاتا تھا آج وہ مسلم لیگ ن کے ایم پی اے ہیں آج تک کوئی ایک بھی ترقیاتی کام نہ کروا سکے جبکہ وفاق میں ان کی اپنی حکومت ہے اس خانہ بدوش نے مجھ سے بیوفائی کی خانہ بدوش سمیت سب کا احترام کرتا ہوں مگر یہ کوئی ترقیاتی کام تو کروائیں چھ میں یہ کوئی ایک منصوبہ نہ لا سکے جبکہ پی ٹی آئی کے دور میں وہ ہمارے منصوبوں پر بھی اپنے نام لکھواتے رہے۔
ماضی میں قانون گو حلقہ چوآخالصہ کی چھ یوسیز کو نظر انداز کیا گیا
In the past, the six USCs of Choa Khalsa Constituency were ignored
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,19،نومبر,2022)—پی ٹی آئی ضلع راولپنڈی کے نائب صدر راجہ ساجد جاوید نے کہا ہے کہ ماضی میں قانون گو حلقہ چوآخالصہ کی چھ یوسیز کو نظر انداز کیا گیا صداقت عباسی ان کی محرومیوں کے ازالے کو یقینی بنائیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلرسیداں میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر قمر ایاز،راجہ سلیم دھمیال،سید سجاد حسین شاہ،امیر افضل قریشی،عاقب علی،گلفراز بٹ اور دیگر بھی موجود تھے راجہ ساجد جاوید نے کہا کہ کچھ لوگ خود کو عمران سے بڑا لیڈرسمجھتے ہیں ہم ایسے کسی ایرے غیرے کے پیچھے نہیں چل سکتے ہمارا لیڈر صرف عمران خان ہے ہم سے بھی ماضی میں غلطیاں ہوئی ہیں ہم نے اپنی اصلاح کر لی ہے ہم اپنے کارکنوں کی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیں گے انہوں نے مطالبہ کیا کہ دریائے جہلم کے غربی کنارے پر واقع تمام دیہات کو تمام بنیادی سہولیات ترجیحی بنیادوں پر مہیا کی جائیں۔
الخدمت فاؤنڈیشن اور نسیم فیملی ہسپتال کلرسیداں کے زیرِ اہتمام فاضل پور ضلع راجن پور کے لیئے امدادی سامان اور میڈیکل کیمپ کے لیئے میڈیکل ٹیم روانہ
Al-Khidmat Foundation and Naseem Family Hospital Kallar Syedan organized a medical team for relief materials and medical camp for Fazilpur District Rajanpur
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,19،نومبر,2022)—الخدمت فاؤنڈیشن اور نسیم فیملی ہسپتال کلرسیداں کے زیرِ اہتمام فاضل پور ضلع راجن پور کے لیئے امدادی سامان اور میڈیکل کیمپ کے لیئے میڈیکل ٹیم روانہ،جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ،ضلعی امیر عارف شیرازی،حاجی ابرار حسین،راجہ تنویر احمد، خالد محمود مرزا، سید عزیز حامد، عثمان آکاش،راجہ محمد اسرار ایڈووکیٹ،راجہ نور سبحانی ممبر کینٹ بورڈ لاہور اور راجہ عمر صاحب نے دعا کے ساتھ ٹیم کو راجن پور روانہ کیا۔ میڈیکل ٹیم فاضل پور میں دو ایام کیمپ لگائے گی۔ جس میں لیب ٹیسٹ اور مفت ادویات بھی دی جائیں گی۔
سابق کونسلر ریٹائرڈ میجر رزاق حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے نماز جنازہ کلرسیداں کے قریب تل خالصہ میں ادا کی گئی
Ex Councilor Major Razaq passed away in Tal Khalsa
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,19،نومبر,2022)—سابق کونسلر ریٹائرڈ میجر رزاق حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے نماز جنازہ کلرسیداں کے قریب تل خالصہ میں ادا کی گئی جس میں سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض،چوہدری محمد ضیارب منہاس،راجہ شوکت علی وارثی، چوہدری ابرار حسین،حاجی مظہر حسین،چوہدری توقیر اسلم،راجہ ضمیر الرحمان،کرنل محمد وسیم،راجہ سرفراز،راجہ امیر داد،راجہ سہراب،چوہدری جمیل وارثی،چوہدری یاسر چمن، چوہدری اشفاق،الحاج اسلم بانی،توقیر اعوان، راجہ تنویر حسین،لیاقت بلوچ اور دیگر نے شرکت کی۔