DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Sadaqat Abbasi and Tariq Murtaza inaugurated major water supply scheme projects in Kahuta city.

سداقت عباسی اور چیئرمین آڈی اے طارق مرتضیٰ نے کہوٹہ شہر میں واٹر سپلائی سکیم کے بڑے منصوبے افتتاح کر دیا۔

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر ،19نومبر2022) — مستعفیٰ ممبر قومی اسمبلی سداقت عباسی اور چیئرمین آڈی اے طارق مرتضیٰ نے کہوٹہ شہر میں واٹر سپلائی سکیم کے بڑے منصوبے افتتاح کر دیا۔ منصوبت پر 41کروڑ 65لاکھ روپے کی لاگت آئے گی۔ اور کہوٹہ کے شہریوں کو واٹر سپلائی کی سہو لت میسر ہو گی۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور مسلم لیگی ایم پی اے راجہ صغیر احمد پر کڑی تنقید کرتے ہوئے صداقت عباسی نے کہا کہ شاہدخاقان عباسی اور راجہ صغیر نے کہوٹہ کی عوام سے دشمنی کرتے ہوئے یونیورسٹی کیمپس کے 36کروڑ کے دو بڑے منصوبے ختم کیئے جوکہ میں نے منظور کرائے تھے۔ جبکہ سہالہ اوور ہیڈ برج 70کروڑ کا منصوبہ شاہد خاقان عباسی اور ان کے چیلوں نے روک لیا۔ ساڑھے چھ ارب کی گرانٹ سے کہوٹہ پنڈی روڈ، کہوٹہ جیوڑہ بیور روڈ، بیور تا پنجا ڑ اور پنجاڑ تا نڑھ کی سڑکوں سمیت تحصیل کہوٹہ میں 14سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے لیئے میگا پراجیکٹس پر کام 15سے 20دنوں میں شروع کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ 4ارب سے زائد ٹورازم ہائی وے علاقہ کی تقدیر بدل کر رکھ دے گی۔ 35سالوں میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی وہ ترقیاتی کام نہ کر سکی جو پی ٹی آئی نے 35ماہ میں کر کے دکھائے۔ اس موقع پر تقریب سے تحصیل صدر تحریک انصاف کہوٹہ راجہ وحید احمد، سٹی صدر تحریک انصاف راجہ الطاف، سردار رضا جنرل سیکرٹری تحریک انصاف تحصیل کہوٹہ نے بھی خطاب کیا۔مستعفیٰ ممبر قومی اسمبلی صداقت عباسی، چیئرمین آڈی اے طارق مرتضیٰ اور راجہ حید احمد نے تحریک انصاف کے ورکروں اور کارکنوں نے خطاب کے دوران کہا کہ آزادی مارچ میں بھر پور شرکت کریں گے راولپنڈی پہنچے پر عمران خان کا استقبال کریں گے۔ عمران خان ہی اس ملک کی تقدیر بدلے گا اور کرپٹ ٹولے سے نجات دلائے گا۔

Kahuta: (Pothwar.com, Imran Zamir, November 19, 2022) — A resigned member of National Assembly Sadaqat Abbasi and Chairman RDA Tariq Murtaza inaugurated major water supply scheme projects in Kahuta city. The project will cost Rs 41 crore 65 lakh. And the citizens of Kahuta will have the facility of water supply. Criticizing former Prime Minister Shahid Khaqan Abbasi and Muslim League MPA Raja Sagheer Ahmed, Sadaqat Abbasi said that Shahid Khaqan Abbasi and Raja Sagheer, being hostile to the people of Kahuta, ended two major projects of the university campus worth 36 crores which I approved. While the Sihala Overhead Bridge project of 70 crores was stopped by Shahid Khaqan Abbasi and his disciples. With a grant of six and a half billion, the work on mega projects will be started in 15 to 20 days for the construction and repair of 14 roads in Tehsil Kahuta, including Kahuta Pindi Road, Kahuta Jiora Bior Road, Bior to Panjar and Panjar to Narh roads. Further said that more than 4 billion tourism highways will change the destiny of the region. In 35 years, Muslim League (N) and People’s Party could not do the developmental work that PTI did in 35 months. Tehreek-e-Insaf Tehsil President Kahuta Raja Waheed Ahmed, City President Tehreek-e-Insaf Raja Altaf, Sardar Raza General Secretary Tehreek-e-Insaf Tehsil Kahuta also addressed the ceremony. Resigned National Assembly Member Sadaqat Abbasi, Chairman RDA Tariq Murtaza and Raja Haid Ahmed. During the speech, Tehreek-e-Insaf workers said that they will participate fully in the Azadi March and will welcome Imran Khan upon reaching Rawalpindi. Only Imran Khan will change the destiny of this country and get rid of the corrupt gang.

سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی سے ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب راجہ صغیر احمد کی ملاقات

Member Provincial Assembly Punjab Raja Sagheer Ahmed met with former Prime Minister of Pakistan Shahid Khaqan Abbasi

مٹور (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،19نومبر2022)
سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی سے ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب راجہ صغیر احمد کی ملاقات حلقے کی سیاست پر تفصیلی گفتگو کی ملاقات میں معروف سیاسی وسماجی عبد القدوس عباسی،کونسلر راجہ عباس پپوبھی موجود تھے،تفصیل کے مطابق گذشتہ روزسابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی سے مسلم لیگ ن کے ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب راجہ صغیر احمد سے ان کے گھر میں ملاقات کی اور حلقے کی سیاسی صورتحال سے آگاہ کیا ملاقات میں معروف لیگی رہنماء معروف سیاسی وسماجی عبد القدوس عباسی،کونسلر راجہ عباس پپوبھی موجود تھے اس موقع پر راجہ صغیر احمدنے شاہد خاقان عباسی کو تحصیل کہوٹہ اور تحصیل کلر سیداں کے تمام معملات سے آگاہ کیا جس پر انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ بہت جلد اپنے حلقے کا دورہ کروں گا ڈور ٹو ڈور عوام سے ملاقات ہوگئی پارٹی کے تما م کارکنوں، ورکروں کا ایک پلیٹ فارم پر اگٹھا کیا جائے اور مسلم لیگ ن کو پہلے سے زیادہ مضبوط و منظم کیا جائے گا۔

حلقہ پی پی سیون میں 6ارب سے زائد کے منصوبے دیے4ارب روپے کی لاگت سے ٹورازم ہائی وے کا کام جاری

More than 6 billion projects have been given in PP7 Constituency

مٹور (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،19نومبر2022)
حلقہ پی پی سیون میں 6ارب سے زائد کے منصوبے دیے4ارب روپے کی لاگت سے ٹورازم ہائی وے کا کام جاری ہے جسکو تیزی سے مکمل کیا جا رہا ہے جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی نے فوری طور پر ساڑھے تین ارب کے منصوبے دیے آج کہوٹہ کے عوام کا دیرینہ مطالبہ واٹر سپلائی کا پورا ہو گیا ہے42کروڑ کی لاگت سے کہوٹہ ایم سی کی حدود میں بلا تفریق ہر گھر کو صاف پانی دیا جائے گا آج اسکا افتتاح ہو گیا ہے سڑکوں کے حوالے س تنقید جائز ہے مگر دو ہفتوں بعد کہوٹہ پنڈی، کہوٹہ بیور روڈ جو ایک ارب بیس کروڑ کا منصوبہ ہے وہ شروع کر دیا جائے گا آج ہی کلر سیداں تا دھان گلی ایک ارب ساٹھ کروڑ کی سڑک کا افتتاح کیا ہے پنجاڑ سے نڑھ اور بیور سے پنجاڑ ایک ارب سے زائد کے فنڈز سے کام شروع ہو گا میں نے پی پی پی اور مسلم لیگ ن والوں کو کہا تھا کہ اتنے کروڑو کبھی دیکھے ہیں آج کہتا ہوں کہ کبھی اتنے ارب دیکھے ہیں مسلم لیگ کے35سالوں کے منصوبے میرے35ماہ سے مقابلہ نہیں کر سکتے شاہد خاقان عباسی وزیر اعظم رہ کر پانی کی سکیم نہ دے سکا ہم نے راجہ صغیر سے وفا کی تھی تین سالوں میں مریے ساتھ درجنوں افتتاح کیے آج اُن سے پوچھیں مرکز سے کتنے منصوبے لیے ککڑ اتھے تے انڈے اُتھے انھوں نے اپنی سیاست کو گندہ کیا ان خیالات کا اظہار مستعفی ایم این اے صداقت علی عباسی، چیئر مین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مرتضیٰ،راجہ وحید احمد خان نے کہوٹہ ذبحہ خانہ چوک میں 42کروڑ کی واٹر سپلائی اور سیوریج سکیم کا افتتاح کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ چند لوگ جو دن کو پی ٹی آئی اور رات کو پی پی پی میں ہوتے ہیں کہتے ہیں کہ ٹورازم اور واٹر سپلائی کا کریڈٹ ہمیں جاتا ہے مگر یہ مری میں سابق وزیر اعظم عمران خان نے جب کوہسار یونیورسٹی کا افتتاح کیا تھا تو اسوقت مری دہار جاوہ ڈیم سکیم کا اعلان ہو ا تھا یہ پہلا موقع ہے کہ ابھی وہاں کام شروع نہیں ہو ا اور اسی سکیم سے کہوٹہ میں کام شروعہو گیا انھوں نے کہا کہ سہالہ اوور ہیڈ برج کا ٹھیکہ میں نے دیا سریا مہنگا ہوا تو پھر این ایل سی کو ٹھیکہ ملا حکومت تبدیل ہوئی تو امپورٹڈ حکومت کام روک لیا جبکہ شاہد خاقان عباسی نے کیمپسز کے36کروڑ بھی رکوا دیے اگر بجٹ مل گیا تو پہلی فرصت میں کیمپسز پر کام شروع ہوگا انھوں نے تمام ورکر کارکنان سے آج روات عمران خان کے قافلے کا استقبال کرنے کے لیے بھی بلایا افتتاحی تقریب سے سٹی صدر راجہ الطاف حسین،جنرل سیکٹری سردار ایم رضا نے بھی خطاب کیا جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض سردار مظہر نے ادا کیے تقریب میں راجہ ارشد آف بھورہ حیال، راجہ سعید احمد،صدر یوتھ ونگ سکندر ستی، جنرل سیکرٹری راجہ وجاہت مسعود، ماسٹر محمد نواز، مختار احمد کلیامی، زاہد ستی ایڈووکیٹ، راجہ غلام نبی، اور دیگر کثیر تعداد میں ورکرز کارکنان نے شرکت کی۔

فرزند کہوٹہ راجہ طارق عظیم جنجوعہ کے فارم ہاوس کا دورہ

Tour of Raja Tariq Azim Janjua farm (see video below)

مٹور (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،19نومبر2022)
فرزند کہوٹہ راجہ طارق عظیم جنجوعہ کے فارم ہاوس کا دورہ،گوبر سے پیدا کی جانے والی (گیس)پلانٹ کے حوالے سے بھی بتایا، کالے مرچ، بیری کا درخت،لیموں اور کینوں کا باغ بھی دیکھاے جبکہ اس موقع پر فرزند کہوٹہ راجہ طارق عظیم جنجوعہ نے کہا کہ سیاست کے ساتھ باغبانی کا بھی شوق ہے ہم اپنے گھر کے لیے سبزیاں،دودھ، مچھلی،پھل اپنے گھر کا ہے انہوں نے میں نے آج سے 4سال قبل میں نے 2لاکھ روپے مالیت سے میں نے گوبر سے گیس پلانٹ لگایا اور جس سے میں وافر مقدار میں گیس پیدا کررہا ہوں میرے گھر میں چار سال سے یہی گیس جل رہی ہے انشاء اللہ سولر سسٹم لگاوں گا تاکہ بجلی کی بچت ہو میں عوام سے بھی اپیل کر تا ہوں کہ وہ اس طرع کی پیداوار کریں تاکہ ہمارا ملک خوشحال ہوباقی تفصیل کے لیے ویڈیو لنک پر کلک کریں۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button