DailyNewsHeadlinePothwar.comRawat

Rawat police action, 02 accused involved in murder case arrested

روات پولیس کی کاروائی،اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث 02 ملزمان گرفتار

روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,18،نومبر,2022)—روات پولیس کی کاروائی،اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث 02 ملزمان گرفتار۔تفصیلات کے مطابق روات پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث 02ملزمان آصف اور عمران کو گرفتار کرلیا، ملزمان نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ زمین کے تنازع پر فائرنگ کر کے وحید اور عدنان کو زخمی کر دیا تھا،واقعہ کا مقدمہ گزشتہ ماہ وسیم نامی شہری کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔

Rawat (Representative Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, 18, November 2022)- Rawat police action, 02 suspects involved in the case of murder arrested. According to the details, Rawat police arrested 02 accused Asif in the case of murder, And Imran was arrested, the accused along with their other accomplices opened fire on the land dispute and injured Waheed and Adnan.

ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا تھانہ روات کا اچانک دورہ

SP Saddar Muhammad Nabil Khokhar’s surprise visit to Rawat police station

روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,17،نومبر,2022)—ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا تھانہ روات کا اچانک دورہ،تھانہ کے فرنٹ ڈیسک ریکارڈ، حوالات،تھانہ بلڈنگز اور صفائی کے نظام سمیت دیگر متعلقہ امور کا تفصیلی جائزہ لیا،تفصیلات کے مطابق ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھرنے گزشتہ رات تھانہ روات کا اچانک دورہ کیا،تھانہ کے فرنٹ ڈیسک ریکارڈ، حوالات،تھانہ بلڈنگز اور صفائی کے نظام سمیت دیگر متعلقہ امور کا تفصیلی جائزہ لیا،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھرکا کہنا تھاکہ تھانے میں آنے والے شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آتے ہوئے ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں، پبلک سروس ڈیلیوری میں کوتاہی قطعی برداشت نہیں کی جائے گی، تھانہ کی سطح پر شہریوں کی شکایات کے بروقت ازالے کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

روات پولیس نے پانچ افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں ہیروئین،چرس اور شراب برآمد کر لی۔

Rawat police arrested five persons and recovered huge quantity of heroin, hashish and liquor from their possession

روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,18،نومبر,2022)—روات پولیس نے پانچ افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں ہیروئین،چرس اور شراب برآمد کر لی۔گاؤں بگا شیخاں میں چھاپہ مار کر ملزم حیدر علی کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 2420 گرام ہیروئن جبکہ آصف محمود کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 1420 گرام چرس،غلام مرتضیٰ سکنہ چک بیلی موڑ کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 220 گرام چرس،ملک منیر اسلم سکنہ کلیام اعوان کے قبصے 10 لیٹر شراب اور تنویر احمد سکنہ کلیام اعوان کے قبضہ سے 30 بور پسٹل برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کرلیئے

 

Show More

Related Articles

Back to top button