DailyNewsKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Sadaqat Ali Abbasi has no moral justification for laying the foundation stone of Kallar Syedan Dhuangali Road, Col M Shabbir Awan.

صداقت علی عباسی کو کلرسیداں دھانگلی روڈ کا سنگ بنیاد رکھنے کا کوئی اخلاقی جواز نہیں ان کا اس منصوبیسے بھی سرے سے کوئی تعلق نہیں ہے, کرنل محمد شبیر اعوان

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,18،نومبر,2022)—پی ٹی آئی کے رہنما سابق رکن پنجاب اسمبلی کرنل محمد شبیر اعوان نے کہا ہے کہ صداقت علی عباسی کو کلرسیداں دھانگلی روڈ کا سنگ بنیاد رکھنے کا کوئی اخلاقی جواز نہیں ان کا اس منصوبیسے بھی سرے سے کوئی تعلق نہیں ہے انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کلرسیداں دھانگلی روڈ کی تعمیر و توسیع کے لیئے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پنجاب میں حمزہ شہباز کی حکومت کو سڑک کو سالانہ بجٹ میں شامل کرنے اور اس کی تعمیر کے لیئے خط تحریر کیا تھا جس کی وجہ سے حمزہ شہباز کی حکومت نے اسے پنجاب کے سالانہ بجٹ کا حصہ بنایا اور اسے اے ڈی پی میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا جس کے بعد وہ حکومت ختم ہو گء جس کے بعد میں نے ذاتی طور پر لاہور جا کر اس کے لیئے عملی کوششیں کیں اور اسے پی اینڈ ڈی سے منظور کروا کے اس کے لیئے فنڈز جاری کروائے اس سارے منصوبے میں صداقت عباسی کا سرے سے کوئی کردار ہی نہیں وہ اس کی تقریب منعقد کرنے کا کوئی اخلاقی جواز نہیں رکھتے ان کے اس اقدام سے پی ٹی آئی کو فائدہ نہیں نقصان ہی ہو سکتا ہے جن لوگوں نے اس کے لیئے عملی طور پر کوششیں کیں انہیں الگ کرکے محض سستی شہرت کے لیئے تقریب سنگ بنیاد رکھنے کی کوئی حیثیت نہیں ہے یہ محض ڈرامہ بازی ہے جس کے ذریعے حقائق کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا علاقے کے عام لوگ بھی اس بات سے آگاہ ہیں کہ اس منصوبے سے صداقت علی عباسی کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 18, November 2022)- PTI leader and former member of Punjab Assembly Colonel Muhammad Shabbir Awan has said that there is no moral justification for Sadaqat Ali Abbasi to lay the foundation stone of Dhuangali Road. No, he has nothing to do with this project, he said while talking to the media that for the construction and expansion of Kallar Syedan Dhuangli Road, Speaker National Assembly Raja Pervez Ashraf has asked Hamza Shahbaz’s government in Punjab to include the road in the annual budget. I wrote a letter for its construction and due to this Hamza Shehbaz government made it a part of the annual budget of Punjab and decided to include it in the ADP after which that government ended. I personally went to Lahore and made practical efforts for it and got it approved by P&D and released funds for it. There is no moral justification for this action of theirs, the PTI can only be harmed by the people who have made practical efforts for it. Why is there no position to separate them and lay the foundation stone ceremony just for cheap fame? It is just a drama through which the facts cannot be changed. The common people of the area are also aware that Sadaqat Ali Abbasi is from this project. has nothing to do with

جماعت اسلامی کی مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ آج کلرسیداں کا دورہ کریں گے

Jamaat-e-Islami Central Vice Amir Liaquat Baloch will visit Kallar Syedan today

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,18،نومبر,2022)—جماعت اسلامی کی مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ آج کلرسیداں کا دورہ کریں گے وہ ٹی ایچ کیو ہسپتال پنڈی روڈ کے باالمقابل نوتعمیر جامعہ مسجد قرطبہ کا افتتاح کریں گے ان کا خطاب بارہ بجے شروع ہو جائے گا تقریب میں جماعت اسلامی کے دیگر رہنما راجہ تنویر احمد،جاوید اقبال،محمد توقیر اعوان،قاری قاسم الحق،چوہدری آبدار حسین اور دیگر بھی شرکت کریں گے۔

پیر سید اعجاز علی شاہ گیلانی کی کلرسیداں آمد

The arrival of Pir Syed Ijaz Ali Shah Gillani in Kallar Syedan

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,18،نومبر,2022)—دربار عالیہ حجرہ شاہ مقیم کے سجادہ نشین پیر سید اعجاز علی شاہ گیلانی کی کلرسیداں آمد،انہوں نیسابق ممبر بلدیہ حاجی محمد اسحاق صاحب ان کے بڑے بھائی معروف صنعتکار راجہ محمد الیاس کی وفات پر اظہار تعزیت کیا۔انہعں نے مرحوم کی قبر پر جا کر چادر چڑھائی اور دعائے مغفرت بھی کی۔

تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کلرسیداں کی تزئین و آرائش کیلئے 315.883 ملین کے فنڈز کی ایڈمنسٹریٹو اپروول جاری

Administrative approval of funds of 315.883 million for the renovation of Tehsil Headquarters Hospital, Kallar Syedan

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,18،نومبر,2022)—مستعفی رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی کی کاوشیں رنگ لے آئیں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کلرسیداں کی تزئین و آرائش کیلئے 315.883 ملین کے فنڈز کی ایڈمنسٹریٹو اپروول جاری کردی گئی۔ٹینڈرز جاری کرکے عملی کام جلد شروع کردیا جائے گا۔

حاجی علی اکبر کی تقریب قل سروہا میں ادا کی گئی

Dua e Qul observed for late Haji Ali Akbar in Saroha

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,18،نومبر,2022)—بلدیہ کلر کے سابق رکن چوہدری مشتاق حسین کے بھانجے اورحمزہ اصغر کے سسر حاجی علی اکبر کی تقریب قل سروہا میں ادا کی گئی جس میں راجہ ظفر محمود،زین العابدین عباس،حاجی طارق تاج،سردار صلاح الدین احمد،مسعود بھٹی، راجہ ندیم احمد،سردار آصف محمود،سائیں امجد علی،نمبردار اشفاق کیانی،صغیر بھولا،چوہدری عبدالقیوم اور دیگر نے شرکت کی۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button