DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; The supply of cheap flour from Kahuta Flour Mill to the people has become a punishment

تحصیل کہوٹہ کے عوام کو کہوٹہ فلور مل سے سستے آٹے کی فراہمی عذاب بن گئی

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر ،18نومبر2022) — تحصیل کہوٹہ کے عوام کو کہوٹہ فلور مل سے سستے آٹے کی فراہمی عذاب بن گئی۔ پوٹھوہار فلور اینڈ جنرل ملزکی ماڈل شاپ کہوٹہ شہر سے باہر عام پبلک کی پہنچ سے دور لہتڑار روڈ کے نزدیک بنانے پر شہریوں کا شدید احتجاج ماڈل شاپ پر آٹا دس کلو کا بیگ 648روپے جبکہ 20کلو کا بیگ 1295روپے کا ریٹ مقرر کر کے بینر دکان پر لگا دیا گیا۔ فوٹو سیشن اور سب اچھا ہے کی رپورٹ دے کر محکمہ فوڈ اور انتظامیہ کی ملی بھگت سے چند تھیلے شو کر کے باقی آٹا اور گندم جوکہ سبسڈی پر فراہم کرنے کی بجائے پوٹھوہا ر فلور مل میں موجود رہتا ہے۔ عوامی حلقو ں نے مطالبہ کیا ہے کہ اعلیٰ حکام نوٹس لیں۔ کیونکہ چند بیگ فروخت کرکے حکومتی خزانے کو لاکھوں روپے کی پھکی دی جارہی ہے جبکہ عوام کو اس ماڈل شاپ سے فائدہ میسر نہ ہے۔

Kahuta: (Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, 18 November 2022)— The supply of cheap flour from Kahuta Flour Mill to the people of Tehsil Kahuta has become a punishment. The model shop of Potohar Flour and General Mills was built outside the city of Kahuta, near Lahatdar Road, far from the reach of the general public. The citizens protested strongly over the prices. At the model shop, a 10 kg bag of flour was priced at Rs 648 and a 20 kg bag was priced at Rs 1295. Public circles have demanded that higher authorities take notice Because by selling a few bags, the government treasury is being drained of lakhs of rupees while the people are not benefiting from this model shop.

کہوٹہ پولیس کی منشیات فروشو ں کے خلاف کاروائی تین کلو چرس بر آمد

Kahuta Police’s action against drug dealers yielded three kilos of hashish

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر ،18نومبر2022) — کہوٹہ پولیس کی منشیات فروشو ں کے خلاف کاروائی تین کلو چرس بر آمدکر کے منشیات فروش ارشد خان گرفتار کر لیا گیا۔ ڈی ایس پی کہوٹہ ملک رفاقت حسین اور ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ سید شاہد گیلانی نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ سی پی او راولپنڈی سید ندیم شہزاد بخاری کی خصوصی ہدائت پر منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے سب انسپکٹر چوہدری اعجاز کی زیر نگرانی خصوصی ٹیم تشکیل دی جس نے منشیات فروش ارشد خان ولد طور خان سکنہ نوشہرہ سے تین کلو چرس بر آمد کر کے تھانہ کہوٹہ میں مقدمہ درج کر لیا۔

تحریک انصاف تحصیل کہوٹہ میں دڑے بندی اور تقسیم کا شکار ہوگئی

Tehreek-e-Insaf suffered factionalism and division in Tehsil Kahuta

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر ،18نومبر2022) —تحریک انصاف تحصیل کہوٹہ میں دڑے بندی اور تقسیم کا شکار ہوگئی۔واٹرسپلائی کہوٹہ سٹی کے لیئے منظور کی گئی۔ 41کروڑ 65لاکھ کی گرانٹ متنازعہ ہوگئی۔ مستعفیٰ ایم این اے صداقت عباسی اور چیئرمین راولپنڈی ڈویلپمنٹاتھارٹی طارق مرتضیٰ کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے یہ گرانٹ منظور کرائی جبکہ تحریک انصاف کے 70ہزار ووٹ لینے والے امیدوار صوبائی اسمبلی و سابق ایم پی اے کرنل(ر) شبیر اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کہوٹہ شہر کی واٹر سپلائی کے لیے میں نے خد گرانٹ منظور کرائی اس میں صداقت عباسی اور طارق مرتضیٰ کا کوئی کردار نہ ہے۔

کہوٹہ کے گرونواح میں جنگلات کی غیر قانونی کٹائی کا سلسلہ بدستور جاری

Illegal cutting of forests continues in Kahuta area

-کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر ،18نومبر2022) —کہوٹہ کے گرونواح میں جنگلات کی غیر قانونی کٹائی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ بڑے بڑے قد آور چیل کے درختوں کو لکڑی چورں نے گاجر مولی کی طرح کاٹناشروع کر دیا۔ سر سبز و شاداب علاقہ میدان میں تبدیل ہو گیا۔ محکمہ جنگلات خاموش تماشائی بن کے رہ گیا۔ تفصیل کے مطابق کہوٹہ کے نواحی علاقوں بیور،سلیٹھ،پنجاڑ اور دیگر دیہاتوں میں ٹمبر مافیا اور لکڑی چوروں نے انت مچادی ہے۔ رات کے وقت غیرقانونی کاٹی گئی لکڑی کو لکڑی چور کہوٹہ شہر سے سمگل کر کے لے جاتے ہیں۔ کوئی پوچھنے والا نہ ہے۔ اعلیٰ حکام نوٹس لیں۔

سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان کی کوششوں سے یوسی نڑھ کے لیے3عدد بجلی کے ٹرانسفارمر منظور

With the efforts of former MPA Colonel Muhammad Shabbir Awan, 3 power transformers were approved for UC Narh

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،18نومبر2022)
سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان کی کوششوں سے یوسی نڑھ کے لیے3عدد بجلی کے ٹرانسفارمر منظور عوامی حلقوں کا سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان اور محکمہ واپڈ ا کا شکر یہ ادا کیا،تفصیل کے مطابق یونین کونسل نڑھ کے علاقہ کوہ پندی،اوڑیک اور لہٹری میں بجلی کے کم وولٹیج کا مسلہ تھا جس کہ وجہ سے اہل علاقہ کو شدید مشکل کا سامنا کر نا پڑھ رہا تھاجس پر معززین علاقہ نے پی ٹی آئی کے سینئر رہنماء سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان مطلع کیا جس پر یوسی نڑھ کے لیے 3عدد بجلی کے ٹرانسفارمر کی منظوری ہوئی ہے جس پر عوامی حلقوں نے سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان اور محکمہ واپڈ ا کا شکر یہ ادا کیاہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button