DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta; Reception held for Raja Fayyaz Ahmed of UK and the poet Raja Hafeez Babar on arrival in Pakistan
معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ فیاض احمد آف پنڈکاری حال مقیم UKاورشعر خوان راجہ حفیظ بابر کا پاکستان آمد پر حاجی غلام رسول عباسی کی طرف پرتکلف دعوت کا اہتمام
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد،17نومبر2022)
معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ فیاض احمد آف پنڈکاری حال مقیم UKاورشعر خوان راجہ حفیظ بابر کا پاکستان آمد پر حاجی غلام رسول عباسی کی طرف پرتکلف دعوت کا اہتمام راجہ صغیر احمد سمیت بلدیاتی نمائندوں کی شر کت۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روزمعروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ شہزاد احمد آف پنڈکاری حال مقیم کے بڑھے بھائی معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ فیاض احمد آف پنڈکاری حال مقیم UKاورشعر خوان راجہ حفیظ بابرجو کہ انگلینڈ سے پاکستان آے ان کے اعزاز میں خطہ پوٹھوار کے معروف شعر خوان حاجی غلام رسول عباسی آف منیند شریف کہوٹہ ایک پر تکلف دعوت کا اہتمام کیا مہمانوں کی آمد پر ان کو پر تباک استقبال کیا گیا تقریب میں مسلم لیگ ن کے ممبرصوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون راجہ صغیر احمد،چیئرمین راجہ ظفر بگہاروی،چیئرمین سجاد ستی، ن لیگی سیاسی شخصیت راشد مبارک عباسی،راجہ ثقلین آف ممیام،نوجوان شعر خوان اسد عباسی،سید جواد حسین شاہ،ندیم کیانی،سکندر خان،طاہر ستی،راجہ مدثر ہوتھلہ،غلام یذدانی عباسی،طاہر عباسی،راجہ امتیاز آف گہر،راجہ ساجد کالج کالونی،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ سمیت دیگر افراد نے شر کت کی اس موقع پر میزبان حاجی غلام رسول عباسی نے اپنے مہمانوں کی پر تکلف کھانوں کے ساتھ تواضع کی۔
Mator (Pothwar.com Kabir Ahmad, 17 November 2022)
Well-known political and social personality Raja Fayyaz Ahmed of Pandkari currently living in UK and poet Raja Hafeez Babar on his arrival in Pakistan organized an invitation by Haji Ghulam Rasool Abbasi with the participation of MPA Raja Sagheer Ahmed and local body representatives.
ملک کے تمام ادارے پولیس،عدلیہ،فوج اور بیوروکریسی ہمارے ملک کی اساس ہیں
All the institutions of the country, police, judiciary, army and bureaucracy are the pillars of our country
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد،17نومبر2022)
پاک فوج ہماری قومی سلامتی کی ضامن ہے پاک فوج کا جو بھی سپہ سالار منتخب ہو گا وہ ہماری فوج کا حصہ ہو گا ہر چوک چوراہے میں فوج پر ڈسکس نہ کی جائے فوج کسی فرد واحد کی نہیں ہوتی بلکہ وہ پورے ملک اور عوام کی ہوتی پاک فوج کا سپاہی سے لے کر سپہ سالار تک سب عوام کے سر کا تاج ہیں ملک کی عوام ایک سپاہی سے لے کر جنرل تک سے پیار کرتی ہے ان خیالات کا اظہار معروف سیاسی وسماجی شخصیت چیئرمین راجہ عامر مظہر امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ یہ وقت ملک میں لانگ مارچ اور سیاست کا نہیں بلکہ سیلاب کی تباہ کاریوں کے نتیجہ میں متاثر ہونے والے دو کروڑ سے زائد سیلاب متاثرین کی بحالی پر توجہ دینے کا ہے پاک فوج ہماری قومی سلامتی کی ضامن ہے اور ملکی سرحدوں کی حفاظت کرنے والے ادارے کے خلاف محاذ آرائی انتہائی قابل تشویش ہے ہم گھروں میں محفوظ بیٹھے ہیں جبکہ فوج دن رات ہماری حفاظت کرتی ہے ملک کے تمام ادارے پولیس،عدلیہ،فوج اور بیوروکریسی ہمارے ملک کی اساس ہیں انکا تحفظ اور انکے وقار کو ملحوظ خاطر رکھنا ہر پاکستانی کی ذمہ داری ہے۔