Kallar Syedan; Area Magistrate fined pick pocket at namaz e janaza, five thousand rupees and sentenced him to Adiala Jail for three days.
علاقہ مجسٹریٹ کلر سیداں محمد عابد اعوان نے جنازہ گاہ میں لوگوں کی جیبیں صاف کرنے والے ملزم ظفر اقبال سکنہ سرگودھا کو پانچ ہزار روپے جرمانہ عائد کر کے تین دن اڈیالہ جیل رہنے کی سزا بھی سنا دی
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,15،نومبر,2022)—علاقہ مجسٹریٹ کلر سیداں محمد عابد اعوان نے جنازہ گاہ میں لوگوں کی جیبیں صاف کرنے والے ملزم ظفر اقبال سکنہ سرگودھا کو پانچ ہزار روپے جرمانہ عائد کر کے تین دن اڈیالہ جیل رہنے کی سزا بھی سنا دی جبکہ کلرسیداں پولیس ملزم کے دیگر دو ساتھیوں کو گرفتار کرنے میں بری طرح ناکام رہی یہ ملزمان واردات کے فوری بعد ملزم کو کالیں بھی کرتے رہے مگر پولیس نے انہیں شامل تفتیش کرنے کی بجائے ملزم کو عجلت میں جیل بھیج کر گلو خلاصی کرلی۔ملزم ظفر اقبال نے جمعہ کے روز نماز جنازہ کے دوران ایک شخص کی جیب سے چھ ہزار روپے کی رقم چرا لی تھی اور دوسری واردات کیلئے ایک اور شخص کی جیب میں ہاتھ ڈالا ہی تھا کہ ملزم کو پکڑ لیا گیا اور وہاں موجود افراد نے اس کی دھنائی شروع کر دی اور تسلی کرنے کے بعد اسے پولیس کے حوالے کردیا تھا اور پولیس نے بھی اس سے اپنی جان چھڑا لی۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 15, November 2022)- Area Magistrate, Kallar Syedan Muhammad Abid Awan, fined the accused Zafar Iqbal of Sargodha five thousand rupees for cutting the pockets of people at the funeral. He was sentenced to in Adiala Jail for 3 days, while the police failed miserably in arresting the other two accomplices of the accused. The accused, Zafar Iqbal, had stolen six thousand rupees from the pocket of a person during the funeral prayer on Friday, and for the second incident, he had put his hand in another person’s pocket when the accused was caught. And the people present there started beating him and after consoling him, he was handed over to the police.
عمران خان انتشار اور نفرت کی سیاست کے ذریعے اداروں اور ملک کو کمزور کرکے بیرونی ایجنڈے کے لیئے کام کر رہے ہیں
Imran Khan is working for foreign agenda by weakening the institutions and the country through the politics of anarchy and hatred, PML-N
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,15،نومبر,2022)—مسلم لیگ ن کے سابق ارکان اسمبلی چوہدری محمد ریاض،راجہ جاوید اخلاص،انجینئر قمراسلام راجہ اور دیگر نے کہا کہ عمران خان انتشار اور نفرت کی سیاست کے ذریعے اداروں اور ملک کو کمزور کرکے بیرونی ایجنڈے کے لیئے کام کر رہے ہیں۔میاں نواز شریف آج بھی ملک کے سب سے بڑے سیاسی لیڈر ہیں جنہوں نے ملک کو ترقی کی شاہراہ پر ڈالا،عمران خان نے امریکی مداخلت کے موقف میں تبدیلی کرکے ایک بار پھر یو ٹرن لے لیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں سابق چیئرمین یوسی راجہ ندیم احمد،چوہدری الطاف حسین،چوہدری محمد رمضان،محمد یحییٰ فیض،راجہ امیر داد،سید قلب عباس،مرزا ارشد،ماسٹر اکبر،مرزا عنائت اللہ،شاہد صراف کے علاوہ قاضی عبدالوقار کاظمی،ملک پرویز آف کنگر،چوہدری خالد محمود،راجہ سرفراز،راجہ محمد سہراب،راجہ خضر قربان،سید ندیم عباس بخاری،تنویر اختر شیرازی،شیخ حسن سرائیکی،چوہدری توقیر اسلم،ملک محمد فیاض سندھو،اور دیگر نے شرکت کی۔ چوہدری محمد ریاض نے کہا کہ نواز شریف نے ملک کو پہلی اسلامی ایٹمی قوت بنایا موٹرویز بنائیں میٹروز بنائیں بجلی کے کارخانے بنا کر ملک کو تاریکیوں سے نجات دلائی جبکہ عمران خان نے ملک کو بھکاری بنایا ملکی ترقی کا پہیہ روک کر آج منفی سیاست کے ذریعے ملک کو نقصان پہنچانے کے درپے ہے مگر تمام بالغ جمہور قوتیں آج عمران خان کی فسطائیت کے مقابلے میں ایک ساتھ کھڑی ہیں،راجہ جاوید اخلاص نے کہا کہ ہمارا آپس میں کوئی اختلاف نہیں ہم مسلم لیگ ن میں ایک ساتھ ہیں ہمارا مقصد مسلم لیگ ن کو مضبوط کرکے قومی وحدت اور سالمیت کو مستحکم کرنا ہے مسلم لیگ ن کل کی طرح آج بھی ملک کی بڑی سیاسی جماعت ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان کی وجہ سے ملک کو آج مشکلات کا سامنا ہے تمام چھوٹی بڑی جماعتیں ملک کو منجدھار سے نکالنے کے لیئے کوشاں ہیں مگر عمران خاں آج بھی مشکلات میں اضافے کے لیئے سڑکوں پر دھکے کھا رہے ہیں۔عمران چھ ماہ تک اپنی حکومت کی خاتمے کو امریکی سازش کہتے رہے کل اس موقف سے پھر گئے ہیں یہ یوٹرن لینے کے ماسٹر ہیں ان کی کسی بات پر اعتبار کیا جا سکتا ہے نہ ہی اسے سنجیدہ لینا چاہیئے۔انجینئر قمراسلام راجہ نے کہا کہ ہماری شناخت مسلم لیگ ن اور میاں نواز شریف سے ہے ہمیں اپنی قیادت کا ہر فیصلہ ہر صورت قبول ہے میرا سیاسی وارث میرا بھائی یا بیٹا نہیں کوئی سیاسی کارکن ہو گا،ہمارا جینا مرنا اپنی جماعت اور اپنے پارٹی قائد کے ساتھ ہے۔ راجہ عبدالحمید ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہم سب متحد ہیں ہمارا قائد میاں نواز شریف ہے اس موقع پر بدھ کو دن ایک بجے گوجرخان میں مسلم لیگ ن ورکرز کنونشن کے انعقاد کا بھی اعلان کیا گیا انجینئر قمراسلام راجہ نے کہا کہ وہ روات سے اپنے جلوس کے ہمراہ کنونشن میں شرکت کریں گے۔
حکومت عالمی برادری سے چندے کی بھیگ مانگنے کی بجائے پاکستان کی لوٹی ہوئی دولت واپس کریں
Instead of asking the international community for donations, the government should return the looted wealth of Pakistan
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,15،نومبر,2022)—پی ٹی آئی ضلع راولپنڈی کے نائب صدر راجہ ساجد جاوید نے کہا ہے کہ مہنگائی کے بوجھ تلے دبے ہوئے عوام حکمرانوں کا گریبان پکڑنے کے قریب تر ہیں۔حکمران ٹولہ عوام کے خون پسینے کی کمائی سے اپنی ذاتی عیاشیوں میں مصروف ہے۔حکومت عالمی برادری سے چندے کی بھیگ مانگنے کی بجائے پاکستان کی لوٹی ہوئی دولت واپس کریں۔ملک دیوالیہ ہوا تو حکمران بچیں گے نہ ہی ان کے حمایتی۔حکمران ٹولہ عوام کو اپنی غلامی کی زنجیروں میں جکڑنے کا خواب چھوڑ دے۔انہوں نے یہاں مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں،قاتلانہ حملے کے باوجود عمران خان اپنی قوم کو منزل مقصود تک لے جانے میں پرعزم ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکمران حقیقی آزادی مارچ سے خوف زدہ ہیں،عمران خان کو ڈرایا جا سکتا ہے نہ انہیں دھمکایا جا سکتا ہے انشاء اللہ وہ اپنے مشن میں سرخرو ہونگے۔انہوں نے کہا کہ آزادی مارچ اپنی منزل پر ہر صورت پہنچے گا اور عام انتخابات کی تاریخ بھی لیں گے۔انہوں نے کہا کہ حملے کے بعد آزادی مارچ کے آغاز میں عوام کا جم غفیر حکمرانوں کیلئے نوشتہ دیوار ہے۔
میڈیکل سٹور سے موبائل چوری ہونے پر نامعلوم ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا
A case has been registered against the unknown accused for stealing a mobile phone from a medical store
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,15،نومبر,2022)—میڈیکل سٹور سے موبائل چوری ہونے پر نامعلوم ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ہارون جہانگیر نے پولیس کو بتایا کہ میں گزشتہ روز کلر سیداں میں ایک میڈیکل سٹور سے دوائی کیلئے گیا تو وہاں رش کی وجہ سے میرا موبائل فون چوری ہو گیا۔دریں اثناء پولیس نے محمد اسد عرف اچھو سکنہ سوئی حافظاں کے قبضے سے پسٹل 30 بور بمعہ 06 روند برآمد ہوئے جبکہ مذکورہ کی مزید تلاشی پر قمیض پوشیدنی کی دائیں بغلی جیب سے مزید 10ضرب روند زندہ برآمد ہوئے۔
علی اکبر بھٹو حرکت قلب بند ہو جانے سے انتقال کر گے نمازہ جنازہ گاؤں سروہا چوہدریاں میں ادا کی گئی
Ali Akbar Bhutto passed away in Saroha Chaudhrian
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,15،نومبر,2022)—سابق کونسلر بلدیہ چوہدری مشتاق احمد کا بھانجا علی اکبر بھٹو حرکت قلب بند ہو جانے سے انتقال کر گیا نمازہ جنازہ گاؤں سروہا چوہدریاں میں ادا کی گئی جس میں رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد حافظ ملک سہیل اشرف،سابق ارکان بلدیہ شیخ حسن ریاض، راجہ ظفر محمود،حاجی اخلاق حسین،عاطف اعجاز بٹ، پرویز اختر منہاس، ملک زبیر احمد، ٹھیکیدار لطیف بھٹی،شاہد اکبر گجر،چوہدری زین العابدین عباس،مسعود احمد بھٹی،تنویر اختر شیرازی،شیخ حسن سرائیکی،صوبیدار غلام ربانی،جاوید کیانی،راجہ عاصم صدیق،احسان الحق قریشی،راجہ ازرم حمید سیالوی،الحاج اسلم بانی،راجہ نعمان ظفر،قاسم رضا قریشی،راجہ محمد ثقلین،بابو ظفراقبال،سردار صلاح الدین احمد،چوہدری توقیر اسلم سردار آصف محمود،سید سجاد حسین شاہ،جاوید احمد چشتی،راجہ محمد اجمل،سائیں امجد علی،صغیر احمد بھولا، راجہ افتخار آف پھکڑال، ٹھیکیدار شاہد زمان اور دیگر نے شرکت کی۔