DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Sadaqat Abbasi, Tariq Murtaza and Raja Waheed Ahmed Khan addressed the Union Councils and the officials of PTI organizations and youth

صداقت عباسی، طارق مرتضیٰ اور راجہ وحید احمد خان نے کہوٹہ کلب میں تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسلز اور سٹی کی تحریک انصاف کی تنظیموں کے عہدیداران اور یوتھ سے خطاب

مٹور(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،15نومبر2022)
مستعفی ممبر قومی اسمبلی صداقت عباسی اور راجہ طارق محمود مر تضیٰ کی درخواست پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے تحصیل کہوٹہ کے لیے ساڑھے تین ارب کے میگا پراجیکٹس کے لیئے فنڈز جاری کر دیئے۔ 55کروڑ 63لاکھ سے سہالہ تا پنجاڑ چوک روڈ، 53کروڑ 90لاکھ سے کہوٹہ تا کروٹ جیوڑہ روڈ، 83کروڑ سے کلٹیہ، جیوڑہ،پنجاڑ روڈ جبکہ 79 کروڑ کی گرانٹ سے پنجاڑ تا نڑھ سڑک کی تعمیر و مرمت اور کارپٹ کی جائے گئی۔ کہوٹہ شہر کے لیئے پینے کے پانی واٹر سپلائی کہوٹہ سٹی کی مد میں 39کروڑ 84لاکھ روپے خرچ کیئے جائیں گے۔ عمران خان کی قیادت میں پاکستان میں تبدیلی کی لہر بیدار ہو چکی ہے۔ تحصیل کہوٹہ میں اس سے قبل 6ارب جبکہ موجودہ چار ارب کی گرانٹ سے علاقہ کی تقدیر بدلے گی۔ سابقہ حکمرانوں نے ملک کو بے دردی سے لوٹا۔ ان خیالات اظہار مستعفی ممبر قومی اسمبلی صداقت عباسی،چیئرمین راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی طارق مرتضیٰ اور تحصیل صدر پی ٹی آئی راجہ وحید احمد خان نے کہوٹہ کلب میں تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسلز اور سٹی کی تحریک انصاف کی تنظیموں کے عہدیداران اور یوتھ سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحصیل کہوٹہ کی ہر یونین کونسل میں تنظیم کے ذریعے 70لاکھ کے فنڈز خرچ کیئے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی قیادت میں پاکستان ترقی کرے گا اور بحران سے نجات حاصل کرے گا۔ چور اور لٹیرے ملک تباہ کرنے پر لگے ہیں۔ انہوں نے فنڈز کی فراہمی پر وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ 33کروڑ کی گرانٹ سے تحصیل کہوٹہ تمام یونین کونسلز کی رابطہ سڑکیں 3کروڑ 13لاکھ سے ساعی تا بملوٹ رو ڈ، ایک کروڑ 17لاکھ سے علیوٹ تا نڑالہ روڈ،2کروڑ 74 لاکھ سے ڈیری مادھو روڈ، 88لاکھ96ہزار سے بریاڑی مواڑہ تا گڑھیٹ، ایک کروڑ 16لاکھ سے سیری ڈھوک ڈناتا نمب (بیور روڈ) ایک کروڑ 77لاکھ کی گرانٹ سے تھوہا خالصہ تا گلور مٹور روڈ، 4کروڑ پانچ لاکھ کی گرانٹ سے سہر تا ٹھٹھر روڈ، دو کروڑ 24لاکھ ست لہتراڑ کیرل روڈ، چار کروڑ پانچ لاکھ کی گرانٹ سے سنبھلا تا دھلیتر روڈ جبکہ بگہار روڈ کے لیئے ایک کروڑ 17لاکھ روپے،دوکروڑ روپے کی گرانٹ سے نارہ تا بھگون روڈاور ایک کروڑ 87لاکھ کی گرانٹ سے پکھڑال تا لوناروڈ تعمیر کی جائے گی۔ ان تمام میگا پراجیکٹس کا افتتاح 20دن کے بعد کرکے با قاعدہ کام کا آغازکیا جائے۔

Kahuta; Mator ( Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, November 15, 2022)
On the request of a resigned member of the National Assembly Sadaqat Abbasi and Raja Tariq Mehmood Murtaza, the Chief Minister of Punjab has released funds for mega projects worth three and a half billion for Tehsil Kahuta. These views were expressed by the resigned member of the National Assembly Sadaqat Abbasi, Chairman of Rawalpindi Development Authority Tariq Murtaza, and Tehsil President PTI Raja Waheed Ahmad Khan while addressing the Union Councils of Tehsil Kahuta and the officials and youth of Tehreek-e-Insaaf organizations in Kahuta Club.

تین سے چار ٹینکرز کمیکل کھاد پوڈر والے ملاوٹ شدہ دودھ فروخت ہو رہے ہیں

Three to four tankers of mixed milk with chemical fertilizer powder are being sold in Kahuta

مٹور(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،15نومبر2022)
تحصیل انتظامیہ کہوٹہ اور فوڈ انسپکٹر کہوٹہ کی لاپر وائی کہوٹہ شہر میں روزانہ تین سے چار ٹینکرز کمیکل کھاد پوڈر والے ملاوٹ شدہ دودھ فروخت ہو رہے ہیں جو60سے70روپے کلو دکانداروں کو دیتے ہیں اور یہ آگے 160روپے سے170تک کلو عوا کو فروخت کرتے ہین اس منافع بخش کاروبار کو دیکھتے ہوئے مرکزی جامع روڈ نیشنل بنک مین بازار مٹور چوک اور لاری اڈہ بلکہ ہر گلی محلے میں ہر دوسری دوکان دودھ دہی کی کھلی ہے جو دودھ کے بہانے زہر فروخت کرتے ہیں جسکی وجہ سے بچے اور دیگر افراد بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے رات کے اندھیرے میں یہ تین چار ٹینکرز آکر انکو ملاوٹ شدہ دودھ دے جاتے ہیں جسکا ذائقہ بھی عجب سا ہے دوکانوں پر پینا فلیکس لگا کر گائے بھینسوں کی تصویریں کسی نے مدینہ کسی نے مکہ کے نام سے منسوب دوکانیں رکھی ہیں اور عوام کو بیوقوف بنا رہے ہیں کئی مرتبہ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے عوامی شکایات پر دودھ ضائع کیا مگر کوئی باز نہ آیا عوام علاقہ نے کمشنر راولپنڈی وزیر اعلیٰ پنجاب و دیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ ملاوٹ شدہ دودھ دہی فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔

ڈی ڈی ایچ او کہوٹہ اور ڈرگ انسپکٹر تحصیل کہوٹہ کی غفلت و لاپر وائی کہوٹہ شہر اور گرد ونواح میں عطائی ڈاکٹروں اور نیم حکیموں کی بھرمار جگہ جگہ غیر قانونی کلینک کھل گئے

Due to the negligence of DDHO Kahuta and Drug Inspector Tehsil Kahuta, many illegal clinics of private doctors and semi-doctors have been opened in Kahuta city and its surroundings

مٹور(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،15نومبر2022)
ڈی ڈی ایچ او کہوٹہ اور ڈرگ انسپکٹر تحصیل کہوٹہ کی غفلت و لاپر وائی کہوٹہ شہر اور گرد ونواح میں عطائی ڈاکٹروں اور نیم حکیموں کی بھرمار جگہ جگہ غیر قانونی کلینک کھل گئے دو چار مہینے کسی کلینک پر لگا کر لوگ فرضی ڈاکٹرز کے بورڈ لگا کر کلینک کھول لیتے ہیں نہ کسی کلینک میں ڈپلومہ ہولڈر نرسنگ موجود ہیں نہ ہی میعاری قسم کے دیگر انتظامات یہی حالت میڈیکل سٹوروں کی بھی ہے پورے شہر اور گردنواح میں چلنے والے چندایک میڈیکل سٹوروں پر نشہ آور اور ادووویات ٹیکے فروخت کیے جا رہے ہیں نہ ڈرگ انسپیکٹر موجود نہ ہی محکمہ صحت کے اعلیٰ افسران ان جعلی کلینکوں کے خلاف کاروائی کرتے ہیں اکثر کلینکوں پر کمیشن پر پر لیڈیز کام کرتی ہیں جو سادح لوح خواتین کو بھلا پھسلا کر وہاں لے جاتی ہیں جہاں چھوٹے آپریشن کے بھی15سے20ہزار جبکہ بڑے آپریشن کے35سے40ہزاز روپے لیے جاتے ہیں عملہ ہیلتھ کے اعلیٰ حکام نوٹس لیں اور ان جعلی ڈاکٹروں اور نیم حکیموں کے خلاف کروائی کر یں۔

ملک کلیم حسین اعوان کی کوششیں رنگ لے آئیں،ملک اعجاز احمد نے ڈاکٹر خالد حسین اعوان کی حمائت کا اعلان کر دیا

Malik Kaleem Hussain Awan’s efforts paid off, Malik Ijaz Ahmed announced the support of Dr. Khalid Hussain Awan

مٹور(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،15نومبر2022)
ملک کلیم حسین اعوان چیئرمین مرید اعوان ویلفیئر سوسائٹی (رجسٹرڈ)کی کوششیں رنگ لے آئیں،ملک اعجاز احمد نے ڈاکٹر خالد حسین اعوان کی حمائت کا اعلان کر دیا ملک اعجاز احمدنے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لیتے ہوئے ڈاکٹر خالد حسین اعوان نامزد امیدوار برائے لوکل کونسل اٹکورہ کے حق میں دستبردارہو گے۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ روز دھپری کے مقام پر ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا میں نوجوان سیاسی و سماجی شخصیت ملک کلیم حسین اعوان چیئرمین مرید اعوان ویلفیئر سوسائٹی (رجسٹرڈ)نے خصوصی شر کت کی جبکہ اس موقع پر ملک ماسٹر کرامت حسین، ڈاکٹر ملک محمد ریاض،صوبیدار ملک وزیر، ملک اعجاز احمد،ملک نذیر احمد، ملک ندیم احمد،ملک عاصم بشیر، ملک شوکت محمود، ملک جمیل احمد نے شر کت کی اس موقع پرملک کلیم حسین اعوان چیئرمین مرید اعوان ویلفیئر سوسائٹی (رجسٹرڈ)کی کوششوں سے امیدوار برائے لوکل کونسل اٹکورہ ملک اعجاز احمد نے آنے والے بلدیاتی انتخابات سے ڈاکٹر خالد حسین اعوان نامزد امیدوار برائے لوکل کونسل اٹکورہ کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا اور اپنے ووٹ اور سپورٹ کی یقین دھانی کرائی آخر میں تمام فراد نے ڈاکٹر خالد اعوان کی کامیابی کے لیے دعا کی۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button