کہوٹہ:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, عمران ضمیر ،13نومبر2022)— مستعفی ممبر قومی اسمبلی صداقت عباسی اور چیئرمین راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی طارق مرتضیٰ کی درخواست پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے تحصیل کہوٹہ کے لیئے ساڑھے تین ارب کے میگا پراجیکٹس کے لیئے فنڈز جاری کر دیئے۔ 55کروڑ 63لاکھ سے سہالہ تا پنجاڑ چوک روڈ، 53کروڑ 90لاکھ سے کہوٹہ تا کروٹ جیوڑہ روڈ، 83کروڑ سے کلٹیہ، جیوڑہ،پنجاڑ روڈ جبکہ 79 کروڑ کی گرانٹ سے پنجاڑ تا نڑھ سڑک کی تعمیر و مرمت اور کارپٹ کی جائے گئی۔ کہوٹہ شہر کے لیئے پینے کے پانی واٹر سپلائی کہوٹہ سٹی کی مد میں 39کروڑ 84لاکھ روپے خرچ کیئے جائیں گے۔ عمران خان کی قیادت میں پاکستان میں تبدیلی کی لہر بیدار ہو چکی ہے۔ تحصیل کہوٹہ میں اس سے قبل 6ارب جبکہ موجودہ چار ارب کی گرانٹ سے علاقہ کی تقدیر بدلے گی۔ سابقہ حکمرانوں نے ملک کو بے دردی سے لوٹا۔ ان خیالات اظہار مستعفی ممبر قومی اسمبلی صداقت عباسی اور چیئرمین راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی طارق مرتضیٰ نے کہوٹہ کلب میں تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسلز اور سٹی کی تحریک انصاف کی تنظیموں کے عہدیداران اور یوتھ سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحصیل کہوٹہ کی ہر یونین کونسل میں تنظیم کے ذریعے 70لاکھ کے فنڈز خرچ کیئے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی قیادت میں پاکستان ترقی کرے گا اور بحران سے نجات حاصل کرے گا۔ چور اور لٹیرے ملک تباہ کرنے پر لگے ہیں۔ انہوں نے فنڈز کی فراہمی پر وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ 33کروڑ کی گرانٹ سے تحصیل کہوٹہ تمام یونین کونسلز کی رابطہ سڑکیں 3کروڑ 13لاکھ سے ساعی تا بملوٹ رو ڈ، ایک کروڑ 17لاکھ سے علیوٹ تا نڑالہ روڈ،2کروڑ 74 لاکھ سے ڈیری مادھو روڈ، 88لاکھ96ہزار سے بریاڑی مواڑہ تا گڑھیٹ، ایک کروڑ 16لاکھ سے سیری ڈھوک ڈناتا نمب (بیور روڈ) ایک کروڑ 77لاکھ کی گرانٹ سے تھوہا خالصہ تا گلور مٹور روڈ، 4کروڑ پانچ لاکھ کی گرانٹ سے سہر تا ٹھٹھر روڈ، دو کروڑ 24لاکھ ست لہتراڑ کیرل روڈ، چار کروڑ پانچ لاکھ کی گرانٹ سے سنبھلا تا دھلیتر روڈ جبکہ بگہار روڈ کے لیئے ایک کروڑ 17لاکھ روپے،دوکروڑ روپے کی گرانٹ سے نارہ تا بھگون روڈاور ایک کروڑ 87لاکھ کی گرانٹ سے پکھڑال تا لوناروڈ تعمیر کی جائے گی۔ ان تمام میگا پراجیکٹس کا افتتاح 20دن کے بعد کرکے با قاعدہ کام کا آغازکیا جائے۔
Kahuta: ( Pothwar.com, Imran Zamir, November 13, 2022)— On the request of resigned Member National Assembly Sadaqat Abbasi and Chairman Rawalpindi Development Authority Tariq Murtaza, the Chief Minister of Punjab has released funds for mega projects worth three and a half billion for Kahuta Tehsil. Crore 63 Lakh to Sihala to Panjar Chowk Road, 53 Crore 90 Lakh to Kahuta to Krut Jiora Road, 83 Crore to Kaltia, Jiora, Panjar Road, while a grant of 79 Crore was constructed, repaired and carpeted the Panjar to Narh road. 39 crore 84 lakh rupees will be spent for the drinking water supply of Kahuta city. The wave of change has awakened in Pakistan under the leadership of Imran Khan.
الیکشن کی آمد جوڑ توڑ شروع مسلم لیگ ق بھی متحرک تنظیم سازی شروع
With the advent of the election, the Muslim League-Q has also started organizing itself in Kahuta
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،13نومبر2022) الیکشن کی آمد جوڑ توڑ شروع مسلم لیگ ق بھی متحرک تنظیم سازی شروع وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی خصوصی ہدایت پرعرفان ستی کو ق لیگ تحصیل کہوٹہ کا صدر جبکہ فرزند کہوٹہ راجہ طارق عظیم جنجوعہ کو تحصیل کہوڑہ کا جنرل سیکرٹری نامزد کر دیا ذرائع کے مطابق دونوں شخصیات این اے ستاون اور حلقہ پی پی سیون سے حصہ بھی لیں گے راجہ طارق عظیم نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 75 سالوں سے تحصیل کہوٹہ کے عوام کا استحصال کیا گیا تمام پارٹیوں کے نمائندوں نے عوام سے جھوٹے وعدے کیے گئے اب کہوٹہ کے وارث میدان میں آگے ہیں بہت جلد نچلی سطح پر نہ صرف تنظیم سازی مکمل کی جائے گی بلکہ وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی سے ملاقات کر کے کہوٹہ کے لیے خصوصی پیکج بھی لیا جائے گا اداروں کو ٹھیک کرنا پہلی ترجیح ہے انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ ق کا سابقہ دور تاریخی تھا اربوں کے ترقیاتی کام ہوئے تھے انشااللہ کہوٹہ کے عوام کو مایوس نہیں کریں گے یوسی سطح پر تنظیم سازی کر کے مسلم لیگ ق کو مضبوط کریں گے اعلی قیادت کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے۔
کہوٹہ شہر میں تجاوزات کی بھرمار
Encroachment rampant in Kahuta city
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،13نومبر2022) کہوٹہ شہر میں تجاوزات کی بھرمار پیدل چلنا محال سبزی منڈی خالی پڑی ہے جبکہ ایم سی کے اہلکاران کی ملی بھگت سے کہوٹہ شہر لوگوں نے رہڑیوں،سوزوکیوں اور رکشوں پر سامان سبزی فروٹ لگا کر کہوٹہ شہر کی سڑکیں بلاک کر رکھی ہیں جبکہ کئی تاجروں نے اپنے تھڑے کرائے پر دے رکھے ہیں اسی طرح کے دونوں اطراف گاڑیاں کھڑی رہنے سے گھنٹوں ٹریفک جام رہتی ہے نہ ہی ہر چوک پر وارڈن پولیس کھڑی ہوتی ہے جبکہ ون وے کی بھی خلاف ورزی جاری ہے جگہ جگہ نالیوں میں باہر سے آکر گندی بدبو دار مچھلی لگا رکھی ہے جو دوکان پر300کی ملتی ہے یہ500کی دیتے ہیں نتظامیہ خاموش تماشائی اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
میڈم لبنیٰ راشدکاصدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیرجنجوعہ کے گھر آمد عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکبادپیش کی
Madam Lubna Rashid,congratulated President of the Press Club, Raja Imran Zamir on his Umrah
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،13نومبر2022) میڈم لبنیٰ راشدکاصدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیرجنجوعہ کے گھر آمد عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکبادپیش کی تفصیل کے مطابق برطانیہ سے آئی میڈم لبنیٰ راشدنے گزشتہ روز پریس کلب تحصیل کہوٹہ کے صدر راجہ عمران ضمیر کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر ان کو مبارکباد پیش کرنے کے لئے ان کے گھر پہنچ گئی پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور گلے میں مالا ڈالی اورپھولوں کا گلدستہ پیش کیا اس موقع پر میڈم لبنیٰ راشد نے کہا کہ وہی جانتے ہیں جن کو سرکار بلاتے ہیں بھائی راجا عمران ضمیر آپ بہت خوش قسمت ہے اللہ کریم نے اپنے پیارے حبیب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صدقے آپ کو اپنے در پر بلایا اور روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر حاضری کی سعادت بخشی اس موقع پر پریس کلب کہوٹہ کے صدر راجہ عمران ضمیر نے میڈم لبنیٰ راشد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ الحمدللہ اللہ کا بڑا کرم ہوا ہے کہ بندہ ناچیز کو بھی اپنے در پر بلا لیا میں جتنا بھی اللہ کی ذات کا شکر ادا کروں وہ کم ہے آخر میں پریس کلب کے صدر راجہ عمران ضمیر نے میڈم لبنیٰ راشد کو آب زم زم اور کھجور پیش کی اور آخر میں کھانے سے لطف اندوز کیا آخر میں میڈیم لبنیٰ ارشد نے راجہ عمران ضمیر کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
پوری قوم اپنی افواج کے ساتھ کھڑی ہے,آغا سید مشتا ق حسین
The whole nation stands with its forces, Agha Syed Mushtaq Hussain
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،13نومبر2022) فوج ہمارے سر کا تاج ہے مضبوط فوج ہی سرحدوں کی محافظ ہے مقبوضہ ممالک سے پوچھیں پاک فوج ملک کا عظیم سرمایہ ہے پوری قوم اپنی افواج کے ساتھ کھڑی ہے فوج کو بدنام کرنے کا سلسلہ بند ہونا چایئے۔ان خیالات کا اظہارمعروف سماجی شخصیت آغا سید مشتا ق حسین آف ڈیرہ مشتاق شاہ سٹی اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ آج دشمن صرف افواج پاکستان پر نظر رکھے ہوئے ہے کیونکہ یہ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح ملک و ملت کی حفاظت میں مصروف عمل ہے پاکستان کے ازلی دشمن بھارت اور اسرائیل گذشتہ کئی دھائیوں سے مختلف طرح سے پاکستان کی سالمیت کے درپے ہیں اور ملک میں انتشار کے خواہاں ہیں پاک افواج نے دشمنوں کی تمام تر ریشہ دوانیوں کو ناکام بنایاانہوں نے کہا کہ ہم پاک فوج کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور ہر آڑے وقت میں پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا عہد کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ پاک فوج ہماری شان اور آن ہے دشمن ہمارے ملک کی طرف جو دیکھنے کی ہمت نہیں کرتا اس کی واحد وجہ ہماری مسلح افواج ہے پاک فوج پر بے بنیاد الزامات سے قوم کے جذبات اور احساسات مجروع کرنے کی کوشش قابل مذمت ہے پاک فوج مثالی نظم و ضبط کا حامل ادارہ ہے، پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو عالمی سطح پر پذیرائی حاصل ہے، بہادری و جرات اور عزم و استقلال ہماری پاک فوج کا طرہ امتیاز ہے انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ قوم اور پاک فوج کے درمیان دوریاں پیدا کرنے کی ہر سازش ناکام ہوگی فوج پر تنقید ملکی سلامتی کو داؤ پر لگانے کے مترادف ہے۔