DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Inauguration ceremony of Jamia Masjid Rabbani and Darul Uloom Rabbaniyya Kallar Syedan

جامع مسجد ربانی اور دارالعلوم ربانیہ کلرسیداں کی افتتاحی تقریب

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,12،نومبر,2022)—وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے مرکزی صدر شیخ الاسلام مفتی محمد تقی عثمانی نے کہا ہے کہ مساجدکامسلم معاشرے کی تعمیر میں کلیدی کردار ہے، یہ معاشرے کے کمیونٹی سنٹرز ہیں مساجد کا فیضان تاقیامت جاری رھے گا۔مسلمان کی زندگی عبادات ہوں یا معاملات مقصود رب کی رضا اور خوشنودی ہونی چاہیئے مساجد کی آبادکاری عمدہ قالین سنگ مرمر اورٹف ٹاہلوں سے نہیں بلکہ نمازیوں کی کثرت سے ہوتی ھے، خوش قسمت لوگ مساجد کی تعمیر اور آبادکاری میں حصہ لیتے ھیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد ربانی اور دارالعلوم ربانیہ کلرسیداں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں جمعیت علماء برطانیہ اور جامعہ دارالعلوم ربانیہ کلرسیداں کے سرپرست اعلیٰ مولانا عبدالرشید ربانی،مولاناامداداللہ قاسمی،جامعہ دارالعلوم ربانیہ کے مہتمم مولانا احسان اللہ چکیالوی،وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا قاضی عبد الرشید ودیگر نے بھی خطاب کیا۔تقریب میں اٹک راولپنڈی اسلام آباد چکوال جہلم آزاد کشمیر اور دیگر علاقوں سے بھی ہزاروں افراد نے شرکت کی اس موقع پر جامع مسجد ربانی کے متصل جامعہ دارالعلوم ربانیہ کاسنگ بنیاد شیخ الاسلام مفتی محمد تقی عثمانی کے ہاتھوں رکھا گیا۔مفتی محمد تقی عثمانی نے نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دین کے تمام معاملات اخلاقیات آداب سب کا مقصود اللہ سے تعلق کو مضبوط بنانا ہے۔ علم کے حصول کا مقصد بھی معرف الہی ہے مساجد کے قیام کا مقصد بھی اللہ سے انسان کے تعلق کو جوڑنا ہے انہوں نے کہا کہ گھرکی نسبت مسجد میں باجماعت نماز کا صرف ثواب ہی ستائیس گنا زائد نہیں بلکہ اس سے انسان نیک کاروں کی محبت سے بھی فوائد حاصل کرتا ہے۔ اجتماعی عبادات سے بندگان خدا کو مشکلات مصائب سے نجات ملتی ہے اور وہ انوار سے سرفراز ہوتے ہیں،نماز کی باجماعت ادائیگی سے مصیبتوں سے چھٹکارا ملتا ہے اور انسان اپنے مقاصد کے حصول میں کامیابیاں حاصل کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اللہ سے تعلق مضبوط بنانے کے لیئے سب سے بہتر جگہ مساجد ہیں مسلمان پر لازم ہے کہ وہ پابندی سے مسجد جائے وہ لوگ مسجد نہیں جاتے علمائے کرام انہیں خلوص و محبت کے ساتھ اس کی ترغیب دیں۔ انہوں نے زور دیا کہ ہر مسلمان دو کام ضرور کرے ایک اللہ کی دی گئی نعمتوں پر اس کا شکر بجا لائے دوسرا اپنی حاجات کے لیئے اللہ سے رجوع کرتا رہے جو انسان شکر اور حاجات کے لیئے اللہ سے اپنا تعلق گہرا کرلے اسے کسی اور کے آگے جھکنا نہیں پڑتا۔اس موقع مفتی محمدتقی عثمانی کی دینی تعلیمی اور اسلامی بینکاری کی خدمات پر انھیں مولانا عبد الرشید ربانی،مولانا احسان اللہ چکیالوی اور تاجر راہنماؤں حاجی ریاست،چوہدری طارق،شیخ حسن ریاض،چوہدری زین العابدین کی طرف سے شیلڈزاور سپاسنامہ بھی پیش کیاگیا۔تقریب میں رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد،راجہ ندیم احمد،محسن نوید سیٹھی، شیخ حسن سرائیکی،اسد عزیز کے علاؤہ علمائے کرام نے بھی کثیر تعداد میں بھی شرکت کی اس سے قبل مفتی محمد تقی عثمانی کی سخت حفاظتی حصار میں کلرسیداں لایا گیا تو اندرون شہر متعدد مقامات پر ان پر انجمن تاجران،شہریوں اور علما کی جانب سے زبردست گلپاشی بھی کی گئی۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 12, November 2022) – Sheikhul Islam Mufti Muhammad Taqi Usmani, the central president of Al-Madaris Al Arabiya Pakistan, has said that mosques have a key role in building a Muslim society, they are community centers of the society. The prosperity of mosques will continue until the Day of Resurrection. Whether the life of a Muslim is worship or affairs, the aim should be the pleasure and pleasure of the Lord. He expressed these views while addressing the opening ceremony of Jamia Masjid Rabbani and Darul Uloom Rabbaniyya, in which Jamiat Ulema Britain and Jamia Darul Uloom Rabbaniyya, Maulana Abdul Rashid Rabbani, Maulana Ammadullah Qasmi, Jamia Darul Uloom Rabaniyyah, Maulana Ehsanullah Chikalvi, Deputy Secretary General of Al-Madaris Al-Arabiya Pakistan, Maulana Qazi Abdul Rasheed and others also spoke. Thousands of people from Attock, Rawalpindi, Islamabad, Chakwal, Jhelum, Azad Kashmir and other areas also participated in the ceremony. The foundation stone of Jamia Darul Uloom Rabbaniyya adjacent to Jamia Masjid Rabbani was laid by Shaykhul Islam Mufti Muhammad Taqi Usmani.

بجلی کی ترسیل اور میٹرنگ میں جدید ترین ڈیجیٹل انقلاب کی بنیاد آج آئیسکو میں رکھ دی گئی

The foundation for the latest digital revolution in electricity transmission and metering was inaugurated at IESCO today

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,12،نومبر,2022)—بجلی کی ترسیل اور میٹرنگ میں جدید ترین ڈیجیٹل انقلاب کی بنیاد آج آئیسکو میں رکھ دی گئی۔ تقریبا” 35 ارب روپے کا یہ منصوبہ جس کے ڈیٹا سنٹر کا سنگ بنیاد آج آئیسکو ہیڈکوارٹرز میں وفاقی وزیر توانائی(پاور ڈویژن) انجینیئر خرم دستگیر نے رکھا اس موقع پر چیئرمین ائیسکو انجینئر قمراسلام راجہ نے بریفننگ دیتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ بجلی چوری اور ضیاع کے مکمل سد باب کی صلاحیت رکھتا ہے اور آئیسکو سے اس کی شروعات کی گئی ہے۔ تین سال کی مقررہ مدت میں اس کی تکمیل آئیسکو کے انجینیئرز اور اس کی ٹیم کے لئے بڑا امتحان ہے اور مجھے یقین ہے کہ دن رات کام کے ذریعے یہ منصوبہ انشااللہ وقت سے پہلے کامیابی سے مکمل کیا جائے گا اور اس ضمن میں آئیسکو ملک کی دوسری ڈسٹریبیوشن کمنیوں کے لیے مشعل راہ کا کردار ادا کرے گی اور پھر اس نظام کو دوسری ڈسٹری بیوشن کمپنیوں میں بھی رائج کیا جائے گا۔ عام آدمی کی فلاح کا منصوبہ آئیسکو کے ہاتھوں تکمیل پذیر ہوگا

کلرسیداں سپورٹس گراونڈ میں دوران نمازہ جنازہ نمازوں کی جیبیں صاف کرنے والا جیب تراش رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

Man arrested for cutting pockets at Namaz e janaza in Kallar Syedan

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,12،نومبر,2022)— کلرسیداں سپورٹس گراونڈ میں دوران نمازہ جنازہ نمازوں کی جیبیں صاف کرنے والا جیب تراش رنگے ہاتھوں پکڑا گیا اس کا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ موقع پر موجود افرادنے پکڑے جانے والے ملزم ظفراقبال سکنہ سرگودھا کی خوب دھنائی کر کے اسے پولیس کے حوالے کر دیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button