مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،11نومبر2022)
تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے مسجد کا چند ہ اکھٹا کر نے والے امام مسجد حافظ ظفر اقبال موقع پر جان بحق نمازے جنازہ میں کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات کی شر کت،ڈرائیوراور گاڑی پکڑ لی گئی تھانہ کہوٹہ میں مقدمہ درج، تفصیل کے مطابق کہوٹہ منیند تڑواری میں بزرگ حافظ ظفر اقبال جو زیر تعمیر مسجد کا مسجد کے باہر چندہ اکٹھا کر رہے تھے کہ تیز رفتار کار کی ٹکڑ سے جانبحق ہو گئے جنکو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا حافظ ظفر اقبال اس سے قبل مسجد قبا میں امامت بھی کر چکے ہیں ان کی نمازے جنازہ ان کے آبائی ڈھوک تڑواری میں ادا کیا گیا نمازے جنازہ میں کثیر تعداد میں سیاسی،سماجی و مذہبی شخصیات نے شر کت کی۔
Kahuta- A large number of political and social personalities participated in the funeral prayers of Imam Masjid Hafiz Zafar Iqbal, who was hit by a high-speed vehicle and destroyed a part of the mosque. A case was registered in Kahota police station. Elder Hafiz Zafar Iqbal in Kahota Munind Tawari, who was collecting donations outside the mosque for the under-construction mosque, was hit by a speeding car and was taken to THQ Hospital. His funeral prayers were performed in his native Dhok Tawari. A large number of political, social and religious figures participated in the funeral prayers.
مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کے چیئرمین راجہ ندیم احمد کا حلقے کی مختلف یونین کونسلوں کا دورہ
Chairman of Muslim League-N PP Seven, Raja Nadeem Ahmed visited various Union Councils of the Constituency
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،11نومبر2022)مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت چیئرمین راجہ ندیم احمد کا حلقے کی مختلف یونین کونسلوں کا دورہ،کارکنوں، ورکروں، ووٹروں، سپورٹروں اور معززین علاقہ سے ملاقاتیں، تفصیل کے مطابق گذشتہ دنوں مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت چیئرمین راجہ ندیم احمد نے حلقے کی مختلف یونین کونسلوں کا دورہ کیا انہوں نے یوسی قاضیاں،سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری تسلیم کی طرف سے دی گئی پرتکلف دعوت میں شر کت اور دیگر دوستوں کے ہمراہ پر تکلف کھانوں سے لطف اندوز ہوئے،منگال والے معروف بزنس مین راجہ الیاس جنجوعہ کی نمازے جنازہ میں شرکت کی، چوہدری فاخر آف یو کے کی دعوت ولیمہ میں شرکت کی،راجہ محمد خالد پرویز آف یو کے کی والدہ مرحومہ کے چہلم میں شرکت کی، چیئرمین راجہ محمد اشتیاق کے صاحبزادوں کی دعوت ولیمہ میں شر کت کی،دوبیرن کلاں میں پنجاب پولیس کے آفیسر انسپکٹر محمد سفیرکی نمازے جنازہ میں شر کت کی،سکوٹ جامع مسجد میں محفل میلادالنبیﷺ میں شرکت کی،سکوٹ میں ہی مرحوم کپتان راجہ محمد افضل کے نوجوان پوتے،کیپٹن راجہ عبدالمعروف کے نواسے راجہ زاہد کے صاحبزادے راجہ محمد منیب زاہد کی وفات پرفاتحہ خوانی کی اور مر حوم کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی اور لواحقین سے اظہار تعزیت کی جبکہ چیئرمین راجہ ندیم احمد نے ن لیگ کے کارکنوں، ورکروں، ووٹروں، سپورٹروں اور معززین علاقہ سے ملاقاتیں کی۔
اظہار تعزیت
condolences
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،11نومبر2022)
پاکستان کے معروف بزنس مین وکبڈی کے معروف کھلاڑی راجہ محمد الیاس جنجوعہ کی وفات پر راجہ محمد بشیر جنجوعہ جوائنٹ کمشنر ادارہ شماریات پاکستان کا اظہار تعزیت،تفصیل کے مطابق پاکستان کے معروف بزنس مین راجہ محمد الیاس جنجوعہ جو گذشتہ روز قبل وفات پا گئے تھے ان کی نمازے جنازہ ان کے آبائی گاؤں منگال میں ادا کیا گیا نمازے جنازہ میں سینکڑوں کی تعداد میں اہلیان علاقہ،سیاسی وسماجی شخصیات نے شر کت کی ان کی وفات پر راجہ محمد بشیر جنجوعہ جوائنٹ کمشنر ادارہ شماریات پاکستان،محمد یٰسین جنجوعہ ریٹائرڈ جوائنٹ سیکرٹری وزارت سیاست پاکستان،راجہ محمد قدیرجنجوعہ ڈپٹی سیکرٹری اوور سیز پاکستان فنڈویشن، معروف قانون دان مظہر اقبال بھٹی ایڈوکیٹ، ساجد محمو د ملک ایڈوکیٹ،راجہ واجد جنجوعہ آف صادق آباد راولپنڈی،راجہ ساجد حسین جنجوعہ، راجہ عمرفاروق جنجوعہ آف کالا سند، ملک کلیم حسین اعوان چیئرمین مرید اعوان ویلفیئر سوسائٹی (رجسٹرڈ)،امجد حسین جنجوعہ سیکرٹری یوسی ہوتھلہ،راجہ اظہر محمود جنجوعہ ا ے ای اوکہوٹہ،راجہ عمر جنجوعہ آف جھنڈی، راجہ ناصر جنجوعہ دوبیر ن کلاں اورایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ نے گہرئے غم و دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مر حوم کے لواحقین سے اظہار تعزیت کی ہے۔
شاعر مشرق اقبال ایک عظیم مفکر تھے،سردار مظہر اقبال
Allama qbal was a great thinker, Sardar Mazhar Iqbal
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،11نومبر2022)
شاعر مشرق اقبال ایک عظیم مفکر تھے، اپنے گرد و پیش اور آنے والے وقت کے تقاضوں سے پوری طرح آگاہ تھے لہذا ان نے سب سے پہلے دو قومی نظریے کو اجاگر کیا اور مسلمانان بر صغیر کے مسائل کا حل الگ مملکت کا حصول بتایا چنانچہ ہمارا فرض ہے کہ ہم اس مملکت اور اس کے نظریہ وجود کی حفاظت کریں ان خیالات کا اظہار تحصیل کہوٹہ کی معروف سیاسی،سماجی وعلمی شخصیت سردار مظہر اقبال نے میڈیا کے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال ہمارے ہیرو، آنے والی نسلیں بھی یاد رکھیں گی، علامہ اقبال کے خواب نے قوم کو خواب غفلت سے جگا دیا حکیم الامت علامہ اقبال کی صرف ڈے منانے سے نہیں ان کے اصولوں کو اپنانے سے پاکستان کو تقویت ملے گی، آج پاکستان کو پھر علامہ اقبال جیسے امن پسند و اصول پسند انسان کی ضرورت ہے،عالم اسلام کی قیادت کا ایوارڈ گلے میں ڈالنے کیلئے علامہ اقبال کی سوچ کو اپنانا ہوگا آزادی ا ور غیرت کے تحفظ کیلئے کشکول توڑنا ضروری ہے، فکر اقبال امت مسلمہ کا سرمایہ اور ریاست مدینہ کی منزل کا جادہ ہے، وطن عزیز علامہ اقبال کے خواب کی تعبیر‘قائد اعظم محمد علی جناح کی جدوجد اور مسلمانان کی بے بہا قربانیوں کا نتیجہ ہے۔
دشمن صرف افواج پاکستان پر نظر رکھے ہوئے ہے،راجہ گلزار احمد
The enemy is only keeping an eye on Pakistan’s forces, Raja Gulzar Ahmed
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،11نومبر2022)
کونسلر راجہ گلزار احمد گلزاری نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ آج دشمن صرف افواج پاکستان پر نظر رکھے ہوئے ہے کیونکہ یہ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح ملک و ملت کی حفاظت میں مصروف عمل ہے پاکستان کے ازلی دشمن بھارت اور اسرائیل گذشتہ کئی دھائیوں سے مختلف طرح سے پاکستان کی سالمیت کے درپے ہیں اور ملک میں انتشار کے خواہاں ہیں پاک افواج نے دشمنوں کی تمام تر ریشہ دوانیوں کو ناکام بنایاانہوں نے کہا کہ ہم پاک فوج کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور ہر آڑے وقت میں پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا عہد کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ پاک فوج ہماری شان اور آن ہے دشمن ہمارے ملک کی طرف جو دیکھنے کی ہمت نہیں کرتا اس کی واحد وجہ ہماری مسلح افواج ہے پاک فوج پر بے بنیاد الزامات سے قوم کے جذبات اور احساسات مجروع کرنے کی کوشش قابل مذمت ہے پاک فوج مثالی نظم و ضبط کا حامل ادارہ ہے، پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو عالمی سطح پر پذیرائی حاصل ہے، بہادری و جرات اور عزم و استقلال ہماری پاک فوج کا طرہ امتیاز ہے انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ قوم اور پاک فوج کے درمیان دوریاں پیدا کرنے کی ہر سازش ناکام ہوگی فوج پر تنقید ملکی سلامتی کو داؤ پر لگانے کے مترادف ہے۔
عمران خان پر حملہ اس ملک میں جاری حقیقی آزادی مارچ کو سبوتاژ کرنے کی ناکام کوشش ہے، عدیل افضل
The attack on Imran Khan is a failed attempt to sabotage the ongoing real freedom march in this country, Adeel Afzal
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،11نومبر2022)پی ٹی آئی کی نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت عدیل افضل نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین سابق وزیر اعظم عمران خان اور حقیقی آزادی مارچ کے قائدین پر قاتلانہ حملہ پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان پر حملہ اوچھی اور بزدلانہ حرکت ہے اور عمران خان پر حملہ اس ملک میں جاری حقیقی آزادی مارچ کو سبوتاژ کرنے کی ناکام کوشش ہے آج پوری قوم عمران خان پر حملہ کی وجہ سے نہ صرف تشویش میں مبتلا ہے بلکہ اپنے قائد کی زندگی کے لئے دعا گو ہے اور پورے ملک میں پی ٹی آء کارکنوں میں شدید اضطراب پایا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر اس ملک میں انارکی پھیلانے کی ناکام کوششیں کر رہے ہیں لیکن ان کی یہ بھول ہے کہ اس طرح کی حرکتوں سے ہماری حقیقی آزادی کی دبایا جا سکتا ہے ایسا ہر گز ممکن نہیں کیونکہ عمران خان اس ملک کے لئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے کے لئے ہر وقت تیار ہیں۔
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)
کبیر احمد جنجوعہ