DailyNewsHeadlineKallar Syedan

The construction and expansion of Kallar syedan Dhangali Road will be started at the end of this month

کلرسیداں دھانگلی روڈ کی تعمیر و توسیع رواں ماہ کے آخر میں شروع کردی جائے گی

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم۔۔اکرام الحق قریشی)کلرسیداں دھانگلی روڈ کی تعمیر و توسیع رواں ماہ آخر میں شروع کردی جائے گی انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔پنجاب ہائی وے کے ذمہ داران کے مطابق کام شروع کرنے کے لیئے انتظامات آخری مراحل میں ہیں اور رواں ماہ کے آخر میں سڑک کی تعمیر و توسیع کا کام باقاعدہ شروع کردیا جائے گا جس کے لیئے صوبائی حکومت نے ایک ارب اٹھاون کروڑ کی رقم مختص کی ہے،یاد رہے کہ یہ سڑک اس وقت ضلع بھر کی سب سے خستہ حال اور کھنڈرات پر مبنی بین الصوبائی شاہراہ ہے جس کی 2007 کے بعد مرمت بھی نہ ہوسکی۔یہ سڑک نہ صرف کلرسیداں شہر کے علاؤہ قانون گو حلقہ چوآخالصہ کی پانچ یوسیز کی آمدورفت کا واحد ذریعہ ہے بلکہ یہ سڑک آزادکشمیر کے قصبات سرکھی،خادم آباد، ڈڈیال،پلاک،اسلام گڑھ،چک سواری،راجدہانی،ناڑ،گل پور سمیت میرپور،بھمبر اور کوٹلی کی کثیر آبادیوں کو دھانگلی پل کے راستے راولپنڈی اسلام آباد سے ملاتی ہے۔

Kallar Seydan – The construction and expansion of Kallar Seydan Dhangali Road will be started at the end of this month. The arrangements are being finalized. The construction and expansion work will be started regularly, for which the provincial government has allocated an amount of one billion and fifty-eight crores. It should be notified that this road is currently the most weary and on the ruins inter-provincial highway in the district. It could not be repaired after 2007. This road is not only the means of transportation for the five Ucs of the Choakhalsa Constituency but also the towns of Azad Kashmir, Sarkhi, Khadamabad, Dadyal, Palak, Islamgarh, Chak Sawari, Rawalpindi is connected to Islamabad by the Dhangali Bridge, along with Rajdhani, Nad, Gulpur and Mirpur, Bhimbar and Kotli.

مسلم لیگ ن کے صوبائی نائب صدر کلرسیداں سے سابق رکن پنجاب اسمبلی انجینئر قمراسلام راجہ کی جانب سے پی ٹی آئی دھرنوں کی مذمت

Eng Qaamar ul Islam Raja condemns Sit in protest by PTI

 

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم۔۔اکرام الحق قریشی)مسلم لیگ ن کے صوبائی نائب صدر کلرسیداں سے سابق رکن پنجاب اسمبلی انجینئر قمراسلام راجہ نے کہا ہے کہ دوسرے ضلع اور دوسری تحصیل سے درجن بھر افراد کی کمک منگوا کر مریضوں کو ہسپتال اور بچوں کو سکول جانے سے روکنا اور اہلیان علاقہ کو اذیت دینا کون سی سیاست ہے؟انہوں نے کہا کہ سلام ہے تحصیل پنڈی و کلر سیداں کے باشعور باسیوں کو جنہوں نے نہ صرف اس فساد کا حصہ نہ بن کراسے مسترد کیا بلکہ باآواز بلند لعن طعن بھی کی۔ ہم امن اور رواداری کے علمبردار ہیں ورنہ ایک گھنٹے کے نوٹس پر بچوں کو سکول اور مریضوں کو ہسپتال بھجوانے کا بندوبست کر سکتے ہیں یہ نوبت آنے سے پہلے پی ٹی آئی روات چونترہ کلر کے ان ناعاقبت اندیش دوستوں سے مودبانہ گزارش ہے کہ اپنے علاقے کے باسیوں کی آواز پر کان دھریں اور علاقہ پر رحم کریں شاہرائیں بند کر دینا دوسروں کی نقل و حمل کو روکنے کی آئین ہرگز اجازت نہیں دیتا ہے۔

واپڈا کنسڑکشن ڈویژن روات کی نااہلی،بجلی کی نئی لائن پر تاریں ڈالتے ہوئے ایک کھمبے پر تاریں ڈالنا بھول گئے

WAPDA Construction Division Rawat’s incompetence, while laying wires on the new power line, forgot to wire a pole.

 

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم۔۔اکرام الحق قریشی) واپڈا کنسڑکشن ڈویژن روات کی نااہلی،بجلی کی نئی لائن پر تاریں ڈالتے ہوئے ایک کھمبے پر تاریں ڈالنا بھول گئے دوماہ گزر گئے واپس لوٹ کر ہی نہ آئے تفصیلات کے مطابق واپڈا کنسٹرکشن ڈویژن روات نے چند ماہ قبل کلرسیداں شہر میں مرید چوک میں نیا ٹرانسفارمر نصب کرکے نئی لائن ڈالنی تھی نیا ٹرانسفارمر بھی نصب کردیا گیا تاریں ڈالتے وقت وہ ایک کھمبے پر تاریں نہ ڈال سکے دوماہ سے زائد عرصہ گزر گیا مقامی لوگ بجلی کے کنکشن کے منتظر ہیں ڈیمانڈ نوٹس بھی جاری ہو چکے ہیں لائن سے کنکشن دینے کا عمل بھی جاری ہے مگر ایک کھمبے پر تاریں نہ ڈالنے کے باعث دیگر درخواست گزار بجلی کنکشن سے بدستور محروم ہیں۔ایس ڈی او کنسٹرکشن روات کا کہنا ہے کہ وہ ایک کھمبے پر تار ڈالنے کے لیئے کلرسیداں نہیں آ سکتے جبکہ انہی کی غفلت اور لاپرواہی سے اہلکار تاریں بچھاتے وقت ایک کھمبے پر تاریں ڈالنا بھول گئے تھے جس کی سزا مقامی آبادی بھگت رہی ہے صارفین نے چیئرمین آئیسکو سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے صدر شیخ الاسلام مفتی محمد تقی عثمانی کی کلرسیداں شہر میں آمد

Mufti Mohammad Taqi Usmani visited Kallar Seydan

 

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم۔۔اکرام الحق قریشی) وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے صدر شیخ الاسلام مفتی محمد تقی عثمانی آج کلرسیداں شہر میں جامع مسجد ربانی کے افتتاحی کے علاؤہ جمعہ کے اجتماع سے بھی خطاب کریں وہ جمعرات کو کراچی سے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ نماز جمعہ میں ان کا خطاب دن ساڑھے بارہ بجے شروع ہو جائے گا بعد نماز جمعہ وہ جامعہ دارالعلوم ربانیہ کاسنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔تقریب میں جمعیت علماء برطانیہ اور جامعہ ہذا کے سرپرست مولانا عبدالرشیدربانی خصوصی شرکت کریں گے۔ جامعہ کے مہتمم مولانا احسان اللہ چکیالوی کے مطابق افتتاحی تقریب کے تمام تر انتظامات مکمل ہوچکے ہیں۔افتتاحی تقریب میں جڑواں شہر وں سمیت گوجر خان،کہوٹہ،چکوال،دینہ،جہلم سے علماء کرام اور عوام الناس خصوصی شرکت کریں گے جبکہ مفتی تقی عثمانی کی کلرسیداں آمد پر انجمن تاجران ان کا استقبال کرے گی۔

علاقہ مجسٹریٹ کلر سیداں عابد اعوان کی ہدایت پر سات ماہ قبل سپورٹس گراؤنڈ کلر سیداں سے ملنے والی نعش کی قبر کشائی

The exhumation of the dead body found seven months ago on the instructions of the Area Magistrate, Abid Awan

 

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم۔۔اکرام الحق قریشی)علاقہ مجسٹریٹ کلر سیداں عابد اعوان کی ہدایت پر سات ماہ قبل سپورٹس گراؤنڈ کلر سیداں سے ملنے والی نعش کی قبر کشائی کی گئی۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی کے میڈیکل آفیسر،کلر سیداں پولیس اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ایس ایچ او سب انسپکٹر سلطان قمر کے مطابق مقتول کی کھوپڑی پر زخم کا نشان پایا گیا۔مقتول کی ہنس کی ہڈی اور ملنے والے دو دانتوں کو سمپل کے طور پر اکٹھا کر کے انہیں ڈی این ٹیسٹ کیلئے لیبارٹری بھیجوایا جا رہا ہے تا کہ مقتول اور اس کی ماں کے رشتے کی شناخت میں مدد مل سکے۔22 سالہ عدنان کی والدہ مسماۃ شبانہ کوثرنے تھانہ کلر سیداں میں اپنے بیٹے کے اغواء کا مقدمہ بھی درج کروا رکھا تھا۔

تعزیت

Condolences

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم۔۔اکرام الحق قریشی)پریس کلب کلرسیداں کے عہدیداروں شیخ قمراسلام، راجہ محمد سعید،دلنواز فیصل، جاوید اقبال،چوہدری محمد اشفاق،مرزا عتیق الرحمان،پرویز اقبال وکی،حافظ کامران حشر،اکرام الحق قریشی نے مٹھیال(اٹک) اور ڈھڈیال(چکوال) میں نوائے وقت کے نمائندگان نذیراعوان اور محمد اجمل کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ مرحومین نے طویل مدت علاقائی مسائل کے حل کے انتھک جدوجہد کی انہوں نے مرحومین کے درجات کی بلندی کے لیئے بھی دعا کی۔

سابق وزیر اعظم آزاد جموں کشمیر سردار عتیق احمدخان کی کلر سیداں آمد

Former Prime Minister of Azad Jammu and Kashmir Sardar Atiq Ahmad Khan arrived in Kallar Syed

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم۔۔اکرام الحق قریشی)سابق وزیر اعظم آزاد جموں کشمیر سردار عتیق احمدخان کی آستانہ عالیہ کلر سیداں حاضری پر حاضری، پیر آف بلاوڑہ شریف صاحبزادہ حق خطیب حسین علی بادشاہ سرکار سے ملاقات کی اس موقع پر سرکار حق خطیب بادشا نے خصوصی دعا کی اور دم بھی کیا۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button