روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,12،نومبر,2022)— پاسپورٹ ڈیپارٹمنٹ میں احتساب کا عمل جاری ۔جعلی پاسپورٹ بنانے میں معاون 5 اہلکار معطل ۔195مقدمات ایف آئی اے کے سپرد کر دئیے گئے۔ فیس آن لائن جمع کرانے کے بھی احکامات جاری کر دیئے گئے تفصیلات کے مطابق ڈی جی پاسپورٹ و امیگریشن یاور حسین نے پاسپورٹ ڈپیارٹمنٹ میں خود احتسابی کا عمل تیز اور موثر کرنے کے لیے عملی اقدامات کا آغاز کر دیا اور اس سلسلہ میں زونل ہیڈ کوارٹر خیبر پختونخواہ اور پاسپورٹ دفاتر کا سرپرائز وزٹ کیا۔ ڈی جی پاسپورٹ نے عوام کو پاسپورٹ کی فوری اور بآسانی فراہمی کے لیے ہر ممکن آسانی پیدا کرنے کی ہدایت کی ۔ پاسپورٹ فیس کی ادائیگی کے لیے لمبی قطار سے نجات کے لیے آن لائن فیس کی سہولت کا اجراء کر دیا گیا ہے ۔یاور حسین ڈی جی پاسپورٹ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ محکمے کے اندر کرپٹ عناصر اور کالی بھیڑوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے ایجنٹ عناصر کے ساتھ نادرا اور پاسپورٹ عملہ کی ممکنہ ملی بھگت سے بنوں ، تیمرگرہ اور بٹ خیلہ کے پاسپورٹ دفاتر سے مبینہ غیر ملکیوں کو پاسپورٹ جاری کرنے کے معاملہ کی نشاندہی کرنے پر زونل ڈائر یکٹر کو سراہا ۔ ڈی جی پاسپورٹ نے ملوث اہلکاروں محمد اسلم خان ، بلال احمد محمد عمران، عبدالمنان اور سید واجد حسین کو فوری طور پر معطل کر دیا اور مزید تفتیش اور قانونی کاروائی کے لیے 195 کیس ایف آئی اے کو بھجوا دیے
Rawat (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 12, November 2022)- The process of accountability continues in the passport department. 5 officials assisting in making fake passports have been suspended. 195 cases have been handed over to FIA.
According to the details that have been issued to submit the fee online, DG Passport and Immigration Yawar Hussain has started practical measures to speed up the process of self-accountability in the Passport Department and in this regard, Zonal Headquarters Khyber. DG Passport immediately suspended the involved officials Muhammad Aslam Khan, Bilal Ahmad Muhammad Imran, Abdul Manan and Syed Wajid Hussain and referred 195 cases to FIA for further investigation and legal action.
پولیس کالونی بھی ڈاکوؤں سے نہ بچ سکی
Even the police colony could not escape from the robbers
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,12،نومبر,2022)—تھانہ روات کی حدود میں واقع پولیس کالونی بھی ڈاکوؤں سے نہ بچ سکی،گزشتہ روزگیارہ بجے دن آتشیں اسلحہ سے لیس تین ڈاکو پولیس کالونی میں واقع محمد ظہور کے گھر گھس گئے۔مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر محمد ظہور کی فیملی کو یرغمال بناتے کمرے کی الماری کو توڑ کر بیس ہزار روپے نقدی نکال لی اور اہل خانہ سے طلائی زیورات کی ڈیمانڈ کرتے رہے۔ملزمان نے گھر کے نچلے پورشن میں رہائش پذیر شعیب ارشد کی فیملی سے بھی گن پوائنٹ پر چھ تولے طلائی زیورات سمیت بیس ہزار روپے نقدی لوٹ لی۔ تینوں مسلح ڈاکو شلوار قمیض میں ملبوس اُردو زبان میں گفتگو کررہے تھے۔ جو واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔