DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan police arrest Zahoor Ahmed of Narali, Gujar Khan for murder at Kallar bypass

کلر سیداں پولیس نے اندھے قتل کے ایک مقدمہ میں ظہور احمد سکنہ نڑالی (گوجرخان) کو گرفتار کر کے تین روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,09،نومبر,2022)—کلر سیداں پولیس نے اندھے قتل کے ایک مقدمہ میں ظہور احمد سکنہ نڑالی (گوجرخان) کو گرفتار کر کے تین روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا۔مبینہ ملزم ظہور احمد کے ہمرائی ملزمان مسماۃ (س) اور مسماۃ (ش ع) نے 16نومبر تک عبوری ضمانتیں کروا رکھی ہیں۔یاد رہے کہ 17 اپریل کی رات پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ کلر سیداں بائی پاس پر ایک شخص خون میں لت پت پڑا ہوا ہے جس کے قریب ایک موٹر سائیکل بھی کھڑا ہے جس پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور اسے ریسکیو 1122 کی مدد سے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں ابتدائی طبی امداد کے بعد راولپنڈی منتقل کر دیا تھا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔پولیس نے مقتول کی نعش کی سوشل میڈیا کے ذریعے تشہیر کی تھی جس پر مقتول کے بھائی عدیل احمد نے تھانہ کلر سیداں میں رابطہ کر کے اپنے بھائی کی نعش کو شناخت کر لیا۔ کلر سیداں پولیس نے سات ماہ بعدمقتول کے بھائی عدیل کے سپلیمنٹری بیان میں ظہور احمد،اس کی بیوی مسماۃ (س) اور قریبی عزیزہ مسماۃ (ش ع) پر شعبہ کا اظہار کیا تھا جس پر پولیس نے ظہور احمد کو گرفتار کر لیا تا ہم اس کی بیوی اور قریبی عزیزہ نے 17نومبر تک عبوری ضمانتیں کروا لی ہیں۔

Kallar Syedan ​​( Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 09, November 2022) – Kallar Syedan ​​police arrested Zahoor Ahmad of Narali (Gujar Khan) for murder and obtained three-day physical remand. The alleged accused Zahoor Ahmad’s co (S) and (SH) have been granted interim bail till November 16. It should be remembered that on the night of April 17, the police received information that a person was lying in a pool of blood on the Kallar Syedan ​​Bypass. A motorcycle was also parked near and the police reached the spot with the help of Rescue 1122, he was transferred to Rawalpindi after first aid in THQ Hospital Kallar Saidan, where he succumbed to his injuries. The police had publicized the dead body of the deceased through social media, on which Adeel Ahmed, the brother of the deceased, contacted the police station Kallar Syedan ​​and identified the dead body of his brother. After seven months, in the statement of Adeel, the brother of the deceased, the Kallar Syedan ​​police had expressed suspicion about Zahoor Ahmad, his wife (S), and his close friend  (S), upon which the police arrested Zahoor Ahmad. His wife and close relative both women obtained interim bail till November 17.

پالتو گھوڑی زخمی کرنے اور ہوائی فائرنگ کرنے کے الزام میں نامزد ملزمان کو دوران تفتیش بے گناہ قرار دے دیا

The named accused of injuring a pet mare and firing in the air were declared innocent by police during the investigation

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,09،نومبر,2022)—کلر سیداں پولیس کے اے ایس آئی نبیل بیگ نے شکاری کتوں کی مدد سے پالتو گھوڑی زخمی کرنے اور ہوائی فائرنگ کرنے کے الزام میں نامزد ملزمان کو دوران تفتیش بے گناہ قرار دے دیا جس پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کلر سیداں رانا محمد سعید نے ملزمان کو مقدمے سے ڈسچارج کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ملزمان نے ضمانتیں کروا رکھی تھیں،مدعی چوہدری محمد ارشاد کے مطابق ملزمان بااثر ہیں اور پولیس نے موقع سے 14 عدد پسٹل کے خول بھی برآمد کئے تھے مگر اس کے باوجود پولیس کے تفتیشی آفیسر ملزمان پارٹی سے مل گئے وہ اس فیصلے کے خلاف آرٹیکل 199کے تحت ہائی کورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کر رہے ہیں۔

پیپلز پارٹی کے سینیٹر مصطفی نواز کھو کھر نے سینٹ نشست سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا،

People’s Party Senator Mustafa Nawaz Khokhar has decided to resign from the Senate seat

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,09،نومبر,2022)—پیپلز پارٹی کے سینیٹر مصطفی نواز کھو کھر نے سینٹ نشست سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا،ذرائع کے مطابق پارٹی سینیٹ سے ان کا استعفیٰ چاہتی تھی جس پر مصطفی نواز کھو کھر نے بخوشی استعفیٰ دینے پر رضامندی ظاہر کی ہے اور اپنے ایک قریبی ساتھی سے کہا کہ وہ ایک سیاسی کارکن کے طور پرسندھ سے سینیٹ کی نشست دینے پر پارٹی قیادت کے مشکور ہیں،اختلافات کو ایک طرف رکھتے ہوئے ان کے ساتھ ایک شاندار سفر رہا ہے اور ان کے لیے نیک تمنائیں ہیں۔ذرائع کے مطابق وہ آج کسی وقت چیئرمین سینیٹ کو ذاتی طور پر استعفیٰ پیش کر دیں گے نوائے وقت کی جانب سے رابطہ کرنے پر ان کے فیملی ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ آج کسی بھی وقت چیئرمین سینٹ سے ملاقات کرکے سینٹ کی نشست سے مستعفی ہو جائیں گے۔پیپلز پارٹی کے کارکنوں کے لیئے مصطفی نواز کھوکھر کے مستعفی ہونے کی خبر بجلی بن کر گری اور وہ بھی ششدر ہو کر رہ گئے کھوکھر خاندان کی پیپلز پارٹی سے علیحدگی سے پیپلز پارٹی کو پوٹھوہار میں بڑا دھچکا لگے گا۔

بلدیہ کلرسیداں کو آب نوشی اسکیم سے پانی کے ضیاع کو فوری روکنے کا مطالبہ

Calling the Kallar Syedan municipality to immediately stop the wastage of water from the irrigation scheme

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,09،نومبر,2022)—الخدمت فاؤنڈیشن کلرسیداں کے سرپرست حاجی ابرار حسین نے کہا ہے کہ پانی خدا کی نعمت ہے اور زندگی کی بقا کے لیے اشد ضرورت بھی ہے اس کا ضیاع کسی بھی صورت انسانیت کے لیے فائدہ مند نہیں۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ کلرسیداں آبنوشی اسکیم کی تل خالصہ تل خالصہ سے کلر سیداں آنے والی مین لائن تقریبا دو ہفتوں سے دو مقامات سے ٹوٹی ہوئی ہے اور پانی مسلسل ضائع ہو رہا ہے۔مگر کلرسیداں انتظامیہ کے کانوں پہ جوں تک نہیں رینگ رہی اور مسلسل لاپرواہی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے انہوں نے بلدیہ کلرسیداں کو آب نوشی اسکیم سے پانی کے ضیاع کو فوری روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

سروھا میں سردار محمد عالمگیر انتقال کر گئے

Sardar Muhammad Alamgir passed away in Saroha

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,09،نومبر,2022)—سپریم کورٹ کے جسٹس سردار طارق مسعود کے چچا زاد بھائی اور سردار صلاح الدین احمد کے برادر نسبتی سردار محمد عالمگیر رات کو سوتے میں انتقال کر گئے وہ رات کو معمول کے مطابق سونے کے لیئے بستر پر گئے صبح بیدار نہ ہوئے تو گھر والوں نے انہیں بیدار کرنے کی کوشش کی،انہیں لے کر ہسپتال پہنچے جہاں ڈاکٹر نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔مرحوم شوگر کے عارضہ میں مبتلا تھے نمازجنازہ کلرسیداں شہر کے قریب سروھا میں ادا کی گئی جس میں سپریم کورٹ کے جسٹس سردار طارق مسعود، اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق،سابق رکن پنجاب اسمبلی افتخار احمد وارثی،رکن پنجاب بار کونسل بشارت اللہ خان،راجہ جاوید اختر بھٹی ایڈووکیٹ،یاسر بشیر راجہ ایڈووکیٹ،چوہدری اسد الرحمان ایڈووکیٹ،قمر ایاز،سید سجاد حسین شاہ،مولانا احسان اللہ چکیالوی،شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود،چوہدری مشتاق حسین،عاطف اعجاز بٹ، نوید اختر مغل،راجہ عبدالمجید جنجوعہ،چوہدری عرفان ایڈووکیٹ،زین العابدین عباس، چوہدری طارق تاج،چوہدری تنویر اختر شیرازی،راجہ عاصم صدیق،سردار محمدآصف،ڈاکٹر صغیر عالم،عثمان شاہد،مسعود بھٹی،چوہدری توقیر اسلم،قاضی زاہد نعیم،شیخ ظفر جاوید،احسان الحق قریشی،مرزا منصور احمد،شیخ خورشید احمد،راجہ ازرم حمید سیالوی،راجہ ابرار چشتی، راجہ اسرار چشتی، راجہ نعمان ظفر اور دیگر نے شرکت کی۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button