لندن؛ (پوٹھوار ڈاٹ کام، محمد نصیر راجہ، 08 نومبر 2022)— ایلزبتھ لائن ریلوےگزشتہ روز کھل گئی اور اب یہ ہفتے کے ساتوں دن کھلی رہے گی اور اس کے ذریعہ مزید براہ راست سفر کیا جاسکے گا، یہ ریلوے لائن مغربی لندن میں برک شائر میں ریڈنگ اور ہیتھرو ائر پورٹ سے ساؤتھ ایسٹ لندن اور ایسیکس میں شفیلڈ ایبے ووڈ تک پھیلی ہوئی ہے لیکن ریلوے 3 علیحدہ سیکشنز پر کام کررہی ہے، جس کی وجہ سے مسافروں کو اپنے سفر کیلئے ٹرین تبدیل کرنے کیلئے کئی منٹ تک پیدل چلنا پڑتا ہے۔ گزشتہ روز مسافروں نے ریڈنگ اورہیتھرو سے ایبے ووڈ تک پیڈنگٹن میں ٹرین تبدیل کئے بغیر اور شفیلڈ سے پیڈنگٹن تک لیور پول سٹریٹ پر ٹرین تبدیل کئے بغیر سفر کیا۔۔ پیڈنگٹن سے روزانہ آخری ٹرین 12:22 بجے روانہ ہوگی۔ لندن کے میئر صادق خان نے کہا ہے کہ مجھے یہ جان کر خوشی ہوئی کہ اب عوام اتوار سے ہفتے کے ساتوں دن ایلزبتھ لائن کی تیز رفتار اور براہ راست سروس سے مستفیض ہوسکیں گے
London; (Pothwar.com, Mohammad Naseer Raja, 08 November 2022)— The Elizabeth Line railway opened yesterday and will now be open seven days a week, allowing more direct travel, the railway line in West London to Berkshire. It stretches from Reading and Heathrow Airport in South East London and Sheffield Abbeywood in Essex but the railway operates on 3 separate sections, causing passengers to walk for several minutes to change trains for their journey. . Yesterday passengers traveled from Reading and Heathrow to Abbeywood without changing trains at Paddington and from Sheffield to Paddington at Liverpool Street without changing trains. The last daily train from Paddington departs at 12:22. Mayor of London Sadiq Khan has said that he is delighted to know that the public will now be able to enjoy the Elizabeth Line’s fast and direct service seven days a week from Sunday.