DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Renowned businessman Raja M Ilyas seriously ill in Thailand

معروف بزنس مین راجہ محمد الیاس تھائی لینڈ میں شدید علیل ہو گئے ان کی فوری بحالی کے لیئے امریکہ سے بھی ڈاکٹر کو طلب کر لیا گیا

Breaking News;
Thailand: A prominent businessman of the country, Raja Muhammad Ilyas, passed away in a private hospital in Bangkok; More news later

ملک کے معروف بزنس مین راجہ محمد الیاس بنکاک کے نجی ہسپتال میں انتقال کر گئے

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,08،نومبر,2022)—کلرسیداں سے تعلق رکھنے والے ملک کے معروف بزنس مین راجہ محمد الیاس تھائی لینڈ میں شدید علیل ہو گئے ان کی فوری بحالی کے لیئے امریکہ سے بھی ڈاکٹر کو طلب کر لیا گیا راجہ محمد الیاس کراچی کے علاؤہ بنگلہ دیش اور تھائی لینڈ میں بھی اپنا کاروبار رکھتے ہیں وہ گزشتہ ماہ معمول کے مطابق اپنے کاروباری دورے پر تھائی لینڈ گئے تھے جہاں انہیں تکلیف کے باعث بنکاک کے ایک بڑے نجی انٹرنیشنل ہسپتال لے جایا گیا جہاں معالجین نے ان کی بڑی آنت کا آپریشن کیا جس کے بعد ان کی طبیعت سنبھل نہ سکی ان کی بحالی کے لیئے ہسپتال میں موجود معالجین نے امریکہ سے بھی ایک ماہر ڈاکٹر کو طلب کیا مگر وہ بحال نہ ہوسکے اور انہیں وینٹیلیٹر پر منتقل کردیا گیا ان کے عزیز اور بھائی کراچی اور لندن سے بھی بنکاک پہنچ چکے ہیں ان کے بھائی سابق رکن بلدیہ کلرسیداں حاجی محمد اسحاق بھی بنکاک روانگی کے لیئے ویزے کے حصول میں مصروف ہیں یاد رہے کہ راجہ محمد الیاس اپنے دور میں کبڈی کیبڑے نامور کھلاڑی رہے ہیں ان کی شدید علالت کی خبر سن کر کلرسیداں کا ہر شہری شدید پریشان ہے اور ان کی زندگی اور بحالی صحت کے لیئے دعاگو ہے۔

Kallar Syedan ​​(Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 08, November 2022) – Raja Mohammad Ilyas, a well-known businessman of the country from Kallar Syedan, fell seriously ill in Thailand and requested a doctor from America for his immediate help. Raja Mohammad Ilyas, who has business in Bangladesh and Thailand besides Karachi, went to Thailand on his usual business trip last month where he was taken to a private international hospital in Bangkok due to his discomfort. The doctors operated on his large intestine, after which he did not recover, the doctors in the hospital called for an expert doctor from the USA, but he did not recover and he was transferred to a ventilator. K Aziz and his brother have also arrived in Bangkok from Karachi and London. His brother, the former member of Kallar Syeddan Municipality, Haji Muhammad Ishaq, is also busy obtaining a visa for departure to Bangkok.

پی ٹی آئی کے کارکنوں نے پیر کی شام کو روات کے مقام پر جی ٹی روڈ کے دونوں اطراف ٹائر جلا کر اسے ٹریفک کے لیئے بند کردیا

PTI workers burnt tires on both sides of the GT Road at Rawat on Monday evening and blocked it for traffic

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,08،نومبر,2022)—کلرسیداں اور روات کے پی ٹی آئی کے کارکنوں نے پیر کی شام کو روات کے مقام پر جی ٹی روڈ کے دونوں اطراف ٹائر جلا کر اسے ٹریفک کے لیئے بند کردیا مظاہرین کی قیادت راجہ وحید قاسم،عاقب علی راجہ ارسلان ایڈووکیٹ اور دیگر کر رہے تھے جنہوں نے جی ٹی روڈ کو دونوں اطراف سے بند کرکے نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ ہے حق ہمارا آزادی ہم لے کر رہیں گے آزادی ہم چھین کے لیں گے آزادی،اس دوران میلوں لمبی گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں اور جی ٹی روڈ پر سفر کرنے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔بعد ازاں جی ٹی روڈ کو گاڑیوں کی آمدورفت کے لیئے کھول دیا گیا۔

علاقہ مجسٹریٹ کلر سیداں نے ڈکیتی کے مقدمے میں نامزد ملزم وقار احمد کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے مالیت کے مچلکے جمع کروانے پر اڈیالہ جیل سے رہائی کا حکم جاری کر دیا

Area Magistrate Kallar Syedan granted the bail application of Waqar Ahmed named in the robbery case after his arrest and issued an order to release him from Adiala Jail on depositing a bond worth one lakh rupees

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,08،نومبر,2022)— علاقہ مجسٹریٹ کلر سیداں نے ڈکیتی کے مقدمے میں نامزد ملزم وقار احمد کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے مالیت کے مچلکے جمع کروانے پر اڈیالہ جیل سے رہائی کا حکم جاری کر دیا۔ملزم کی جانب سیچوہدری اعجازگجر ایڈووکیٹ نے کیس کی پیروی کی۔یاد رہے کہ ایک ماہ قبل کلر دوبیرن کلاں کے رہائشی نے اپنی بیوی کیساتھ ناجائز تعلقات کے شبہ میں ملزم کو سبق سکھانے کیلئے ڈکیتی کے ایک خود ساختہ مقدمے میں ملوث کر دیا تھا اور ایک ماہ بعد اپنی بیوی کو بھی اس واردات میں ملوث کر دیا تھا مدعی نے شادی کے موقع پر طلاق کی صورت میں نکاح نامے میں 22 تولے سونا اور دس لاکھ روپے کی رقم لکھ کر دی تھی اور ڈکیتی کا پلان الٹ ہو جانے پر اس نے بیوی کو ڈرا دھمکا کر یہ چیزیں معاف کروا لیں اور پھربیوی کو طلاق دے کر گھر سے نکال دیا تھا۔

ایم سی کلر سیداں کی وارڈ نمبر 3 لونی جسیال میں گزشتہ تین یوم سے خراب ٹرانسفارمر کو ٹھیک نہیں کیا جا سکا

Damaged transformer could not be repaired for the last three days in Ward 3 Looni Jasyal

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,08،نومبر,2022)—ایم سی کلر سیداں کی وارڈ نمبر 3 لونی جسیال میں گزشتہ تین یوم سے خراب ٹرانسفارمر کو ٹھیک نہیں کیا جا سکا جس پر صارفین احتجاج کرتے ہوئے آئیسکو سب ڈویژن کلر سیداں کے دفتر پہنچ گئے۔لونی جسیال کے حاجی رفاقت وغیرہ نیبتایا کہ ہماری وارڈ کی بجلی گزشتہ تین دن سے خراب ہے جس کی وجہ سے نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔دفتر شکایات سے رابطہ کرنے کی بہت کوشش کی گئی مگر وہاں سے کوئی بھی فون نہیں اٹھاتا جس کی وجہ سے ہم لوگ دفترآ کر احتجاج کرنیپر مجبور ہو گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ 50 کے وی کا ٹرانسفارمر جس کا ایک لنک گزشتہ ڈیڈھ برس سے خراب ہے درست کرنے کی ضرورت ہی محسوس نہیں کی گئی جس کی وجہ سے معمولی سی بارش کیساتھ ہی ہمارا ٹرانسفارمر ٹرپ کر جاتا ہے۔

بازار میں راہگیر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار مرد اور ایک خاتون زخمی ہو گئی

A man and a woman on a motorcycle were injured in a collision with a pedestrian in the bazaar

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,08،نومبر,2022)—کلرسیداں بازار میں راہگیر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار مرد اور ایک خاتون زخمی ہو گئی یہ واقعہ اندرون شہر چوآروڈ پر پیش آیا جہاں ایک موٹر سائیکل سوار ایک خاتون کے ہمراہ جا رھا تھا کہ ایک معمر راہگیر اس کی موٹرسائیکل سے ٹکرا گیا جس سے موٹر سائیکل اس پر سوار افراد اور راہگیر زمین پر گر گئے راہگیر تو محفوظ رہا البتہ موٹرسائیکل سوار اور اس کے ہمراہ خاتون زخمی ہوگئے۔

سب انسپکٹر محمد سفیر طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے نماز جنازہ دوبیرن کلاں میں ادا کی گئی

Sub-Inspector Muhammad Safir passed away in Doberan Kallan

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,08،نومبر,2022)—حساس ادارے کے سب انسپکٹر محمد سفیر طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے نماز جنازہ دوبیرن کلاں میں ادا کی گئی جس میں معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button