مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمدجنجوعہ،8نومبر2022) سابق ممبران اسمبلی غلام مرتضیٰ ستی اور کرنل (ر) محمد شبیر اعوان نے کہوٹہ میڈیا سنٹر کے آفس میں صحافیوں کو دیے گے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ صداقت علی عباسی عمران خان کے ویژن کے لیے بڑا خطرہ منشیوں کے ذریعے اداروں کو ہائی جیک کر کے اپنے ناجائز عزائم پورے کر رہے ہیں صداقت علی عباسی عوام سے جھوٹے وعدے نہ کریں سہالہ اوور ہیڈ برج، یونیورسٹی،کیمپسز ہسپتال سڑکیں عوام کو بیوقف نہ بنائیں اور خان کے ویژن کو نقصان نہ پہنچائیں ٹور ازم ہائی وے منصوبہ عمران خان نے نڑڑ پر میرے کہنے پر دیا جس کا نہ صرف آپ کریڈٹ لے رہے ہیں بلکہ اس منصوبے کو خراب بھی کیا تما م باتوں سے عمران خان با خبر ہیں انشااللہ آئندہ ٹکٹ وہ وررکز کارکنان اور حلقے کے عوام کی مرضی اور منشا پر دیں گے حلقہ کی قیادت اور دیگر نظریاتی کارکنان کی مشاورت کے بغیر تنظیم سازی کی گئی جس میں اکثریت مسلم لیگ ن کے ہیں جس سے عمران خان کے ویژن کو نقصان پہنچ رہا ہے صداقت علی عباسی کی نا اہلی جنہوں نے ہمیشہ راجہ صغیر احمد کو سپورٹ کیا فنڈز بھی مسلم لیگی ورکرز کارکنان کو دیے میں نے کہا تھا کہ راجہ صغیر زیادہ دیر نہیں ہوگا آپ کے ساتھ شاہد خاقان عباسی اور صداقت علی عباسی نے حلقے کے عوام کو مایوس کیا۔ عمران خان کی کال پر حقیقی آزادی مارچ پر حلقہ این اے ستاون اور حلقہ پی پی سیون سے بھرپور شرکت کریں ان خیالات کا اظہار سابق ایم این اے راہنما پی ٹی آئی غلام مرتضیٰ ستی اور سابق ایم پی اے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی کرنل (ر) محمد شبیر اعوان نے کہوٹہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر غلام مرتضیٰ ستی نے کہا کہ 70ہزار سے زائد ووٹیں لینے والوں اور تین مرتبہ تحصیل صدر رہنے والوں سے مشاورت کیے بغیر تنظیم سازی خان سے بے وفائی ہے کرنل محمد شبیر اعوان نے کہا کہ میرے خلاف سوشل میڈیا پے بے بنیاد اور جھوٹا پروپگنڈہ کیا گیا کہ دوران احتجاج پاک افواج کے خلاف نعرے لگائیں میں نے پاک فوج کا نمک کھایا ہے اور ہمیں پاک افواج پر فخر ہے اس جھوٹے بے بنیاد الزام اور سوشل میڈیا پر خبر کی مذمت کرتا ہوں قانونی کاروائی کرونگا جبکہ اس موقع پر انھوں نے حلقہ کے عوام سے کہا کہ تیار رہیں انشااللہ خان کے حکم پر مارچ میں بھرپور شرکت کریں گے۔
Mator, Kahuta (Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, 8 November 2022) Former Members of Assembly Ghulam Murtaza Satti and Col (retd) Muhammad Shabbir Awan, in an interview given to journalists, said that Sadaqat Ali Abbasi is a big threat to the vision of Imran Khan by hijacking institutions through minions. Sadaqat Ali Abbasi does not make false promises to the people of, Sihala Overhead Bridge, the University, Campuses, and Hospitals, and does not harm the vision of Khan. It was given on my request, for which you are not only taking credit but also spoiled this project. Imran Khan is aware of everything. These views were expressed by former MNA leader PTI Ghulam Murtaza Satti and former MPA candidate for Provincial Assembly Col (R). Muhammad Shabir Awan while talking to the journalists, on this occasion, Ghulam Murtaza Sati said that it is disloyal to organize without consulting those who took more than 70,000 votes and who have been tehsil president three times. Colonel Muhammad Shabir Awan said, That baseless and false propaganda was made against me on social media, that during the protest, slogans were raised against Pakistan Army, we are proud of Pakistan Army. I will take legal action on this occasion he asked the people of the constituency to be ready and will participate fully in the march on the orders of Khan.
ٹورازم ہائی وے کا کام سست روی کا شکار
The work of the tourism highway has slowed down
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمدجنجوعہ،8نومبر2022) ٹورازم ہائی وے کا کام سست روی کا شکار، ٹھیکیدار نے چوک پنڈوڑی سے مٹور تک روڈ کو اکھاڑ بچھاڑ کر ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھ گیا، کیچر، گرد و غبارکی وجہ سے اہل علاقہ شدید پرشان،گلے اور سانس کی بیماریوں کا شکار،اعلی حکام سے نوٹس لینے کی اپیل،تفصیل کے مطابق ایم این اے صداقت کی کوششوں سے جاری ہونے والے بڑا منصوبہ ٹورازم ہائی وے کا کام سست روی کا شکارہے ٹھیکیدار نے چوک پنڈوڑی سے مٹور تک روڈ کو اکھاڑ بچھاڑ کر ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھ گیاعوام علاقہ نے اعلی حکام سے از معاملے پر از خود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے جبکہ کہوٹہ تاچوک پنڈٖروی روڈ جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی ہے مگر محکمہ روڈ کا عملہ خاموش تماشائی بنا ہوا ہے کروڑوں روپے کی لاگت سے چند سال قبل ہی تعمیر کیا گیا تھا مگر بعض مقامات پر مبینہ ناقص میٹریل کے استعمال کے باعث یہ سڑک وہاں سے ٹوٹ چکی ہے، محکمہ روڈ کی طرف سے عدم توجہ کے باعث اب وہاں پر گڑھے پڑتے جا رہے ہیں اہل علاقہ نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی توجہ اس روڈ کی خستہ حالی کی طرف دلاتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ٹوٹے ہوئے روڈ کے حصے کو ساتھ ساتھ پیچ ورک کیلئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی جائے تاکہ یہ روڈ مزید ٹوٹنے سے بچ سکے۔
پاک فوج ملک کا عظیم سرمایہ ہے پوری قوم اپنی افواج کے ساتھ کھڑی ہے فوج کو بدنام کرنے کا سلسلہ بند ہونا چایئے۔ راجہ قیصر وینس
The whole nation stands with its forces, the chain of discrediting the army should stop. Raja Qaiser Vaince
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمدجنجوعہ،8نومبر2022) پاک فوج ملک کا عظیم سرمایہ ہے پوری قوم اپنی افواج کے ساتھ کھڑی ہے فوج کو بدنام کرنے کا سلسلہ بند ہونا چایئے۔ان خیالات کا اظہارحلقہ پی پی سیون کی نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ قیصر وینس نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ آج دشمن صرف افواج پاکستان پر نظر رکھے ہوئے ہے کیونکہ یہ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح ملک و ملت کی حفاظت میں مصروف عمل ہے پاکستان کے ازلی دشمن بھارت اور اسرائیل گذشتہ کئی دھائیوں سے مختلف طرح سے پاکستان کی سالمیت کے درپے ہیں اور ملک میں انتشار کے خواہاں ہیں پاک افواج نے دشمنوں کی تمام تر ریشہ دوانیوں کو ناکام بنایاانہوں نے کہا کہ ہم پاک فوج کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور ہر آڑے وقت میں پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا عہد کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ پاک فوج ہماری شان اور آن ہے دشمن ہمارے ملک کی طرف جو دیکھنے کی ہمت نہیں کرتا اس کی واحد وجہ ہماری مسلح افواج ہے پاک فوج پر بے بنیاد الزامات سے قوم کے جذبات اور احساسات مجروع کرنے کی کوشش قابل مذمت ہے پاک فوج مثالی نظم و ضبط کا حامل ادارہ ہے، پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو عالمی سطح پر پذیرائی حاصل ہے، بہادری و جرات اور عزم و استقلال ہماری پاک فوج کا طرہ امتیاز ہے انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ قوم اور پاک فوج کے درمیان دوریاں پیدا کرنے کی ہر سازش ناکام ہوگی فوج پر تنقید ملکی سلامتی کو داؤ پر لگانے کے مترادف ہے۔