کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,07،نومبر,2022)—کلرسیداں کے دو نوجوان ایک ہی روز اچانک انتقال کر گئے،دونوں کو سکوٹ اور درکالی معموری میں سپرد خاک کردیا گیا۔سابق چئیر مین یو سی دوبیرن کلاں (ر) کپتان محمد افضل مرحوم کا پوتااور ریٹائرڈ کیپٹن محمد معروف کا 25 سالہ نواسہ راجہ منیب زاہد جسم سے اچانک خون ختم ہونے پر دم توڑ گیا۔نماز جنازہ گاؤں سکوٹ میں ادا کی گئی جس میں سابق چیئرمین راجہ ندیم احمد،راجہ محمد جاوید،حاجی غلام ظہیر،راجہ عبدالجلیل اور دیگر نے شرکت کی جبکہ گاؤں درکالی معموری کا بیس سالہ عبداللہ گلفراز اچانک گردے فیل ہونے سے جان کی بازی ہار گیا،نمازجنازہ درکالی معموری میں ادا کی گئی جس میں سابق تحصیل ناظم حافظ سہیل اشرف ملک،مسلم لیگ ن پی پی آٹھ کے صدر چوہدری خالد محمود،سابق ارکان بلدیہ کلرسیداں حاجی اخلاق حسین، جنید بھٹی،سید فیصل حسین شاہ گیلانی،ملک زبیر احمد کے علاؤہ راجہ افتخار پکھڑال،قاضی عبدالمجید،چیئرمین غالب حسین، چوہدری مخدوم حسین کے علاؤہ کلرسیداں اور گوجرخان کے کاروباری افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 07, November 2022)- Two youths of Kallar Syedan died suddenly on the same day, both were buried in a Skot and Darkali Mahmuri. Former Chairman UC Doberan Kallan ( R) Raja Muneeb Zahid, grandson Raja Muneeb Zahid 25, died due to sudden loss of blood from his body. Funeral prayers were offered in the village of Skot. While 20-year-old Abdullah Gulfaraz of village Darkali Mahmuri suddenly died due to kidney failure.
کلرسیداں اور گردونواح میں شدید طوفان کے ساتھ موسلا دھار بارش اور ژالہ باری،بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا
Heavy rain and hail accompanied by a heavy storm in Kallar Syedan and surrounding areas
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,07،نومبر,2022)—کلرسیداں اور گردونواح میں شدید طوفان کے ساتھ موسلا دھار بارش اور ژالہ باری،بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شام اچانک شدید آندھی کے ساتھ موسلا دھار بارش اور ژالہ باری ہوئی جس سے موسم ایک دم بدل گیا لوگوں نے گرم ملبوسات نکال لیئے جبکہ بجلی کا نظام بری طرح سے متاثر ہوا کئی علاقوں میں پندرہ گھنٹوں بعد بھی بجلی بحال نہ ہوسکی،گاؤں درکالی معموری میں گیارہ ہزار کے وی کی مین لائن ٹوٹ کر بکھر گئی۔
مسلم لیگ ن کنوہا کے سرگرم کارکن بابر ضیا رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے
Wedding of Babar Zia celebrated in Kallar Syedan
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,07،نومبر,2022)—مسلم لیگ ن کنوہا کے سرگرم کارکن بابر ضیا رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے دعوت ولیمہ کی تقریب کلرسیداں میں ہوئی جس میں راجہ جاوید اخلاق،افتخار احمد وارثی، محمود شوکت بھٹی،راجہ ندیم احمد، چوہدری صداقت حسین،محمد ظریف راجا،شاہد اکبر گجر،چوہدری اخلاق حسین،زین العابدین عباس،سردار محمد آصف،شیخ حسن سرائیکی، تنویرناز بھٹی، تنویر اختر شیرازی،نمبرداراسد عزیز، شیخ ندیم احمد،پروفیسر محمد سفیر،قاضی صغیر احمداور دیگر نے شرکت کی۔
راجہ جاوید اخلاص کی یوسی بھلاکھر کے رہنما سردار آصف محمود سے ملاقات
Raja Javed Ikhlas meeting with Sardar Asif Mehmood of UC Bhalakhar
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,07،نومبر,2022)—مسلم لیگ ن کے رہنما سابق پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص نے کہا ہے کہ عمران خان حملے کی آڑ میں ملک میں خانہ جنگی کو ہوا دے رہے ہیں،وزیراعظم میاں شہباز شریف نے اس واقعہ کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کا اعلان کیا ہے اس کے باوجود پی ٹی آئی کی جانب سے کارکنوں کو مسلسل پرتشدد مظاہروں پر اُکسایا جارہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز یوسی بھلاکھر کے رہنما سردار آصف محمود سے ملاقات میں کیا،اس موقع پر محمد ظریف راجا اور مسعود احمد بھٹی بھی موجود تھے۔راجہ جاوید اخلاص نے کہا کہ لاہور میں گورنر ہاوس پر حملہ کیا گیا،فیصل آباد میں رانا ثنااللہ کے ڈیرے کا گھیراؤ کیا گیا عمران خان عدم اعتماد کے نتیجے میں حکومت خاتمے کو برداشت اور قبول نہیں کرپارہے اور اس کا انتقام عوام اور قومی سلامتی کے اداروں سے لے رہے ہیں۔ان کا ہر بیان اور ہر فیصلہ ملک کو انارکی کی جانب لے جانے کی دانستہ کوشش ہے،یہ عوام کو پرتشدد ھنگاموں پر اکسا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی سیکورٹی کی ذمہ دار پنجاب پولیس ہے لہذہ پنجاب حکومت اس معاملے پر اپنی جے آئی ٹی تشکیل دے۔انہوں نے وزیراعظم کے کامیاب دورہ چین کو پاکستانی معیشت کی بہتری کے لیے انتہائی اہم قدم قرار دیا اور کہا کہ شہباز شریف منصب سنبھالنے کے بعد سے مسلسل ملکی معیشت کی بہتری کے لیے کام کررہے ہیں مگر عمران خان نہیں چاہتے کہ ملک میں سیاسی معاشی استحکام ہو اسی لیئے وہ مسلسل احتجاجی سیاست کر کے جمہوری نظام کو کمزور کرنے کے درپے ہیں۔
دوران سفر ہونے والی دوستی محبت اور پھر میاں بیوی کے رشتے میں بدل گئی
Married woman falls in love with fellow passenger and ends up marrying him
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,07،نومبر,2022)— دوران سفر ہونے والی دوستی محبت اور پھر میاں بیوی کے رشتے میں بدل گئی۔آشنا کیساتھ بھاگنے والی شادی شدہ عورت کو سابقہ خاوند نے طلاق دے دی جس کے بعد دونوں نے ملتان جا کر نکاح کر لیا۔پولیس نے شادی شدہ جوڑے کو گرفتار کر کے مقامی عدالت میں پیش کر دیا جہاں لڑکی نے بیان دیا کہ اس نے مسمی محمد عاطف سے نکاح کرلیا ہے لہذا وہ اب زندگی اس کے ساتھ گزارنا چاہتی ہے جس پر معزز جج نے خاتون کو اپنے نئے خاوند کیساتھ جانے کی اجازت دے دی۔یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل مسماۃ (ش) ایک پرائیویٹ گاڑی میں سفر کر رہی تھی جبکہ ساتھ والی سیٹ پر اٹک کا رہائشی محمد عاطف بھی اسی گاڑی میں اس کی قریب والی نشست پر سفر کر رہا تھاکہ اسی دوران ان کی دوستی ہو گئی،ایک دوسرے کو موبائل فونز نمبرز دیئے اور پھر شادی کے بندھن میں بند گئے۔یاد رہے کہ عاطف اٹک کا رہائشی ہے اور ملتان میں بطور سکیورٹی گارڈ اپنے فرائض سر انجام دے رہا ہے۔