DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Cases have been registered against the owners of two kilns causing air pollution in Chauk Pindori

چوک پنڈوری میں فضائی آلودگی پھیلانے کا سبب بننے والے دو بھٹوں کے مالکان کیخلاف مقدمات درج

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,06،نومبر,2022)— محکمہ تحفظ ماحول نے زگ زیگ ٹیکنالوجی کا استعمال نہ کرنے اور سموگ کا باعث بننے والے بھٹوں کیخلاف کریک ڈاؤن کے دوران چوک پنڈوری میں فضائی آلودگی پھیلانے کا سبب بننے والے دو بھٹوں کے مالکان کیخلاف مقدمات درج کر لئے گئے۔انسپکٹر محکمہ ماحول راولپنڈی کے اسکوارڈ نے دوران سروے چوکپنڈوری میں قائم دو بھٹوں کے مالکان اور منشیوں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔ انسپکٹر محکمہ ماحول کے مطابق اینٹوں کی بھائی زگ زیگ کے مطابق نہ کی گئی تھی،کوئلہ پسہ ہوا نہ تھا جبکہ دھویں کا رنگ سیاہ تھا۔محکمہ ماحولیات کے انسپکٹر نے زگ زیگ ٹیکنالوجی پر عملدرآمد نہ کرنے والے دو بھٹوں کے مالکان کے خلاف مقدمات درج کروا دیئے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 06, November 2022)- The Environment Protection Department has taken action against smog-causing kilns for not using zig-zag technology and causing air pollution in Chauk Pindori. Cases have been registered against the owners of the two kilns. The squad of the Inspector Environment Department Rawalpindi has registered a case against the owners and employees of the two kilns located in Chauk Pindori during the survey. According to the Inspector of the Environment Department, the bricks were not made in a zigzag manner, the coal was not crushed and the smoke was black in color. 

دن دیہاڑے شہری کو 19ہزار ریال سے زائد کی رقم چھیننے والے ملزم گرفتار

Suspect who robbed a citizen of more than 19 thousand Riyal in broad daylight is arrested

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,06،نومبر,2022)— کلر سیداں پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر رخسار تعلیم نے دن دیہاڑے شہری کو 19ہزار ریال سے زائد کی رقم چھیننے والے ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے دو ہزار ریال کی مسروقہ رقم برآمد کر لی جبکہ مزید برآمدگی کیلئے ملزم امتیاز سکنہ گھمٹی (مندرہ) کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا۔محمد رشید نے تھانہ کلر سیداں میں مقدمہ درج کروایا تھا کہ وہ ایک سال قبل سعودی عرب سے پاکستان واپس آیا ہے۔قریب گیارہ بجے دن سعودی ریال تبدیل کروانے کلر سیداں میں منی چینجر کی طرف جا رہا تھا کہ اسی دوران اس کے عقب سے آنے والے ایک شخص نے اسے روک کر 19 ہزار مالیت کے سعودی ریال اور 8ہزار پاکستان کرنسی چھین کر رفو چکر ہو گیا۔پولیس نے ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج سے شناخت کیا تھا تا ہم وہ پولیس کے ہتھے نہیں آ رہا تھا جسے گزشتہ روز ڈرامائی انداز میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

اوباش نوجوان نے نویں کلاس کی طالبہ کو اغواء کر کے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

A youth from Takal abducted the 9th class student and raped her

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,06،نومبر,2022)—اوباش نوجوان نے نویں کلاس کی طالبہ کو اغواء کر کے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا،تھانہ کلر سیداں کے سب انسپکٹر شیخ محمد نواز نے ملزم کو گرفتار کر کے عدالت پیش کر دیا جبکہ 14 سالہ مسماۃ (ز) نے مقامی عدالت میں 164کے تحت بیان قلم بند کرواتے ہوئے بتایا کہ ملزم عمران طارق سکنہ ٹکال اسے اغواء کر کے گوجرخان لے گیا جہاں اسے دو بار زیادتی کا نشانہ بنایا جس کے بعد تھانہ کلر سیداں پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ملزم کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق مغویہ اور ملزم کا طبی معائنہ اور ڈی این اے ٹیسٹ کروانے کے بعد ملزم کو اڈیالہ جیل جبکہ مغویہ کو اس کے والدین کے حوالے کر دیا گیا۔یاد رہے کہ 29 اکتوبر کو مغویہ کے والد اپنی بیٹی کے اغوا کا مقدمہ درج کروایا تھا۔

عمران خان پر مبینہ حملے کی وفاقی صوبائی پولیس فورس اور دیگر اداروں کی مشترکہ ٹیم سے انکوائری کروائی جائے

The alleged attack on Imran Khan should be investigated by a joint team of federal provincial police force and other institutions

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,06،نومبر,2022)— مسلم لیگ ن کلر سیداں سٹی کے صدر چوہدری اخلاق حسین نے عمران خان پر مبینہ حملے کی وفاقی صوبائی پولیس فورس اور دیگر اداروں کی مشترکہ ٹیم سے انکوائری کروائی جائے کبھی ایک کبھی چار گولیوں کی بات کرکے لوگوں کو کنفیوز نہ کیا جائے۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ وہ گولی اور گالی کی سیاست کو ملک کے لیئے زہرقاتل سمجھتے ہیں اس طرز کی سیاست کے بانی خود عمران خان ہیں جن کو ایک ہفتے پر مشتمل لانگ مارچ چند ہزار افراد سے آگے نہ بڑھ سکا یہی وجہ ہے کہ عوام کی قلیل تعداد دیکھ کر وہ کبھی خونی انقلاب لانے کی باتیں کرتے ہیں تو کبھی اسٹبلشمنٹ کومدد کی دھائیاں دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ میں عوام کی عدم دلچسپی کے باعث عمران خان اور تحریک انصاف پریشانی کا شکار ہوئے یہی وجہ تھی کہ لانگ مارچ کچھوے کی چال سے چلتا رہا۔انہوں نے قومی سلامتی کے اداروں کو چیلنج کرنے کی مزمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ حکومت اعلی سطع پر کمیٹی بنائے اور اداروں کے وقار کو ہرممکن یقینی بنایا جائے۔

Show More

Related Articles

Back to top button