DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; There is no medical officer or dispenser in the 24/7 Maternal and Child Center Choa Khalsa

بنیادی مرکز صحت چوآ خالصہ میں قائم 24/7زچہ بچہ سنٹرمیں میڈیکل آفیسر ہے نہ ہی ڈسپنسرجبکہ چوکیدار اور سینٹری ورکر کی آسامیاں بھی خالی

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,05،نومبر,2022)— اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں محمد اعجازنے جمعرات کے روز بنیادی مرکز صحت چوآ خالصہ میں قائم 24/7زچہ بچہ سنٹر کا دورہ کیا اور یہ دیکھ کر ششدر رہ گئے کہ یہاں میڈیکل آفیسر ہے نہ ہی ڈسپنسرجبکہ چوکیدار اور سینٹری ورکر کی آسامیاں بھی خالی ہیں۔ریکارڈ کی چیکنگ کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ میڈیکل آفیسر اور ڈسپنسر کا ریکارڈ غزالہ نامی مڈ وائف نے برقرار رکھا ہوا تھا جس پر اے سی نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر کو بتایا گیا کہ آٹھ برس قبل بی ایچ یو چوآ خالصہ کو زچہ بچہ سنٹر کے بعد 7 24/ کا درجہ دیا گیا تھا مگر یہاں میڈیکل آفیسر سمیت ڈسپنسر،چوکیدار اور سنٹری ورکرز کی پوسٹیں خالی ہیں جس کی وجہ سے عام مریضوں اور زچہ بچہ کو بے پناہ مشکلات درپیش رہتی ہیں۔دریں اثناء اے سی کلرسیداں نے چوآخالصہ میں ہی سرکاری نرخ نامے آویزاں نہ کرنے پر کریانہ سٹور کے مالک کو دس ہزار جبکہ فرنچائز یوٹیلٹی سٹور کے مالک کو تیس ہزار روپے جرمانے کی رسید تھما دی۔کریانہ سٹور اور فرنچائز یوٹیلٹی سٹور میں انڈوں کے سرکاری نرخ نامے بھی نہیں لگائے گئے تھے۔دریں اثناء اے سی نے دیہی مرکز مال چوآ خالصہ کا بھی دورہ کیا۔پٹواری موجود تھے تا ہم سائلین نہ ہونے کے برابر تھے۔اسسٹنٹ کمشنر نے کلر بائی پاس پر ماڈل سبزی و فروٹ منڈی کی مجوزہ جگہ کا بھی دورہ کیا۔

Kallar Syedan ​​( Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 05, November 2022)- Assistant Commissioner, Kallar Syedan ​​Muhammad Ijaz, visited the 24/7 Maternal and Child Center at Primary Health Center Choa Khalsa and was shocked to see that there is neither a medical officer nor a dispenser, while the posts of watchman and sentry worker are also vacant. During the record checking, it has also come to light that the record of the medical officer and dispenser was maintained by a midwife named Ghazala, on which the AC was strict. During the visit, the Assistant Commissioner was told that eight years ago BHU Choa Khalsa was given the rank of 7 24/ after Maternal Child Center but the posts of medical officer including dispenser, watchman, and sentry workers are vacant here. Due to this common patients and mothers and children are facing enormous difficulties.

برطانیہ میں مقیم نلہ مسلماناں کی معروف سماجی شخصیت چوہدری صفدر حسین کے فرزندکی شادی حاجی راجہ محمد الیاس کی دختر سے سرانجام پائی۔

The son of Chaudhry Safdar Hussain of Nala Muslimana and UK got married to the daughter of Haji Raja Muhammad Ilyas

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,05،نومبر,2022)—برطانیہ میں مقیم نلہ مسلماناں کی معروف سماجی شخصیت چوہدری صفدر حسین کے فرزند اور بابو یاسر محمود راجہ،راجہ محمد مقصود،راشد محمود راجہ،راجہ محمد عثمان کیکزن چوہدری فاخر حسین کی شادی حاجی راجہ محمد الیاس کی دختر سے سرانجام پائی۔دعوت ولیمہ کے تقریب کلرسیداں میں ہوئی جس میں بیرسٹر شاہ رخ پرویز،راجہ ندیم احمد،چوہدری شفقت محمود، محمدزرین بھٹی،چوہدری دانش، عاطف اعجاز بٹ،چوہدری توقیراسلم،خان صدیق خان،خان شبیرخان،محمدحبیب،تنویرشیرازی،وقاص کیانی ایڈووکیٹ،اکرام الحق قریشی،منیرچشتی، ساجدمحمودراجہ۔طاہر مغل، ماسٹرشبیرراجہ،تنویر احمد مغل،کیپٹن (ر)چوہدری منظور حسین،چوہدری محمد اشرف، محمد تفسیر۔محمد بشارت،محمد یاسر،علی افسر بھٹی،چوہدری ظفراقبال،چوہدری ظہیر احمد ماسٹرارشد محمود،اقدس بھٹی چوہدری تصور حسین اور دیگر نے شرکت کی۔

سابق وزیر اعظم عمران خان پر وزیر آباد میں قاتلانہ حملے کے خلاف پی ٹی آئی کے کارکنوں نے احتجاجی ریلی نکالی

PTI workers took out a protest rally against the assassination attack on former Prime Minister Imran Khan

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,05،نومبر,2022)—سابق وزیر اعظم عمران خان پر وزیر آباد میں قاتلانہ حملے کے خلاف جمعہ کی شام گئے کلرسیداں میں پی ٹی آئی کے کارکنوں نے سید سجاد حسین شاہ کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی جس کے شرکا نے چوآروڈ سے مین چوک تک نعرے بازی کی اور عمران خان پر قاتلانہ حملے کے خلاف شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے قائد عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں کارکنوں نے آگ جلا کر کچھ وقت کے لیئے سڑک بھی بلاک کردی

Show More

Related Articles

Back to top button