اسکیم نمبر 1,گوجرخان: (پوٹھوار ڈاٹ کام,،راجہ طارق ایوب،05 ,نومبر 2022) — ہاوسنگ سکیم ون میں تین مسلح ڈاکو معروف تاجر سیٹھی وہاب کے گھر میں داخل ہوگئے – ڈاکووں نے اہل خانہ کو گن پواہنٹ پر یرغمال بنا لیا ڈاکو گھر سے پندرہ لاکھ کے سونے کے زیورات ایک لاکھ نقدی لوٹ کر فرار ہوتے وقت ڈاکو وں نے شہری سے موٹر ساہیکل چھینا اور اس پر سوار ہوکر فرار ہوے اطلاع ملنے پر پولس موقع پر پنچ گی
Scheme No. 1, Gujar Khan: (Pothwar.com, 05, November 2022) — Three armed robbers entered the house of well-known businessman Sethi Wahab in Gujar Khan housing scheme one. The bandit took a hostage at Gunpoint. While escaping from the house after stealing gold jewelry worth 15 lakhs and 1 lakh cash, the bandits snatched the motorcycle from the local passerby and escaped by riding it.
جاتلی پولیس کی کاروائی،19 سالہ لڑکے کو تشدد کا نشانہ بنانے والے 02 ملزمان گرفتار
Jatli police action, 02 accused who tortured a 19-year-old boy arrested
جاتلی ,گوجرخان: (پوٹھوار ڈاٹ کام,، اکرام الحق قریشی،05 ,نومبر 2022) —جاتلی پولیس کی کاروائی،19 سالہ لڑکے کو تشدد کا نشانہ بنانے والے 02 ملزمان گرفتار،ارسلان اور عدیل نے ساتھی کی ساتھ ملکر مجھے تشدد کا نشانہ بنایا۔تفصیلات کے مطابق جاتلی پولیس کو متاثرہ لڑکے نے درخواست دی کہ ارسلان اور عدیل نے ساتھی کی ساتھ ملکر اس کو تشدد کا نشانہ بنایا، جاتلی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 19 سالہ لڑکے کو تشدد کا نشانہ بنانے والے 02 ملزمان ارسلان اور عدیل کوگرفتار کرلیا،ایس ایچ اونے بتایاکہ ملزمان سے تفتیش کی جارہی ہے، میرٹ پہ تفتیش کرتے ہوئے مقدمہ کو یکسو کیا جائے گا،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہناتھاکہ تشددجیسے واقعات ناقابل برداشت ہیں اس حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی کو یقینی بنایا جارہاہے۔
بیول ڈھوک مغلاں میں گزشتہ دن محفل میلاد منعقد کی گئی
Mehfil e Millad celebrated in Dhok Mughlan, Bewal
بیول,گوجرخان: (پوٹھوار ڈاٹ کام,راجہ طارق ایوب،05 ,نومبر 2022) —بیول ڈھوک مغلاں میں گزشتہ دن محفل میلاد منعقد کی گئی جس کی صدارت پیر گل بادشاہ آستانہ عالیہ سالک آباد شریف نے کی۔اس محفل میں نقابت کے فرائض حافظ محمد اکرام نے سرانجام دیے۔جبکہ سہیل چشتی،سیام شہزاد،خرم شہزاد،رضوان چشتی نے نعت خوانی کی۔ محمد عادل قریشی نے اس محفل میں خصوصی طور پر شرکت کی اور نعت کے نذرانے پیش کیۓ۔قاری محمداجمل نے اپنے مخصوص لہجے اور پر سوز آواز میں قرآت سے حاضرین کے دلوں کو موہ لیا۔خصوصی خطاب پروفیسر ڈاکٹر علامہ حافظ محمد عمران نقشبندی نے کیا جس میں انہوں نے حضور پاک ﷺ سے محبت،عشق،اور وفا کی فضیلت و اہمیت بیان کی۔پیر صاحب آف سالک آباد شریف پیر گل بادشاہ نے اختتامی دعا کی۔اس محفل کا انعقاد ڈھوک مغلاں کے رہائشی امیر حمزہ نے کیا جس میں اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔