DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; A special meeting of the Pegham Union delegation with the newly appointed Chairman Board of Directors of IESCO Engineer Qamar Salam Raja

پیغام یونین کے وفد کی نئے تعینات چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز آیسکو انجینئر قمر السلام راجہ سے خصوصی ملاقات

کلرسیداں: (پوٹھوار ڈاٹ کام,، اکرام الحق قریشی،04 ,نومبر 2022) —صدر پاکستان واپڈا ایمپلائز پیغام یونین (رجسٹرڈ) ایسکو ریجن و مرکزی سیکرٹری جنرل واٹراینڈپاورفیڈریشن ابرار حسین چوہدری کی صدارت میں پیغام یونین کے وفد کی نئے تعینات چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز آیسکو انجینئر قمر السلام راجہ سے خصوصی ملاقات۔اس موقع پر پیغام یونین کے ریجنل چیئرمین چوہدری شفیق الرحمن،ریجنل سیکرٹری جنرل ملک خالد محمود، ڈپٹی نائب صدر الطاف حسین تنولی،نائب صدر سکندر حیات سدوزئی، ڈپٹی چیئرمین ساجد نورالٰہی،سیکرٹری احمد نواز، ڈپٹی سیکرٹری عتیق ستی، چیف کوارڈینیٹر شاہد بنگش، میڈیا کوارڈینیٹر خورشید احمد تنولی و دیگر ریجنل عہدیداران بھی ملاقات میں شریک تھے۔ آیسکو پیغام یونین کے وفد نے نئی تعیناتی پر انجینئر قمراسلام راجہ کو مبارک باد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ نئی ذمہ داری سے ادارے ملک اور ملازمین کی بہتری خوشحالی و ترقی کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔صدر آیسکو ایمپلائز پیغام یونین چوہدری ابرار حسین نے آیسکو ملازمین کو دیگر کمپنیز کی طرز ایک اضافی تنخواہ بطور بونس ادائیگی کی منظوری کا مطالبہ کیا اور یقین دہانی کروائی کہ پیغام یونین ادارے ملک اور عوام کی خوشحالی و ترقی کیلیے انتظامیہ سے مل کر کام کرے گی۔ چیئرمین بی او ڈی قمر السلام راجہ نے وفد کا شکریہ ادا کیا اور پیغام یونین کے وفد سے ملاقات کے دوران کہا کہ کسی بھی ادارے کا ورکر ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ادارے کی ترقی ملازمین کی خوشحالی پر منحصر ہے اگر ملازمین خوشحال ہوں گے تو ادارہ بھی ترقی کرے گا میری پہلی ترجیع ادارے کی ترقی اور ملازمین کی خوشحالی پر مرکوز ہو گی۔پیغام یونین کے وفد سے بات کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ادارے کی ترقی اور ملازمین کی خوشحالی کیلیے ہم پیغام یونین سے مشاورت اور تجاویز کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلے کریں گے آیسکو پیغام یونین کی ریجنل قیادت نے چیئرمین بی او ڈی کا وقت دینے مسائل غور سے سننے اور ان ملازمین مسائل حل کرنے کی یقنین دہانی پر شکریہ ادا کیا۔ ریجنل چیئرمین شفیق الرحمن نے بل ڈسٹری بیوٹرز کے پیس آف ورک اور ہائرکو الیفیکیشن کی اضافی ترقی کے بارے مطالبہ پیش کیا،ریجنل سیکرٹری جنرل آیسکو پیغام یونین ملک خالد محمود نے آیسکو میٹرریڈرز کے پیس آف ورک کی ادائیگی کا مطالبہ بھی کیا۔

Kallar Syedan: (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 04 November 2022) – President Pakistan Wapda Employees Pegham Union (Registered) IESCO Region and Central Secretary General Water and Power Federation Abrar Hussain Chaudhry chaired the newly appointed Chairman Board of Pegham Union delegation. A special meeting with Director IESCO Engineer Qamar Salam Raja. On this occasion, Regional Chairman Chaudhry Shafiqur Rehman, Regional Secretary General Malik Khalid Mahmood, Deputy Vice President Altaf Hussain Tanoli, Vice President Sikandar Hayat Saduzai, Deputy Chairman Sajid Noor Elahi, Secretary Ahmad Nawaz. Deputy Secretary Atiq Satti, Chief Coordinator Shahid Bangash, Media Coordinator Khurshid Ahmed Tanoli and other regional officials were also present in the meeting. While congratulating Engineer Qamar Islam Raja on his new appointment, the delegation of IESCO Pegham Union expressed the hope that he will play an active role in the betterment and development of the country and the employees. Chaudhry Abrar Hussain demanded the approval of payment of an additional salary as a bonus to IESCO employees like other companies and assured that the Pegham union organization will work together with the management for the prosperity and development of the country and the people. Chairman thanked the delegation and said during the meeting with the delegation of Pegham Union that the worker is the backbone of any organization and the development of the organization depends on the prosperity of the employees if the employees will be prosperous. So the institution will also develop. My first priority will be focused on the development of the institution and the prosperity of the employees. While talking to the delegation of Pagham Union, he added that for the development of the institution and the prosperity of the employees, we will consult and give suggestions to the Pagham Union. Decisions will be made keeping in mind the message of IESCO. The regional leadership of the union thanked the Chairman BOD for taking the time to listen to the problems carefully and for the assurance that these employees will solve the problems. Regional Chairman Shafiqur Rahman presented a demand for bill distributors’ piece of work and additional development of Hirco Alification, Regional Secretary General IESCO Message Union Malik Khalid Mehmood also demanded payment of the piece of work of IESCO meter readers.

تمام ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے لیئے سوئچنگ اسٹیشن کی تعمیر نواحی یوسی مٹور کے گاؤں میرہ میں شروع

Construction of switching station for all hydropower projects started at Maira village

کلرسیداں: (پوٹھوار ڈاٹ کام,، اکرام الحق قریشی،04 ,نومبر 2022) —دریائے نیلم اور جہلم پر تعمیر ہونے والے کروٹ،کوہالہ،گل پور سمیت تمام ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے لیئے سوئچنگ اسٹیشن کی تعمیر نواحی یوسی مٹور کے گاؤں میرہ میں شروع کردی گئی جس کا سنگ بنیاد چند ایام قبل وفاقی وزیر خرم دستگیر نے کیا تھا یہ بات کلرسیداں کہوٹہ سے مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد نے پوٹھوہار ڈاٹ کام سے ایک خصوصی ملاقات میں بتائی۔انہوں نے بتایا کہ میرہ سوئچنگ اسٹیشن اسلام آباد کے بعد ملک کا دوسرا بڑا سوئچنگ اسٹیشن ہوگا جس کے پہلے فیز کی تعمیر پر سات سو ارب کی لاگت آئے گی اور یہ بیس ماہ میں مکمل ہوگا یہ چین اور پاکستان کا مشترکہ منصوبہ ہے جس کے لیئے فنڈز ورلڈ بنک نے دیئے ہیں منصوبے کی تعمیر سے جہاں ملک بھر میں بجلی کے نظام میں تسلسل پیدا ہوگا اور سستی بجلی پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ لوڈ شیڈنگ کے خاتمے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔وفاقی وزیر نے مقامی رکن اسمبلی راجہ صغیر احمد کے دونوں مطالبات منظور کرتے ہوئے ماتحت حکام کو زمین کی خریداری کے لیئے دیئے گئے معاوضے میں نظر ثانی کے ساتھ ساتھ سوئچنگ اسٹیشن میں ملازمتوں میں مقامی لوگوں کو ترجیح دینے کے بھی احکامات جاری کیئے ہیں۔

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن

Strict action taken against violators of traffic rules

کلرسیداں: (پوٹھوار ڈاٹ کام,، اکرام الحق قریشی،04 ,نومبر 2022) —چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی نوید ارشاد کی خصوصی ہدایت پر ایس پی رولر ابرار قریشی کی نگرانی میں سٹی ٹریفک پولیس کلر سیداں کے انچارج انسپکٹر عبدالمجید،ڈیوٹی آفیسر عمران نواب خان نے دیگر سٹاف کے ہمراہ اوورلوڈنگ،زائد مسافروں سے بدتمیزی،بغیرروٹ پرمٹ،بدون نمبر پلیٹس،کم عمر رکشہ ڈرائیور سمیت ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے ماہ اکتوبر میں 1620گاڑیوں کے چالان کیے مجموعی طور پر 514050لاکھوں روپے جرمانہ کیا۔پولیس کلر سیداں کے انچارج عبدالمجید اور ڈیوٹی آفیسر عمران نواب خان نے کہا ہے کہ تحصیل کلر سیداں کے تمام علاقوں میں اوورلوڈنگ زائد کرایہ اور مسافروں سے بدتمیزی کرنے والے ٹرانسپورٹر زکسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں مسافر شکایات درج کروائیں کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

سب انسپکٹر ملک محمد اقبال ملزمان کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کیلئے کلر سیدا ں کچہری گئے کہ اسی دوران جیب تراش نے ان کی جیب سے بٹوا نکال لیا۔

Sub-Inspector Malik Muhammad Iqbal’s pocket clipper took out the wallet from his pocket

کلرسیداں: (پوٹھوار ڈاٹ کام,، اکرام الحق قریشی،04 ,نومبر 2022) — کلر سیداں کچہری میں نامعلوم جیب تراش نے ہاتھ کی صفائی دیکھاتے ہوئے تھانہ کلر سیداں کے سب انسپکٹر کو ہزاروں روپے کی نقدی اور دیگر ضروری کاغذات سے محروم کر دیا۔سب انسپکٹر ملک محمد اقبال ملزمان کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کیلئے کلر سیدا ں کچہری گئے کہ اسی دوران جیب تراش نے ان کی جیب سے بٹوا نکال لیا۔پولیس آفیسر نے بتایا کہ بٹوے میں بیس ہزار روپے کی نقدی، نادراور سروس شناختی کارڈز بھی تھے۔ایک اور واقعہ میں بھیائی مہر علی میں نامعلوم افراد تین عدد قیمتی بکرے ایکس ایل آئی کار میں ڈال کر فرار ہو گئے۔

اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں محمد اعجازنے جمعرات کے روز بنیادی مرکز صحت چوآ خالصہ میں قائم 24/7زچہ بچہ سنٹر کا دورہ کیا

Assistant Commissioner Muhammad Ijaz visited the 24/7 Maternal and Child Center established at Primary Health Center Choa Khalsa on Thursday

کلرسیداں: (پوٹھوار ڈاٹ کام,، اکرام الحق قریشی،04 ,نومبر 2022) — اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں محمد اعجازنے جمعرات کے روز بنیادی مرکز صحت چوآ خالصہ میں قائم 24/7زچہ بچہ سنٹر کا دورہ کیا اور یہ دیکھ کر ششدر رہ گئے کہ یہاں میڈیکل آفیسر ہے نہ ہی ڈسپنسرجبکہ چوکیدار اور سینٹری ورکر کی آسامیاں بھی خالی ہیں۔ریکارڈ کی چیکنگ کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ میڈیکل آفیسر اور ڈسپنسر کا ریکارڈ غزالہ نامی مڈ وائف نے برقرار رکھا ہوا تھا جس پر اے سی نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر کو بتایا گیا کہ آٹھ برس قبل بی ایچ یو چوآ خالصہ کو زچہ بچہ سنٹر کے بعد 7 24/ کا درجہ دیا گیا تھا مگر یہاں میڈیکل آفیسر سمیت ڈسپنسر،چوکیدار اور سنٹری ورکرز کی پوسٹیں خالی ہیں جس کی وجہ سے عام مریضوں اور زچہ بچہ کو بے پناہ مشکلات درپیش رہتی ہیں۔

نمبردار محمد الیاس کی دعائے الخطاب

Dua observed for late Nambardar M Ilyas

کلرسیداں: (پوٹھوار ڈاٹ کام,، اکرام الحق قریشی،04 ,نومبر 2022) —قاری محمد سعید اکبر نے کہا ہے کہ نیک اعمال کی ساتھ ساتھ نیک اولاد بھی صدقہ جاریہ ہے،اولاد والدین کی خدمت میں کوئی کسر اٹھا کہ رکھیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لونی جندراں میں بزرگ مسلم لیگی رہنما الحاج محمد اسلم بانی کے بہنوئی اور زاہدمحمودکے والدنمبردار محمد الیاس کی دعائے الخطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اگر جنت ماں کے قدموں تلے رکھی ہے تو باپ کو اس جنت کا دروازہ قرار دیا ہے اولاد والدین کی ناچاکی کی صورت میں بھی فریق نہ بنے بلکہ ان پر دونوں کی اطاعت واجب ہے اس میں کوتاہی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔اولاد کے نیک اعمال بھی مرحوم والدین کی بخشش کا ذریعہ بنتے ہیں سب سے عظیم رشتہ ماں باپ کا ہے جو اولاد ان کی قدر نہیں کرتی وہ انتہائی بد بخت تصور کی جاتی ہے اس موقع پر علامہ جہانزیب ہزاروی، حافظ یاسر مشتاق، علامہ غلام مصطفی سیالوی،چوہدری توقیر اسلم، شیخ حسن سرائیکی، تنویر اختر شیرازی،چوہدری جاوید آرائیں اور دیگر بھی موجود تھے۔

جامع مسجد ربانی وجامعہ دارلعلوم ربانیہ مرید چوک کلر سیداں کی تعمیر مکمل،افتتاحی تقریب 11 نومبر بروز جمعہ ہو رہی ہے

The construction of Jamia Masjid Rabbani and Jamia Darul Uloom Rabbani Mureed Chowk, Kallar Syedan, has been completed, the opening ceremony is being held on Friday, November 11.

کلرسیداں: (پوٹھوار ڈاٹ کام,، اکرام الحق قریشی،04 ,نومبر 2022) —کلرسیداں کے سب سے بڑے دینی مرکزجامع مسجد ربانی وجامعہ دارلعلوم ربانیہ مرید چوک کلر سیداں کی تعمیر مکمل،افتتاحی تقریب 11 نومبر بروز جمعہ ہو رہی ہے جس میں صدر وفاق المدارس العربیہ پاکستان شیخ الاسلام مفتی محمد تقی عثمانی حفظہ اللہ مہمان خصوصی ہوں گے۔تقریب کی صدارت جامعہ دارالعلوم ربانیہ وجمعیت علماء برطانیہ کے سرپرست مولانا عبد الرشید ربانی کریں گے۔ جامعہ کے مہتمم مولانا احسان اللہ چکیالوی کے مطابق 11نومبرکی افتتاحی تقریب کی تیاریاں زوروشور سے جاری ھیں اور انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے یاد رہے کہ مفتی تقی عثمانی پہلی بار کلرسیداں کا دورہ کر رہے ہیں۔

حاجی غلام مرتضی انتقال کرگئے نمازہ جنازہ کلرسیداں شہر کے نواح میں ڈھوک مک میں ادا کی گئی

Haji Ghulam Murtaza passed away and the funeral prayer was performed at Dhok Mak

کلرسیداں: (پوٹھوار ڈاٹ کام,، اکرام الحق قریشی،04 ,نومبر 2022) —امیر جماعت اسلامی کلرسیداں جاوید اقبال کے چچا حاجی غلام مرتضی انتقال کرگئے نمازہ جنازہ کلرسیداں شہر کے نواح میں ڈھوک مک میں ادا کی گئی جس میں رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد سابق ارکان بلدیہ چوہدری اخلاق حسین،حاجی محمد اسحاق، عابد حسین زاہدی، سیٹھ ضابر حسین،عاطف اعجاز بٹ،پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی رہنما قمر ایاز الخدمت فاؤنڈیشن کے صدر محمد توقیر اعوان،حاجی ابرار حسین،شیخ حسن سرائیکی،چوہدری توقیر اسلم نمبردار اسد عزیز،سردار محمد تاج،حاجی شوکت علی،شیخ سلیمان شمسی،ڈاکٹر راجہ رب نواز،راجہ محمد اسرار ایڈووکیٹ اور دیگر نے شرکت کی۔

 

موضع نمبل ڈھوک دھیروباڑی کے راجہ صیام نے قرآن پاک مکمل حفظ کر لیا

Raja Siyam of Mauza Nambal Dhok Dherobari memorized the Holy Quran at Sadda Kamal madrassa

کلرسیداں: (پوٹھوار ڈاٹ کام,، ،04 ,نومبر 2022) — سداکمال مدرسہ دستار بندی تقریب موضع نمبل ڈھوک دھیروباڑی صوبیدار راجہ فیض الرحمن صاحب کے پوتے راجہ خالد محمود صاحب کے صاحبزادے راجہ عاشق صاحب راجہ شاہد صاحب اور راجہ زاہد صاحب کے بھتیجے راجہ صیام صاحب نے قرآن پاک مکمل حفظ کر لیا آج سداکمال مدرسہ میں ان کی دستار بندی کی گئی

Show More

Related Articles

Back to top button