مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،3نومبر2022) سنیئر رہنماء پی ٹی آئی سابق ممبران اسمبلی غلام مرتضی ستی اور کرنل محمد شبیر اعوان کا حلقے کا دورہ (حقیقی آزادی) لانگ مارچ کے حوالے سے منعقدہ اجلاسوں سے خطاب،ملک کی غیور عوام کپتان کے ساتھ کھڑی ہے طاغوتی طاقتیں ہمارا راستہ نہیں روک سکتیں،حکومت فی الفور الیکشن کا اعلان کریں اور صاف شفا ف الیکشن کرایں انشاء اللہ پی ٹی آئی دوتہائی اکثریت سے کامیاب ہو گئی اور ملک کا اگلا وزیر اعظم عمران خان ہو گا ان خیالا ت کا اظہار سابق ممبر ان اسمبلی غلام مرتضی ستی امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے ستاون اور کرنل محمد شبیر اعوان امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون نے تحصیل کہوٹہ اور تحصیل کلر سیداں کی مختلف یونین کونسلوں میں (حقیقی آزادی) لانگ مارچ کے حوالے سے منعقدہ اجلاسوں میں شریک شر کاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ لانگ مارچ میں ہماراکوئی ذاتی ایجنڈا نہیں گروی سیاست کا خاتمہ کرنے اور اپنی نوجوان نسلوں کا مستقبل محفوظ کرنے کیلئے عمران خان کا ساتھ دینا ہوگا وگرنہ آنے والی نسلیں ہمیں کبھی معاف نہیں کریں گی انہوں نے کہا کہ پٹواریوں اور تحصیلداروں سے منتھلیاں وصول کرنے والوں نے ہماری پارٹی کو نقصان پہنچایاہے طاغوتی طاقتیں ہمارا راستہ نہیں روک سکتیں انہوں نے پارٹی میں گھسے غیر نظریاتی لوگوں کو مشورہ دیا کہ وہ خود ہی ہماری صفوں سے نکل جائیں وگرنہ ہم خود انہیں باہر نکالنے پر مجبور ہو جائیں گے انہوں نے مزید کہا کہ ملک و قوم کی خاطر آج عمران خان کا ساتھ دینا ہوگاہم عمران خان کے دست و بازو ہیں اور انشاء اللہ ان کی ہر کال پر لبیک کہیں گے ہمارا قائد عمران خان ہماری نوجوان نسل کے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے نکلے ہیں عمران خان کی صورت میں اگر آج ہمیں ایک سچا اور ایماندار لیڈر میسر آیا ہے تو اس کی قدر کریں عوام عمران خان کے ساتھ ہے انشاء اللہ آنے والی حکومت پی ٹی آئی کی ہو گئی اور ملک کا وزیر اعظم عمران خان ہو گا۔
Mator, Kahuta ( Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 3 November 2022) Senior leader PTI former members of assembly Ghulam Murtaza Satti and Col Muhammad Shabbir Awan visited the constituency (True Freedom) Addressing the meetings held regarding the long march, the brave people of the country stand with the captain, the tyrannical powers cannot stop our way. While addressing the participants in the meetings held regarding (True Freedom) Long March in various Union Councils of Tehsil Kahuta and Tehsil Kallar Syedan. God willing, the coming government will be PTI and the Prime Minister of the country will be Imran Khan.
شاہد خاقان عباسی،ایم پی اے راجہ صغیر احمدکا بزرگ لیگی رہنماء حکیم برکت کی عیادت
Shahid Khaqan Abbasi, MPA Raja Sagheer Ahmed visited senior League leader Hakeem Barkat
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،3نومبر2022) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی،ایم پی اے راجہ صغیر احمدکا بزرگ لیگی رہنماء حکیم برکت کی عیادت،جلد صحت یابی کی دعا،تفصیل کے مطابق گذشتہ روزمسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی، مسلم لیگ ن کے ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب راجہ صغیر احمد،جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن) ضلع راولپنڈی شوکت اقبال جنجوعہ، مسلم لیگ ن کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت عبدالقدوس عباسی، ن لیگی سیاسی وسماجی شخصیت آفتاب کیانی نے یونین کونسل نارہ مسلم لیگ ن کے صدر حکیم برکت کے آفس گے اور ان کی صحت یابی دریافت کی اور ان کو جلد مکمل صحت یابی کی دعا دی۔حکیم برکت نے شاہد خاقان عباسی،ایم پی اے راجہ صغیر احمد،شوکت جنجوعہ، عبدالقدوس عباسی کا شکر یہ ادا کیا۔
چیئر مین چوہدری صداقت حسین کی طرف سے عوامی خدمت سلسلہ بدستور جاری
Public service by Chairman Chaudhry Sadaqat Hussain continues
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،3نومبر2022) عوام کے حقیقی نمائندئے چیئر مین چوہدری صداقت حسین کی طرف سے عوامی خدمت سلسلہ بدستور جاری،لینڈ سلائنڈنگ سے بند ہونے والی چند گھنٹوں میں کھلوا دی،عوام علاقہ کی طرف سے مسلم لیگ ن کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت چیئر مین یوسی منیاندہ چوہدری صداقت حسین کا شاندار الفاظ میں خراج تحسین،تفصیل کے مطابق گلہ راجگان یوسی منیاندہ کی روڈ لینڈ سلائنڈنگ کی وجہ سے بند ہو گئی تھی جس کی وجہ سے اہلیان علاقہ کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑھ رہا تھا عوام علاقہ نے چیئر مین چوہدری صداقت حسین سے فون پر رابطہ کیا جس پر انہوں نے فی الفور اپنی ذاتی جیب سے رقم لگا کر مشینری بھجوائی جنہوں نے لینڈ سلائنڈنگ کی وجہ سے بندہونے والی گلہ راجگان یوسی منیاندہ کی روڈکھول دی معزز ین علاقہ راجہ فیضان تبریز جنجوعہ، زرین کیانی، راجہ یاسر کیانی،راجہ خورشید کیانی،غلام رسول، چوہدری اسد محمود سمیت کثیر تعدا د میں سیاسی وسماجی شخصیات نے چیئر مین چوہدری صداقت حسین کاشکر یہ ادا کیا ہے۔
آر پی او راولپنڈی کی عدم دلچسپی رینک میں کنفرم بھی نہ ھو نے سینکڑوں اے ایس آئیزکا مستقبل داؤ پر
RPO Rawalpindi’s lack of interest in the rank is not even confirmed, the future of hundreds of ASIs is at stake
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،3نومبر2022) آر پی او راولپنڈی کی عدم دلچسپی رینک میں کنفرم بھی نہ ھو نے سینکڑوں اے ایس آئیزکا مستقبل داؤ پر،تفصیل کے مطابق آر پی او آفس راولپنڈی میں کلرک مافیا کا راج ھے اور سیاہ سفید کے مالک ھیں جن کی جیب گرم نہ کرنے پرسینکڑوں اے ایس آئیز کا مستقبل داؤ پر لگا ھوا ھے سینکڑوں تھانیدار دس سال گزرنے کے باوجود بھی ابھی تک اپنے رینک میں کنفرم بھی نہ ھو سکے ھیں پروموشن تو دور کی بات ھے جب کہ ان کے ساتھ اور بعد کے بھرتی سب انسپکٹر جنھوں نے کلرک مافیا کی مٹھی صیح گرم کی ھے 2018 تک کے بھرتی ایس آئیز کنفرم بھی ھو چکے ھیں مگر اے ایس آئیز کے ساتھ یہ ظالمانہ سلوک افسران کی عدم دلچسپی کا منہ بولتا ثبوت ہے تین سال قبل آر پی او راولپنڈی سھیل تاجک نے اے ایس آئیزکی کنفرمیشن کے لیے ریکارڈ مانگا تھا مگر ابھی تک کلرک مافیا کے کان پر جوں تک نہ رینگی ھے ایک سال قبل آر پی او راولپنڈی کے ترجمان نے خبر لگنے پر اور صحافیوں کی آنکھ میں دھول جھونکنے کے لیے کھا تھا کہ بس کچھ دن تک یہ عمل مکمل ھو جائے گا مگر وہ سال بھی گزر گیا مگر مجال ھے کہ کام ان کی دم سیدھی ھو جاے بلکل نہ ہے افسران کا ایسا رویہ اور کلرک مافیا کا راج اور کرپشن جو کہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ھے ان کی نا اھلی کا منہ بولتا ثبوت ہے جب افسران اپنی فورس کے افسران کو انصاف نہ دے سکتے ھوں تو عام عوام ان سے کیا امید رکھ سکتی ھے افسران کو ان کے عہدوں پر کنفرم کیا جائے تاکہ ان کی حق تلفی نہ ہو۔