DailyNewsGujarKhanHeadlinePothwar.com

Gujar Khan; A Family arriving from the UK, was robbed at Kacheri Chowk by conmen dressed in police uniform

برطانیہ سے آنے والے گوجرخان کے رہائشی کو نوسربازوں نے کچہری چوک سے تھوڑا آگے حبیب بینک پاس لوٹ لیا

گوجرخان: (پوٹھوار ڈاٹ کام,، اکرام الحق قریشی،02 ,نومبر 2022) — پردیس سے آنے والے گوجرخان کے رہائشی کو نوسربازوں نے لوٹ لیا-تھانہ سول لائن راولپنڈی کی حدود میں خود کو سپیشل برانچ کا اہلکار ظاہر کرنے والے نوسرباز انگلینڈ پلٹ شہری سے 2700 برٹش پاؤنڈز، سمیت قیمتی موبائل فون لے اڑے۔ذرائع کے مطابق گوجرخان کے رہائشی راجہ ازرم برطانیہ سے آئے بھائی راجہ اکرام کو اسلام آباد ائیرپورٹ سے لے کر گھر جارہے تھےأذرائع کے مطابق کچہری چوک سے تھوڑا آگے حبیب بینک پاس دو کرولا ایکس ایل آئی کار سواروں نے گاڑی کو کراس کرکے انکی گاڑی کو روک لیا۔ذرائع کے مطابق ازرم اور اکرام دونوں کار سے اتر کر ان کے پاس گئے تو انہوں نے اپنے آپ کو سپیشل برانچ کا اہلکار ظاہر کیا۔اور جانچ پڑتال کرتے ہوئے شناختی کارڈ و دیگر کاغذات چیک کیے۔ذرائع کے مطابق دونوں نوسرباز راجہ اکرام کا بیگ جس میں ایس نائن سمارٹ فون، انگلینڈ کا رہائشی کارڈ اور بیگ میں موجود 2700 پاؤنڈز لے کر فرار ہوگئے۔ذرائع کے مطابق تھانہ سول لائن راولپنڈی نے نامعلوم نوسربازوں کے خلاف راجہ محمد ازرم سکنائے گھکڑ کسوال گوجرخان کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

Rawat: (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, 02, November 2022) — Raja Azram, a resident of Gujar Khan, was taking his brother Raja Ikram from the UK to his home from Islamabad Airport When two men dressed in police uniform and in XLI car stopped their car near Habib Bank, Kachare Chowk.

Azram and Ikram both got out of the car and went to them, they revealed themselves as special branch officials, started checking the identity card, and checked other documents.

The two then fled with Raja Ikram’s bag containing S9 smartphone, an England resident card, and 2700 pounds in the bag. Muhammad Azram of Ghakar Kaswal registering a case.

Show More

Related Articles

Back to top button