کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,01،نومبر,2022)—پیپلزپارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری ظہیر محمود عارضہ قلب میں مبتلا ہو گئے انہیں آر آئی سی منتقل کردیا گیا مقامی حلقوں نے ان کی جلد صحتیابی کے لیئے دعا کی ہے۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 01, November 2022)- President of People’s Party Rawalpindi district Chaudhry Zaheer Mehmood suffered from a heart problem and was shifted to RIC. Local circles have prayed for his speedy recovery.
اسسٹنٹ کمشنرکلر سیداں محمد اعجاز نے انسداد کورونا کی دوسری ڈوز لگانے کی چھ روزہ مہم کے لیئے منعقدہ تقریب
Assistant Commissioner Muhammad Ejaz organized a six-day campaign to administer the second dose of anti-Coronavirus
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,01،نومبر,2022)— اسسٹنٹ کمشنرکلر سیداں محمد اعجاز نے انسداد کورونا کی دوسری ڈوز لگانے کی چھ روزہ مہم کے لیئے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرونا ویکسینیشن کی خصوصی مہم کو کامیابی سے پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے تمام تر اقدامات بروئے کار لائے جا رہے ہیں تا کہ قیمتی انسانی جانوں کو اس موذی وائرس سے بچایا جا سکے۔انہوں نے ہدایت کی کہ ویکسینیشن مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے تمام متعلقہ محکمے اپنا کلیدی کردار ادا کریں اور اس میں کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب خصوصی مراکز قائم کر کے مفت ویکسینیشن کی سہولت فراہم کر رہی ہے عوام اس سہولت سے فائدہ اٹھائے تاکہ اس مرض کے پھیلنے سے روکا جا سکے۔ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر فرحت ابراہیم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ صحت سمیت دیگر تمام متعلقہ محکموں کے افسران اور اہلکار فیلڈ میں فعال ہیں۔انہوں نے کہا کہ کورونا وباء سے مکمل چھٹکارہ حاصل کرنے کا واحد حل صرف اور صرف ویکیسنیشن کا عمل مکمل کروانا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس مہم کے دوران 5 سے 12 سال کے عمر کے 37635بچوں کو کورونا سے بچاؤ کی دوسری ڈوز کے انجکشنز لگانے کا ہدف مقرر ہے جس کیلئے 9بنیادی مراکز صحت اور دیگر مقامات اور بس اسٹینڈز پر بھی کرونا ویکسی نیشن کی سہولت موجود ہو گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کے اس اقدام سے بھر پور استفادہ کیا جائے تا کہ کورونا سے محفوظ رہا جا سکے۔ انسداد کورونا کی یہ دوسری خصوصی مہم 05نومبر تک جاری رہے گی۔
سیرت کمیٹی کلرسیداں کے زیراہتمام پیغمبر انقلاب کانفرنس
Seerat committeee Kallar Syedan organised Prophet inqlab confrance
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,01،نومبر,2022)—معروف عالم دین مولانا ربنواز حنفی نے کہا ہے کہ پیغمبر انقلاب حضرت محمدﷺ نے دعوے نہیں کیئے عملا ًانقلاب برپا کر کے رنگ و نسل سے بلاامتیاز لوگوں کو ایک لڑی میں پرو کے مساوات کا عملی مظاہرہ کیا۔انہوں نے سیرت کمیٹی کلرسیداں کے زیراہتمام پیغمبر انقلاب کانفرنس کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں سابق تحصیل ناظم حافظ سہیل اشرف ملک،محسن نوید سیٹھی،مولانا قاسم چلاسی،مولانا جنید حنفی، مفتی محمد آکاش عباسی،قاری عبدالحفیظ،مولانا نعمان عباسی،شیخ قمراسلام کے علاؤہ علمائے اکرام اور طلبہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ مولانا حق نواز حنفی نے کہا کہ پاکستان کے موجودہ جمہوری نظام میں ہمارے مسائل کا کوئی حل موجود ہی نہیں،مسائل کے حل کا واحد راستہ خلافت راشدہ کا نفاذ ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے پڑوس میں پگڑی والوں نے قرآن کو و سنت کی فیوض و برکات کی بدولت افغانستان میں کامیابیاں سمیٹی ہیں ہمیں بھی کامیابیوں کے لیئے پیغمبر انقلاب حضرت محمدﷺ کے راستوں پر چلنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا ہم اتحاد امت و وحدت کے مخالف نہیں ہیں مگر جن کو خیر امتی کہا گیا فریق مخالف پہلے انہیں قبول تو کرے۔ہم مخالفین کے اس وحدت کے چورن کے پیچھے چھپی سازش کو سمجھتے ہیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔اس طرح کی کانفرنسیں عراق،شام اور یمن بھی کروائی گئیں اور اس کے نتائج بھی امت نے بھگتے ہیں ہم اس جھانسہ میں نہیں آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پیغمبر ﷺاسلام کی تربیت کا ہی فیضان تھا کہ صحابہ کرام نے 65 لاکھ مربع میل کے علاقے میں اسلام کی روشنی کو پھیلا کرلوگوں کی عملی تربیت کی۔ امت ان نے اس احسان کو کبھی فراموش نہیں کرے گی، اجتماع سے مفتی بلال عمر،مفتی عبداللہ ابن عباس،حافظ محمد احسان اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
حقیقی آزادی لانگ مارچ کی تیاریوں کے سلسلہ میں کلرسیداں کی تمام وارڈز میں مشاورتی اجلاسوں کا انعقاد
Consultation meetings in all the wards in connection with preparations for the Real Azadi Long March
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,01،نومبر,2022)—حقیقی آزادی لانگ مارچ کی تیاریوں کے سلسلہ میں کلرسیداں کی تمام وارڈز میں مشاورتی اجلاسوں کا انعقاد کیا جارھا ہے جس میں لانگارچ میں شرکت کو یقینی بنانے کے لیئے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا اور طے کیا گیا کہ کلرسیداں کے کارکنان شرکا کا روات میں پرتپاک استقبال کریں گے۔اس سلسلے میں اندرون شہر کے علاؤہ منگال، منگلورہ،جوچھہ ممدوٹ،بھلاکھر،بیمہ گنگال،مک،کمبیلی صادق،ڈریال میں پاکستان تحریک انصاف کے مقامی رہنماوں کے اجلاس منعقد ہوئے جن میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ اب غلامی سے نجات کا وقت آگیا ہے عمران خان کے ساتھ آزادی مارچ میں شرکت کر کے یہ ثابت کرنا ہے کہ قوم کو غلامی قبول نہیں۔
ارشد محمود بھٹی عمرے کی ادائیگی کے لیئے سعودی عرب روانہ
Arshad Mahmood Bhatti left for Saudi Arabia to perform Umrah
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,01،نومبر,2022)—مسلم لیگ ن یوسی نلہ مسلماناں کے جنرل سیکرٹری ارشد محمود بھٹی عمرے کی ادائیگی کے لیئے سعودی عرب روانہ ہو گئے ہیں۔
گورنمنٹ ہائی سکول میرگالہ خالصہ کے ہیڈ ماسٹر ملک پرویزاختراعوان ڈھوک لمبیاں ٹکال میں انتقال کر گئے
Headmaster of Govt High School Mirgala Khalsa Malik Pervaiz Akhtar Awan passed away in Dhok Lambian Takal
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,01،نومبر,2022)—گورنمنٹ ہائی سکول میرگالہ خالصہ کے ہیڈ ماسٹر ملک پرویزاختراعوان حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے ہیں نمازِ جنازہ ڈھوک لمبیاں ٹکال میں ادا کی گئی۔