DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Teenage girl reported missing from village Takal, Choa Khalsa

ٹکال;محنت کش کی کمسن کی تیرہ سالہ بیٹی رات گئے گھر سے لاپتہ ہوگئی

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,31،اکتوبر,2022)—محنت کش کی کمسن کی تیرہ سالہ بیٹی رات گئے گھر سے لاپتہ ہوگئی،منیر سکنہ ٹکال کے مطابق اس کی تیرہ سالہ بیٹی(ز) جو کہ نویں کلاس کی طالبہ ہے گزشتہ شب اڑھائی بجے کے قریب مجھے مین گیٹ کی کنڈی کھلنے کی آواز آئی جس پر میں اور میری بیوی اپنے کمرے سے باہر نکلے تو دیکھا کہ بیٹی والے کمرے کا دروازہ کھلا ہوا تھا اور بیٹی کمرے سے غائب تھی۔ہم نے اپنی بیٹی کو اپنے گھر اور واش روم وغیرہ میں تلاش کیا مگر اس کا کوئی سراغ نہ لگ سکا۔ہمیں قوی یقین ہے کہ میری بیٹی کو مسمی عمران طارق اپنی والدہ کنیز اختر اور نامعلوم اشخاص کے ساتھ مل کر اغواء کر کے کسی نامعلوم مقام پر لے گیا ہے،کلرسیداں پولیس مصروف تفتیش کے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 31st October 2022) – A laborer’s 13-year-old daughter went missing from their home late at night, according to Munir of Takal, Last night around 2:30 am I heard the latch of the main gate being opened, on which my wife and I came out of our room and saw that the door of the daughter’s room was open and the daughter was missing from the room, I Searched for my daughter in the house and washroom, etc, but could not find any trace of her. We strongly believe that Imran Tariq kidnapped my daughter along with his mother Kiniz Akhtar and unknown persons and took her to an unknown place. Kallar Syedan police are investigating.

پولیس نے بنائل ڈکیتی کے مقدمے میں ملوث دو ملزمان کو تین روزہ ریمانڈ حاصل کرکے تفتیش شروع کردی

The police started the investigation after obtaining three-day remand of the two accused involved in the village Banhal robbery case

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,31،اکتوبر,2022)—کلر سیداں پولیس نے بنائل ڈکیتی کے مقدمے میں ملوث دو ملزمان شہروز اور رقبان ذوالفقار جنہیں شناخت پریڈ کیلئے اڈیالہ جیل روانہ کیا گیا تھا کی درست شناخت پریڈ ہونے کے بعد مقامی عدالت میں پیش کر کے تین روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا۔یاد رہے کہ دو ہفتے قبل کلر سیداں کے نواحی گاؤں بناہل میں ڈکیتی کی واردات میں دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ساجد نامی دکاندار کی دکان میں داخل ہو کر گن پوائنٹ پر ہزاروں روپے کی نقدی چھین لی تھی اور موقع سے فرار ہو گئے تھے۔ جس پر پولیس موبائل فون ڈیٹا کی مدد سے دونوں ملزمان کا سراغ لگا کر گرفتار کر لیا تھا اور شناخت پریڈ کیلئے اڈیالہ جیل منتقل کر دیا تھا۔پولیس نے ملزمان کو تین روزہ ریمانڈ حاصل کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

پولیس ملزمان کیساتھ مل گئی ہے,محمد رفاق سکنہ چوک پنڈوری

The police are colabraiting with the accused, Muhammad Rafaqi of Chowk Pindori

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,31،اکتوبر,2022)—محمد رفاق سکنہ چوک پنڈوری نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان دیا کہ لیاقت علی،نزاکت علی،ارم سعیدسکنائے ٹیالہ حیال نے بوقت شام چار بجے میں اپنی زمین پر ٹریکٹر سے کاشت کر رہا تھا کہ مذکورہ بالا ملزمان نے میری حقیقی چچا ظفر اقبال کو مسلح رائفل، کلہاڑیوں سے وار کر کے شدید زخمی کر دیا اور کلہاڑیوں کے سیدھے وار کر کے اس کی دائیں ہاتھ کی دونوں انگلیاں توڑ دیں اور سر میں کلہاڑی کے وار کر کے شدید زخمی کر دیا اور پسلیاں بھی توڑ دیں۔ میں اپنے چچا کو چھڑوانے کیلئے موقع پر گیا تو ملزمان نے مجھ پر بھی کلاڑی سے وار کر کے میرا دائیاں کان اور ناک زخمی کر دیااور اسلحہ لے کر میرے پیچھے گھر تک آ گئے اور وہ گھر میں گھس گئے اور تین فائر کئے اور اینٹوں اور پتھروں اور ڈنڈوں سے میرے گھر کی توڑ پھوڑ شروع کر دی۔میں درخواست لے کر تھانے گیا تو وہاں ڈیوٹی پر موجود پولیس آفیسر نے ملزمان کیخلاف کارروائی کرنے کی بجائے مجھے ہی تھانے بٹھا لیا جس کے بعد میں درخواست لے کر سی پی او راولپنڈی کے پاس چلا گیا اور ان کی ہدایت پر تھانہ کلر سیداں پولیس مقدمہ درج کرنے پر مجبور ہو گئی۔ادھر مدعی کا کہنا ہے کہ پولیس ملزمان کیساتھ مل گئی ہے اور پرچہ درج کرنے کے باوجود پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرنے کی بجائے ان سے ساز باز کر لی ہے۔

عفران بلوچ کی شادی معروف کاروباری راجہ جاوید کیانی کی دختر سے سرانجام پائی

Afran Baloch got married to the daughter of well-known businessman Raja Javed Kayani

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,31،اکتوبر,2022)—دوبیرن کلاں کے کاروباری لیاقت بلوچ کے فرزند عفران بلوچ کی شادی معروف کاروباری راجہ جاوید کیانی کی دختر سے سرانجام پائی جس میں مستعفی رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی،معروف دانشور پروفیسر ڈاکٹر ساجد الرحمان،رکن پنجاب اسمبلی چوہدری جاوید کوثر،آر ڈبلیو ایم سی کے چیئرمین ہارون کمال ہاشمی،حافظ سہیل اشرف ملک، ملک پرویز کنگر،شیخ ساجد الرحمان،محمد ظریف راجا،چوہدری خالدمحمود،راجہ ظفراقبال بگھاروی،راجہ ندیم احمد،محمد صفدر کیانی،چوہدری توقیر اسلم،شیخ حسن سرائیکی،نمبردار اسد عزیز،تنویر اختر شیرازی،ملک عنصر خان، قاضی فاروق شوکت، چوہدری ابرار حسین، راحت کیانی، راجہ عبدالمجید جنجوعہ، جاوید اختر بھٹی، حاجی راجہ اورنگزیب، بابو ظفر اقبال، سردار محمد بشیر ایڈووکیٹ اور دیگر نے شرکت کی۔

عاصم مختار مغل کی ھمشیرہ کی رخصتی کی تقریب کلرسیداں میں انجام پائی

Asim Mukhtar Mughal’s sister’s wedding ceremony was held in Kallar Syedan

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,31،اکتوبر,2022)—پی ٹی آئی ٹریڈر ونگ تحصیل کلرسیداں کے جنرل سیکرٹری عاصم مختار مغل کی ھمشیرہ کی رخصتی کی تقریب کلرسیداں میں انجام پائی جس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بریگیڈیئر شازالحق جنجوعہ،کرنل شبیر اعوان، چیئرمین آر ڈبلیو ایم سی ہارون کمال ہاشمی، حافظ سہیل اشرف،ملک اشفاق ابراہیم نظامی شیخ فیاض،راجہ اظہر اقبال، محسن نوید سیٹھی ۔راجہ واجد ،شہزاد پیرزادہ،عبدالعزیز بٹ اور دیگر نے شرکت کی

 

Show More

Related Articles

Back to top button