DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Meeting of PTI Youth Wing Tehsil Kahuta and Youth Wing Kahuta City

پی ٹی آئی یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ اور یوتھ ونگ کہوٹہ سٹی کا اجلاس

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،31اکتوبر2022)
پی ٹی آئی یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ اور یوتھ ونگ کہوٹہ سٹی کا اجلاس جنرل سیکرٹری یوتھ ونگ شمالی پنجاب چوہدری نوید افتخار،صدر پی ٹی آئی یوتھ ونگ ضلع راولپنڈی صباح قریشی کی خصوصی شر کت، تفصیل کے مطابق گذشتہ روز مرکزی پبلک سیکرٹریٹ پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ کوٹلی لنک روڈ میں یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ اور یوتھ ونگ کہوٹہ سٹی کا اجلاس منعقد ہواجلاس میں جنرل سیکرٹری یوتھ ونگ شمالی پنجاب چوہدری نوید افتخار،صدر پی ٹی آئی یوتھ ونگ ضلع راولپنڈی صباح قریشی،جنرل سیکرٹری ضلع راولپنڈی علی حسنین،صدر پی ٹی آئی یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ سکندر ستی،جنرل سیکرٹری راجہ وجاہت مسعود جنجوعہ،صدرپی ٹی آئی کہوٹہ سٹی شیخ عمار غفار،علی زیب کیانی سمیت عہدیداران اور کارکنان نے شرکت کی اجلاس میں یوتھ ونگ کی جانب سے عمران خان کے لانگ مارچ کو کامیاب بنانے کیلئے حکمت عملی طے کی گئی۔

Mator ( Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, 31 October 2022)
The meeting of PTI Youth Wing Tehsil Kahuta and Youth Wing Kahuta City was held with the special participation of General Secretary Youth Wing North Punjab Chaudhry Naveed Iftikhar, President PTI Youth Wing District Rawalpindi Sabah Qureshi, according to details, Central Public Secretariat PTI yesterday, A meeting of Youth Wing Tehsil Kahuta and Youth Wing Kahuta City was held in Tehsil Kahuta Kotli Link Road. In the meeting, General Secretary Youth Wing North Punjab Chaudhry Naveed Iftikhar, President of PTI Youth Wing Rawalpindi District Sabah Qureshi, General Secretary Rawalpindi District Ali Hasnain, President of PTI Youth Wing Tehsil Kahuta Sikandar Satti, General Secretary Raja Wajahat Masood Janjua, President PTI Kahuta City Sheikh Amar Ghaffar, Ali Zeib Kayani, and other officials and workers participated in the meeting to make Imran Khan’s long march a success on behalf of the Youth Wing.

چوہدری تیمور طارق رشتہ ازواج میں منسلک

Wedding of Ch taimoor celebrated

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،31اکتوبر2022)
چوہدری طارق حسین کا صاحبزاہ چوہدری تیمور طارق رشتہ ازواج میں منسلک، دعوت ولیمہ کی تقریب میں مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت چیئرمین چوہدری صداقت حسین سمیت کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات کی شر کت ان کی دعوت ولیمہ کی تقریب میں واہ کینٹ میں منعقدہ ہوئی دعوت ولیمہ کی تقریب میں مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت چیئرمین چوہدری صداقت حسین، چوہدری سہیل احمد،چوہدری انصر، چوہدری شبیر، چوہدری ظہیر،چوہدری منگی،طارق حسین عرف طاہری، راجہ رجاسب،چوہدری صدیق، صداقت حسین، محمد انور،محمد تعظیم، چوہدری طاہر ایوب، راجہ اظہر محمود،محمد جمالو،اخترایوب سمیت کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔

جامع مسجد گوئی میں محفل میلاد النبی ﷺ

Celebration of Milad-ul-Nabi (peace be upon him) in Jamia Masjid Goi

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،31اکتوبر2022)
جامع مسجد گوئی میں محفل میلاد النبی ﷺ پیر غلام معین الدین صدیقی،ایم پی اے راجہ صغیر احمد،راجہ خالد پرویز آف گوئی،علامہ سراج الدین، علامہ حافظ افضال نقشبندی،پیر سید سجاد حیدر،علامہ اقبال قریشی سمیت دیگرعلمائے دین، ثنا خوان مصطفی ﷺ اور غلامان مصطفی ﷺ کی بھر پور شرکت،راجہ خالد پرویز آف گوئی نے4عمرئے کے ٹکٹ بھی دیے،عوامی سماجی حلقوں کی طرف سے راجہ خالد پرویز آف گوئی کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین،تفصیل کے مطابق گذشتہ روزجامع مسجد گوئی میں معروف سماجی، سیاسی ومذہبی شخصیت راجہ خالد پرویز آف گوئی کے خصوصی تعاون سے خطیب مسجد ہذا حافظ افضال نقشبندی کے زیر اہتمام محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں پیر غلام معین الدین صدیقی،ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون راجہ صغیر احمد، علامہ سراج الدین صدیقی،،پیر سید سجاد حیدر،علامہ اقبال قریشی، حافظ اجمل قادری، احسان الحق قریشی، راجہ ظفر آف گوئی،راجہ شجاع جنجوعہ آف ممیام،راجہ بابو ظفر آف ممیام،راجہ عبا س پپو،سمیت دیگر علمائے کرام نے شر کت کی اس موقع پر علمائے کرام نے قرآن و سنت کی روشنی میں شان میں مصطفیﷺ بیان کی جبکہ علاقے کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ خالد پرویز آف گوئی نے3خوش نصیبوں کو عمرئے کے ٹکٹ بذریعہ قرعہ انداری دیے اس میں ایک ٹکٹ خطیب مسجد ہذا حافظ افضال نقشبندی کے والد محترم کو، دوسراراجہ راشد، تیسراراجہ اخلاق کو دیا جبکہ 4ٹکٹ پریس کلب کہوٹہ کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری کبیراحمد جنجوعہ کو دیا تمام افراد نے راجہ خالد پرویز آف گوئی کا شکر یہ ادا کیا آخر میں تمام عالم اسلام اور راجہ خالد پرویز آف گوئی کے والدین مرحومین کے لیے خصوصی دعا کی گئی اور اہل علاقہ کو کھانا بھی کھیلایا۔

حقیقی آزادی مارچ کی آڑ میں عمران نیازی پاکستان کے آئین و قانون سے آزادی چاہتا ہے

Imran Niazi wants freedom from the constitution and law of Pakistan under the guise of real freedom march

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،31اکتوبر2022)
حقیقی آزادی مارچ کی آڑ میں عمران نیازی پاکستان کے آئین و قانون سے آزادی چاہتا ہے عمران خان کا لانگ مارچ ملک میں فتنہ و فساد برپا کرنے کیلئے ہے ان خیالات کا اظہار نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ ناصر علی کیانی نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ عسکری قیادت کی پریس کانفرنس میں کئے جانے والے انکشافات کی تصدیق پی ٹی آئی خود کر چکی ہے پی ٹی آئی نے تسلیم کیا کہ تحریکِ عدم اعتماد ناکام کرنے کیلئے عمران خان آرمی چیف کو تاحیات توسیع کا لالچ دیتا رہاہے پی ٹی آئی کے چند زمہ داران نے عسکری حکام کی جانب سے کی جانے والی پریس کانفرنس کے حقائق تسلیم کئے اب عمران خان افواجِ پاکستان پر لانگ مارچ کے ذریعے دباو ڈال کر غیر آئینی خواہش کی تکمیل چاہتا ہے خان نے اپنی ہٹ دھرمی سے ملکی سا لمیت کو داو پر لگا دیا فتنہ خان رات کے اندھیرے میں ترلے منتیں اور دن کے اجالے میں گالم گلوچ کرتا ہے۔ثابت ہوگیا کہ عمران خان کی سیاسی زندگی سراپا منافقت اور جھوٹ کا پلندہ ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button