DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Notice of CPO Syed Shahzad Nadeem Bukhari on the issue of harassment and threats to women teachers in Sir sooba shah, is arrested.

کلرسیداں کے قریب خواتین اساتذہ کو ہراساں کرنے اور دھمکیاں دینے کے معاملہ پر سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری کا نوٹس،ملزم گرفتار

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,30،اکتوبر,2022)—کلرسیداں کے قریب خواتین اساتذہ کو ہراساں کرنے اور دھمکیاں دینے کے معاملہ پر سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری کا نوٹس،ملزم گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق کلر سیداں کے نواحی قصبہ چوآخالصہ میں خواتین اساتذہ کو ہراساں کرنے اور دھمکیاں دینے کے معاملہ پر سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری کا نوٹس، ملزم عرفان گرفتار۔کلرسیداں پولیس کو مدعیہ مقدمہ نے درخواست دی کہ ڈرائیور عرفان سکنہ ٹکال اپنی گاڑی میں ہراساں کرتا تھا، گاڑی تبدیل کرنے پر راستہ روک کر دھمکیاں دیں۔ کلرسیداں پولیس نے مقدمہ درج کر کے ڈرائیور عرفان کو گرفتار کر لیا گیا،ایس پی صدرنے کہا کہ خواتین کے ساتھ ہراسمنٹ ناقابل برداشت ہے، سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری کا کہنا تھاکہ اساتذہ کا تقدس مقدم ہے جسے ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 30, October 2022)- Notice of CPO Syed Shehzad Nadeem Bukhari on the issue of harassment and threats to women teachers in Sir sooba shah, accused arrested. According to the details, the notice of CPO Syed Shahzad Nadeem Bukhari on the issue of harassment and threats to female teachers in the suburb of Kallar Syedan, Irfan was Arrested. the accused used to harass, block the road and threaten the teachers to change taxi in to his. A case was registered by the Kallar Syedan police and the driver Irfan was arrested. The SP Saddar said that harassment of women is intolerable.

پی ٹی آئی کے سرگرم کارکن چوہدری غلام حسین کے فرزند چوہدری احتشام رشتہ ازدواج میں منسلک ,راجہ صغیر احمد نے شرکت کی

Wallima ceremony of Chaudhry Ehtsham, son of PTI activist Chaudhry Ghulam Hussain, Raja Sagheer Ahmed participates

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,30،اکتوبر,2022)—برطانیہ کے سیاسی سماجی کارکن چوہدری غلام حسین کے فرزند چوہدری احتشام رشتہ ازدواج میں منسلک ہوں گے۔عوت ولیمہ کلر سیداں میں ہوئی جس میں رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد،چوہدری صداقت حسین،راجہ ندیم احمد،چوہدری اخلاق حسین،سردار آصف محمود، تنویر ناز بھٹی،عاطف اعجاز بٹ، شیخ حسن سرائیکی،چوہدری توقیر اسلم،نمبردار اسد عزیز، بابو ظفر اقبال،راجہ فرقان جنجوعہ،عثمان مانی اور دیگر نے شرکت کی۔

محسن نوید سیٹھی کو انصاف یوتھ ونگ ضلع راولپنڈی کا سینئر نائب صدر نامزد کردیا گیا

Mohsin Naveed Sethi has been nominated as Senior Vice President of Insaf Youth Wing District Rawalpindi

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,30،اکتوبر,2022)—پی ٹی آئی کے سرگرم کارکن محسن نوید سیٹھی کو انصاف یوتھ ونگ ضلع راولپنڈی کا سینئر نائب صدر نامزد کردیا گیا ان کا شمار کلرسیداں کے دیرینہ پی ٹی آئی کارکنان میں ہوتا ہے۔آر ڈبلیو ایم سی کے چیئرمین ہارون کمال ہاشمی،قمر ایاز،آصف محمود کیانی،سید جنید عباس شاہ،ندیم الفت بلو،گلفراز بٹ اور دیگر نے ان کی تقرری کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی نے سرگرم اور مشکل وقت کے وفادار ساتھی کوضلعی سینئر نائب صدر نامزد کرکے کلرسیداں کے کارکنوں کے دل جیت لیئے ہیں۔

دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 500 لٹر شراب اور ایک کلو سے زائد برس برآمد کر لی

Drug dealers arrested and 500 liters of alcohol

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,30،اکتوبر,2022)—کلرسیداں پولیس نے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 500 لٹر شراب اور ایک کلو سے زائد برس برآمد کر لی۔مقامی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے بابر ولد سلیم سکنہ چوآ خالصہ سے ایک کلو ایک سو پچاس گرام چرس جبکہ بابر حسین سے 500 لٹر شراب برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کرکے انہیں گرفتار کرلیا۔

پی پی 7 میں آزادی مارچ آگاہی مہم کا سلسلہ زور و شور سے شروع

The Azadi March awareness campaign started in PP 7

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,30،اکتوبر,2022)— پی ٹی آئی ایم سی کلرسیداں کے صدر سید سیماب حیدر شاہ نقوی نے کہا ہے کہ مستعفی رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی کی ہدایت پر کلر سیداں اور پی پی 7 میں آزادی مارچ آگاہی مہم کا سلسلہ زور و شور سے شروع کردیا گیاہے۔انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حقیقی آزادی مارچ آگاہی مہم کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کلر سیداں مختلف وارڈز اور یونین کونسلز میں میٹنگز اور دیگر پروگرامات منعقد کررہی ہے۔صداقت علی عباسی کی ہدایات کے مطابق گھرگھر پیغامات پہنچائے جا رہے ہیں،کلر سیداں کی تنظیمیں ایک بہت بڑی ریلی کے ساتھ روات کے مقام پر اپنے قائد عمران خان کا استقبال کریں گی۔جس کے لیئے روات میں استقبالیہ کیمپ قائم کیا جا رہا ہے جہاں ریلی کے شرکاء کو پانی اورکھانے پینے کی اشیاء مہیا کی جائیں گی۔انھوں نے کہا کہ آزادی مارچ میں جو کارکنان و ممبران جسمانی اعتبار سے شرکت نہیں کرسکتے وہ سوشل میڈیا پر جہاد کریں گے یا مالی اعتبار سے ریلی کی کو سپورٹ کریں گے۔انھوں نے کہا کہ کلر سیداں اور پی پی 7 کے تمام عہدیداران و کارکنان اس وقت متحرک ہیں اور انشاء اللہ آزادی مارچ میں یہ ثابت کردیں گے کہ این اے 57 اور پی پی 7 صرف تحریک انصاف کا ہے۔

پولیس چوکپنڈوری نے کار کے ڈرائیور سے بلالائسنس پستول برآمد کرکے اسے گرفتار کرلیا

Police Chowk Pindori recovered an unlicensed pistol from the driver of the car and arrested him

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,30،اکتوبر,2022)—پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس چوکپنڈوری نے کار کے ڈرائیور سے بلالائسنس پستول برآمد کرکے اسے گرفتار کرلیا،سب انسپکٹر ساجد جاوید نے کلرسیداں پولیس کو بتایا کہ وہ پوسٹ کے باہر سڑک پر دیگر ملازمین کے ہمراہ موجود تھے کہ روات سے کلرسیداں کی جانب ایک کار کو مشکوک جان کر روکا اور ڈرائیور توقیر سکنہ بمعہ بنگال کی تلاشی لی تو اس سے پستول 9 ایم ایم بمعہ زندہ روند برآمد کر لیئے وہ ان کے بارے میں کوئی ثبوت پیش نہ کرسکا جس پر کلرسیداں پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

معروف کاروباری چوہدری انعام الحق کی دختر اور چوہدری اکرام الحق کی بھتیجی کی رخصتی کی تقریب گزشتہ شب ہوئی

Wedding of the daughter of renowned businessman Chaudhry Inam ul Haq and niece of Chaudhry Ikram ul Haq was held last night

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,30،اکتوبر,2022)—معروف کاروباری چوہدری انعام الحق کی دختر اور چوہدری اکرام الحق کی بھتیجی کی رخصتی کی تقریب گزشتہ شب ہوئی جس میں سابق ارکان اسمبلی چوہدری محمد ریاض،چوہدری خورشید زمان، ریٹائرڈ لفٹیننٹ جنرل ندیم احمد،ریٹائرڈ بریگیڈیئر نعیم اکبر،ریٹائرڈ اسسٹنٹ کمشنر چوہدری محمد فیاض،چوہدری ابرار حسین،چوہدری توقیر اسلم، چوہدری فیاض اختر،جہانگیر اختر بھٹی،راجہ افتخار بھکڑال، نمبردار اسد عزیز،تنویراختر شیرازی،چوہدری محمد اشفاق، اسد بٹ،خورشید اعوان اور دیگر نے شرکت کی۔

خواجہ مشتاق انتقال کر گئے۔نماز جنازہ دوبیرن کلاں کے قریب اداکی گئی

Khawaja Mushtaq passed away in Doberan Kallan

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,30،اکتوبر,2022)—مرکزی جامعہ مسجد شیخاں کلرسیداں کے خطیب مفتی سلیم محمود ربانی کے والد محترم خواجہ مشتاق انتقال کر گئے۔نماز جنازہ دوبیرن کلاں کے قریب اداکی گئی جس میں مفتی قاسم الحق،مولانا احسان اللہ چکیالوی،شیخ حسن ریاض،محسن نوید سیٹھی،عاطف اعجاز بٹ،خان شبیر،طارق تاج، سردار تاج،ندیم الفت بلو کے علاؤہ ائمہ کرام اور طلبہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button