Kahuta; Former PM Shahid Khaqan Abbasi and MPA Raja Sagheer Ahmed visited various union councils of Kahuta
سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا ایم پی اے راجہ صغیر احمد کے ہمراہ کہوٹہ کی مختلف یونین کونسلز کادورہ
Raja Imran ZamirOctober 29, 2022
کہوٹہ:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم , عمران ضمیر ،30,اکتوبر2022)— مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کاایم پی اے راجہ صغیر احمد کے ہمراہ کہوٹہ کی مختلف یونین کونسلز کادورہ۔تفصیل کے مطابق مسلم لیگ(ن) کے مرکزی سینئر نائب صدر سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہوٹہ کی یونین کونسل نارہ کے گاؤ ں بھگون کادورہ۔ دورے کے دوران بھگون میں ایک جلسہ سے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنے خطاب میں سابق وزیر اعظم عمران کو کڑئی تنقید کا نشانہ بنایا انہوں نے کہا ہے کہ ہم ساڑھے تین سال اپوزیشن میں رہے جیل میں سختیاں برداشت کیں جھوٹے کیسز کا سامنا کیا مگر حق پر ڈٹے رہے صبر اور استقامت کے ساتھ اپنی جماعت کے ساتھ کھڑے رہے۔جب اقتدار ملا تو ملک کے حالات اس قدر خراب تھے کہ مشکل فیصلے کرنا پڑے۔ عمران خان کی حکومت سے بڑی مشکل سے جا ن چھوٹی ہے۔ عمران خان بتائیں ساڑھے تین سال میں ملک میں کون سے میگا پراجیکٹس لگائے۔اس موقع پر جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن) ضلع راولپنڈی شوکت اقبال جنجوعہ، چیئرمین نارہ ماسٹر (ر) چوہدری یونس، آفتاب کیانی، محمود چوہان، سابق چیئرمین دوبیرن خورد راجہ ظفر اقبال بگہاروی، سابق چیئرمین بیور راجہ فیاض، عبدالقدوس عباسی،چوہدری معروف، صوفی عبدالرحیم، اسد عزیز مغل کنوہا، راجہ سخاوت ایڈووکیٹ، ڈاکٹر سجاد، سردار صبح صادق، راجہ سجاد آف بیور، صغیر ستی،،راجہ جلیل کونسلر لونا، ملک ہارون، راشد مبارک عباسی، صوبیدار اسد لطیف، صوبیدار الیاس، ذوالفقار علی ستی اور کثیر تعداد میں مسلم لیگی ورکر اور کارکنان نے شرکت کی۔ دریں اثناء شاہد خاقا ن عباسی نے مواڑہ میں وفات پا جانے والے مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکرٹری ٹھکیدار اجہ حسن محمد گھر جاکر ان کے لوحقین سے تعزیت کی اور ان کی مغفرت کے لیئے دعا بھی کی۔ دریں اثنا ء سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے راجہ صغیر احمد کے ہمراہ کہوٹہ کی یونین کونسل دکھالی کے گاؤں سہالی فیروز ووال میں 30بجلی کے کھمبے اور 2ٹرانسفارمر کا افتتاح کیا۔ اس موقع پرسابق چیئرمین یونین کونسل دکھالی راجہ شوکت، سابق چیئرمین یونین کونسل نڑھ بلال یامین ستی، سابق چیئرمین یونین کونسل کھڈیوٹ راجہ سجاد ستی اور بڑی تعداد میں مسلم لیگی ورکر اور کارکنا ن موجود تھے۔
Kahuta: (Pothwar.com, Imran Zamir, 30, October 2022)- The central leader of Muslim League (N) and former Prime Minister Shahid Khaqan Abbasi visited various union councils of Kahuta along with MPA Raja Sagheer Ahmed. According to the details, the visit of the Central Senior Vice President of Muslim League (N) and former Prime Minister Shahid Khaqan Abbasi to the Union Council of Kahota, Nara village Bhagoon. During the visit, former Prime Minister Shahid Khaqan Abbasi criticized former Prime Minister Imran, But he insisted on the truth and stood with his party with patience and perseverance. When he got power, the conditions of the country were so bad that difficult decisions had to be made. On this occasion, General Secretary Muslim League (N) Rawalpindi District Shaukat Iqbal Janjua, Chairman Nara Master (retd) Chaudhry Younis, Aftab Kayani, Mahmood Chauhan, former Chairman Doberan Khurd. Raja Zafar Iqbal Bagharvi, Former Chairman Bior, Raja Fayaz, Abdul Quddus Abbasi, Chaudhry Maroof, Sufi Abdul Rahim, Asad Aziz Mughal Kanoha, Raja Sakhawat Advocate, Dr. Sajjad, Sardar Sobh Sadiq, Raja Sajjad of Bior, Sagheer Satti, Raja Jalil Councilor Loona, Malik Haroon, Rashid Mubarak Abbasi, Subedar Asad Latif, Subedar Ilyas, Zulfiqar Ali Satti and a large number of Muslim League workers and activists participated. Meanwhile, Shahid Khaqan Abbasi went to the house of the General Secretary of Muslim League (N) Raja Hassan Muhammad who passed away in Mowara and condoled with his family and prayed for his forgiveness. Meanwhile, former Prime Minister Shahid Khaqan Abbasi along with Raja Sagheer Ahmed inaugurated 30 electricity poles and 2 transformers in the village Sohali Feroz Wali of Union Council Dakhali of Kahuta. On this occasion, ex-chairman Union Council Dakhali Raja Shaukat, ex-chairman Union Council Narh Bilal Yamin Satti, ex-chairman Union Council Khadyot Raja Sajjad Satti and a large number of Muslim League workers and activists were present.
کہوٹہ شہر اور گردونواح میں مہنگائی کا طوفان ہر دکاندار کا اپنا الگ ریٹ
Inflation storm in Kahuta city and surroundings Every shopkeeper has his own rate
کہوٹہ:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم , عمران ضمیر ،30,اکتوبر2022)— کہوٹہ شہر اور گردونواح میں مہنگائی کا طوفان ہر دکاندار کا اپنا الگ ریٹ سبزی، فروٹ، دودھ، دہی، نان روٹی، دالیں، چاول، گھی اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں آئے روز ہوشر با اضافہ عوام عاجز آگے۔ انتظامیہ نام کی کوئی چیز نظر نہیں آتی۔ تجاوزات کی بھرمار باہر سے آکر لوگوں نے انتظامیہ کی ملی بھگت سے کہوٹہ شہر کی سڑکوں پر قبضہ کیا ہوا ہے۔ شہر میں رہڑیوں،سوزکیوں،رکشوں کی بھرمار جبکہ سبزی منڈی خالی پڑی ہے۔ ایم سی کہوٹہ تجاوزات کے خلاف کچھ کرے بھی تو آدھے گھنٹے بعد پھر وہی حال ہوتا ہے۔ اسی طرح شہر کی تنگ سڑک کے دونوں اطراف موٹر سائیکلوں، گاڑیوں کے کھڑے رہنے ون وے کے خلاف ورزی کی وجہ سے گھنٹوں ٹریفک جام رہتی ہے۔ نہ کسی چوک میں ٹریفک وارڈن نظر آتا نہ ہی کوئی لفٹر ہے۔ روزانہ تین چار ٹینکرز کیمیکل پوڈر ملے ملاوٹ شدہ دودھ کے آتے ہیں جو70روپے کلو لیکر 160روپے فروخت کیا جاتا ہے۔ کم وزن روٹی نان مہنگے داموں فروخت ہو رہا ہے۔ روزانہ 20روپے لیکر ریٹ لسٹ د کاندار وں کو تھما دی جاتی ہے۔ مگر نہ اسکو اویزاں کیا جاتا ہے نہ ہی اس پر عمل در آمد ہوتا ہے منتخب نمائندوں اور انتظامیہ کی غفلت و لاپرواہی کی وجہ سے غریب لوگ رُل گے۔ شہریوں، عو ام علاقہ نے کمشنر راولپنڈی وزیر اعلیٰ پنجاب سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔
حقیقی آزادی مارچ کے حوالے سے پروگرام کو حتمی شکل دی جائے گی
The program will be finalized with respect to the real freedom march
کہوٹہ:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم , عمران ضمیر ،30,اکتوبر2022)— حقیقی آزادی مارچ کے حوالے سے حلقہ پی پی سیون میں نوجوان متحرک نوجوان راہنما پی ٹی آئی حلقہ پی پی سیون راجہ عمران ستار جنجوعہ جنہوں نے حلقہ پی پی سیون میں ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی امیدوار کے لیے دن رات محنت کی اور بھرپور رابطہ عوامی مہم چلائی حقیقی آزادی مارچ کے حوالے سے بھی متحرک نظر آتے ہیں۔ نوجوانوں کی بڑی تعداد اُنکے ساتھ ہے۔ اس حوالے سے آج ایک ورکر میٹنگ کا اہتمام بھی کیا گیا۔ جس میں حقیقی آزادی مارچ کے حوالے سے پروگرام کو حتمی شکل دی جائے گی۔ اس موقع پر راجہ عمران ستار نے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان22کروڑ عوام کی امیدوں کی آخری کرن ہیں۔ لاہور سے جس طرح عوام کا سمندر کپتان کی قیادت میں حقیقی آزادی لانگ مارچ میں شامل ہے حلقہ پی پی سیون کے نوجوان بھی اپنے کپتان کا روات کے مقام پر شاندار استقبال کریں گے۔ نوجوانوں کی بڑی تعداد ریلی میں شامل ہو گی اور4نومبر کو آزادی مارچ میں شامل ہو گی۔ راجہ عمران ستار نے کہا کہ پی ٹی آئی نوجوانوں ورکروں میں بڑا جوش و جذبہ پایا جاتا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل صداقت علی عباسی نے بھی ایک میٹنگ بلائی ہے۔ اس طرح پی ٹی آئی کےدونوں گروپوں کے الگ الگ جلوس حقیقی آزادی مارچ میں شرکت کریں گے۔
خطہ پوٹھوار کی سب سے قدیمی دینی درس گاہ تعلیم القرآن مکی مسجد کہوٹہ
The oldest religious school of Pothwar region is Makki Masjid Kahuta (See video below)
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمدجنجوعہ،30اکتوبر2022) خطہ پوٹھوار کی سب سے قدیمی دینی درس گاہ تعلیم القرآن مکی مسجد کہوٹہ کے بانی ممتاز عالم دین مولاناقاری عثمان عثمانی نے کہا کہ ہمارا ادارہ پوٹھوار کا سب سے قدیمی دینی درس ہے اس کی بنیاد1954میں شیخ القرآن مولانا غلام اللہ خان کی سر پرستی میں رکھی گئی تھی1970سے میرے والد محترم قاری حفظ الرحمن(مرحوم) نے اس کے انتظامات سنبھالے ان کی وفات کے بعد میں اور میرے بھائی کہوٹہ شہر کے دیگر علماء کی سر پرستی میں یہ ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں اس ہمارے ادارے میں 300سے زاہد بچے قرآن پاک کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور17ٹیچرز ہیں جو ان بچوں کو پڑھا رہے ہیں انہوں نے چیئرمین نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم محمد نصیر راجہ کو پوٹھوار ڈاٹ کوم کی 22ویں سالگرہ پر مبارکباد پیش کی اور چیئرمین نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم محمد نصیر راجہ اور تمام ٹیم کی صحت یابی، کامیابی اور درزا عمری کے لیے خصوصی دعا کی ہے (مکمل ویڈیو دیکھنے کے لیے لنک پر کلک کر یں)
تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں بہت جلد پیڈز سیکشن کا آغاز کر دیا جائے گا
PADS section will be started in Tehsil Headquarters Hospital very soon
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمدجنجوعہ،30اکتوبر2022) ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال کہوٹہ ڈاکٹر ظہیر سے نوجوان صحافی ارسلان اصغر کیانی اور نوجوان قانون دان عفان منیر اعوان ایڈووکیٹ کی ملاقات،ہسپتال کے حوالے سے تفصیلی گفتگو۔ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں بہت جلد پیڈز سیکشن کا آغاز کر دیا جائے گا 5 کروڑ کی لاگت سے آنکھوں کے علاج کے لیے مشینری سے آنکھوں کے شعبہ میں عوام کو ریلیف ملے گا سٹاف کی تنخواہوں سمیت دیگر بے شمار مسائل تھے جنکو حل کر لیا ہے ڈیٹا انٹری آپریٹرس کی سال کی تنخوائیں رکی تھیں جو کلئیر کروائی صفائی کا مسلہ جسکو حل کیامیرا مقصد علاقے کے عوام کو ریلیف دینا اور ہسپتال کے مسائل فلفور حل کرنا ہے ایک مسلہ جو دیکھنے کو ملا وہ سٹاف اور عوام کے درمیان بہتر سلوک کا نہ تھا عوام ہمارے ساتھ تعاون کریں انشاللہ سٹاف کی جانب سے شکایت نہیں ملے گی ہمارے پاس جتنی سہولیات ہیں سب عوام کو میسر ہیں ان خیالات کا اظہار ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال کہوٹہ ڈاکٹر ظہیر نے ارسلان اصغر کیانی اور نوجوان قانون دان عفان منیر اعوان ایڈووکیٹ سے گفتگو کے دوران کیا انھوں نے کہا کہ نئی وارڈز کی کنسٹریکشن کا کام سست روی کا شکار ہے جس کے لیے متعلقہ محکمے کے اعلیٰ حکام سے اپیل کرتا ہوں کہ اسکو تیزی سے مکمل کیا جائے انھوں نے کہا کہ میرا مشن اس ہسپتال کو ڈی ایچ کیو لیول تک لے جانا ہے ڑیڈیالوجسٹ موجود ہیں جس سے عوام کو بہت ریلیف مل رہا ہے جبکہ ادوویات کی کمی ہے مخیر حضرات تعاون کرتے ہیں جسکی وجہ سے کافی بہتری ہے ادوویات کا بجٹ بڑھانا چاہیے تا کہ عوام کو اس حوالے سے سہولیات میسر ہوں ہم عوام کے لیے بیٹھے ہیں میرے دفتر کا دروازہ کھلا ہوتا ہے کوئی کسی وقت بھی آ سکتا ہے انشااللہ ہر ممکن کوشش کر کے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مہیا کریں گے۔
اسسٹنٹ ڈرائریکٹر سید کاظم حسین شاہ نے زیادہ گندم اگائی مہم کے سلسلے میں زمینداروں سے خطاب
Assistant Director Syed Kazim Hussain Shah addressed the landowners in connection with the campaign to grow more wheat
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمدجنجوعہ،30اکتوبر2022) کوہسا ر ویلفیئر کمیٹی بنڈھیا کے آفس میں محکمہ زراعت توسیع کہوٹہ کے اسسٹنٹ ڈرائریکٹر سید کاظم حسین شاہ نے زیادہ گندم اگائی مہم کے سلسلے میں زمینداروں سے خطاب کیا اور کہاکہ اپنی اپنی زمینوں کو آبادکریں جس سے جہاں زمینداروں کو فاہدہ ہو گا وہاں پر ہی ملک بھی خوشحال ہو گاتفصیل کے مطابق محکمہ زراعت توسیع کے زیر اہتمام ملک کی گندم میں خود کفالت اور کسانوں کی آمدن میں اضافے کے لئے زیادہ گندم آگاؤ مہم جاری ہے زیادہ گندم زیادہ خوشحالی سلوگن کے تحت محکمہ زراعت کی ٹیمیں گاؤں گاؤں جا کر کسانوں کو معلومات سے آگاہ کر رہی ہیں گزشتہ روز کوہسا ر ویلفیئر کمیٹی بنڈھیا کے آفس میں محکمہ زراعت توسیع کہوٹہ کے اسسٹنٹ ڈرائریکٹر سید کاظم حسین شاہ نے کسانوں کو زیادہ گندم کی پیداوار حاصل کرنے کے حوالے سے آگاہی دی اس موقع پر کثیر تعداد میں اہل علاقہ موجود تھے۔
پاکستان تحریک انصاف تحصیل کہوٹہ کے دوستوں کو آگاہ کیا جاتا ہیں 4نومبر بروز جمعہ دن 11بجے کلرچوک کہوٹہ میرے دفتر میں جمع ہوں
The friends of Pakistan Tehreek-e-Insaf Tehsil Kahuta are informed that on Friday 4th November at 11 o’clock, gather at Kallar Chowk
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمدجنجوعہ،30اکتوبر2022) چیرمین ستی یونٹی تحصیل کہوٹہ ساجد ستی آف گلہ نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف تحصیل کہوٹہ کے دوستوں کو آگاہ کیا جاتا ہیں 4نومبر بروز جمعہ دن 11بجے کلرچوک کہوٹہ میرے دفتر میں جمع ہوں انشااللہ تمام لوگ و قافلے مل کر اسلام آباد کی جانب روانہ ہوں گے انہوں نے کہا کہ ہم اپنے قاہد عمران خان کی طرف سے دی گئی لانگ مارچ کی کال کا بھر پور خیر مقدم کرتے ہیں ملک کی غیور عوام اس کال کا بے تابی سے انتظار کر رہے تھے اور لانگ مارچ کی کال کے لیے یہ مناسب ترین وقت ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت مہنگائی اور ظلم کے پسے غریب اور مظلوم طبقے عمران خان کی طرف دیکھ رہے ہیں عمران خان اپنے عوام کی امیدوں پر پورا اتریں گے اور ان کے لیے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا احتجاج کر کے دکھائیں گے۔