کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,29،اکتوبر,2022)— ٹیلیفون پر ہراساں کرنے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے پر خواتین اساتذہ نے ڈرائیور کے خلاف تھانہ کلر سیداں میں درخواست دے دی۔گورنمنٹ ہائی سکول سرصوبہ شاہ میں تعینات مس ارم النساء نے اپنی سات خواتین اساتذہ کی جانب سے مشترکہ درخواست میں بیان کیا کہ میں ایلیمنٹری ٹیچر ہوں اور راولپنڈی میں رہائش پذیر ہوں اور روزانہ 100 کلومیٹر کا سفر طے کر کے اور طرح طرح کے مسائل سے گزر کر اپنی ڈیوٹی پر پہنچتی ہوں۔میں دیگر خواتین اساتذہ کے ہمراہ کیری ڈبہ نمبری 284میں آتی تھی جس کا ڈرائیور عرفان سکنہ ٹکال اور مالک شہریار سکنہ گف کا رہائشی ہے۔گاڑی کے ڈرائیور کی طرف سے مختلف وجوہات بنا کر بار بار تنگ کیا جاتا تھا جس کی بنا پر گاڑی تبدیل کرنا پڑی لیکن مذکورہ بالا ڈرائیور کی طرف سے بار بار گاڑی روک کر ہراساں کیا جا رہا تھا۔کبھی کالز کر کے دھمکیاں دیتا ہے کہ اگر میری گاڑی واپس نہ لگائی تو میں تمہاری گاڑی کو ٹکر ماردونگا۔ایک دن قبل میرے سکول کے اساتذہ کی طرف سے اس ڈرائیور کو بلا کر سمجھانے کی کوشش کی گئی۔آج سکول آتے ہی چوآ خالصہ کے مقام پر مذکورہ بالا ڈرائیور عرفان نے ہماری گاڑی کو روکا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ڈرائیور نے ہمارا جینا حرام کر رکھا ہے، ہر دوسرے دن گاڑی روک کر ہراساں کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے میرے لئے ملازمت جاری رکھنا مشکل ہو گیا ہے اور اس کے علاوہ روزانہ گاڑی روکنے کی وجہ سے ہم بروقت سکول نہیں پہنچ پاتیں جو کارسرکار میں مداخلت کے زمرے میں بھی آتا ہے۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 29, October 2022)- Female teachers filed an application against the driver at the Kallar Syedan police station for harassment on the phone and threats of serious consequences. Government High School in Sir Sooba Shah. In a joint application on behalf of her seven female teachers, posted Miss Iram Nisa stated that I am an elementary teacher and live in Rawalpindi and travel 100 km daily and go through various problems to reach my duty. I used to come along with other female teachers in suzuki carry number 284 whose driver Irfan a resident of Takal and the owner Shahryar Sukna is a resident of Guff, but the driver was repeatedly stopping the car and harassing me. Sometimes he calls and threatens that if I don’t return using his carry, I will hit your car. A day ago, the teachers of my school Tried to explain by calling this driver. Today at the place of Choa Khalsa after coming to school The above-mentioned driver Irfan stopped our car and threatened us with dire consequences. The driver has made our life haram, every other day the car is stopped and harassed which has made it difficult for me to continue working and he Apart from this, we cannot reach school on time due to stopping the vehicle daily, which also comes under the category of interference in the work of the government.
کھیلوں سے وابستہ لوگوں نے قومی کرکٹ ٹیم کی انتہائی مایوس کن کارکردگی پر شدید غم و غصے کا اظہار
People associated with sports have expressed their anger over the extremely disappointing performance of the national cricket team
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,29،اکتوبر,2022)—کھیلوں سے وابستہ لوگوں نے قومی کرکٹ ٹیم کی انتہائی مایوس کن کارکردگی پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے ٹیم منیجر کپتان سمیت تمام شعبوں میں وسیع پیمانے پر تبدیلوں کو مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح پاکستان کی قومی ٹیم کھیل رہی ہے اس سے کبھی گمان نہیں ہوتا کہ یہ قومی ٹیم ہے جس ٹیم پر قوم کے اربوں روپے خرچ کیئے جاتے ہیں عالمی مقابلوں میں وہ زمبابوے جیسی ٹیم سے مقابلے کی سکت نہیں رکھتی۔ اس کے کھلاڑی ورلڈ کلاس کرکٹ کھیلنے کی تربیت صلاحیت اور اہلیت ہی نہیں رکھتے یہ کھلاڑی پوری قوم کے لیئے بدنامی کا باعث بن رہے ہیں اس ٹیم اور اس کی مینجمنٹ کے خلاف بڑے پیمانے پر تحقیقات کی جائیں اور ذمہ داریاں کا تعین کرکے سزائیں دی جائیں۔ایک جانب بھارت نے ہمارے ہاں کرکٹ کے فروغ کو نقصان پہنچانے کے لیئے سازشیں کیں دوسری جانب قومی ٹیم نے گراؤنڈ میں مقابلہ نہ کرنے کی قسم کھا رکھی ہے اس جیسی ٹیم سے بہتر ہے کہ اس کھیل کو ہی ترک کرکے ہاکی اور فٹبال پر توجہ دی جائے۔
اظہر حسین سکنہ چنبہ کرپال کو چار ہزار روپے جرمانہ
Azhar Hussain of Chamba Karpal fined Rs 4,000
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,29،اکتوبر,2022)— علاقہ مجسٹریٹ کلر سیداں محمد عابد اعوان نے منشیات کے مقدمے میں گرفتار ملزم اظہر حسین سکنہ چنبہ کرپال کو چار ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا جس پر ملزم نے موقع پر جرمانہ ادا کرنے پر عدالت نے اسے رہا کر دیا۔تھانہ کلر سیداں پولیس نے دوران گشت ملزم کے قبضے سے پانچ لیٹر شراب برآمد کی تھی۔