Kahuta; President Press Club Kahuta Raja Imran Zamir departs for Saudi Arabia for umrah
صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب راونہ،
Kabir Ahmed JanjuaOctober 27, 2022
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،28اکتوبر2022) صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب راونہ، راجہ عمران ضمیراپنی والدہ محترمہ اور اہلیہ محترمہ کے ہمراہ عمرہ ادا کر نے کے گئے ہیں گذشتہ روز قبل صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیرجنجوعہ کو جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ حاجی اصغر کیانی،سابق کونسلر ایم سی کہوٹہ راجہ سعید احمد ایڈوکیٹ، قاضی عبدالقیوم، سر پر ست اعلیٰ پریس کلب کہوٹہ سعید افضل چوہان،ملک شوکت مہان،سنیئر صحافی ساجد جنجوعہ،نمبردار راجہ لیاقت،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کبیر احمدجنجوعہ،افتخار احمد غوری،سیکرٹری اطلاعات ندیم چوہان،عاصی جنجوعہ،راجہ عثمان ضمیر، راجہ رومان سعید، راجہ احسان سعید سمیت دیگر نے ان اہر پورٹ پر الوداع کیا۔
Matorr (Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, 28 October 2022) President Press Club Kahuta Raja Imran Zamir has gone to Saudi Arabia to perform Umrah, Raja Imran Zamir along with his mother and his wife has gone to perform Umrah yesterday. Asghar Kayani, Ex-Councilor MC Kahuta Raja Saeed Ahmed Advocate, Qazi Abdul Qayyum, Saeed Afzal Chauhan, Malik Shaukat Mahan, Senior Journalist Sajid Janjua, Numbardar Raja Liaquat, Additional General Secretary Press Club Kabir Ahmad Janjua, Iftikhar Ahmed Ghori, Information Secretary Nadeem Chauhan, Asi Janjua, Raja Usman Zameer, Raja Ruman Saeed, Raja Ehsan Saeed and others bid farewell.
بیور کے مقام پر پی ٹی آئی کے ورکرز کنونشن میں پی ٹی آئی یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کے جنرل سیکرٹری راجہ وجاہت مسعود جنجوعہ کی قیادت میں نوجوانوں کی بڑھی تعداد نے شر کت کی
A large number of youth participated in PTI workers convention at Bior under the leadership of PTI Youth Wing Tehsil Kahuta General Secretary Raja Wajahat Masood Janjua
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،28اکتوبر2022) بیور کے مقام پر پی ٹی آئی کے ورکرز کنونشن میں پی ٹی آئی یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کے جنرل سیکرٹری راجہ وجاہت مسعود جنجوعہ کی قیادت میں نوجوانوں کی بڑھی تعداد نے شر کت کی،لانگ میں بھر پور شرکت کا عزم نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کے جنرل سیکرٹری راجہ وجاہت مسعود جنجوعہ نے کہا کہ ایمپوڈیڈ حکومت اپنی آخری سانسیں لے رہی ہے پی ٹی آئی کا لانگ مارچ (پی ٹی ایم) حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا انہوں نے کہا کہ ہم اپنے قاہد عمران خان کی طرف سے دی گئی لانگ مارچ کی کال کا بھر پور خیر مقدم کرتے ہیں ملک کی غیور عوام اس کال کا بے تابی سے انتظار کر رہے تھے اور لانگ مارچ کی کال کے لیے یہ مناسب ترین وقت ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت مہنگائی اور ظلم کے پسے غریب اور مظلوم طبقے عمران خان کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ عمران خان اپنے عوام کی امیدوں پر پورا اتریں گے اور ان کے لیے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا احتجاج کر کے دکھائیں گے انہوں نے مزید کہا کہ بعض ن لیگی رہنماء عمران خان پرتنقید کرکے سستی شہرت حاصل کرنے کی ناکام کوششوں میں مصروف ہے قوم ان کے سیاہ کارناموں سے باخوبی واقف ہے۔ جھوٹ بولنا ان کا وطیرہ بن چکا ہے اورشکست ان کے مقدر میں لکھی جاچکی ہے انشاء اللہ آنے والی حکومت پی ٹی آئی کی ہو گئی۔
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ورکرز کنونش کا انعقاد
Organization of workers convention on behalf of Pakistan Tehreek-e-Insaf
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،28اکتوبر2022) سردار ایم رضا کے زیر اہتمام کہوٹہ بیور کے مقام پر پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ورکرز کنونش کا انعقاد مستعفی ایم این اے صداقت علی عباسی، چیئر مینRDAراجہ طارق محمود مرتضیٰ، تحصیل صدر پی ٹی آئی راجہ وحید احمد خان سمیت تحصیل بھر کے عہدیداران ورکرز کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی لانگ مارچ میں بھرپور شرکت کریں گے حکمت عملی طے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف تحصیل کہوٹہ جنرل سیکرٹری سردار ایم رضا ء کے زیر اہتمام کہوٹہ بیور کے مقام پر ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں مستعفی ایم این اے صداقت علی عباسی، چیئر مینRDAراجہ طارق محمود مرتضیٰ، تحصیل صدر پی ٹی آئی راجہ وحید احمد خان، سٹی صدر راجہ الطاف حسین، کرنل(ر) سعید احمد جنجوعہ سمیت تحصیل بھر کے عہددیداران کارکنان وررکز نے شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایم این اے صداقت علی عباسی، راجہ طارق محمود مرتضیٰ اور راجہ وحید احمد خان نے کہا کہ چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی کال پر حلقہ پی پی سیون سے ہزاروں لوگ نکلیں گے حقیقی آزادی مارچ آج سے شروع ہو رہا ہے انشااللہ جب لانگ مارچ راولپنڈی پہنچے گا تو حلقہ پی پی سیون اور این اے ستاون کے ورکرز کارکنان اپنے قائد کا شیان شان استقبال کریں گے یہ جنگ ہماری نسلوں کے بہتر مستقبل کی ہے یہ تحریک نہیں جہاد ہے عمران خان اب ہماری ضد بن چکے ہیں ان چوروں لٹیروں سے جان چھڑانی ہے عمران خان پاکستان کی آخری امید ہیں تمام عہدیداران متحرک ہوں سب ورکرز کارکنان تیار ہوں ہزاروں لوگ کہوٹہ سے قافلے کی شکل میں لانگ مارچ میں شرکت کریں گے۔ وررکز کنوشن میں اسٹیج سیکرٹری کے فرائض سردار مظہر اقبال نے سر انجام دیے جبکہ راجہ الطاف حسین، کرنل سعید جنجوعہ، راجہ عاطف جنجوعہ ایڈوکیٹ،صدر یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ سکندر ستی، سٹی صدر عمار غفار اور تمام یونین کونسل کے صدور نے خطاب کیا بہترین تقریب کے انعقاد کر راہنما پی ٹی آئی سردار ایم رضا کو سراہا گیا۔