DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Election commission to decide on future of UC Choa Khalsa either with Gujar Khan or Muree district

کلر سیداں; الیکشن کمیشن یوسی چوآ خالصہ کے مستقبل کا فیصلہ گوجر خان یا مری ضلع سے کرے گا۔

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,26،اکتوبر,2022)—قانون گو حلقہ چوآخالصہ قومی اسمبلی میں گوجرخان کے ساتھ رہے گا یا مری کے ساتھ اور صوبائی اسمبلی میں کہوٹہ کے ساتھ رہے گا یا گوجرخان کے ساتھ الیکشن کمیشن میں سماعت مکمل،فیصلہ بعد میں سنایا جائے گا۔چوآخالصہ کے عمیر طارق کی طرف سے الیکشن کمیشن کی جانب سے قانون گو حلقہ چوآخالصہ کی چھ یوسیز سموٹ،منیاندہ،نلہ مسلماناں، دوبیرن کلاں،چوآخالصہ،کنوہا اور پٹوار سرکل دھمالی کو قومی اسمبلی کے گوجرخان کے حلقہ سے الگ کرکے واپس مری سے منسلک کرنے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں چیلنج کیا تھا جس پر ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو دوبارہ سماعت کا حکم دیا تھا۔راجہ طلال خلیل کے وکیل چوہدری اسد الرحمان نے دلائل دیئے کہ قانون گو حلقہ چوآخالصہ قیام پاکستان کے بعد سے مری کے حلقے سے منسلک رہا ہے اسے گزشتہ الیکشن میں گوجرخان سے منسلک کرکے ذیادتی کی گئی الیکشن کمیشن نے اسے واپس مری سے منسلک کرکے درست فیصلہ کیا تھا اسے برقرار رہنا چاہیئے۔ عمیر طارق کے وکیل قمر افضل نے چوآخالصہ کو گوجرخان سے دوبارہ منسلک کرنے کے حق میں دلائل دیئے جبکہ سابق چیئرمین تخت پڑی چوہدری محمد خلیل کے وکیل فرخ عارف بھٹی نے موقف اختیار کیا کہ چوآخالصہ کو مری سے ہی منسلک رہنا چاہیئے یہ عوامی مفاد میں ہے۔اس موقع پر سابق اسمبلی انجینئر قمراسلام راجہ نے بھی اسد الرحمان ایڈووکیٹ کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ چوآخالصہ کو مری سے منسلک کرنا عوامی مفاد میں ہے جبکہ چوآ خالصہ صوبائی اسمبلی میں گوجرخان میں رہے گا یا کہوٹہ کا حصہ بنے گا اس پر بھی فریقین کے دلائل کے بعد سماعت مکمل ہو گئی دونوں امور پر فیصلہ الیکشن کمیشن کچھ دنوں تک سنائے گا۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 26, October 2022)—The lawmaker will decide whether Choa Khalsa constituency stays with Gujar Khan in the National Assembly or with Murree and with Kahota in the Provincial Assembly or with Gujar Khan in the Election Commission. The hearing is over, the decision will be announced later. On behalf of the Election Commission, Umair Tariq in petetion said taht Choa Khalsa, the six USCs of Choa Khalsa Constituency, Smot, Manianda, Nala Muslimana, Doberan Kallan, Kanoha and Patwar Circle Dhamali, have been assigned to the National Assembly. The Election Commission’s decision to separate Gujarkhan from the Constituency and attach it back to Murree was challenged in the Lahore High Court Rawalpindi Bench, on which the High Court ordered the Election Commission to re-hear. Raja Talal Khalil’s lawyer Chaudhry Asadur Rehman. Arguments were made that Choa Khalsa Constituency has been attached to Murree Constituency since the creation of Pakistan but It was attached to Gujar Khan in the last election unreasonably. The Election Commission made a correct decision by attaching it back to Murree. Umair Tariq’s lawyer Qamar Afzal argued in favor of re-linking Choa Khalsa to Gujar Khan, while former chairman Takht Pari Chaudhry Muhammad Khalil’s lawyer Farrukh Arif Bhatti argued that Choa Khalsa should remain connected to Murree as it is in the public interest. On this occasion, former Assembly Engineer Qamar Islam Raja also agreed with the arguments of Asadur Rahman Advocate and said that it is in the public interest to connect Choa Khalsa to Murree, while Choa Khalsa will remain in Gujar khan or Murree will be announced later.

وفاقی پولیس کی ذیادتی،اسلام آباد ایئرپورٹ سے کلرسیداں آنے والے مسافروں سے خواتین کی موجودگی میں رشوت بٹور لی

Federal Police extorted bribes from passengers coming from Islamabad Airport in the presence of women

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,26،اکتوبر,2022)—وفاقی پولیس کی ذیادتی،اسلام آباد ایئرپورٹ سے کلرسیداں آنے والے مسافروں سے خواتین کی موجودگی میں رشوت بٹور لی،واقعہ روات کے قریب ٹی چوک پر پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق کلرسیداں کی دو فیملیز اسلام آباد ایئرپورٹ سے واپس کلرسیداں آ رہی تھیں دونوں کاروں میں خواتین اور بچے بھی سوار تھے صبح ساڑھے چار بجے جب یہ گاڑیاں روات کے قریب ٹی چوک پہنچیں تو پولیس کی موبائل گاڑی نے انہیں روکا شناخت طلب کی شناختی کارڈ دیئے گئے پھر گاڑی کے کاغذات کا تقاضا کیا گیا وہ بھی پیش کر دیئے گئے۔اس کے بعد رقم کا مطالبہ کردیا گیا جس پر گاڑی میں موجود ایک طالبہ باہر نکل آئی اس نے باوردی پولیس اہلکار سے کہا انکل یہ آپ کیا کہہ رہے ہیں اس نے جواب دیا بیٹی آپ گاڑی کے اندر چلی جائیں اس کے بعد اس نے مبینہ طور پر رشوت کی وصولی کے بعد گاڑیوں کو جانے کی اجازت دے دی متاثرہ فیملی نے وزیر داخلہ رانا ثنااللہ سے واقعہ کی فوری انکوائری اور انصاف کا مطالبہ کیا ہے اور پولیس کی وردی میں چھپے ان مجرموں کو پولیس فورس سر نکال باہر کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹی چوک پہ تعینات پولیس اہلکاروں نے رشوت کا بازار گرم کر رکھا ہے آنے جانے والی گاڑیوں کو روک کر لوگوں کو ڈرا دھمکا کر ان سے رشوت وصول کی جاتی ہے کاغذات مکمل ہونے کے باوجود گاڑی کو تھانے میں بند کرنے کی دھمکی دی جاتی ہے گاڑی میں موجود خواتین اور بچوں کو ڈرایا دھمکایا جاتا ہے اور زبردستی پیسے وصول کیئے جاتے ہیں قانون کے محافظ کہلوانے والے لوگوں کے مال کے لٹیرے بن چکے ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں محمد اعجاز نے گزشتہ رات اچانک ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں کا دورہ کی

Assistant Commissioner Muhammad Ijaz made a surprise visit to THQ Hospital

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,26،اکتوبر,2022)—اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں محمد اعجاز نے گزشتہ رات اچانک ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں کا دورہ کیااور وہاں مریضوں کی سہولیات کا جائزہ لیا اور اس کی مزید بہتری کیلئے ہسپتال انتظامیہ کو ضروری ہدایات جاری کیں۔دورے کے موقع پر حاضری رجسٹربھی چیک کیا اور ایم ایس کو ڈیوٹی سے غیر حاضر اسٹاف کیخلاف کارروائی کا حکم دیاگیا۔دورہ کے موقع پر ہسپتال کی لائٹس بند تھیں جنہیں اسی وقت روشن کروا دیا گیا اور روزانہ شام کے بعد تمام ضروری لائٹس آن کرنے کی ہدایت جاری کی۔اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں نے ایمرجنسی میں موجود مریضوں سے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کے رویے اور علاج معالجے کے بارے میں بھی استفسار کیا۔ اے سی نے صفائی ستھرائی اوردیگر انتظامی امور کا بھی جائزہ لیا اور اس پر موثر اقدامات اٹھانے کی ہدایت جاری کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button