DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta; Raja Kashif Altaf Janjua, District Vice Chairman of Chief Minister Punjab’s Complaint Cell and Bilal Khan visited Kahuta.
وزیراعلی پنجاب کے کمپلین سیل کے ضلعی وائس چیئرمین راجہ کاشف الطاف جنجوعہ اور بلال خان کا دورہ کہوٹہ

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،26اکتوبر2022)
وزیراعلی پنجاب کے کمپلین سیل کے ضلعی وائس چیئرمین راجہ کاشف الطاف جنجوعہ اور بلال خان کا دورہ کہوٹہ، تحصیل انتظامیہ سے ملاقات علاقائی مسائل کے بارے تفصیلات حاصل کیں، اعلیٰ حکام تک پہنچانے کا یقین دیلایا، اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ سیمل مشتاق اور ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ سید شاہ گیلانی سے طویل ملاقات میں عوام کو درپیش مسائل کے بارے میں بھی تفصیل حاصل کیں، تفصیل کے مطابق گذشتہ روزوزیراعلی پنجاب اور چیئرمین شکائت سیل زبیر خان کی خصوصی ہدائت اورکواڈینئٹرراجہ فیاض تبسم کی خصوصی گائیڈ لائن پروائس چیئرمین راجہ کاشف الطاف جنجوعہ کمپلین سیل وزیراعلی پنجاب اور وائس چیئرمین زبیر خان نے کہوٹہ کا دورہ کیا انہو ں نے اپنے اس دورے میں اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ سیمل مشتاق اور ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ سید شاہ گیلانی سے الگ الگ ملاقاتیں کیں اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ سیمل مشتاق نے کہوٹہ شہر کی سب سے بڑھی شکائت مین روڈ کی مر مت، واٹر ٹینک کی صفائی،فنڈز کی عدم دستیابی، ہسپتال میں سٹاف کی کمی اور سرکاری سکولوں میں بیالوجی کے ٹیچر ز کی کمی کے بارے میں آگاہ کیا جبکہ پولیس تھانہ کہوٹہ کے ایس ایچ او سید شاہ گیلانی نے کہوٹہ کا سب سے بڑا مسلہ منشیات فروشی کے بارے بتایا اور ان کو یہ بھی بتایا کہ ہم ان منشیات فروشوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کر نے لگے ہیں اس موقع پر وزیراعلی پنجاب کے کمپلین سیل کے ضلعی وائس چیئرمین راجہ کاشف الطاف جنجوعہ اور بلال خان نے تمام مسائل کو نوٹ کیا اور ان کو مسائل کو اعلی حکام تک پہنچانے کا یقین دیلایا جبکہ راجہ کاشف الطاف جنجوعہ اور بلال خان دونوں ملنسار افسران کی شاندارا لفاظ میں تعریف کی اور عوام سے دوست رویے پر شکر یہ ادا کیا۔




