DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan police Disclosure of taking monthly extortion fee of Rs 1000 from established petrol agencies
تھانہ کلر سیداں پولیس کے ایس ایچ او سب انسپکٹر سلطان قمر کی ہدایت پران کے کار خاص اہلکاروں کے ذریعے کلر سیداں تحصیل میں قائم پٹرول ایجنسیوں سے ایک ہزار روپے ماہانہ بھتہ لینے کا انکشاف
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,25،اکتوبر,2022)— تھانہ کلر سیداں پولیس کے ایس ایچ او سب انسپکٹر سلطان قمر کی ہدایت پران کے کار خاص اہلکاروں کے ذریعے کلر سیداں تحصیل میں قائم پٹرول ایجنسیوں سے ایک ہزار روپے ماہانہ بھتہ لینے کا انکشاف ہوا ہے جبکہ بھتہ دینے سے انکار کرنے پر ان کیخلاف مقدمات درج کرنے کی دھمکیاں دی جاتی ہیں۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے تھانہ کلر سیداں میں تعینات جمیل نامی ڈی ایف سی نے ایس ایچ او کا حکم ماننے سے انکار کرنے پر اسے کہوٹہ بھیج دیا گیا ہے جبکہ اس کے کار خاص اہلکار ہر ماہ کی پہلی تاریخ پٹرول ایجنسیوں پر پہنچ جاتے ہیں اور ایس ایچ او کے نام پر ماہانہ ایک ہزار روپے بھتہ وصول کر رہے ہیں اور مقدمات درج ہونے کے خوف سے کوئی بھی پٹرول ایجنسی کا مالک پولیس کی چیرہ دستیوں کیخلاف لب کشائی کی جرات نہیں کر رہا۔ادھر ایس ایچ او کے درینہ ساتھی سب انسپکٹر ملک اسرار احمد جو انتہائی راشی پولیس آفیسر ہے اور اس سے قبل بھی وہ دو مرتبہ تھانہ کلر سیداں میں تعینات رہ چکا ہے کو تھانہ کلر سیداں میں ایچ آئی یو کا انچارج مقرر کر دیاگیا ہے۔عوامی حلقوں نے سخت احتجاج کر تے ہوئے سی پی او راولپنڈی سے تھانہ کلر سیداں کے ایس ایچ او اور انچار ج ایچ آئی یو سب انسپکٹر ملک اسرار کو یہاں سے فوری طور پر ٹرانسفر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ اگر ہر دو آفسران کو یہاں سے ٹرانسفر نہ کیا گیا تو وہ احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیں گے جس کی تمام تر ذمہ داری ضلعی پولیس آفسران پر عائد ہو گی۔
Kallar Syedan ( Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 25, October 2022)- Under the direction of Sub-Inspector Sultan Qamar, SHO of Kallar Syedan police station, It has been learned from the sources that a DFC named Jameel posted at Kallar Syedan police station refused to obey the order of the SHO and he has been sent to Kahuta while his car special officials reach the petrol agencies on the first day of every month and are collecting Rs.1,000 from established petrol agencies. The owner of the agency does not dare to speak against police. Meanwhile, SHO’s long-time colleague Sub-Inspector Malik Israr Ahmed, who is a very high-profile police officer, has been posted twice at the Kallar Syedan police station, has been appointed in-charge of the HIU in Kallar Syedan police station. PO Rawalpindi has demanded immediate transfer of SHO of Kallar Syedan police station and in charge JHIU sub-inspector Malik Israr from here.
مری کی حلقہ بندی میں حلقہ چوآخالصہ کو شامل کرنے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف ریمانڈ کی درخواست قبول
Remand application was accepted against Election Commission’s decision to include Choa Khalsa constituency in Murree District
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,25،اکتوبر,2022)—لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 51 مری کی حلقہ بندی میں کلرسیداں کے قانون گو حلقہ چوآخالصہ کو شامل کرنے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف ریمانڈ کی درخواست قبول کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو آج بروز منگل صبح دس بجے سماعت کو حکم دیا ہے الیکشن کمیشن نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں مطلع کیاہے کہ وہ 25 اکتوبر 2022 کو صبح 10:00 بجے پاکستان ا لیکشن کمیشن سیکرٹریٹ کے سامنے سماعت کے موقع پر حاضر ہوں ایسا نہ کرنے کی صورت میں آپ کے معاملے کا فیصلہ آپ کی عدم موجودگی میں کر دیا جائے گا۔یاد رہے کہ چند ماہ قبل ہی الیکشن کمیشن نے قانون گو حلقہ چوآخالصہ کو گوجرخان سے الگ کرکے مری کے حلقے میں شامل کیا گیا تھا جسے اب لائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے
دوبیرن کلاں میں ایک ماہ قبل ہونے والی ڈکیتی کا مقدمہ بے بنیاد نکلا
The robbery case in Doberan Kallan a month ago turned out to be unfounded
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,25،اکتوبر,2022)— کلر سیداں کے نواحی علاقہ دوبیرن کلاں میں ایک ماہ قبل ہونے والی ڈکیتی کا مقدمہ بے بنیاد نکلا۔مدعی کا اپنے بیوی کے آشنا کو ڈکیتی کے جھوٹے مقدمے میں ملوث کر کے سزا دلوانے کا خواب پورا نہ ہو سکا۔اصل حقائق سامنے آنے پر مدعی نے اپنی بیوی جو دو سالہ بچے کی ماں بھی ہے کو طلاق دے دی۔رضوان نامی شخص نے تھانہ کلر سیداں میں ڈکیتی کا مقدمہ درج کرواتے ہوئے بیان کیا تھا کہ تین نامعلوم افراد نے اس کے گھر میں داخل ہو کر طلائی زیورات اور نقدی لوٹ لئے تھے جبکہ مزاحمت کرنے پر ملزمان نے تین افراد کو انتہائی مضروب کر دیا تھا جس کے دوسرے دن ہی مدعی نے وقار نامی نوجوان جبکہ ایک ماہ بعد اپنی بیوی کو ملزمہ نامزد کر دیا تھا۔پولیس کے مطابق مدعی نے اپنا طبی معائنہ کروایا نہ ہی دیگر مضروب ہونے والے افراد کا طبی معائنہ کروا سکا۔پولیس کے مطابق نکاح نامے میں طلاق کی صورت میں 22 تولے سونا اور دس لاکھ روپے کی رقم لکھ کر دی ہوئی تھی جس کے بعد مدعی نے ڈرا دھمکا کر اپنی بیوی سے یہ تمام چیزیں معاف کروا دیں اور بعد ازاں ڈکیتی کی واردات کا جھوٹا پلان تیار کر کے اپنی بیوی اور اس کے آشنا کو ملوث کر دیا اور یہ باتیں تفتیش میں بھی ثابت ہو چکی ہیں۔یاد رہے کہ وقار نامی نوجوان کلر سیداں میں ٹیلرنگ کا کام کرتا ہے اور 23 سالہ (ث) اس کی دکان پر کپڑے سلائی کروانے آیا کرتی تھی کہ اس دوران ان کی دوستی ہو گئی۔وقار نامی نوجوان 15 سالہ لڑکے کیساتھ بدفعلی کے ایک مقدمے میں بھی ملزم نا مزد تھا۔
تجاوزات کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں محمد اعجاز کے مسلسل آپریشن کازبردست خیرمقدم
Welcome to the continuous operation of Assistant Commissioner Kallar Syedan Muhammad Ijaz against encroachments
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,25،اکتوبر,2022)—الخدمت فاؤنڈیشن کلرسیداں کے سرپرست حاجی ابرار حسین اورمعروف تاجر عبدالروف بٹ نیناجائز تجاوزات کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں محمد اعجاز کے مسلسل آپریشن کازبردست خیرمقدم کرتے ہوئے اسے کلرسیداں کی تاریخ کا پہلا واقعہ قرار دیا کہ کوئی انتظامی افسر اس طرح روزانہ کی بنیاد پر گھنٹوں باہر نکل کر ناجائز تجاوزات کو ہٹانے میں مصروف ہے انہوں نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ یہ کام کافی عرصہ سے توجہ طلب تھا اور یہ تجاوزات لوگوں کے لیے مشکلات کا سبب بن رہی تھیں،ان تجاوزات کی وجہ سے چلنا پھرنا بھی مشکل ہو گیا تھا ہم توقع کرتے ہیں کہ جس طرح اسسٹنٹ کمشنر نے پنڈی روڈ گوجرخان روڈ سے تجاوزات ختم کیئے ہیں وہ اسی طرح چوآ روڈ باالخصوص سستا بازار کے سامنے اور مرید چوک پر ریڑھی بانوں کی اندھیر نگری کا بھی خاتمہ کریں گے انہوں نے کہا کہ تمام تاجر اور دکاندار اس حوالے سے اے سی کلر سیداں کے شکر گزار ہیں اور ان کے اس عمل کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور ان کو اس جرآت پرخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
دوسروں کو چور کہنے والا خود سرٹیفکیٹڈ چور نکلا,نصیر اختر بھٹی
The one who called others a thief turned out to be a self-certified thief, Nasir Akhtar Bhatti
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,25،اکتوبر,2022)—پیپلز پارٹی کلرسٹی کے جنرل سیکرٹری نصیر اختر بھٹی نے کہا ہے کہ عمران خان کی نااہلی سے ثابت ہو گیا ہے کہ دوسروں کو چور کہنے والا خود سرٹیفکیٹڈ چور نکلا انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان کی حکومت نے ملک میں غریبوں کی تعداد میں اضافہ کیا اشیائے نرخوں میں کئی گنا اضافہ ہوا اور اشیا روزمرہ عام آدمی کی پہنچ سے دور ہو گئیں آج پی ڈی ایم کی حکومت پی ٹی آئی کی نااہل حکومت کے بوئے کانٹے چننے میں ہمہ وقت مصروف ہے عمران خاں اپنی حکومت کی کسی ایک کارکردگی کا ذکر تو کریں؟کبھی نیا پاکستان کبھی بیرونی مداخلت اب آزادی کا ڈرامہ رچا رہے ہیں ہماری معاشرتی اقدار کی تباہی و بربادی کے زمہ دار عمران خان ہیں جنھوں نے ہر گھر کے ماحول کو متاثر کیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ میں نے تو حجرہ شاہ مقیم جا کر عمران حکومت کے خاتمے کے لیے دعائیں کی تھیں جو قبولیت کا درجہ پائی ہیں۔
سابق چیئرمین یوسی ساگری راجہ شہزاد یونس کی پھوپھی محترمہ انتقال کرگئیں
Ex-Chairman UC Sagri Raja Shahzad Younis’ aunt passed away
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,25،اکتوبر,2022)—سابق چیئرمین یوسی ساگری راجہ شہزاد یونس کی پھوپھی محترمہ انتقال کرگئیں نماز جنازہ ساگری میں ادا کی گئی جس میں محمد زبیر کیانی،شیخ ساجد الرحمان،راجہ جاوید اشرف،چوہدری شاہد جمیل،شیخ حسن سرائیکی،دوست محمد مہمند،چوہدری توقیر اسلم،راجہ افتاب،راجہ افتخار پکھڑال،تنویر شیرازی،ملک اشتیاق،ماسٹر عبالمجید،زاہد حیدری،محمد سراج،عابد بشیر،راجہ محمد یونس اور دیگر نے شرکت کی۔