Kahuta; Inauguration of Business Center Jeddah Carpet and Carpet House in Kahuta
کہوٹہ میں کارباری مراکز جدہ کارپٹ اور قالین گھر کا افتتاح
Raja Imran ZamirOctober 23, 2022
کہوٹہ:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم , عمران ضمیر ،24,اکتوبر2022)— تحصیل کہوٹہ میں کارباری مراکز کہوٹہ کی عوام کی امنگوں کے عین مطابق بنانے اور عوام کو روزمرّہ اشیاء فراہم کرنے میں مصروفِ عمل تاجر آئے روز نئی جدت کے ساتھ اپنے کاروبار کا آغاز کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ اسی مقصد کی ایک کڑی جدہ کارپٹ اینڈ قالین گھر کا افتتاح کیا گیا۔ کرنل ریٹائرڈ راجہ تبسم جنجوعہ نے اس مقصد کے لیے ایک نئے ٹرینڈ کو متعارف کرواتے ہوئے ہارون الرشید خان اور عمر خان کو یہ موقع دیا کہ انہوں نے جدہ کارپٹ اور قالین گھر کا افتتاح کر کے اپنے بہترین کاروبار کا آغاز کیا اور عوام کے لیے بیش قیمت کلر فل فلورنگ عوام کی رسائی تک پہنچا کر اہلِ علاقہ کے دل جیت لیے اب عوام کے لیے قالین اور کارپٹ کی خریداری کہوٹہ شہر میں بھی ممکن ہے۔ اس مقصد کے لیے اب پنڈی جانے کی ضرورت نہیں۔ اس افتتاح تقریب میں عوام علاقہ اور سماجی سیاسی شخصیات کرنل ریٹائرڈ راجہ وسیم احمد جنجوعہ امیدوارصوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 7، صدر جماعت اسلامی کہوٹہ سٹی راجہ غلام حیدر ایڈووکیٹ،سابق ایم سی کہوٹہ چیئر مین راجہ ظہور اکبر، سابق ناظم راجہ امان غازی،سابق انسپکٹر راجہ محمد رفیع، سیاسی و سماجی شخصیت ڈاکٹر محمد عارف قریشی، صدر پریس کلب کہوٹہ رجسٹرڈ راجہ عمران ضمیر، سرپرستِ اعلیٰ پریس کلب کہوٹہ رجسٹرڈ سعید افضل چوہان، راجہ امتیاز مشتاق، ماسٹر راجہ ہدائت علی،کیپٹن (ر) راجہ الطاف، حا فظ انتخا ب عالم، معروف ٹرانسپورٹر راجہ افتخار احمد نے شرکت کی۔ افتتاح میں تلاوت اور دعا قاری اسحاق خطیب بوہڑ والی مسجد نے فرمائی۔ اختتامی کلمات میں کرنل ریٹائرڈ راجہ تبسم جنجوعہ، خان ہارون الرشید نے آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ عوام نے اس افتتاحی تقریب میں شرکت کر کے ہماری حوصلہ افزائی کی۔
Kahuta: ( Pothwar.com, Imran Zamir, 24, October 2022)- . Jeddah Carpet and Rug House was inaugurated. Colonel Retired Raja Tabsum Janjua introduced a new trend for this purpose and gave Rashid Khan and Umar Khan the opportunity to start their best business by inaugurating Jeddah Carpet and Rug House and providing more services to the public. In this opening ceremony, the people of the region and socio-political figures, Colonel Retired Raja Waseem Ahmed Janjua, candidate for Provincial Assembly Constituency PP-7, President Jamaat-e-Islami Kahuta City Raja Ghulam Haider Advocate, former MC Kahuta Chairman Raja Zahoor Akbar, former Nazim Raja Aman Ghazi, former Inspector Raja Muhammad Rafi, political and social personality Dr. Muhammad Arif Qureshi, President Press Club Kahuta registered Raja Imran Zamir, Patron General Press Club Kahuta registered Saeed Afzal Chauhan, Raja Imtiaz Mushtaq, Master Raja Hidayat Ali, Captain (R) Raja Altaf, Antakhab b Alam, well-known transporter Raja Iftikhar Ahmed participated. In the inauguration, recitation and prayer was given by Qari Ishaq Khatib Bor wali Mosque. In the concluding remarks, Col. Retd. Raja Tabsum Janjua, Khan Haroon Al-Rashid thanked the guests.
چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کو جتنا کمزور کرنے کی کوشش کریں گے وہ اتنا ہی مضبوط ہونگے
As much as they will try to weaken PTI it, It will be so strong
کہوٹہ:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم , عمران ضمیر ،24,اکتوبر2022)— چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کو جتنا کمزور کرنے کی کوشش کریں گے وہ اتنا ہی مضبوط ہونگے۔ عمران خان کی کال پر ضلع راولپنڈی اور بلخصوص کہوٹہ سے ہزاروں لوگ شرکت کریں گے۔ میرا مقصد خان کے ویژن کو گھر گھر پہنچانا ہے۔ حلقہ پی پی سیون پی ٹی آئی کا گڑھ ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے نا اہل کرنے کے فیصلے کو نہیں مانتے مائنس عمران خان کے خواب دیکھنے والے عوامی رد عمل سے خوفزدہ ہیں۔ پی ڈی ایم کو عوام نے مسترد کر دیا۔ اب الیکشن کمیشن سے ملی بھگت کر کے انکو انتخا بات سے آؤٹ کرنا چاہتی ہے۔ عمران خان 22کروڑ عوام کے دلوں کی ڈھڑکن ہیں۔ ان خیالات کا اظہارراہنما پاکستان تحریک انصاف راجہ عمران ستار جنجوعہ نے ایک بیان میں کیا۔ انھوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کپتان سے خوفزدہ ہے۔ پورے پاکستان کی طرح حلقہ پی پی سیون میں بھی شدید عوامی رد عمل پایا جاتا ہے۔ عمران خان کی کال پر ٹائیگر حقیقی آزادی مارچ میں بھرپور شرکت کریں گے۔ پی ٹی آئی آئندہ الیکشن میں دو تہائی اکثریت حاصل کریگی۔ کرپٹ نا اہل حکومت نے ملک کو تباہ کر دیا ہے۔