DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Public concern as businessman Ch Aamir Wasim becomes target of PTI protestors

معروف کاروباری روات کلر روڈ کے پٹرول پمپ کے مالک چوہدری عامر وسیم کی پی ٹی آئی ورکرز نے گاڑی کو آگے جانے سے انکار کر دیا اور بدتمیزی پر اتر آئے

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,23،اکتوبر,2022)—معروف کاروباری روات کلر روڈ کے پٹرول پمپ کے مالک چوہدری عامر وسیم گزشتہ شام اپنی ذاتی گاڑی میں روات سے اسلام آباد جا رہے تھے کہ فیض آباد کے قریب پی ٹی آئی ورکرز نے ڈپٹی سپیکر پنجاب واثق قیوم عباسی کی قیادت میں ان کی گاڑی روکنے کی کوشش کی چوہدری عامر وسیم نے گاڑی کو راستہ دینے کیلیے کہا مگر پی ٹی آئی ورکرز نے گاڑی کو آگے جانے سے انکار کر دیا اور بدتمیزی پر اتر آئے۔چوہدری عامر وسیم نے گاڑی سے نیچے اتر کر بات کرنے کی کوشش مگر ڈپٹی سپیکر پنجاب واثق قیوم عباسی نے عمران خان زندہ باد نواز شریف چور کے نعرے لگانے شروع کر دیئے جس کے ردعمل میں چوہدری عامر وسیم نے ڈپٹی سپیکر واثق قیوم عباسی کو تھپڑ رسید کر دیا جس کے باعث واثق قیوم روڈ پر گر پڑے کچھ وقفے سے وہ اٹھے اور پھر عامر وسیم پر فلائنگ کک لگائی مگر وہ سامنے سے ہٹ گئے اسی دوران اسلام آباد پولیس موقع پر پہنچ گئی جس نے بیچ بچاؤ کرایا اور مظاہرین کو پیچھے ہٹا کر روڈ ٹریفک کیلیے کھول دی۔ادہر چوہدری عامر وسیم نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ سڑک پر پی ٹی آئی کے کارکن موجود ہونے کے باوجود سڑک چل رہی تھی صرف مجھے ہی روکا گیا میں نے گاڑی سے اتر کر انہیں ایسا کرنے سے روکا واثق قیوم عباسی مجھ سے شناسائی رکھتے تھے انہوں نے مجھے پہچانتے ہی پہلے عمران خان زندہ باد پھر نوازشریف چور کے نعرے لگا کر مجھے انہیں تھپڑ رسید کرنے پر مجبور کردیا۔ان کا رویہ انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور غیر مہذبانہ تھا اور میرے پاس ہاتھ چلانے کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں بچا تھا۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 23, October 2022)- Chaudhry Aamir Wasim, the owner of a petrol pump of Rawat Kallar Road, was going to Islamabad from Rawat in his private car last evening when he was traveling to Islamabad near Faizabad. The PTI workers under the leadership of Deputy Speaker Punjab Wasiq Qayyum Abbasi tried to stop their vehicle. Chaudhry Amir Wasim asked them to give way to the vehicle, but the PTI workers refused to allow the vehicle to move forward and resorted to misbehavior. Chaudhry Amir Wasim got down from the car and tried to talk, but Deputy Speaker Punjab Wasiq Qayyum Abbasi started shouting slogans of Imran Khan, long live, Nawaz Sharif thief, in response, Chaudhry Amir Wasim slapped Deputy Speaker Wasiq Qayyum Abbasi. Due to which Wasiq Qayyum fell on the road, after some time he got up and then threw a flying kick at Amir Wasim, but he moved away from the front. The road was opened for traffic. When contacted, Chaudhry Aamir Wasim said their behavior was extremely irresponsible and impolite and I had no other option but to wave my hand.

دو ماہ قبل اغواء ہونے والی شادی شدہ لڑکی کو بازیاب

The married girl who was kidnapped two months ago was rescued by Kallar police

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,23،اکتوبر,2022)— کلر سیداں پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر فرحت عباس نے ایس ایچ او سب انسپکٹر سلطان قمر کی زیر نگرانی دو ماہ قبل اغواء ہونے والی شادی شدہ لڑکی کو بازیاب کر کے مقامی عدالت پیش کر دیاجہاں مغویہ نے معزز جج کے سامنے بیان قلم بند کرواتے ہوئے بتایا کہ رات کے وقت ملزم رئیس نے اسے باہر بلا یا اور پھر اسلح کی نوک پر اغواء کر کے پہلے راولپنڈی اور پھر لیہ لے گیا جہاں وہ زبردستی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا اور پھر نکاح نامہ تیار کر کے مجھ سے زبردستی انگوٹھے لگوا لئے۔عدالت نے مغویہ کی مرضی پر اسے والد کیساتھ جانے کی اجازت دے دی۔ادھرپولیس نے ملزم رئیس کو گرفتار کر کے اس کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر کے تفتیش شروع کر دی جبکہ عدیل نامی شخص جو کہ ملزم رئیس کا سہولت کار بنا ہوا تھا پہلے ہی گرفتار ہو کر اڈیالہ جیل جا چکا ہے۔ملزم عدیل کیخلاف لڑکیوں کے اغواء کی آٹھ ایف آئی آر درج ہیں جن میں سے ایک مقدمے میں وہ مجرم اشتہاری بھی ہے۔تفتیشی نے بتایا کہ اس مکروہ دھندے میں ایک پورا گینگ ملوث ہے تا ہم تھانہ کلر سیداں کی حدود میں ملزم کیخلاف اغواء کی صرف ایک ہی ایف آئی آر درج ہے۔پولیس کے مطابق ملزم رئیس نے ایک لڑکی ناڑ(آزادکشمیر) سے اغواء کی اور پھر اس کا نکاح اپنے بھائی کیساتھ پڑھوا دیا جبکہ ایک لڑکی کو حافظ آباد میں واقع ایک مدرسہ سے اغواء کر لیا اوراسے کراچی گھوماتا رہا۔19 سالہ مغویہ مسماۃ(ث) کی 2021میں شادی ہوئی تھی جس کے بعد اپریل میں اس کا خاوند بیرون ملک چلا گیا اور 23/24اگست کی درمیانی رات کو وہ مبینہ طور پر اغواء ہو گئی۔یاد رہے کہ مغویہ کے سسرخداداد سکنہ ڈیرہ خالصہ نے تھانہ کلر سیداں میں مقدمہ درج کروایا تھا کہ وقوعہ کی شب میں اپنے اہل خانہ کے ہمراہ جبکہ بہو الگ کمرے میں سو رہی تھی۔صبح اٹھ کر دیکھا تو وہ اپنے کمرے میں موجود نہ تھی جب کہ اس کے زیر استعمال موبائل فون بھی مسلسل بند مل رہا تھا۔

ڈھوک سنگال چوا خالصہ کے تیمور ظفر کی شادی ریٹائرڈ سیکرٹری اورنگزیب منہاس کی پوتی سے سرانجام پائی

Taimur Zafar of Dhok Sangal Choa Khalsa got married to the granddaughter of retired secretary Aurangzeb Minhas

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,23،اکتوبر,2022)—ڈھوک سنگال چوا خالصہ کے تیمور ظفر کی شادی ریٹائرڈ سیکرٹری اورنگزیب منہاس کی پوتی سے سرانجام پائی دعوت ولیمہ میں مسلم لیگ ن کے رہنما محمد ظریف راجا،راجہ داؤد اکبر،صوبیدار میجر عبدالرزاق گجر،چوہدری توقیر اسلم،شہزاد مغل،راجہ محمد ارشاد،راجہ سلطان پرویز کیانی،بابو محمد عجائب، بابو منظور کیانی،بلال محمد خان،راجہ شفیق الحق اور دیگر نے شرکت کی۔

پولیس نے منشیات فروش محمد لیاقت کے قبضہ سے 503 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا

The police recovered 503 grams of hashish from the possession of drug dealer Muhammad Liaquat and registered a case

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,23،اکتوبر,2022)—کلر سیداں پولیس نے منشیات فروش محمد لیاقت کے قبضہ سے 503 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا جبکہ سید نثار حسین شاہ سکنہ پیر گراٹہ کے قبضہ سے سات لیٹر شراب برآمد کرلی۔

حافظ عثمان عباسی ہسپتال سے گھر واپس پہنچ گئے۔

Hafiz Usman Abbasi returns home from the hospital

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,23،اکتوبر,2022)—سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے حافظ عثمان عباسی کے گھر جا کر ان کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحتیابی کے لیے خصوصی دعا کی۔

مخالفین کو چور چور کہنے والا شخص خود چور قرار پایا , زین العابدین عباس

The person who called the opponents thieves was declared a thief himself, Zainul Abedin Abbas

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,23،اکتوبر,2022)—مسلم لیگ ن کلر سٹی کے جنرل سٹی کے جنرل سیکرٹری زین العابدین عباس نے کہا ہے کہ مخالفین کو چور چور کہنے والا شخص خود چور قرار پایا یہی مضافات عمل ہے اور اس طرح کے معاملات سے گریز کیا جانا چاہئیے۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ نواز شریف کو اقامے اور سید یوسف رضا گیلانی کو خط نہ لکھنے کی پاداش میں نااہل قرار دیا گیا جبکہ عمران خاں کو کرپٹ پریکٹس میں ملوث ہونے کی پاداش میں نااہل قرار دیا گیا یہ نااہلی موجودہ اسمبلی کی مدت تک ہو یا ایک دن تک محدود ہو مگر یہ داغ دھلنے والا نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن قومی ادارہ ہے اس کے فیصلہ کے خلاف عدالت میں اپیل کی جا سکتی ہے پرامن احتجاج بھی کیا جا سکتا ہے مگر راستے بند کرنا گھیراؤ جلاؤ کرنے کی آئین اجازت ہرگز نہیں دیتا۔

کلرسیداں کے نوجوانوں نے بھرپور احتجاج کر کے ثابت کر دیاکہ اہل کلرسیداں بھی عمران کے ساتھ ہیں

The youth of Kallar Syedan proved that the people of Kallar Syedan are also with Imran by protesting vigorously

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,23،اکتوبر,2022)—پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی نائب صدر راجہ ساجد جاوید نے کہا کہ عمران خان کے خلاف الیکشن کمیشن کا توشہ خانہ کیس میں نااہلی کا فیصلہ غیر منصفانہ اور معتصبانہ ہے جس کے خلاف پوری قوم نیاحتجاج کر کے ثابت کر دیا کہ قوم اب غلط فیصلوں کو تسلیم نہیں کرے گی۔انہوں نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے خلاف الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف جس طرح پوری قوم نے ردعمل دیااس سے امپورٹڈ حکومت کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں اور اب حکومت کو الیکشن کااعلان کرکے گھرجانا ہوگا۔انہوں نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کومستردکرتے ہوئے کہا کہ عمران خان قومی لیڈر ہیں کلرسیداں کے نوجوانوں نے بھرپور احتجاج کر کے ثابت کر دیاکہ اہل کلرسیداں بھی عمران کے ساتھ ہیں اور عدالتوں سے عمران خان کو ریلیف ملے گااور نااہلی والافیصلہ کالعدم قرار پائے گا۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button