مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،23اکتوبر2022) گزشتہ روز الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان کو نااہل کرنے کے خلاف کہوٹہ میں بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا گیامظاہرے میں تمام یونین کونسلوں سے آئے عہدیداران،تحصیل کہوٹہ اور میونسپل کمیٹی کہوٹہ کی تنظیموں کے عہدیداران،یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ،عمران ٹائیگر فورس کے عہدیداران،یوتھ ونگ میونسپل کمیٹی کہوٹہ کے عہدیداران اور کارکنان کی بڑی تعداد شامل تھی،مظاہرے میں امپورٹڈ حکومت اور الیکشن کمیشن کے خلاف زبردست نعرہ بازی کی گئی،مظاہرے سے راجہ وحید احمد خان, راجہ الطاف،کرنل (ر) سعید احمد،سردار رضا،سردار مظہر،سکندر ستی،راجہ وجاہت مسعود جنجوعہ،ناصر نزیر ستی،شیخ عمار،عاطف ایڈووکیٹ،فیصل چوہان،چوہدری زعفران رشید،راجہ عامر جنجوعہ اور دیگر نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس امپورٹڈ حکومت کے چور حکمرانوں نے اپنے خلاف کیسز ختم کرائے کرپشن کو عام کیا مائینس ون فارمولا نہیں چلے گا عمران خان ہماری ریڈ لائین ہے سب چور لٹیرے مل کر بھی 22 کروڑ عوام کے دلوں سے عمران خان کی محبت کو ختم نہیں کر سکتے عمران خان کی لانگ مارچ کی کال کا انتظار ہے بہت جلد اس امپورٹڈ حکومت کا خاتمی ہو گا اور وزیراعظم عمران خان ہی ہو گا۔
Mator, Kahuta (Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, 23 October 2022) There was a strong protest against the disqualification of Imran Khan by the Election Commission in Kahuta. Officials from all Union Councils, Tehsil Kahuta and Municipal Committee Kahuta organizations, Youth Wing Tehsil Kahuta, and Imran Tiger Force officials came in the demonstration. A large number of officials and workers of the Youth Wing Municipal Committee of Kahuta were involved in the demonstration. Loud slogans were raised against the imported government and the Election Commission. Sardar Mazhar, Sikandar Satti, Raja Wajahat Masood Janjua, Nasir Nazir Satti, Sheikh Amar, Atif Advocate, Faisal Chauhan, Chaudhry Zafaran Rashid, Raja Amir Janjua, and others said in their address that the thief rulers of this imported government have filed cases against them. After ending corruption, the minus one formula will not work. All thieves and robbers together cannot destroy the love of Imran Khan from the hearts of 22 crore people. Soon this imported government will end and the Prime Minister will be Imran Khan.
عہدے کا لالچ نہیں ہے،خان سے محبت ہے , راجہ شاہد علی جنجوعہ آف تھوہا راجگان
There is no greed for position, there is love for Khan, Raja Shahid Ali Janjua of Thoa Rajgan
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،23اکتوبر2022) عہدے کا لالچ نہیں ہے،خان سے محبت ہے کبھی بھی عہدہ نہیں مانگا پی ٹی آئی کا عہدہ دے کر منسوخ کر نے والوں نے اپنے بغض کو دکھایا ہے لیکن ہمارے دل سے عمران خان کی محبت کو نہیں نکال سکتے،ڈرائنگ روم کی کبھی سیاست کی ہے نہ ہی اس پر یقین رکھتا ہوں کل بھی خان کا سپاہی تھا آج بھی اپنے قائد کے ساتھ ہوں انشاء اللہ مرتے دم تک وفا نبھاوں گا ان خیالات کا اظہار تحصیل کہوٹہ کی نوجوان سیاسی و سماجی شخصیت راجہ شاہد علی جنجوعہ آف تھوہا راجگان نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ڈرائنگ روم میں بیٹھ کر عہدے تقسیم کر نے والوں کو اطلاع کر نا چاہتا ہوں کہ میں اس وقت بھی پارٹی کا عہدئے دار رتھا جب آج بڑھے بڑھے عہدوں پر فائز افراد کا پی ٹی آئی میں نام و نشان نہیں تھا ہم نے عمران خان کو اپنا لیڈر تسلیم کیا ہے اور اپنے قائد عمران سے بے انتہا پیارہے اور انشاء اللہ ہمارے دل سے اپنے قاہد کا پیار کوئی بھی نہیں نکال سکتا۔
کہوٹہ شہر اور گردونواح میں جعلی پیروں فقیروں تعویز گنڈا کرنے والوں کی بھرمار
Abundance of fake fakirs, faith healers in and around Kahuta city
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،23اکتوبر2022) “محبوب آپ کے قدموں میں “کہوٹہ شہر اور گردونواح میں جعلی پیروں فقیروں تعویز گنڈا کرنے والوں کی بھرمار ہر گلی محلے میں سادح لوح خواتین مردوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے ساس بہو کے جھگڑے خاون کو زیر کرنے محبوب آپکے قدموں میں بے اولادوں کو اولاد دینے جسیے دلفریب خواب دیکھا کر خواتین سے روزانہ ہزاروں روپے بٹورے جا رہے ہیں اسی طرح جادو ٹونہ بواسیر و دیگر بیماریوں کے علاج کے بہانے ان لوگوں نے کوٹھیاں پلازے بنا لیے ہیں باقائدہ فیس لیتے ہیں دین سے دوری کی وجہ سے خواتین بغیر مردوں کو بتائے خریداری کا بہانہ بنا کر پورا دن ان مستنڈے جعلی فقیروں کے پاس بیٹھی رہتی ہیں کہوٹہ شہر میں درجنوں ایسے لوگ موجود ہیں جو یہ منافع بخش کاروبار کر کے کروڑ پتی بن گئے ہیں اللہ کے نیک لوگوں کی مجلس میں جانا چاہیے مگر اسلام نے خاص کو خواتین کو جسطرح حکم دیا اس پر عمل بھی ضروری ہے عوام علاقہ شہریوں نے مطالبہ کیا کہ جعلی پیروں جعلی حکیموں کے خلاف بھی کاروائی کی جائے اور کہوٹہ شہر میں جو جگہ جگہ غیر قانون کلینک کھلے ہیں جو صرف ڈاکٹر کا بورڈ لگا کر غریبوں کو لوٹتے ہیں اُنکے خلاف بھی کاروائی کی جائے۔
سید نجم الحسن نقوی نے “پوٹھوار ڈاٹ کوم “سے گفتگو
Syed Najamul Hasan Naqvi talks to “Pothwar.com”
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،23اکتوبر2022) کہوٹہ کی معروف سماجی شخصیت آغا سید مشتاق حسین نقوی نے14کروڑ روپے مالیت کی بلڈنگ راہ خدا”عطیہ”کر دی ان کے بھتیجے سید نجم الحسن نقوی نے “پوٹھوار ڈاٹ کوم “سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے چچا آغا سید مشتاق حسین نقوی ایک نیک انسان ہیں جن کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ اللہ کی مخلوق کی خدمت کریں دیگر تفصیلات کے لیے ویڈیو پرجاہیں۔