DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; The people of Thoa Khalsa and Maira Mator are deprived of basic facilities

تھوہا خالصہ اور میرا مٹور کاے عوام آج کے جدید دور میں بھی بنیادی سہولیات سے محروم

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،22اکتوبر2022)
تھوہا خالصہ اور میرا مٹور کاے عوام آج کے جدید دور میں بھی بنیادی سہولیات سے محروم دس کروڑ کی لاگت سے تعمیر ہونے والا ہسپتال چار سال گزرنے کے باوجود فعال نہ ہوسکا نہ عملہ نہ دیگر سہولیات کئی عرصہ سے بجلی کے پول لگے مگر تاریں نہ ڈال سکے بچیوں کے لیے گرلز کالج نہ ہونے کی وجہ سے غریبوں کی بچیاں میٹرک کے بعد تعلیم سے محروم ہیں منتحب عوامی نمائندوں نے الیکشن میں جو وعدے کیے وہ پورے نہ ہو سکے ان خیالات کا اظہار تھوہا خالصہ میرا کی تمام پارٹیوں سے تعلق رکھنے والی سرکردہ شخصیات نے اپنے علاقے کے مسائل کے حوالے سے منعقدہ پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جن میں سابق چیئر مین یو سی مٹور و راہنما پی پی پی راجہ اشتیاق احمد، پی ٹی آئی کے راہنما حاجی غلام نبی، سابق کونسلر راجہ اعجاز احمد، نثار احمد، سیلمان خان، محمد ریاض شام تھے راجہ اشتیاق احمد نے کہا کہ تھوہا خالصہ کے عام کو جان بوجھ کر پسماندہ رکھا جا رہا ہے ہم پارٹیوں سے بالاتر ہو کر علاقے کے مسائل حل کریں گے راجہ اعجاز احمد نے کہا کہ تھوہا خالصہ اور گردنواح میں 50ہزار سے زائد آبادی ہے وہاں پر گرلز کالج انتہائی اہم ہے اگر حکومت گرلز کالج بنائے تو ہم زمین دینے کو تیار ہیں حاجی راجہ غلام نبی نے کہا کہ صداقت علی عباسی، راجہ طارق محمود مرتضیٰ، نے وعدہ کیا ہے جلد ہسپتال فعال ہوگا جبکہ ریاض کے علاقے میں ایک روڈ جلد تعمیر ہوگی حاجی غلام نبی نے کہا کہ تور ازم ہائی وے صداقت علی عباسی کی جانب سے تحفہ ہے تنظیم سازی میں خدشات ہیں مگر پارٹی کے اندر اختلافات نہ پیدا ہوں اور اسکو حل کیا جائے راجہ اشتیاق نے کہا کہ تمام لوگ مطالبہ کرتے ہیں کہ منشیات فروشی چوری ڈکیتی کے خاتمے کے لیے اقدامات کیے جائیں

Mator, Kahuta ( Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, 22 October 2022)
The people of Thoa Khalsa and Maira Mator are deprived of basic facilities even in modern times. The hospital built at a cost of 10 crores has not been operational despite the passage of four years. Neither the staff nor other facilities have been installed for a long time. Due to the lack of girls’ colleges for girls, the girls of the poor are deprived of education after matriculation. The personalities spoke at the press conference held regarding the issues of their area, including former chairman UC Mator and PPP leader Raja Ishtiaq Ahmed, PTI leader Haji Ghulam Nabi, and former councilor Raja Ijaz Ahmed, Nisar. Ahmad, Salman Khan, and Muhammad Riaz.

چیئر مین پی ٹی آئی کو الیکشن کمیشن کی جانب سے نا اہل کرنے کے فیصلے کو نہیں مانتے

Public does not accept the Election Commission’s decision to disqualify PTI chairman

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،22اکتوبر2022)
چیئر مین پی ٹی آئی کو الیکشن کمیشن کی جانب سے نا اہل کرنے کے فیصلے کو نہیں مانتے مائنس عمران خان کے خواب دیکھنے والے عوامی رد عمل سے خوفزدہ ہیں پی ڈی ایم کو عوام نے مسترد کر دیا اب الیکشن کمیشن سے ملی بھگت کر کے انکو انتحابات سے آؤٹ کرنا چاہتی ہے عمران خان 22کروڑ عوام کے دلوں کی ڈھڑکن ہیں ان خیالات کا اظہارمعروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ غیور اختر جنجوعہ،راجہ انتخاب عربی المعروف انتی راجہ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کپتان سے خوفزدہ ہے پورے پاکستان کی طرح حلقہ پی پی سیون میں بھی شدید عوامی رد عمل پایا جاتا ہے عمران خان کی کال پر ٹائیگر حقیقی آزادی مارچ میں بھرپور شرکت کریں گے الیکشن میں پی ٹی آئی آئندہ الیکشن میں دو تہائی اکثریت حاصل کریگی

جنجور تا بھورہ حیال روڈ کروڑوں کا منصوبہ سست روی کا شکار

Janjor to Bhora Hayal road project worth crores is slow in process

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،22اکتوبر2022)
جنجور تا بھورہ حیال روڈ کروڑوں کا منصوبہ سست روی کا شکار پرانی سڑک اکھاڑ کر کھنڈرات بنا دی جبکہ نئی روڈ کا کام بھی سست روی کا شکار ہے ابراہمی لس کے پاس پُلی کی تعمیر بھی نہ ہو سکی جبکہ صرف دو چار مزدور لگے ہیں ٹھکیدارنے جو کام کیااس میں بھی ناقص مٹیریل کا استعمال کیا گیا کروڑوں روپے کا یہ منصوبہ نہ صرف تاخیر کا باعث بن گیا بلکہ اس میں کروڑوں کی کرپشن کا بھی خدشہ ہے عوام علاقہ شدید مشکلات کا شکار ہیں ان خیالات کا اظہار حاجی محمد صادق، خان اکبر خان،سردار صدام خان اور دیگر نے ایک مشترکہ بیان میں کیا انھوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب،منتخب نمائندگان،چیئرمین RDAراجہ طارق محمود مرتضیٰ،کمشنر راولپنڈی سے مطالبہ کیا کہ جنجور تا بھورہ حیال سڑک فوری تعمیر کی جائے ناقص مٹیریل اور تاخیری حربے استعمال کرنے کی انکوائری کی جائے۔

راجہ خالد پر ویز کی والدہ محترمہ وفات پا گیں

Raja Khalid Parvez mother passed away in the village Goe

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،22اکتوبر2022)
معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ خالد پر ویز کی والدہ محترمہ وفات پا گیں مر حومہ کی نمازے جنازہ ان کے آبائی گاؤں گھوئی گوہڑہ راجگان میں ادا کیا گیا نماز ے جنازہ میں مسلم لیگ ن کے ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب راجہ صغیر احمد، معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ شجاع جنجوعہ آف ممیام راجگان، مولانا افضال احمد، راجہ بابو ظفر اقبال،راجہ ثقلین، راجہ بشیر پلو، راجہ تبسم جنجوعہ،کونسلر راجہ عباس پپو، راجہ عمران جنجوعہ، راجہ کامر ان جنجوعہ،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ سمیت سینکڑوں کی تعداد میں اہلیان علاقہ نے شرکت کی گذشتہ روز مسلم لیگ ن کے ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب راجہ صغیر احمد، مولانا افضال احمد، راجہ بابو ظفر اقبال، راجہ ثقلین،راجہ مظہر،کبیر احمد جنجوعہ سمیت دیگر سیاسی وسماجی شخصیات نے ان کی رہائش گاہ پر کر ان کی والدہ محترمہ کی وفات پراظہار تعزیت کیا اور مر حومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اس موقع پر دیگر اہل علاقہ بھی موجود تھے۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button