DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Azad Kashmir government has started the construction of Salgaran suspension bridge on the bank of river Jhelum near Kallar Syedan

کلرسیداں کے قریب دریائے جہلم کے کنارے آزادکشمیر حکومت نے سالگراں معلق پل کی تعمیرشروع کر دی

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,20،اکتوبر,2022)—کلرسیداں کے قریب دریائے جہلم کے کنارے آزادکشمیر حکومت نے سالگراں معلق پل کی تعمیرشروع کر رکھی ہے جس کی منظوری آزاد کشمیر کی سابقہ حکومت نے دی تھی یہ پل سات سو فٹ لمبا تعمیر کیا جا رہا ہے جس پر تیزی سے کام جاری ہے اس پل کی تعمیر کا مقصد تحصیل سہنسہ ضلع کوٹلی اور تحصیل ڈڈیال ضلع میرپور کے غربی دیہات کو ضلع راولپنڈی کی تحصیل کلرسیداں اور کہوٹہ کے شرقی دیہات سے باہم منسلک کرنا ہے اس طرح لوگوں کو براہ راست سہنسہ تک بھی رسائی میسر آ جائے گی۔یہ پل لوگوں کو دریائے جہلم پر دھانگلی اور آزاد پتن کے درمیان مزید ایک راستہ مہیا کرے گا جو مستقبل میں سڑک پختہ ہونے کی صورت میں زیادہ کارآمد ثابت ہوگا۔منصوے پر آٹھ سو ملین کی لاگت آئے گی اور دسمبر کے پہلے ہفتے میں اسے مکمل کرکے آمدورفت کے لیے کھول دیا جائے گا جس سے دریائے جہلم کے شرقی غربی کناروں پر واقع ڈڈیال،سہنسہ،کلرسیداں اور کہوٹہ کی آبادیوں کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو گا دونوں اطراف آمدورفت میں اضافہ ہو گا۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 20, October 2022) – The Azad Kashmir government has started the construction of the Salgaran Suspension Bridge on the banks of the river Jhelum near Kallar Syedan, which was approved by the previous government of Azad Kashmir. A hundred feet long construction is being done on which the work is going on rapidly. The purpose of the construction of this bridge is to connect the western villages of Tehsil Sehnsa, Kotli District and Tehsil Dadyal, Mirpur District, with the eastern villages of Tehsil Kallar Syedan and Kahuta, Rawalpindi District. Similarly, people will also have direct access to Sehnsa. This bridge will provide one more route to the people between Dhuangali and Azad Patan on Jhelum river which will be more useful in the future if the road is paved. It will cost Rs 100 million and will be completed and opened for traffic in the first week of December, which will fulfill the long-standing demand of the communities of Dadyal, Sehnsa, Kallar Syedan and Kahuta on the east-west banks of the Jhelum river.

پولیس نے بنائل ڈکیتی کی ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ مال برآمد

The police arrested the suspects of Banhal robbery and recovered weapons and stolen property from their possession

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,20،اکتوبر,2022)—تھانہ کلر سیداں پولیس نے بنائل ڈکیتی کی ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ مال برآمد کر کے شناخت پریڈ کیلئے اڈیالہ جیل بھیج دیا۔ملزمان نے دوران تفتیش بناہل میں ہونے والی ڈکیتی کی واردات کا بھی اعتراف کر لیا ہے۔گرفتار ہونے والوں میں شہروز اور رقبان ذوالفقار شامل ہیں۔محمد ساجد سکنہ بناہل نے چند یوم قبل ڈکیتی کا مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان کیا تھا کہ وقوعہ کے روز میں اپنی دکان پر موجود تھا کہ اسی اثناء میں ایک اپلائیڈ فار موٹر سائیکل جس پر دو نامعلوم افراد سوار تھے نے اپنا موٹر سائیکل میری دکان کے سامنے کھڑا کر کے دکان میں داخل ہو گئے اور ایک ملزم نے اپنا پسٹل میری کنپٹی پر رکھ دراز کی تلاشی لینی شروع کر دی اور اس میں موجود 55ہزار روپے کی رقم نکال لی اور فرار ہو گئے تھے۔ملزمان کو شناخت پریڈ کے لیئے اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا۔

عوام نے 13 جماعتی اتحاد کو مسترد کر دیا

The people have rejected the 13 party alliance

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,20،اکتوبر,2022)—کلر سیداں میں پی ٹی آئی کی خواتین رہنماؤں محترمہ برجیس جیلانی، محترمہ نبیلہ انعام،بانو جہانگیر راجہ اور سعید ہ عباس نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ عوام نے 13 جماعتی اتحاد کو مسترد کر دیا۔ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کی تاریخی کامیابی عمران خان کے بیانیئے کی فتح ہے۔ضمنی الیکشن کے نتائج سے یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ پوری قوم کرپٹ ٹولے کیخلاف یکجا و متحد ہے اور عمران خان کو ایک بارپھر وزیر اعظم دیکھنا چاہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کے پی کے،پنجاب اور سندھ میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی چھ سیٹوں پر کامیابی سیاسی ریکارڈ ہے۔

ضمنی الیکشن میں عمران خان کی کامیابی سے اسمبلی کی نشستوں میں پی ڈی ایم کی دو نشستوں میں مزید اضافہ ہوا ہے

The victory of Imran Khan in the by-election has further increased PDM’s two seats in the assembly seats

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,20،اکتوبر,2022)—مسلم لیگ ن کلرسٹی کے صدر حاجی اخلاق حسین نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن میں عمران خان کی کامیابی سے اسمبلی کی نشستوں میں پی ڈی ایم کی دو نشستوں میں مزید اضافہ ہوا ہے انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ جب عمران خان نے اسمبلی میں بیٹھنا نہیں تو پھر الیکشن لڑ کر قومی خزانے کا ضیائع کیوں ضروری سمجھا گیا؟عمران خان ایک اسے زیادہ نشست رکھ نہیں سکتے انہیں اب یہ جیتی نشستیں ایک بار پھر چھوڑنی ہوں گی دوسری جانب حکومت نے بھی اعلان کر رکھا ہے کہ وہ عمران کے دباؤ پر الیکشن نہیں کروائے گی لہذہ عمران خان مقررہ مدت پر الیکشن کا انتظار کریں۔

Show More

Related Articles

Back to top button