DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: The negligence and carelessness of the government institutions of Kallar Syedan led to an injured youth die

کلرسیداں کے سرکاری اداروں کی غفلت اور لاپرواہی نے نوجوان زخمی کی جان لے لی زخموں سے چور نوجوان کو کلر سے راولپنڈی چار گھنٹوں میں پہنچایا گیا

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,19،اکتوبر,2022)—کلرسیداں کے سرکاری اداروں کی غفلت اور لاپرواہی نے نوجوان زخمی کی جان لے لی زخموں سے چور نوجوان کو کلر سے راولپنڈی چار گھنٹوں میں پہنچایا گیا تفصیلات کے مطابق دو ایام قبل کلرسیداں کے نوجوان موٹر سائیکل سوار شیخ ذوالفقار کو ہیڈ ہجری کے باعث ٹی ایچ کیو ہسپتال کلرسیداں منتقل کیا گیا جہاں ڈیوٹی ڈاکٹر کی غلطی سے اسے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر راولپنڈی کی بجائے بینظیر بھٹو ہسپتال ریفر کردیا گیا اس کے بعد ریسکیو کلرسیداں نے مریض کو ایک کھٹارہ ایمبولینس مہیا کی جو کچھوے کی چال سے چل رہی تھی مریض کے ساتھیوں نے ریسکیو سٹاف کو دفتر میں موجود دوسری ایمبولینس دینے کی استدعا کی جو یہ کہ کر مسترد کردی گئی کہ یہ ایمرجنسی کے لیئے ہے اس کے بعد کھٹارہ ایمبولینس کبھی رکتی کبھی چلتی تھی اس دوران بلدیہ کلر سیداں کے سابق رکن شیخ حسن ریاض نے ریسکیو کلرسیداں کے دفتر پہنچ کر اس ذیادتی کے خلاف شدید احتجاج کیا اور کہا کہ جب ہم لوگ نجی ایمبولنس کے لیئے بھی تیار تھے تو اس کی بھی اجازت کیوں نہ دی گی جس کے بعد ریسکیو نے راولپنڈی ہیڈ کوارٹر فون کرکے کھٹارہ ایمبولینس کے بارے بھی انہیں مطلع کیا تو انہوں نے راولپنڈی سے دوسری ایمبولینس روانہ کی جس نے جی ٹی روڈ پر گیگا مال کے قریب زخمی کو دوسری ایمبولینس میں منتقل کر کے اسے بینظیر بھٹو ہسپتال پہنچایا جہاں معالجین نے کہا کہ اس مریض کو یہاں غلط طور پر منتقل کیا گیا انہوں نے ابتدائی طبی امداد دے کر مریض کو ایک بار پھر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال راولپنڈی ریفر کردیا جب مریض وہاں پہنچا تو انہوں نے سفر کا دورانیہ پوچھا تو انہیں بتایا گیا کہ مریض کو چار گھنٹوں میں یہاں پہنچایا گیا ان کا کہنا تھا کہ بہت تاخیر ہو چکی ہے جہاں زخمی نے دم توڑ دیا شہریوں نے وزیراعلی پنجاب اعلی پنجاب سے کلرسیداں میں ہونے والے اس واقعہ کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

Kallar Syedan ( Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 19, October 2022)—  Negligence and carelessness of the government institutions of Kallar Syedan led to a young man dying. A few days ago, Sheikh Zulfikar, a young motorcyclist from Kallar Syedan, was transferred to THQ Hospital Kallar Syedan ​​due to head injuries, where due to the mistake of the duty doctor, he was referred to Benazir Bhutto Hospital instead of district headquarters Rawalpindi. An old ambulance was provided which was moving like a turtle and took 4 hours to get to Pindi, The patient’s colleagues requested the rescue staff to give the other ambulance in the office, which was rejected saying that it was for an emergency. During this time Sheikh Hasan Riaz, a former member of the Municipality of Kallar Syedan, reached the office of the Rescue Kallar Syedan ​​and strongly protested against this and said that when we people were ready for a private ambulance, why will they not allow it as well? After the patient was shifted to Benazir Bhutto Hospital, where the doctors said that the patient was wrongly admitted here. After giving first aid, he referred the patient to the District Headquarters Hospital, Rawalpindi. It was said that there was too much delay and the injured died.

اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں محمد اعجاز نے تجاوزات کیخلاف اپریشن

Operation against encroachment by Assistant Commissioner Muhammad Ejaz

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,19،اکتوبر,2022)— اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں محمد اعجاز نے تجاوزات کیخلاف اپریشن کے دوران روڈ کے اطراف میں فٹ پاتھ خالی کروا دیئے اور خبردار کیا کہ آئندہ اگر فٹ پاتھ پر کوئی دکاندار اشیاء فروخت کرتے ہوئے پایا گیا تو سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔جبکہ ایم سی انتظامیہ ان کیخلاف کارروائی کرنے میں سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کر رہی جس پر اے سی نے رات 8 بجے کلر سیداں شہر میں تجاوزات کیخلاف کارروائی شروع کر دی اورچند ہی منٹوں میں فٹ پاتھ خالی کروادیئے۔اے سی نے گرانفروشوں کیخلاف بھی کاروائی کی اور سرکاری نرخ ناموں سے زائد قیمت پر اشیائے خوردونوش فروخت کرنے پر متعدد سبزی و فروٹ فروشوں کو جرمانے کئے۔انہوں نے روٹی کا وزن بھی چیک کیا اور 100 گرام سے کم وزن پر متعدد تندور مالکان کیخلاف کارروائی کی اور انہیں ہدایت کی کہ وہ نرخ ناموں کے مطابق روٹی اور نان فروخت کریں۔

اٹھارہ رکنی انصاف یوتھ ونگ ایم سی کلرسیداں کے عہدیداروں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا

The names of the officials of the 18-member Insaf Youth Wing MC Kallar Syedan have been announced

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,19،اکتوبر,2022)—اٹھارہ رکنی انصاف یوتھ ونگ ایم سی کلرسیداں کے عہدیداروں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا معروف نوجوان پارٹی رہنما عاقب علی آف منگال کو صدر اور نقاش احمد بھٹی کو جنرل سیکرٹری نامزد کردیا گیا دیگر عہدیداران درج ذیل ہیں سینئر نائب صدور احسن بٹ،زیشان ثانی،نائب صدور ملک دانش،محمد جہانگیر،ندیم جٹ،وقار بٹ،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری اعجاز،ڈپٹی جنرل سیکرٹری وقاص ظہیر،عبدالشکور،خرم بھٹی،جوائنٹ سیکرٹری ملک عامر،سیکرٹری اطلاعات محسن ملک،میڈیا سیکرٹری عبدالرحمان،سیکرٹری شوشل میڈیا قیصر محمود،فنانس سیکرٹری چوہدری محمد علی،لیگل ایڈوائزر راجہ محمد ارسلان۔

پولیس اسٹیشن کے قریب سے موٹر سائیکل چوری کرلیا گیا

A motorcycle was stolen from near the police station

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,19،اکتوبر,2022)—کلرسیداں پولیس اسٹیشن کے قریب سے موٹر سائیکل چوری کرلیا گیا سبیل شاید سکنہ لونی تھانہ کے قریب واقع معصوم شاہ بخاری دربار پر سلام کرنے کیلئے گیا اور سلام کرنے کے بعد واپس آیا تو موٹر سائیکل اپنی جگہ سے غائب تھا۔چور موٹر سائیکل لے اڑے۔

پولیس نے امتحانی مرکز میں تلاشی کے دوران نقل کا مواد برآمد ہونے پر امیدوار کیخلاف مقدمہ درج کر لیا

The police registered a case against the candidate after finding duplicate material during the search in the examination center

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,19،اکتوبر,2022)—کلر سیداں پولیس نے امتحانی مرکز میں تلاشی کے دوران نقل کا مواد برآمد ہونے پر امیدوار کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔وحید اختر نے اپنی تحریری درخواست میں بتایا کہ میں گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج کلر سیداں میں منعقدہ ایس ایس سی ٹو کے سلسلہ میں قائم امتحانی سنٹر میں بطور سپرنٹنڈنٹ اپنے فرائض سر انجام دے رہا ہوں۔گزشتہ روز،میرے امتحانی سنٹر میں دوران چیکنگ ایک امیدوار جس کا نام محمد معاویہ سکنہ نوتھیہ شریف ہے کے شوز سے گائیڈ کا آدھا صفحہ برآمد ہوا جس میں مختصر سوالات کمپیوٹر سے متعلقہ برآمد ہوئے۔تلاشی کے دوران بورڈ انسپکٹر محمد اقبال بھی موجود تھے اور ان کی نشاندہی پر امیدوار کی تلاشی لی گئی۔اور مواد برآمد کرلیا گیا کلر پولیس نے طالبعلم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کی جیت اصل میں عمران خان کے بیانیے کی فتح ہے۔راجہ ساجد جاوید

The victory of PTI in the by-elections is actually the victory of Imran Khan’s narrative, Raja Sajid Javed

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,19،اکتوبر,2022)—پی ٹی آئی تحصیل کلر سیداں کے نائب صدر راجہ ساجد جاوید نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کی جیت اصل میں عمران خان کے بیانیے کی فتح ہے۔پوری پاکستانی قوم کو حکومت سے کوئی غرض نہیں وہ فوری طور پر عام انتخابات چاہتی ہے،حکمران نوشتہ دیوار پڑ ھ لیں۔انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کے مقتدر حلقے الیکشن کے نتائج دیکھ کر فوری طور پر اپنی پالیسی تبدیل کریں۔انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کا انقلاب امپورٹڈ حکومت کو خس کو خشاک کی طرح بہا کر لے جائے گا۔انہوں نے کہا کہ عوام نے نااہل اور نالائق ٹولے کو گلی محلے کی سیاست تک محدود کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کو عوام کے درد کی کوئی فکر نہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کی خدا داد صلاحیتوں کی بدولت میں پنجاب ترقی کی جانب گامزن ہے پنجاب کو ترقی یافتہ بنانا مسلم لیگ ق اور پی ٹی آئی کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ عام انتخابات وقت کی ضرورت ہیں ا س کے علاوہ کوئی اور دوسرا راستہ نہیں۔

لڑائی جھگڑے میں گولیاں لگنے سے زخمی ہونے والی 60 سالہ خاتون ڈیڈھ ماہ تک موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد گزشتہ روز انتقال کر گئی

A 60-year-old woman, who was injured by bullets in a fight, died yesterday after being in a life-and-death struggle for a month

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,19،اکتوبر,2022)— لڑائی جھگڑے میں گولیاں لگنے سے زخمی ہونے والی 60 سالہ خاتون ڈیڈھ ماہ تک موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد گزشتہ روز انتقال کر گئی جس کا ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں پوسٹمارٹم کروانے کے بعد نعش کو ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔ یاد رہے کہ مکئی کی فصل میں گائے داخل ہونے کے باعث پیدا ہونے والے تنازعہ کے نتیجے میں ملزم سجاد نے فائرنگ شروع کر دی تھی جس سے نجم الحسنین اور بچاؤ کروانے کے دوران مسماۃ (س) اور امجد نامی شخص کی بیوی گولیوں کی زد میں آ کر زخمی ہو گئی تھیں جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے انہیں ڈی ایچ کیو ہسپتال راولپنڈی منتقل کر دیا تھا جہاں 60 سالہ خاتون مسماۃ (س) تشویش ناک حالت کے باعث ڈیڈھ ماہ تک موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد گزشتہ روز زندگی کی بازی ہاری گئی۔

انجینئر قمراسلام راجہ کو چیئرمین آئیسکو مقرر ہونے پر مبارکباد

Congratulations to Engineer Qamar Islam Raja on being appointed Chairman IESCO

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,19،اکتوبر,2022)—مسلم لیگ ن کلرسیداں کے سینئر نائب صدرصوبیدار غلام ربانی نے انجینئر قمراسلام راجہ کو چیئرمین آئیسکو مقرر ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کابینہ نے قمراسلام راجہ کے نام کی منظوری دے کر کلرسیداں کو اعزاز بخشا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button