مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،19اکتوبر2022)— ضلع مری کے قیام کی خوشی میں پاکستان تحریک انصاف سوشل میڈیا ٹیم تحصیل مری کے زیر اہتمام کیک کٹنگ سرمنی کا اہتمام کیا گیا۔اس موقع پر ضلع مری کی ذیلی تنظیموں پاکستان تحریک انصاف تحصیل مری ،ایم سی مری و کوٹلی ستیاں کے عہدیداران نے بھی بھرپور شرکت کی اور ضلع مری کا تحفہ دینے والے منتخب نمائندوں مستعفی ایم این اے صداقت علی عباسی اور ایم پی اے میجر(ر) لطاسب ستی کو ہار پہنائے اور پھولوں کے گلدستے پیش کیے اور خوشی کے اس موقع پر مٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔ مری ضلع تحصیل ہائے مری اور کوٹلی ستیاں پر مشتمل ہو گا جبکہ حلقے میں شامل دیگر تحصیلیں کہوٹہ اور کلرسیداں بدستور ضلع راولپنڈی کا حصہ رہیں گی انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ ضلع مری کے قیام سے خطے میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال،ڈپٹی کمشنر، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈی پی او، ڈسٹرکٹ کورٹس، سی ای او ایجوکیشن اور سی ای او ہیلتھ کے ساتھ ساتھ دیگر 31 محکموں کی ضلعی دفاتر کے قیام کے علاؤہ عملہ تعینات کیا جائے گاتقریبا تین ہزار چھ سو افراد پر مشتمل اسٹاف اس علاقے کے نظم ونسق کو سنبھالے گا۔علاقے میں سیاحت انڈسٹری کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے مختلف خدمات کو عوام دوست اور سیاح دوست بنانے کے لیے جامع منصوبہ بندی اور اس پر عمل درآمد کیا جائے گا
Mator, Kahuta: ( Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 19 October 2022)— In celebration of the establishment of Murree district, a cake-cutting ceremony was organized by the Pakistan Tehreek-e-Insaf social media team of Tehsil Murree. Officials of Murree, MC Murree and Kotli Sattian also participated and garlanded and presented flower bouquets to the elected representatives of Murree district, MNA Sadaqat Ali Abbasi and MPA Major (Rtd) Latasab Sati. Sweets were also distributed on this occasion of happiness. Murree district will consist of tehsils of Murree and Kotli Sattian, while other tehsils included in the constituency, Kahuta and Kallar Syedan will continue to be part of Rawalpindi district. District Police Officer DPO, District Courts, CEO Education and CEO Health as well as the establishment of district offices of other 31 departments will be appointed. To develop the tourism industry in the region on modern lines, comprehensive planning and implementation will be done to make various services people-friendly and tourist-friendly.
ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کی بھر پور کامیابی عمران پر اعتماد کا مظہر ہے , راجہ غیور اختر جنجوعہ محلہ راجگان
The success of PTI in the by-election is a sign of confidence in Imran, Raja Ghayur Akhtar, Janjua Mohalla Rajgan
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م کبیر احمد جنجوعہ،19اکتوبر2022) نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ غیور اختر جنجوعہ محلہ راجگان کہوٹہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کی بھر پور کامیابی عمران پر اعتماد کا مظہر ہے پی ڈی ایم کی 13جماعتیں بھی مل کر کپتان کا مقابلہ نہ کر سکیں انہوں نے کہا کہ یہ ایک ریفرریڈیم ہے آئندہ الیکشن میں پی ٹی آئی کو دو تہائی اکثریت حاصل کر نے سے کوئی بھی نہیں روک سکتاموجودہ حکومت فوری طور پر الیکشن کا اعلان کر یے ملک پہلے ہی معاشی بحران کا شدید شکار ہے اس کو مزید تباہ ہونے سے بچایا جائے انہوں نے کہا کہ حلقے کی عوام آج کے جدید دور میں بھی بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں ہم سب کو مل کر اس علاقے کی تعمیر و ترقی کے لیے اپنا اپنا کردار ادا کر نا ہو گا برادری ازم اور مفاداتی سیاست اس علاقے کی پسماندگی کی سب سے بڑھی وجہ ہے انہوں نے مزید کہا کہ حلقہ ستاون ہو یا پی پی سیون یہاں بسنے والی تمام برادریاں معتبر ہیں یہ اس علاقے کا حسن اور ایک گل دستے کی ماند ہیں ہمیں صبر وتحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک دوسرے کا احترام کر نا چاہے اللہ کے نزدیک وہی اچھا ہے جس کا اخلاق اچھا ہو گا ہم اگر اسی طرع برادریوں میں بٹے رہے تو ہم مزید پیچھے چلے جاہیں گے۔
تعزیت
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م کبیر احمد جنجوعہ،19اکتوبر2022) غلام مرتضیٰ ستی اور سردار منیب سدوزئی کا سردار جاوید اختر منہاس کی والدہ محترمہ کی وفات پر فاتحہ خوانی،تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل پی ٹی آئی حلقہ این اے ستاون کے امیدوار برائے قومی اسمبلی غلام مرتضیٰ ستی، معروف سیاسی و سماجی شخصیت سردار منیب سدوزئی نے یوسی دوبیرن خورد کے گاؤں بگہار شریف والے سردار جاوید اختر منہاس اور شاہین اختر منہاس کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کی اور مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور لواحقین کے صبر وجمیل کے لیے دعا کی۔