کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,18،اکتوبر,2022)—ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں مبینہ طور پر لاکھوں روپے مالیت کی کرونا ویکسین کو کسی ذمہ دار آفیسر کی موجودگی اور اطلاع دیئے بغیر نذراتش کر دیا گیا۔جلائے جانے والی وائلز میں 2023 کا ایسا بیج بھی شامل تھا جس کی ایکسپائری ڈیٹ ابھی باقی تھی۔ٹی ایچ کیو ہسپتال کی انتظامیہ اور ڈی ڈی ایچ او کا ذمہ داری قبول کرنے سے انکار۔واقعہ کی شفاف انکوائری اور ذمہ داران کے تعین اور ان کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ۔ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں گزشتہ روز مبینہ طور پر لاکھوں روپے مالیت کی کرونا ویکسین کو ضابطہ کی کارروائی مکمل کئے بغیر نذر آتش کر کے اس پر مٹی ڈال دی گئی جبکہ اس دوران ہسپتال یا ڈی ڈی ایچ او کا کوئی ذمہ دار آفیسر موجود تھا نہ ہی ذمہ داری قبول کرنے کو تیار ہے۔ ایم ایس ڈاکٹر سہیل اعجاز اعوان نے بتایا کہ انہیں واقعہ کا علم ہونے کے فورا بعد فارماسیسٹ کی انکوائری کمیٹی بٹھائی تھی جس نے تمام وائلز اور سٹاک کو چیک کرنے کے بعد قرار دیا کہ ریکارڈ میں کسی قسم کی بے ضابطگی نہیں پائی گئی جبکہ ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر فرحت ابراہیم کا کہنا تھا کہ ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں کرونا ویکسین ہماری زیر نگرانی نہیں لگائی جاتی اور نہ ہی دفن کرنے کا گڑھا ہمارے زیر کنٹرول ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ ہمارے آفس سے کرونا ویکسین تمام بنیادی مراکز صحت کو جاری کی جاتی ہے جو وہ اپنے اپنے سنٹرز میں استعمال کرتے ہیں ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں جلائی گئی کرونا ویکسین کا ہمارے دفتر کیساتھ کوئی تعلق واسطہ نہیں ہے۔ یاد رہے کہ اس طرح کی احساس چیزیں جلانے کیلئے مجاز اتھارٹی کی منظوری سے کمیٹی تشکیل دی جاتی ہے جس کے بعد مجاز آفیسر کی موجودگی میں انہیں جلادیا جاتا ہے مگر یہاں اس طرح کی کوئی کارروائی سرے سے ہی نہیں کی گئی۔ٹی ایچ کیو ہسپتال میں قائم ٹی ایچ کیو اور ڈی ڈی ایچ او کے دونوں دفاتر اس واقعہ سے لاعلم ہیں جبکہ کورونا ویکسین کو ٹی ایچ کیو کے مردہ خانے کے باہر جلایا گیا اب کوئی اس کی زمہ داری قبول کرنے کو تیار نہیں۔
Kallar Syedan ( Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 18, October 2022)- Corona vaccine worth lakhs of rupees was allegedly dumped in THQ Hospital Kallar Syedan without the presence and notification of any responsible officer. The burnt vials also included a 2023 seed whose expiry date was yet to come. THQ Hospital management and DDHO refused to accept responsibility. In THQ Hospital Kallar Syedan yesterday, allegedly corona vaccine worth lakhs of rupees was burnt without completing the procedure and dust was thrown on it while the hospital or DDHO. It should be remembered that a committee is formed with the approval of the competent authority to burn such sensitive objects, after which they are burnt in the presence of the authorized officer, but no such action has been taken here. THQ Hospital Both the offices of THQ and DDHO are unaware of this incident while the corona vaccine was burnt outside the mortuary of THQ and now no one is ready to accept the responsibility.
کلر سیداں روات روڈ پر ڈکیتی کی واردات
Robbery incident on Kallar Syedan Rawat Road
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,18،اکتوبر,2022)—کلر سیداں روات روڈ پر ڈکیتی کی واردات میں اسلحہ کی نوک پر ایک لاکھ روپے کی رقم چھین لی گئی اور ڈاکو موٹر سائیکل پر بیٹھ کر فرار ہو گئے۔سردار مارکیٹ میں واقع ایک فرنچائز یوٹیلٹی سٹور پر ایک نامعلوم ڈاکو داخل ہوا اور اس نے پانچ ہزار روپے کا نوٹ تھماتے ہوئے پیٹ کے درد کی پھکی خریدی اور بقیہ رقم لے کر باہر نکل گیا اور دوبارہ پھر دکان میں آ کر مالک سے الجھنا شروع کر دیا کہ آپ نے پھکی بہت مہنگی دی ہے لہذا مجھے پیسے واپس کریں جس پر مالک نے جیب میں موجود ایک لاکھ روپے سے زائد کی تمام رقم نکال کر اس میں سے پانچ ہزار روپے کا نوٹ واپس کر رہا تھا کہ اس نے جھپٹ کر ہاتھ سے ساری رقم چھین لی اور باہر کھڑے ایک اور ڈاکو کے ہمراہ موٹر سائیکل پر بیٹھ کر فرار ہو گیا۔دریں اثناء شاہ میں چوری کی واردات میں کریانہ سٹور کے تالے تور کر نامعلوم ملزمان ہزاروں روپے کی نقدی اور سیگریٹس سمیٹ کر فرار ہو گئے۔
مسلم لیگ ن ضمنی الیکشن بری طرح سے ھاری ھے,ظفرعباس مغل
Muslim League-N lost the by-election badly, Zafar Abbas Mughal
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,18،اکتوبر,2022)—مسلم لیگ ن کے رہنما سابق وائس چیئرمین یوسی غزن آباد ظفرعباس مغل نے کہا ہے کہ یہ ایک حقیقیت ہے کہ مسلم لیگ ن ضمنی الیکشن بری طرح سے ھاری ھے جس کی وجوعات میں ھمارے لیڈروں کا ھر حلقہ میں عدم رابطہ اور عدم دلچسپی،سنیر لیڈر شپ کا ملک میں نہ ہونا،پارٹی کا بے وقت حکومت میں آنا اور بیساکھیوں کے سہارے حکومت چلانا اور بیشمار غلط فیصلے کرنا۔ جسکی وجہ سے دیگر اتحادی پارٹیوں کو فائدہ پہنچانا اور خود خسارہ میں جانا۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ 6 ماہ میں عام ضروریات زندگی کی اشیاء کی قیمتوں میں بیتحاشہ اضافہ کر کے غریب آدمی بلکہ سفید پوشوں کوذلیل وخوارکرنا۔پارٹی ورکروں کو مکمل طور پرنظر اندازکرنا۔ناراض کارکنوں کو راضی کرنیکی بجائے مزید چھتر مارنا۔پارٹی کو پاکستان کے ایک کونے سے دوسرے کونے تک بغیر تنظیموں کے چلانا۔ اور صرف اور صرف نام نہاد کھڑپیں نچوں کے سہارے پر چلانا۔ھر حلقہ میں پارٹی واضح طور پر دو دھڑوں میں تقسیم ھونا اور لیڈر شپ کا ٹس سے مس نہ ھونا بلکہ مزید گروپ بندی پیدا کرنا۔ھر حلقہ میں مسائیل کے انبار اور منتخب قیادت کی عدم دلچسپی اور لا تعلقی رہنا،پارٹی قائدین اپنے ووٹروں سے دوسری پارٹیوں کو ووٹ دلواتے ہیں لیکن دیگر پارٹیاں پی۔ایم۔ ایل۔ این کو قطعاً ووٹ نہیں دیتیں۔پی۔ٹی۔ائی نے ھر حلقہ ھر یو۔سی اور ھر گاؤں میں تنظیمیں قائم کر رکھی ہیں اور ھر تنظیم میں 40/45 عہدادار بنا رکھے ہیں۔ جنرل تنظیموں کے علاوہ۔ لیبر ونگ۔ لائیرز ونگ۔ یوتھ ونگ۔ ٹریڈرز ونگ۔ انصاف ونگ۔ کلچرل ونگ بنا کر ھر تحصیل کی سطح پر ھزاروں کی تعداد میں عہدیدار بنا رکھے ہیں،پی۔ٹی۔ائی۔ اور پی۔پی۔پی اپنی اپنی حکومتوں میں اپنے ورکروں کو اکاموڈیٹ اور ایڈجیسٹ کرتی ہیں لیکن ھمارا ورکر اپنی حکومت بھی رسوا ھوتا رہتا ھے۔عام آدمی دو وقت کی پیٹ بھر کر روٹی چاہئے اور تن ڈھانپنے کیلئے چار گز کپڑا چاہیے۔ جو انھیں آسانی سے میسر آ سکے۔آپ نے غریب آدمی کا جینا محال کر دیا۔ لگاتار غریب کی کھال اتار رہے ہیں۔
تحصیل ہیلتھ انسپکٹر راجہ عبدالجبار کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے 60کلو گرام مضر صحت گوشت قبضہ میں لے کر کے تلف کر دیا
60 kg of unhealthy meat was seized and destroyed
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,18،اکتوبر,2022)—ڈپٹی ڈائریکٹر ویٹرنری ہسپتال کلر سیداں ڈاکٹر نادر عباس نے تحصیل ہیلتھ انسپکٹر راجہ عبدالجبار کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے 60کلو گرام مضر صحت گوشت قبضہ میں لے کر کے تلف کر دیا۔ایم سی کلر سیداں کے ریکوری کلرک ظہیر حسین نے اطلاع دی تھی کہ کلر سیداں میں مدثر نامی قصاب نے جعلی مہر تیار کر رکھی ہے جو مضر صحت گوشت پر لگا کر فروخت کر رہا ہے جس پر ڈپٹی ڈائریکٹر فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اورگوشت قبضہ میں لے کر دکان کو سر بمہر کر دیا۔ہیلتھ انسپکٹر کے مطابق قصاب نے انکشاف کیا ہے کہ اس نے جعلی مہر تیار کروا کر گھر میں رکھی ہوئی ہے جو جمعرات کے روز آفس میں جمع کروا دے گا۔عوامی حلقوں نے ڈاکٹر نادر عباس کی کارروائی کو سراہا ہے۔
تعزیت
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,18،اکتوبر,2022)—پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل کلرسیداں کے سرپرست اعلی محمد فیاض کیانی کے بھائی شیراز کیانی کی وفات پر ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر سابق ایم پی اے افتخار احمد وارثی پاکستان تحریک انصاف کے تحصیل کلرسیداں کے صدر یاسر منصور،پیپلز پارٹی تحصیل کلر کے صدر محمد اعجاز بٹ،ہمایوں کیانی، مسلم لیگ ن سٹی کیصدرچوہدری اخلاق حسین،یوتھ ونگ کلر کے صدر شیخ حسن سرائیکی، مسعود احمد بھٹی،راجہ ظفر محمود،چوہدری شازم،چوہدری زین العابدین عباس،مولانا احسان اللہ چکیالوی،شیخ ذوالفقار،سابق چیئرمین اسلام پورہ جبر جمشید کیانی نے سموٹ جاکر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی وفات پر لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔