کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,16،اکتوبر,2022)—مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کلرسٹی کے صدر شیخ حسن سرائیکی،جنرل سیکرٹری سردار محمدوسیم نے کلرسیداں سے سابق رکن پنجاب اسمبلی انجینئر قمراسلام راجہ کی چیئرمین ائیسکو تعنیاتی کا خیرمقدم کیا ہے انہوں نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ انجینئر قمراسلام راجہ اس عہدے کے حقیقی اہل تھے یہ باصلاحیت اور ہمہ وقت کام کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں جس سے ائیسکو کی نیک نامی میں بھی اضافہ ہو گا ادہر یوسی بھلاکھر کے سابق کونسلروں حق نواز آرائیں اور جبران صفدر کیانی نے بھی چیئرمین ائیسکو تعنیاتی کا خیرمقدم کرتے ہوئے قمراسلام راجہ کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا کہ یہ ائیسکو کی نیک نامی کا موجب بنیں گے۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 16, October 2022)-Ex-Member Punjab Assembly Engineer Qamar Islam Raja has been appointed Chairman IESCO. Muslim League-N Youth Wing President Sheikh Hasan Saraiki, and General Secretary Sardar Muhammad Waseem welcomed former member of the Punjab Assembly Engineer Qamar Islam Raja from Kallar Syedan to the chairman of IESCO. They said in a joint statement that Engineer Qamar Islam Raja was truly qualified for this position, he is talented and capable of working all the time, which will also increase the good name of IESCO and Gibran Safdar Kayani also welcomed the Chairman IESCO and congratulated Qamar Islam Raja and expressed the expectation that he will contribute to the good name of IESCO.
ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں متعدد منصوبوں کی تکمیل کیلئے ٹینڈرز طلب کر لیئے گئے
Tenders were invited for the completion of various projects in THQ Hospital Kallar Syedan
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,16،اکتوبر,2022)— ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں متعدد منصوبوں کی تکمیل کیلئے ٹینڈرز طلب کر لیئے گئے ادویات کے لیئے سات ملین سے زائد رقم مختص کی گئی ہے۔ہسپتال میں پینا فلیکس پرنٹنگ کیلئے 0.2ملین، لانڈری کیلئے 0.963روپے،بائیو میڈیکل گیسز کیلئے 0.45ملین،پارکنگ کیلئے 0.17ملین،ٹک شاپ کیلئے 0.3ملین،کینٹین کیلئے 0.4ملین،زکواۃ میڈیسن کیلئے 0.4ملین اورصحت سہولت پروگرام کیلئے 2.5ملین کی رقم مختص کر دی گئی ہے اور ان کی تکمیل کیلئے ٹینڈرز بھی طلب کر لئے گئے ہیں جو 10اکتوبر،05نومبر،12 اکتوبر،14 اکتوبر اور 01نومبر کی تواریخ کو گورنمنٹ کنٹریکٹرز کے سامنے کھولے جائیں گے۔دریں اثناء میڈیسن کیلئے 7.5ملین،جنرل سٹور کیلئے 3.5ملین،سٹیشنری کیلئے 0.6ملین،ڈینٹل کیلئے 0.6ملین،ریڈیالوجی کیلئے 1.5ملین اور لیبارٹری و بلڈ بنک کیلئے 3.5ملین کی رقم مختص کی گئی تھی جن کے ٹینڈرز جاری کر دیئے گئے ہیں۔
کلر سیداں میں ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں ایک موٹر سائیکل سوار جاں بحق جبکہ خاتون سمیت دو افراد زخمی ہو گئے
A motorcyclist died in two different traffic accidents in Kallar Syedan while two persons including a woman were injured
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,16،اکتوبر,2022)—کلر سیداں میں ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں ایک موٹر سائیکل سوار جاں بحق جبکہ خاتون سمیت دو افراد زخمی ہو گئے۔ٹریفک کا پہلا حادثہ کلرسیداں روات روڈ پر شاہ باغ کے مقام پر اس وقت پیش آیا جب بلدیہ کلرسیداں کے سابق کونسلر شیخ حسن ریاض کے چچا زاد بھائی اور شیخ شبیر ہیرا کے بھائی مقامی کاروباری شیخ ذوالفقار عرف بھٹوایک ساتھی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر راولپنڈی جا رہے تھے کہ شاہ باغ میں دوسرے موٹر سائیکل سے ٹکر ہوگئی جس سے شیخ ذوالفقار کو شدیدچوٹیں آئیں زخمی کو تشویشناک حالت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں سے راولپنڈی منتقل کیا گیا جہاں اس نے دم توڑ دیا ٹریفک کا دوسرا حادثہ چوآروڈ پر موہڑہ پھڈیال میں پیش آیا جہاں دو موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں بہن بھائی زخمی ہو گئے۔
غزن آباد کے علاقے ڈی ایچ اے ہومز میں سویپنگ پلان کے تحت اینٹی ڈینگی سرویلنس کے دوران مچھر مار سپرے کیا گیا
During the anti-dengue surveillance under the sweeping plan in DHA Homes area of Ghazanabad, mosquito killer was sprayed
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,16،اکتوبر,2022)—ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کلر سیداں ڈاکٹر فرحت ابراہیم نے تحصیل اینٹمالوجسٹ غلام احمد خان سنبل کے ہمراہ کلر سیداں کی یوسی غزن آباد کے علاقے ڈی ایچ اے ہومز میں سویپنگ پلان کے تحت اینٹی ڈینگی سرویلنس کے دوران مچھر مار سپرے کیا گیا۔اس دوران محکمہ صحت کے عملہ نے 744رہائش پذیر اور 510زیر تعمیر گھروں میں 30انڈور اور 10آؤٹ ڈور میں بھی جا کر مچھر مار سپرے کا کام مکمل کیا اور گھر گھر جا کر ڈینگی کے حوالے سے آگاہی دی اور پمفلٹس تقسیم کئے۔ڈینگی فوکل پرسن عبدالغففار اور ڈینگی سپروائزر شاہ زیب قدید بھی ان کے ہمراہ تھے۔
کلرسیداں میں ڈینگی مچھروں کی بہتات امراض میں بھی اضافہ
Increase in the number of dengue mosquitoes in Kallar Syedan
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,16،اکتوبر,2022)—کلرسیداں میں ڈینگی مچھروں کی بہتات امراض میں بھی اضافہ،انتظامی کوششوں کے باوجود ڈینگی بے قابو ہے گزشتہ روز راولپنڈی کے ایک ہسپتال میں داخل کلرسیداں کے مریض کا بھی ڈینگی ٹیسٹ پازیٹو آنے کے چند ہی گھنٹوں بعد اس کا انتقال ہو گیا گزشتہ روز کلرسیداں کے ایک دوکاندار نے دوکان کے اندر سے ڈینگی مچھر کو ہلاک کیا جو اس بات کا ثبوت ہیکہ کلرسیداں شہر میں بھی ڈینگی مچھر دندناتے پھر رہے ہیں۔
تعزیت
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,16،اکتوبر,2022)— چوہدری نثار علی خان کے معاون خصوصی شیخ ساجد الرحمان،سابق چیرمین یو سی ساگری راجہ شہزاد یونس، مسلم لیگ ن کلر سٹی کے صدر چوھدری اخلاق شیخ نے گاؤں درکالی شیر شاھی جاکر حاجی ربنواز بھٹی کی وفات پر ان کے بیٹوں مزمل بھٹی، ذوالقرنین بھٹی سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے ایصال ثواب کے لیئے فاتحہ خوانی کی