DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Land acquisition for construction of switching station in Kahuta has started

کہوٹہ میں سوئچنگ اسٹیشن کی تعمیر کیلئے اراضی کا قبضہ لینے کا کام شروع

کہوٹہ:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم , عمران ضمیر ،15اکتوبر2022)— این ٹی ڈی سی نے کہوٹہ میں سوئچنگ اسٹیشن کی تعمیر کے لئے اراضی کا قبضہ لینا شروع کردیا۔موقع پر این ٹی ڈی سی اور کنٹریکٹر کی ٹیم نشاندہی کے ساتھ ساتھ بتیاں لگا رہے ہیں۔قبل ازیں لینڈ ایکوزیشن کیلئے ایوارڈ کے اعلان کے موقع پر مقامی مالکان کی طرف سے بد نظمی پیدا کی گئی تھی جس کے بعد متاثرین کو معاوضوں کی ادائیگی ترجیحی بنیادوں پر کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق سی پیک کے تحت چار منصوبے ہیں جن میں 720میگا واٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کروٹ،کہوٹہ(کروٹ ایچ پی پی)،870 میگا واٹ سکی کناری ہائیڈرو پاور کاغان(ایس کے ایچ پی پی)، 7سواعشاریہ سات میگا واٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ آزاد پتن (اے پی پی ایل ایچ پی پی) اور1124میگا واٹ کاہائیڈو پاور پراجیکٹ کوہالہ(کے ایچ پی پی) شامل ہیں جن سے پیدا ہونے والی بجلی کو نیشنل گرڈ میں شامل کرنے کیلئے سوئچنگ اسٹیشن کہوٹہ کے علاقہ میرا اور نلہ برہمنان میں تعمیر کیا جاناہے۔اسٹیشن کیلئے664کنال اراضی ایکوائر کرنے کیلئے سیکشن چار کا نوٹیفکیشن چار دسمبر2018کو ہوا تھا۔کروٹ پراجیکٹ پیداوار شروع کرچکا ہے اور نیلم جہلم ٹرانسمیشن لائن کے ذریعے نیشنل گرڈ سے منسلک کیا جاچکا ہے۔

 Kahuta ( pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, 15, October 2022)— NTDC has started taking possession of land for the construction of a switching station in Kahuta. The team of NTDC and the contractor identified areas on the spot and Lights are being installed as well. Earlier, on the occasion of the announcement of the award for land acquisition, The disorder was created by the local owners after which it was decided to pay compensation to the affected on a priority basis. Sources According to the CPEC, there are four projects including 720 MW Hydropower Project at Krot, Kahuta (Krut HPP), 870 MW Ski Kanari Hydro Power Kaghan (SKHPP), 770 MW Hydro Power Project at Azad Patan. (APPL HPP) and 1124 MW Kahidu Power Project Kohala (KHPP) from which switching stations are to be constructed at Maira and Nala Brahmanan in Kahuta area to feed the generated electricity into the national grid. Section IV notification for acquiring 664 kanals of land for 4 December 2018. The Kroat project has started production. And Neelum Jhelum is connected to National Grid through Transmission Line.

”جنجوعہ اتحاد مومنٹ“ کے اجلاس میں جنجوعہ برادری تحصیل کہوٹہ کےسینکڑوں معززین کی شرکت

Hundreds of dignitaries of Janjua community Tehsil Kahuta participated in the meeting of “Janjua Ittehad Moment”

کہوٹہ:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم , عمران ضمیر ،15اکتوبر2022)—
”جنجوعہ اتحاد مومنٹ“ کے اجلاس میں جنجوعہ برادری تحصیل کہوٹہ کےسینکڑوں معززین کی شرکت۔ جنجوعہ برادری کو منظم اور متحد کر کے ایک پلیٹ فارم پر لانے کے لیئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں گئے۔ غریب نادار اور مستحق طلبا ء و طالبات کی مالی معاونت جبکہ صحت و تعلیم اور بنیادی ضروری سہولیات کی فراہمی اور جنجوعہ برادری کی ویلفیئر ہماری اولیں ترجیحات ہیں۔ ہمارا اتحاد کسی برادری کسی پارٹی کسی تنظیم کسی گروہ اورکسی جماعت کے خلاف ہر گز نہ ہے۔ اپنی برادری کی فلاح و بہبود کے لیئے تحصیل کہوٹہ کے 84گاؤں میں بسنے والے ہزاروں کی تعداد میں جنجوعہ برادری کے خاندانوں کو منظم کریں گے۔ تحصیل کہوٹہ کی ہر یونین کونسل کے گاؤ ں،گاؤں جا کر باقاعدہ اجلاس منعقد کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ ان خیالات کا اظہار صدر جنجوعہ اتحاد مومنٹ تحصیل کہوٹہ سابق ناظم راجہ گل بہار، راجہ خورشید عالم جنرل سیکرٹری، ممتاز سنیئر قانون دان راجہ سعید احمد ایڈووکیٹ، سابق چیئر مین یونین کونسل دکھالی راجہ شوکت، سابق ناظم مواڑہ راجہ الطاف، سابق نائب ناظم راجہ حامد اعجاز، سابق امیدوار قومی اسمبلی راجہ طارق عظیم، نوجوان رہنما راجہ عمران ستار، راجہ رفاقت جنجوعہ، راجہ فہیم اختر پہاپا،نمبردار راجہ وقاص،راجہ حصام رضا، سابق کونسلر راجہ لال، راجہ ندیم سابق کونسلر، صدر انجمن تاجران کہوٹہ راجہ امتیاز عالم، نمبردار راجہ خالد پرویز،راجہ وحید بٹالہ، راجہ طاہر مواڑہ، راجہ پرویز اختر کہوٹہ، راجہ عمران امین،ماسٹر راجہ ہدائت علی، راجہ فرحت لہڑی اور دیگر بڑی تعداد میں تحصیل بھر سے جنجوعہ برادری کے معززین اور نوجوانوں نے بھر پور شرکت کی۔ اجلاس میں اتفاق رائے سے طہ پایا کہ جنجوعہ اتحاد مومنٹ کا آئندہ اجلاس تحصیل کہوٹہ میں گاؤں اور موضع جات کی سطح پر منعقد کر کے تحصیل کہوٹہ کے 84دیہاتوں اور موضع جات میں بسنے والے جنجوعہ خاندانوں کو متحد کیا جائے گا۔

چیف آفیسر کہوٹہ نبیل ریاض، راجہ زاہد، راجہ عامر کا کہوٹہ شہر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن

Chief Officer Kahuta Nabeel Riaz, Raja Zahid, Raja Aamir anti-encroachment operation in Kahuta city

کہوٹہ:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم , عمران ضمیر ،15اکتوبر2022)—
چیف آفیسر کہوٹہ نبیل ریاض، راجہ زاہد، راجہ عامر کا کہوٹہ شہر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن تمام رہڑی بانوں کو گرلز کالج کے سامنے ہوتھلہ اڈہ اور سبزی منڈی میں شفٹ کرنے کے اقدامات کل سے شہر میں سوزکی، رکشوں،رہڑی پر سبزی فروٹ و دیگر اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی ہوگی۔ درجنوں رہڑیوں کو ضبط کر دیا گیا۔ سی او نبیل ریاض نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ نے رہڑی والوں سوزکیوں اور رکشوں پر سبزی فروٹ فروخت کرنے والوں کو تین پوائنٹ دیے ہیں۔ سبزی منڈی جسکو اسی لیے تعمیر کیاگیا۔ وہاں پھر گرلز کالج کے پاس اور ہوتھلہ اڈہ میں جگہ دی ہے۔ تجاوزات کرنے والوں سے اب کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ جن تاجر وں نے اپنے تھڑے کرائے پر دیے ہیں اور اس آڑ میں تجاوزات ہو رہی ہے انکے خلاف بھی کاروائی ہو گی۔ تمام لوگ نالی کے اندر سامان لگائیں جبکہ تاجر اپنے بورڈ موٹر سائیکل گاڑیاں بھی سڑک پر کھڑی نہ کریں۔انھوں نے کہا کہ ٹریفک وارڈن پولیس بھی غیر قانونی پارکنگ سڑک کنارے گاڑیاں کھڑی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کریگی۔کہوٹہ شہر کی سڑکیں پہلے ہی تنگ ہیں۔تجاوزات کر کے عوام کے لیے مزید پریشانی پیدا کی جا رہی ہے۔انھوں نے وارننگ بھی کی کہ آئندہ کسی کو معاف نہیں کیا جائیگا۔رہڑیاں ضبط اور بھاری جرمانے ہونگے۔ جبکہ انتظامیہ ناجائز منافع خوروں کے خلاف بھی سخت کاروائی کریگی اور اب ایم سی کی ٹیم پورا دن شہر میں موجود ہو گی تا کہ آپریشن کر کے جانے کے بعد دوبارہ کوئی خلاف ورزی نہ ہو۔

امیدوار صوبائی اسمبلی کرنل وسیم جنجوعہ کا کہوٹہ مختلف مقامات کا دورہ سیاسی سماجی شخصیت سے ملاقاتیں

Colonel Waseem Janjua visited various places and met with political and social personalities

کہوٹہ:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم , عمران ضمیر ،15اکتوبر2022)—
امیدوار صوبائی اسمبلی کرنل وسیم جنجوعہ کا کہوٹہ مختلف مقامات کا دورہ سیاسی سماجی شخصیت سے ملاقاتیں بیماروں کی عیادت وفات پا جانے والوں کے لواحقین سے تعزیت کی۔ تفصیلات کے مطابق آزاد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی سیون کرنل وسیم جنجوعہ کی سیاسی سرگرمیاں عروج پر جنرل (ر)انیس شاہ سے ملاقات۔ اس موقع پر سابق سٹی ناظم و سابق چیئر مین بلدیہ کہوٹہ راجہ ظہور اکبر۔ لال شاہ، نمبردار ندیم رشید جنجوعہ بھی موجود ہیں۔ جبکہ بعدازاں کرنل (ر) وسیم جنجوعہ نے یونین کونسل بیور کا دورہ کیا۔ راجہ راشد کے بھائی کی دعائے قل اور میلاد کی محفل میں شرکت کی۔ کرنل(ر) وسیم جنجوعہ نے کہا کہ عوام کے گھر گھر جا کر اپنا منشور بتا رہا ہوں۔ جبکہ انکے دکھ درد میں شریک ہو رہا ہوں ہمارے لوگ محبت کرنے والے ہیں۔ میرا مقصد اپنے علاقے کی پسماندگی دور کرنا ہے۔ میرے دروازے عوام علاقہ کے لیے 24 گھنٹے کھلے ہیں عوامی خدمت میرا مشن ہے

معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ خالد پر ویز کو عمرئے کی ادایگی پر ایم پی اے راجہ صغیر احمدسمیت سیاسی وسماجی شخصیات کی طرف سے مبارکباد،

MPA Raja Sagheer Ahmed congratulated the well-known political and social personality Raja Khalid on his Umrah

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،15اکتوبر2022)
معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ خالد پر ویز کو عمرئے کی ادایگی پر ایم پی اے راجہ صغیر احمدسمیت سیاسی وسماجی شخصیات کی طرف سے مبارکباد،تفصیل کے مطابق حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت راجہ خالد پرویزآف گھوئی راجگان جو گذشتہ دنوں عمرئے کی ادئیگی کے بعد وطن واپس آئے ان کو مبارکباد دینے کا سلسلہ بدستور جاری ہے راجہ خالد پر ویز کو عمرئے کی ادایگی پرمسلم لیگ ن کے ایم پی اے راجہ صغیر احمد،راجہ محمد ذاکرچیئرمین جنجوعہ ینگ فنڈویشن بگلہ راجگان،معروف شعر خوان راجہ عابد، چیئرمین زکوۃ عشر کمیٹی راجہ بابو ظفر اقبال،راجہ جمال احمد،راجہ فرقا ن کاشی جنجوعہ،راجہ اورنگزیب،راجہ یوسف کیانی،راجہ پرویز جنجوعہ،راجہ شجاع جنجوعہ، راجہ ثقلین آف ممیام، کونسلر راجہ عباس پپو، راجہ بشیر پلو، راجہ نفیس جنجوعہ، راجہ افتخار احمد، راجہ مختار احمد ایڈوکیٹ،راجہ ارسلان، صحافی عبدالعزیز پاشا، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ نے گھر جا کر مبارکباد پیش کی۔

احتشام افضل کی طرف نوجوان سیاسی و سماجی شخصیت راجہ انتخاب عربی المعروف انتی کے اعزاز میں پر تکلف دعوت کا اہتمام

Eihtsham Afzal organized a banquet in honor of the young political and social figure Raja Intikhab Arabi known as Anthi

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،15اکتوبر2022)
احتشام افضل کی طرف نوجوان سیاسی و سماجی شخصیت راجہ انتخاب عربی المعروف انتی کے اعزاز میں پر تکلف دعوت کا اہتمام،دیگر دوستوں نے بھی شر کت کی،تفصیل کے مطابق گذشتہ روزکہوٹہ گرڈ اسٹیشن کے رہائشی نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت عدیل افضل کے چھوٹے بھائی احتشام افضل حال مقیم اٹلی نے پی ٹی آئی سویزئر لینڈ کے سینئر رہنماء راجہ انتخاب عربی المعروف انتی راجہ کے اعزاز میں ایک پر تکلف دعوت کا اہتمام کیا جس میں انہوں نے اپنے مہمان کی تواضع پر تکلف کھانوں کے ساتھ کی اس موقع پر فخرے کہوٹہ کنگ آف بریشا اٹلی راجہ اکمل عزیز،عامر ستّی عرف فوجی،ساجد محمود عباسی کیرل اور ممریز ساجد عباسی عمار عربی ستی بھی موجود تھے علاوہ ازیں پی ٹی آئی سویزئر لینڈ کے سینئر رہنماء راجہ انتخاب عربی المعروف انتی راجہ نے خضر اقبال ستی صدر پی پی پی بریشا اٹلی کی عیادت بھی جن کا گذشتہ دنوں ٹانگ کا کامیاب آپریشن ہوا تھا راجہ انتخاب عربی المعروف انتی اور دیگر دستوں نے احتشام افضل کا شکر یہ ادا کیا جبکہ خضر اقبال ستی کو جلد مکمل صحت یابی کی دعا دی۔

وفاقی وزیر آور سیز پاکستانی سردار سلیم حیدر سے چیئرمین راجہ عامر مظہر کی ملاقات

Chairman Raja Aamir Mazhar meeting with Federal Minister Honorable Sardar Saleem Haider

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،15اکتوبر2022)
وفاقی وزیر آور سیز پاکستانی سردار سلیم حیدر سے چیئرمین راجہ عامر مظہر کی ملاقات،گلدستہ پیش کیا اور مبارکباد دی،تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت سابق ممبر ضلع کونسل چیئرمین راجہ عامر مظہرامیدار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ کی وفاقی وزیر آور سیز پاکستانی سردار سلیم حیدر سے ان کے آفس میں ملاقات کی پھول پیش کیے اور مبارکباد بھی پیش کی وفاقی وزیر آور سیز پاکستانی سردار سلیم حیدر نے چیئرمین راجہ عامر مظہرکا شکر یہ ادا کیا، چیئرمین راجہ عامر مظہراور والد راجہ مظہر حسین (مرحوم) کے تمام سیاسی پارٹیوں کے سرکردہ شخصیات، وزراء سے پارٹی وابستگی سے ہٹ کر ذاتی تعلقات ہیں چیئرمین راجہ عامر مظہراپنے والد محترم کی وفات کے ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنے ان تعلقات کا قائم دائم رکھے ہوئے ہیں وفاقی وزیر آور سیز پاکستانی سردار سلیم حیدر سے بھی چیئرمین راجہ عامر مظہرکے ذاتی تعلقات ہیں۔

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button