DailyNewsHeadlineKallar SyedanOverseas newsPothwar.com

London: PML-N Youth Wing General Secretary Raja Talal Khalil meeting with Maryam Nawaz and Mian Nawaz Sharif

مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے جنرل سیکرٹری راجہ طلال خلیل کی مریم نواز اورمیاں نواز شریف سے ملاقات

لندن(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,15،اکتوبر,2022)—مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ انصاف کا تقاضا ہے کہ کوتاہیوں کا ازالہ کیا جائے ملکی ترقی اور خوشحالی کے لیئے سیاسی استحکام ناگزیر ہے جس ملک میں ہر روز ہی احتجاجی جلسے جلوس ہوتے رہیں وہاں ترقی و خوشحالی آ سکتی ہے نہ ہی سیاسی رواداری اور برداشت کا ماحول جنم لے سکتا ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعہ کے روز لندن میں اپنی رھائش گاہ پر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے جنرل سیکرٹری راجہ طلال خلیل سے تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ملاقات میں مریم نواز اور راجہ بشل خلیل بھی موجود تھے۔میاں نوازشریف نے کہا کہ عمران خان نے ہماری معاشرتی اقدار اور روایات کو تباہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی،سیاسی مخالفت کو ذاتی دشمنیوں میں تبدیل کرکے قومی ملی وحدت کو پارہ پارہ کردیا گیا سیاست میں نفرت کا بیج بویا گیا مخالفین کا سیاسی میدان میں مقابلہ کرنے کی بجائے انہیں گالیاں دی گئیں انتقام کے لیئے اداروں کو استعمال کرکے احتساب کو مذاق بنایا گیا۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم نے اقتدار کو پھولوں کی سیج سمجھ کر نہیں لیا ماضی کی اپوزیشن نے کڑوی گولی نگل کر ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا ہے اتحادی حکومت دن رات عمران خان کی حکومتی نااہلی کے کانٹے چن رہی ہے۔انہوں نے کہا ہے پاکستان میں انتخابات کسی کی خواہش پر نہیں مقررہ مدت پر ہی ہوں گے آج جو لوگ ملک میں فوری انتخابات کا مطالبہ کر رہے ہیں انہوں نے اپنی حکومت کے ہوتے ہوئے انتخابات کیوں نہیں کروائے؟انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ان کے دل پاکستانی قوم کے ساتھ دھڑکتے ہیں میری کوشش ہے کہ معالجین اجازت دیں تو میں نومبر میں پاکستان آنا چاہوں گا میں ملک کے طول و عرض میں جاکر قوم کو ایک بار پھر متحد کروں گا میرے کارکن میرا قیمتی اثاثہ ہیں میں نے ملک بھر میں تنظیمی سازی کے لیئے احکامات جاری کردیئے ہیں۔مریم نواز نے حلقہ پی پی سات کے ضمنی الیکشن میں راجہ طلال خلیل کے کردار کے بارے میں بھی میاں نوازشریف کو بتایا جس پر میاں نوازشریف نے راجہ طلال خلیل کو شاباش دی۔

London (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, October 15, 2022)- The head of the Muslim League-N, Mian Nawaz Sharif, has said that justice requires that shortcomings be remedied, and political stability is indispensable for the country’s development and prosperity.

In a country where protest rallies are held every day, there can be no development and prosperity, nor can an environment of political tolerance and tolerance be born.

While having a detailed discussion with Raja Talal Khalil, (Village Bhalakhar, Kallar Syedan) the General Secretary of Pakistan. Maryam Nawaz and Raja Bashil Khalil were also present in the meeting.

Mian Nawaz Sharif said that Imran Khan left no stone unturned to destroy our social values ​​and traditions, and political opposition. The national unity was torn apart by turning it into personal enmities, and the seeds of hatred were sown in politics, instead of confronting the opponents in the political field, they were insulted by using the institutions for revenge, and accountability was made a joke.

He said that PDM did not consider power as a hedge of flowers. The opposition of the past swallowed a bitter pill The coalition government has saved the country from bankruptcy.

Day and night, Imran Khan’s incompetence has been picked by the coalition government. Why didn’t they hold elections during their government? He said in response to a question that his heart beats with the Pakistani nation.

I will unite the nation once again by going to the dimensions of my workers are my valuable assets. I have issued orders for organizing across the country. Maryam Nawaz also told Mian Nawaz Sharif about the role of Raja Talal Khalil in the by-election of PP Seven Constituency, on which Mian Nawaz Sharif congratulated Raja Talal Khalil.

چوکپنڈوری میں چوری کی واردات

Theft incident in Chowk Pindori

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,15،اکتوبر,2022)—کلر سیداں کے نواحی گاؤں چوکپنڈوری میں چوری کی واردات میں نامعلوم چور گھر سے قیمتی سامان چوری کر کے لے گئے،پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔افتخار علی نے پولیس کو بتایا کہ گزشتہ روز نامعلوم ملزمان جہیز کے قیمتی برتن،کمبل،چھت کا پنکھا، پیڈسٹل فین،سلائی مشین،گیس ہیٹر،اے سی اور گھر کا دیگر قیمتی سامان چوری کر کے لے گئے ہیں۔

ملک کے معروف کاروباری سائیں فضل انعام صابر حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے

Sain Fazal Inam Sabir, a prominent businessman in the country, passed away due to cardiac arrest

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,15،اکتوبر,2022)—ملک کے معروف کاروباری سائیں فضل انعام صابر حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے وہ چند ایام قبل ہی عمرے کی سعادت حاصل کرکے وطن لوٹے تھے نماز جنازہ مغل میں اداکی گئی جس میں سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر،چوہدری تنویر خان،محمود شوکت بھٹی،محمد افضل کھوکھر،سائیں ساجد کلیامی،شیخ ساجد الرحمان،راجہ جاوید اشرف،چوہدری توقیر اسلم،راجہ عبدالطیف،چوہدری خرم سلطان،ہالینڈ کے معروف صحافی شہزاد احمد قریشی،قاضی زاھد نعیم،راجہ آفتاب حسین،راجہ گل زرین پیرو،قاسم رضا قریشی کے علاؤہ ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔مرحوم کا شمار ملک کے معروف بلڈرز میں ہوتا تھا ان کی وفات سے ایک عہد کا خاتمہ ہوا مرحوم کی عمر 53 برس تھی۔

محمد شیراز کیانی مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے۔نماز جنازہ گاؤں سموٹ میں اداکی گئی

Muhammad Shiraz Kayani passed away after a short illness. The funeral prayers were held at Smot village

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,15،اکتوبر,2022)—سابق چیئرمین یوسی کلرسیداں الحاج غلام مصطفی کیانی مرحوم کے فرزند،پیپلز پارٹی تحصیل کلرسیداں کے سرپرست اعلی محمد فیاض کیانی کے بھائی محمد شیراز کیانی مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے۔نماز جنازہ گاؤں سموٹ میں اداکی گئی جس میں سابق رکن پنجاب اسمبلی کرنل شبیر اعوان،آر ڈبلیو ایم سی کے چیئرمین ہارون کمال ہاشمی،پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری ظہیر محمود،سابق ارکان بلدیہ کلرسیداں شیخ حسن ریاض، راجہ ظفر محمود،حاجی اخلاق حسین،عاطف اعجاز بٹ،ٹھیکیدار لطیف بھٹی،عابد زاہدی کے علاوہ،چوہدری ابرار حسین،چوہدری زین العابدین،چوہدری توقیر اسلم،پیرسید خضر حسین شاہ،راجہ حمید سلیم،محسن نوید سیٹھی،شیخ سلیمان شمسی،چوہدری صفدر بیول، چوہدری محمد اشفاق،صوفی بشیرخان،چوہدری عبدالقدوس، ملک محمد فیاض سندھو،ملک محمد جمیل،پرویز کیانی آف سوہاوہ مرزا،چیرمین جمشید خان،لالہ محمد رسول،مسعود بھٹی،شیخ حسن سرائیکی،سردار وسیم،چوہدری شیراز حسین،چوہدری کلیم رسول،راجہ سلطان پرویز کیانی، راجہ نوید،قاسم رضا،چوہدری امتیاز حسین،راجہ شاہد محمود،راجہ احسان،اخلاق بھٹی،راجہ نعمان ظفر،تنویر شیرازی،حاجی طارق تاج،اویس صغیر بھولا،سیٹھ عبدالرؤف،راجہ عمیر کیانی،چوہدری عمران،عاصم مختار مغل اور دیگر نے شرکت کی۔

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button