کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,14،اکتوبر,2022)—ایس ایس پی انوسٹی گیشن محمد عامر خان نیازی نے ناقص کارکردگی پر تھانہ کلر سیداں میں تعینات ایچ آئی یو کے سب انسپکٹر حسن محمود بھٹی کو معطل کر کے لائن حاضر کر دیا جبکہ سب انسپکٹر اسرار احمد کو ان کی جگہ تعینات کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔یاد رہے کہ کلر سیداں میں ان کی عرصہ تعیناتی کے دوران اندھے قتل اور قتل کی دیگر متعدد وارداتوں میں ملزمان کا سراغ لگایا جا سکا نہ ہی نامزد ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی تھی جس پر تھانہ کلر سیداں کے ایس ایچ او سب انسپکٹر سلطان قمر نے سب انسپکٹر حسن محمود بھٹی کیخلاف کارروائی کی سفارش کی تھی جس پر ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے انہیں معطل کر کے لائن حاضر کر دیا۔یاد رہے کہ تھانہ کلر سیداں کے نئے ایس ایچ او نے تعیناتی کے فوری بعد تفتیشی آفسران کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے میٹینگ طلب کر لی تھی اور ناقص کارکردگی پر متعدد افسران کی سرزنش کرتے ہوئے انچارج ایچ آئی یو سب انسپکٹر حسن محمود بھٹی کی کارکردگی پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے ان کیخلاف کارروائی کی سفارش کی تھی۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 14, October 2022) — SSP Investigation Muhammad Amir Khan Niazi has suspended HIU sub-inspector Hasan Mehmood Bhatti posted at Kallar Syedan police station for poor performance. while orders have been issued to appoint sub-inspector Israr Ahmed in his place. It should be remembered that during his tenure in Kallar Syedan, the accused could not be traced nor named in many other incidents of murder committed. It should be remembered that the new SHO of the Police Station had called a meeting to review the performance of the investigating officers immediately after his appointment and while reprimanding several officers for poor performance, the performance of the in-charge HIU sub-inspector Hasan Mahmood Bhatti. Expressing disappointment, he recommended action against him.
صدر جے آئی یوتھ کلرسیداں عبدالودودعامر نے 30 اکتوبر مینار پاکستان یوتھ لیڈرز کنونشن کے حوالے سے یوسی بھلاکھر چکیالہ یونٹ کا دورہ کیا
President JI Youth Kallar Syedan Abdul Daud Amer visited UC Bhalakhar Chakiala Unit for October 30th Minar Pakistan Youth Leaders Convention
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,14،اکتوبر,2022)—صدر جے آئی یوتھ کلرسیداں عبدالودودعامر نے 30 اکتوبر مینار پاکستان یوتھ لیڈرز کنونشن کے حوالے سے یوسی بھلاکھر چکیالہ یونٹ کا دورہ کیا اور نوجوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالودودعامر نیکہا کہ اس ملک کے تمام مسائل کا حل صرف جماعت اسلامی ہے اور ملک کی اکثریت نوجوان ہیں اور نوجوانوں کو آج اپنے کل کا فیصلہ کرنا ہوگا۔جس طرح ملک کی عوام نے جس طرح سیلاب زدگان کی مدد کے لیے جماعت اسلامی پر اعتماد کیا اسی طرح اقتدار کے لیے بھی اعتماد کریں تاکہ ایک روشن اور خوشحال پاکستان ہماری آئندہ آنے والی نسلوں کو میسر ہو۔اس موقع پر سیکرٹری جنرل جے آئی یوتھ کلرسیداں چوہدری احتشام الحق اور نائب صدر تحسین جاوید بھی موجود تھے۔
کلر سیداں اور گردونواح میں تاجروں نے سرکاری نرخ ناموں کو مسترد کرتے ہوئے من مانے ریٹس لگا کر گاہکوں کو لوٹنا شروع کر دیا ہے
Traders in and around Kallar Syedan have started robbing customers by imposing arbitrary rates, rejecting the official rates
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,14،اکتوبر,2022)— کلر سیداں اور گردونواح میں تاجروں نے سرکاری نرخ ناموں کو مسترد کرتے ہوئے من مانے ریٹس لگا کر گاہکوں کو لوٹنا شروع کر دیا ہے جس کی وجہ سے گاہکوں اور تاجروں کے درمیان لڑائی جھگڑوں کی بھی اطلاع موصول ہوئی ہے دوکاندار کسی کو خاطر میں نہیں لاتے وہ سرکاری مقررہ نرخوں پر اشیائے روزمرہ فروخت کرنے پر تیار ہی نہیں۔نواحی شہروں روار،مندرہ،گوجرخاں،کہوٹہ اور ڈڈیال آزادکشمیر کی نسبت کلرسیداں میں ہر شے زیادہ مہنگے داموں فروخت کی جاتی ہے ناجائز منافع خوری کو گناہ سمجھتے ہی نہیں گزشتہ روز کلر سیداں،چوک پنڈوری، شاہ باغ، دوبیرن کلاں،بنک چوک کنوہا، چوآ خالصہ اور سموٹ میں سیب 180 روپے کی بجائے 250 روپے،سیب کالا 155 روپے کی بجائے 200 روپے، سیب گولڈن 135روپے کی بجائے 170روپے،کیلا 95 روپے کی بجائے 120 روپے فی درجن،چاپانی پھل 130 کی بجائے 200روپے،انگور سندر خانی 275کی بجائے 330 روپے،انگور گولا 180 روپے کی بجائے 300روپے میں فروخت ہوتا رہا۔ اسی طرح آلو70 روپے کلو کی بجائے 90روپے،پیاز 125 روپے کی بجائے 170 روپے،ٹماٹر 175روپے کی بجائے 250 روپے،لہسن چائنہ 285 روپے کی بجائے 300 روپے،لہسن دیسی 220کی بجائے 300روپے،شملہ مرچ 275روپے کی بجائے 330 روپے،کریلا 75روپے کی بجائے 110 روپے،پھول گوبی 90 کی بجائے 130 روپے،بھنڈی توری 90 کی بجائے 120روپے،گھیا کدو 80 روپے کی بجائے 100 روپے،مٹر 285 روپے کی بجائے 330 روپے،شلجم 80 روپے کی بجائے 110 روپے،پالک 30 کی بجائے 50 روپے میں فروخت ہوتی رہی۔کلر سیداں میں پرائس کنٹرول کمیٹیاں موجود ہونے کے باوجود وہ اپنی ذمہ داریوں سے قطع تعلق نظر آتی ہیں۔ادھر تاجروں کا موقف ہے کہ وہ منڈی سے مہنگے داموں اشیاء خریدنے کے بعد سرکاری ریٹس پر فروخت نہیں کر سکتے ان کے بھی چھوٹے چھوٹے بچے ہیں۔عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سے صورتحال کا سختی سے نوٹس لینے اور گرانفروشوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
پی ٹی آئی ایم سی کلرسیداں کے صدر سید سیماب حیدر نقوی نجی دورے پر برطانیہ روانہ ہو گئے
Syed Seemab Haider Naqvi, president of PTI MC Kallar Syedan left for UK on a private visit
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,14،اکتوبر,2022)—پی ٹی آئی ایم سی کلرسیداں کے صدر سید سیماب حیدر نقوی نجی دورے پر برطانیہ روانہ ہو گئے راجہ عاصم ریاض بطور قائم مقام صدر پی ٹی آئی کلرسیداں فرائض سر انجام دیں گے۔