لندن (پوٹھوار ڈاٹ کام، محمد نصیر راجہ، 13 اکتوبر 2022) — کوونٹری کی ایک مسجد کے باہر چاقو گھونپنے پرتین افراد پرقتل کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ 2 اکتوبر کو جامعہ مسجد اینڈ انسٹی ٹیوٹ کے باہر لڑائی کی رپورٹس کے بعد حاجی چوہدری رب نواز کو زخمی حالت میں پایا گیا تھا۔ 52سالہ حاجی تھوڑی دیر بعد ہاسپٹل میں انتقال کر گئے تھے۔ 20سالہ آدم رزاق، 23 سالہ حسنین رزاق اور 29سالہ محمد فیصل ہفتے کوشہر کے مجسٹریٹس کورٹ میں پیش ہوں گے۔ آدم رزاق اور حسنین رزاق کا تعلق ہیلسون سے ہے جب کہ فیصل کا تعلق برمنگھم کے علاقے ہینڈزورتھ سے ہے۔ ویسٹ مڈلینڈز پولیس نے کہا ہے کہ ان پر ایک اور شخص کے چاقوسے زخمی ہونے پر اقدام قتل کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے۔ واقعہ سے تعلق رکھنے پر گرفتار دیگر 3 افراد کی ضمانت ہو گئی ہے اور پولیس کی رب نواز کی موت کی تحقیقات جاری ہے۔ افسران کو ڈنبار ایونیو اور کوئن میری روڈ کے جنکشن پر لوگوں کے ایک بڑے گروپ کے لڑائی کی رپورٹوں پر علاقے میں طلب کیا گیا تھا کچھ افراد چاقوسے لیس تھے پولیس حملے کے بارے میں اطلاعات رکھنے والے مزید لوگوں کو تلاش کر رہی ہے اور اطلاع اپ لوڈ کرنے کے لئے ایک ویب پیج قائم کیا گیا ہے۔ دریں اثناء رب نواز کے ورثانے ان کے والد کو بچانے کی انتھک کوشش پر ایمرجنسی سروسز کا شکریہ ادا کیا ہے۔
London; (Pothwar.com, Mohammad Naseer Raja, 11 October 2022)— Three men have been charged with murder after a stabbing outside a Coventry mosque.
Haji Choudhary Rab Nawaz of Ratta AJK was found injured following reports of a fight outside the Jamiah Masjid & Institute just after 21:00 BST on 2 October.
The 52-year-old died in hospital a short time later, police said.
Adam Razaaq, 20, Hasnian Razaaq, 23 and Mohammed Faisal, 29, are due to appear at the city’s magistrates court on Saturday.
Both Mr Razaaq and Mr Razaaq are from Halesowen, while Mr Faisal is from Handsworth in Birmingham.
They have also been charged with attempted murder after another man was found with a stab wound, West Midlands Police said.
Three other men arrested in connection with the incident have been bailed while police inquiries into Mr Nawaz’s death continue.