DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Punjab Government has appointed AC Kallar Syedan Ramsha Javed Awan as Additional Deputy Commissioner Rawalpindi

پنجاب حکومت نے اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں رمیشاجاویداعوان کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر راولپنڈی تعنیات کر دیا

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,13،اکتوبر,2022)—پنجاب حکومت نے اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں رمیشاجاویداعوان کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر راولپنڈی تعنیات کیا ہے ان کی پیشرو عنبر گیلانی کو ڈپٹی سیکرٹری فنانس لاہور تبدیل کر دیا گیا جبکہ محمد اعجاز کو اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں تعنیات کیا گیا۔رمیشا جاوید اعوان تقریبا دو برس تک کلرسیداں تعنیات رہیں ان کے والد محترم جاوید اقبال اعوان بھی 1992 میں ڈپٹی کمشنر راولپنڈی تعنیات رہ چکے ہیں۔رمیشا جاوید اعوان نے کلرسیداں تعنیاتی کے دوران اپنی ذمہ داریوں کو نہایت احسن طریقے سے سرانجام دیا وہ آنے والے ہر سائل کی بات پوری توجہ سے سنتی تھیں۔مسلم لیگ ن کلرسیداں سٹی کے صدر حاجی اخلاق حسین،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کلر کے صدر شیخ حسن سرائیکی،جنرل سیکرٹری سردار وسیم،پی ٹی آئی کے رہنما محسن نوید سیٹھی،تاجر راہنماؤں حاجی ریاست حسین،راجہ ظفر محمود، شیخ خورشید احمد،حاجی طارق تاج، راجہ ارشد جنجوعہ،سابق ارکان بلدیہ شیخ حسن ریاض،عاطف اعجاز بٹ،چوہدری ضیارب منہاس کے علاؤہ معروف کاروباری مسعود احمد بھٹی،الحاج اسلم بانی نے رمیشا جاوید اعوان کی کلرسیداں میں دوران تعنیاتی کارکردگی کو انتہائی احسن قرار دیتے ہوئے ان کی بطور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر راولپنڈی بھی کامیابی کے لیئے دعا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے ان کے اعزاز میں انجمن پٹواریاں کلرسیداں نے بھی پروقار تقریب کا اہتمام کیا۔

Kallar Syedan ( Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 13, October 2022)- The Punjab government has appointed Assistant Commissioner Kallar Syedan ​​Ramsha Javed Awan as Additional Deputy Commissioner Rawalpindi. PML-N Leader Kallar Syedan City President Haji Akhlaq Hussain, PML-N Youth Wing Leader Sheikh Hasan Saraiki, General Secretary Sardar Waseem, PTI leader. Mohsin Naveed Sethi, business leaders Haji Rashtat Hussain, Raja Zafar Mehmood, Sheikh Khursheed Ahmad, Haji Tariq Taj, Raja Arshad Janjua, former members of the municipality Sheikh Hasan Riaz, Atif Ijaz Butt, Chaudhry Ziarab Minhas, and well-known businessman Masood Ahmed Bhatti, Al Haj Aslam have congratulated Ramsha Javed Awan. Ramisha Javed Awan, during her tenure in Kallar Syedan was good and very auspicious, prayers and good wishes have been expressed for her success as Additional Deputy Commissioner, Rawalpindi.

پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے جیب تراشی کی وارداتوں میں ملوث دو سہولت کاروں کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے اسلحہ اور روند برآمد کر لئے

Acting on the information of the informer, the police arrested two facilitators involved in pickpocketing incidents and recovered weapons and ammunition from their possession

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,13،اکتوبر,2022)— تھانہ کلر سیداں پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے جیب تراشی کی وارداتوں میں ملوث دو سہولت کاروں کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے اسلحہ اور روند برآمد کر لئے۔ گرفتار ہونے والوں میں فیصل ریاض اور خاور شہزاد شامل ہیں جن کے قبضے سے دو عدد پستول اور چھ زندہ روند برآمد ہوئے ہیں۔ چند یوم قبل ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں سے جیب تراشی کی وارداتوں میں ملوث عذرہ اور عائشہ نامی خاتون کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے ان کے قبضے سے ہزاروں روپے کی مسروقہ رقم برآمد کر لی تھی جبکہ ان کے دو سہولت کار موقع سے فرار ہو جانے میں کامیا ب ہو گئے تھے جنہیں گزشتہ روز مخبر کی اطلاع پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے ڈکیتی کی وارداتوں کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی جو پولیس کی بروقت کارروائی سے کامیاب نہ ہو سکی۔ دریں اثناء پولیس نے دوران گشت منشیات فروش پارس علی کے قبضہ سے 195گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

شاہ باغ کے قریب ٹریفک حادثہ میں 60 سالہ موٹر سائیکل سوار جاں بحق

A 60-year-old motorcyclist died in a traffic accident near Shah Bagh

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,13،اکتوبر,2022)—شاہ باغ کے قریب ٹریفک حادثہ میں 60 سالہ موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا مشتاق حسین اعوان موٹر سائیکل سوار مدینہ ٹاؤن کے قریب یوٹرن لے رہا تھا کہ اسے عقب سے آنے والے تیز رفتار ٹیوٹا ہائی ایس گاڑی نے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا اسے راولپنڈی ہسپتال لے جا یا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں دم توڑ گیا۔ٹیوٹا ہائی ایس کا ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیا جبکہ گاڑی قبضہ میں لے کر پولیس چوکی چوکپنڈوری میں بند کر دی گئی ہے جبکہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے مشتاق حسین کو رات گئے ڈیرہ خالصہ میں سپرد خا ک کر دیا گیا۔

منہاج ویلفیرفاونڈیشن تحصیل کلرسیداں کی طرف سیلاب زدگان کے لیے امدادی سامان کی ترسیل کا سلسلہ بطریق احسن مکمل ہوا

Minhaj Welfare Foundation has successfully completed the delivery of relief goods to the flood victims

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,13،اکتوبر,2022)—منہاج ویلفیرفاونڈیشن تحصیل کلرسیداں کی طرف سیلاب زدگان کے لیے امدادی سامان کی ترسیل کا سلسلہ بطریق احسن مکمل ہوا اور اب تک مجموعی طور پر 32 لاکھ 74 ہزار روپے جمع ہوئے21 لاکھ بارہ ہزار مالیت کا سامان ڈیرہ اسماعیل خان میں سیلاب زدگان تک پہنچایا گیا۔11 لاکھ 62 ہزار کا سامان منہاج خیمہ بستی جعفر آباد بلوچستان کے حوالے کیا گیامنہاج ویلفیئر کلرسیداں کے عہدیداران سید قاسم بخاری اور ملک مناظر حسین نے اس کارخیر میں حصہ لینے والے تمام کارکنان و وابستگان کو خراج تحسین پیش کیا جن کی انتھک کوشش سے یہ سنگ میل عبور ہوا اور لوگوں کی عطیہ کی گئی رقم کا ایک ایک روپیہ مستحقین تک پہنچا۔

تحریک انصاف کی جدوجہد کرپشن کیخلاف ہے،راجہ ساجد جاوید

Tehreek-e-Insaf’s struggle is against corruption, Raja Sajid Javed

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,13،اکتوبر,2022)— پی ٹی آئی ضلع راولپنڈی کے نائب صدر راجہ ساجد جاوید نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی جدوجہد کرپشن کیخلاف ہے،عمران خان نے قومی و بین الاقوامی سطح پر ملکی خود مختاری اور پاکستان کے وقار کی مضبوط ساکھ بنائی۔قوم آج پاکستان تحریک انصاف کیساتھ کھڑی ہے۔انہوں نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسحاق ڈار کو معاشی طبیب کے طور پر متعارف کروایا گیا لیکن قوم یہ جان لے کہ اسی طبیب کی وجہ سے ہی پہلے ہی معیشت کا زخم ناسور بن چکا ہے جس کی ہمیں سرجری کروانا پڑی۔انہوں نے حکومت سے سوال کیا کہ وہ بتائے کہ اس نے ایسا کونسا فارمولا ایجاد کیا جو ڈالر چند روز پہلے آسمان کو چھو رہا تھا وہ یکدم نیچے کیسے آ گیا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک کے بہادر اور نڈر لیڈر ہیں،امپورٹڈ حکومت جو مہنگائی ختم کرنے کیلئے آئی تھی نے ملک کا بیڑہ غرق کر کے رکھ دیا۔امپورٹڈ حکومت نے اپنے کرپشن کے کیسز ختم کروانے کی خاطر ملک کی معیشت ہی ختم کر دی۔

مسلم لیگ ن عوام کی مقبول جماعت تھی اور رہے گی۔ چوہدری زین العابدین عباس

Muslim League-N was and will remain the popular party of the people. Chaudhry Zainul Abidin Abbas

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,13،اکتوبر,2022)—مسلم لیگ ن کلر سیداں سٹی کے جنرل سیکرٹری چوہدری زین العابدین عباس نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن عوام کی مقبول جماعت تھی اور رہے گی۔حکومت سنبھالتے ہی ملک میں تعمیر و ترقی اور خوشحالی کے دروازے کھول دئیے گئے۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کیخلاف کرپشن کا پروپیگنڈہ کرنے والے آج خود بے نقاب ہو رہے ہیں۔سابق حکومت نے بدعنوانی، اقرباء پروری اور بیڈ گورننس میں وہ شرمناک ریکار ڈ قائم کئے جس کی ملکی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی۔انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم و قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کے پاسپورٹ کو منسوخ کرنے والوں کو آج اپنا منہ چھپانے کی جگہ نہیں مل رہی۔۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن عوام کی مقبول ترین جماعت تھی اور رہے گی اس کو ختم کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں محمد اعجاز کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں

The mother of Assistant Commissioner Kallar Syedan Muhammad Ejaz passed away

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,13،اکتوبر,2022)—اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں محمد اعجاز کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں نماز جنازہ اسلام آباد میں ادا کی گئی جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن قاضی محمد شعیب، ریٹائرڈ ڈی سی چوہدری حبیب اللہ،چیف آفیسر بلدیہ صاحبزادہ عمران اختر،تحصیلداد نصیر احمد اولکھ،منصور احمد مرزا،حافظ سہیل اشرف ملک،آل پاکستان انجمن پٹواریان کے مرکزی نائب صدر راجہ شاہد محمود، صوفی بشیر خان،چوہدری تنویر اختر،مصطفی بابر جنجوعہ،عنصر شہزاد،اخلاق احمد، راجہ خالد، محمد احسان،راجہ نوید،پرویز کیانی،اسرار کیانی، احسن بھٹی،محمد نعمان، مزا جاوید، قاضی امجد محبوب،عبدالمنان،اور دیگر نے شرکت کی۔

ربنواز بھٹی کی تقریب قل درکالی شیرشاہی میں ادا کی گئی

Dua e Qul observed for late Rab Nawaz Bhatti in Darkali Sher Shai

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,13،اکتوبر,2022)—بزرگ مسلم لیگی رہنما ربنواز بھٹی کی تقریب قل درکالی شیرشاہی میں ادا کی گئی جس میں رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد،محمود شوکت بھٹی،شیخ ساجد الرحمان،حافظ سہیل اشرف،راجہ ندیم احمد،شیخ حسن ریاض،سردار محمد وسیم، عابد حسین زاہدی،جنید بھٹی اور دیگر نے شرکت کی۔

تعزیت

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,13،اکتوبر,2022)—سابق ضلعی نائب ناظم محمد افضل کھوکھر،مالک داد بھٹی،راجہ داؤد اکبر،نمبردار اسد عزیز،چوہدری توقیراسلم نے گاؤں چنگا بنگیال میں سابق رکن ضلع کونسل راجہ اظہر مندری کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button